خضدار،باغی ٹی وی (حبیب خان بلوچ کی رپورٹ) اجتماعی مسائل کا حل ، ایم پی اے میر یونس عزیز زہری کی میزبانی میںگرینڈ اجلاس
تفصیل کے مطابق خضدار کے اجتماعی مسائل کے بارے میں ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری کے میزبانی میں خضدار کے سیاسی و سماجی تنظیموں کے اراکین عہدیداران انجمن تاجران،وکلاء، مزدور یونین کے رہنما سر جوڑ کر بیٹھ گئے.
پانچ گھنٹے پر مشتمل طویل گرینڈ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال بجلی کے مسائل ٹرانسپورٹ کے مسائل سمیت اہم اشوز کو زیر بحث لایا گیا.آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چئیرمین عبدالحمید ایڈوکیٹ انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ٹکری ،بشیر احمد جتک ،سید سمیع اللہ شاہ ٹرانسپورٹ یونین بابو محمد یوسف غلامانی، زمیاد ایسوسیشن کے صدر میر بشیر احمد محمدزئی، پی پی پی کے رہنما سجاد احمد، بی این پی عوامی کے رہنما نور دین چھٹہ،جھالاوان ایکشن کمیٹی کے صدر صابر حسین قلندرانی،گڈز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغفور سمالانی، میونسپل کارپوریشن کے نومنتخب کونسلر طلحہ قمر مردوئی، خضدار پریس کلب کے سابقہ صدر حافظ ندیم گرگناڑی، جے یو آئی کے ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری مولانا عنایت اللہ رودینی، جے یو آئی ضلع خضدار کے تحصیل امیر مولانا محمد اسحاق شاہوانی، محمد وارث شاہین بروہی، خضدار بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ محمد نعیم مینگل ،جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ عبدالسلام، یوتھ ایکشن کمیٹی فیروزآباد کے چئیرمین کامران بلوچ، ہندو پنچائت کے رہنما بیک چند گھورداس، سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی. گرینڈ اجلاس میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، پولیس انتظامیہ کے زمہ داروں سے مطالبہ کیا گیا کہ خضدار میں امن وامان کے قیام لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے فوری اور ضروری اقدامات کئے جائیں۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ خضدار کے تاجروں کو پرامن ماحول میں تجارت کرنے کے مواقع فراہم کئیں جائیں۔ اور اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ہر سال فصلوں کو گروتھ پکڑ نے کے وقت بجلی کا مصنوعی بحران پیدا کیا جاتا ہے جب کہ اسی سیزن میں یوریا کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کی جاتی ہے۔جس کا واحد مقصد زمینداروں کا معاشی قتل ہے۔

اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ایران بارڈر سے چھوٹے پیمانے پر تیل کے کاروبار کرنے والوں سے مختلف علاقوں سے ناجائز بھتہ وصول کر کے ان کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا جارہا ہے جب کہ مختلف علاقوں میں بھاری رقم وصول کرنے کی وجہ سے یہاں پہنچتے ہی ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں بڑھ جانے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اس کاروبار سے منسلک ہزاروں لوگوں کو اپنے صوبے میں آزادانہ کاروبار کے مواقع فراہم کئے جائیں، اجلاس میں گڈز ٹرانسپورٹ یونین کے افراد کو سامان لے جانے لے آنے میں مشکلات کا سامنا ہیں،اور سندھ بلوچستان کے بارڈر پر سندھ پولیس کے افراد گاڑیوں کے ٹینکیوں میں بھری ہوی پٹرول ڈیزل کو سمگلنگ کا نام دے کر ان کو تنگ کیا جاتا ہے۔اجلاس کے آخر میں ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری نے خضدار کے سیاسی جماعتوں طلبہ تنظیموں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے تمام مسائل کو بذات خود لے کر جائینگے۔ اور ان مسائل کو حل کرانے کی بھرپور کوشش کرینگے اور اگر انہوں نے یہ محسوس کیا کہ اگر متعلقہ ادارے لوگوں کے مطالبات حل کرنے کی دلچسپی نہیں رکھتے تو عوام کے ساتھ مل کر جمہوری طریقے سےاحتجاج کرینگے۔میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ اس طرح کے اجلاس وقتاََ فوقتاََ طلب کرینگے تاکہ ہم مل بیٹھ کر اپنے شہر کے اجتماعی مسائل حل کرسکیں-
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

خضدار: اجتماعی مسائل کا حل ، ایم پی اے میر یونس عزیز زہری کی میزبانی میں گرینڈ اجلاس
-

گوجرہ :کار میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی ،تین افراد کی دھوئیں سےحالت غیر
گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) گوجرہ پینسرہ روڈ دارا پور کے قریب کار میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی، جس سے تین افراد کی زہریلا دھواں سےحالت غیر ہوگئ
گوجرہ پینسرہ روڈ دارا پور کے قریب کار میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی، جس سے چک 161 گ۔ب کے رہائشی صبغت اللہ پٹھان، شیر خان پٹھان اور تین سالہ سیماں گل اپنی کار نمبری 8097 ایل ای اے پر پینسرہ سے گوجرہ کی طرف آرہے تھے جب گاڑی چک278 کے قریب پہنچی تو شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی ،گاڑی میں سوار تینوں افراد کی زہریلا دھواں سے دم گھٹنے کی وجہ سے حالت غیر ہوگئی بروقت اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر فیملی کو فرسٹ ایڈ دے کر سانس بحال کیا اور اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ذرائع کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن گاڑی مکمل جل کرتباہ ہوگئی- -

سیالکوٹ :2 خواتین کے قتل کامرکزی ملزم پولیس نے فوری گرفتار کرلیا
سیالکوٹ باغی ٹی وی(شاد ریاض سٹی رپورٹر ) ڈی پی او نے خواتین کے دوہرے قتل کا مرکزی ملزم وقوعہ کے فوری بعد گرفتار کروا دیا ،آلہ قتل چھری بر آمد ،
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ رتہ آرائیاں میں میراں بی بی اور اس کی ساس حفیظاں بی بی کو قتل کر دیا گیا،مقتولہ میران بی بی کی موت گلہ دبائے جانے جبکہ حفیظاں بی بی کو چھری کے وار کر کے قتل کیا گیا،خواتین کے دوہرے قتل کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او حسن اقبال نے پولیس افسران ،کرائم سین اور فرنزک سائنس لیبارٹری کی ٹیموں کو موقع پر بھجوایا،ڈی پی او حسن اقبال نے احکامات جاری کئے کہ اگر 6 گھنٹوں میں دوہرے قتل کی اندوہناک واردات کا ملزم گرفتار نہ ہوا تو میں خود تھانہ بیٹھ جاؤں گا ،ڈی پی او کے بار بار فالو اپ لینے کی وجہ سے ایس ایچ او اکرم شہباز نےجدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے دوہرے قتل کے ملزم 22 سالہ زوہیب کو گرفتار کر کے اس سے آلہ قتل چھری برآمد کر لیا،ڈی پی او حسن اقبال نے ملزم گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم۔کو شاباش دی ہے جبکہ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ خواتین کے دوہرے قتل کے ملزم۔کی فوری گرفتاری حسن اقبال کی پروفیشنل کمانڈ کا واضح ثبوت ہے اگر ملزم گرفتار نہ ہوتا تو معاشرتی امن عدم توازن کا شکار ہو جاتا -

اوچ شریف: شمس محل کے مبینہ ٹھیکیدار کی چھترول
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) شمس محل کے مبینہ ٹھیکیدار کی چھترول، الشمس گراؤنڈ ٹھیکے کا دعویدار ہونے پر ٹھیکیدار کے کارندوں نے مار مار کر میلہ گراؤنڈ سے باہر نکال دیا، تشدد کا نشانہ بننے والا طاہر بھٹی تھانے پہنچ گیا، تفصیل کے مطابق الشمس گراؤنڈ میں ٹھیکیداری کے دعویدار طاہر بھٹی کو میلے والوں سے وصولی کے الزام میں ٹھیکیدار ملک امتیاز ڈوڈی کے کارندوں نے پکڑ لیا اور چھترول کرتے ہوئے میلہ گراونڈ سے باہر نکال دیا، تشدد کا نشانہ بننے والا شمس محل اور الشمس گراؤنڈ کے ٹھیکے کا دعویدار طاہر بھٹی کاروائی کیلئے تھانہ اوچ شریف پہنچ گیا جہاں پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے-
-

چترال: وادی کیلاش میں داخلے پر سیاحوں سے 500 روپے وصولی کا انکشاف
چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی کی رپورٹ) وادی کیلاش میں داخلے پر سیاحوں سے 500 روپے وصولی کا انکشاف
تفصیل کے مطابق وادی کیلاش جانے والے سیاحوں کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے کہ چترال انتظامیہ نے سیاحوں پر کیلاش جانے کے لئے ٹیکس شرح 500 روپے کر دی۔اس سے قبل کیلاش جانے والے سیاحوں سے ٹول ٹیکس 50 روپے وصول کیا جاتا تھا، ٹیکس کی شرح میں اضافہ سے وادی کیلاش کی ہوٹل مینجمنٹ، دکانداروں اور ڈرائيورز یونین کو بھی بہت بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔
ہوٹل مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ ٹول ٹیکس بڑھانے سے سیاح دوسرے سیاحتی مقامات کا رخ کریں گے جس سے کیلاش کلچر ترقی کے بجائے پستی اور زوال کا شکار ہو گا۔

دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ٹوکن رسید بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں 4 سیاحوں سے 2 ہزار روپے وصول کیے گئے۔ٹوکن میں کہا گیا ہے کہ یہ رقوم کیلاش کے لوگوں کی ویلفیئر پر لگائے جائیں گے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے بتایا کہ وادی کیلاش آنے والے سیاحوں سے 500 روپے نہیں لیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ سیاحوں سے 500 روپے لینے والے اہلکار کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی ہے -

اوچ شریف: شہر میں تجاوزات کی بھر مار ،شہریوں کوآمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) شہر میں تجاوزات کی بھر مار ،شہریوں کوآمد و رفت میں شدید دشواری کا سامناانتظامیہ کی کاکردگی پر سوالیہ نشان شہریوں کا اعلیٰ حکام سے متعلقہ اداروں کو بیدار کرنے کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب کے مشہور ترین شہر اوچ شریف الشمس چوک سے للو والی پل تک احمد پور شرقیہ روڈ خیر پور ڈاھا روڈ تک سڑک کے اطراف سریا بجری٫ ریڑھی چھاپے والوں نے شہریوں کی ناک میں دم کیا ہوا ہے ۔فٹ پاتھ پر دکانداروں نے قبضہ کیا ہوا اور سڑک پر لوہے بجری ڈالی ہوئی ہے جو کہ حادثات کا سبب بن رہی ہیں ریڑھی والوں نے بھی ٹھیلے سجائے ہوئے ہیں
سارا سارا دن ٹریفک بلاک رہنا روز کا معمول بن چکا ہے۔ سریا بجری سیمنٹ کی دکانداروں کی تجاوزات کی وجہ سے لوگوں کا پیدل چلنا محال ہے
الشمس چوک سے غوث الاعظم چوک تک تجاویزات سے پیدل چلنا بھی دشواری کا سامنا ہے اس پورے ایریا میں سریا بجری دوکانداروں اور ریڑھی چھاپے والوں نے پوری روڑ اور فٹ پاتھ کو اتنی بے دردی سے یرغمال بنایا ہوا ہے
سڑک کے کنارے اور فٹ پاتھوں اور دکانوں کے باہر تجاوزات کی بھر مار کی بنیادی وجہ بلدیہ کے راشی اہلکار ہیں جو ان لوگوں سے بھتہ وصول کرتا ہے ۔ یہ راشی لوگ چند ٹکوں کے عوض عام شہری زندگی کا سکون برباد کر رہے ہیں۔ جب ان پر کسی طرف سے پریشر بڑتا ہے تو وہ ہائی کمان کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے ایک فرضی آپریشن کرتے ہیں جن دوکانداروں اور ریڑھی چھاپے والوں سے وہ بھتہ لیتے ہیں ۔ان کو پہلے ہی باخبر کردیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ لوگ اس دن روڑ سے غائب ہو جاتے ہیں شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی تجاوزات کو روکنے کا ایک ہی واحد حل ہے یہاں مہینوں ہفتوں کے بعد نہیں بلکہ دو چار دنوں کے بعد ریگولر آپریشن ہونا چاہیے اور بالخصوص ٹی ایم اے کے محکمے میں ایسی کالی بھیڑوں کی بھی نشاندہی ہونی چاہئے جو چند ٹکوں کے عوض تجاوزات کی بھرمار کا سبب بنتے ہیں۔اسی طرح برا حال ہے اوچ شریف شہر میں ہر جگہ ہر طرف قبضہ گرپ مافیا اور تجاوزات کی بھرمار ہے ۔مجال ہے ذمہ دار محکمہ ان لوگوں کے خلاف کوئی ایکشن لے ۔ہم ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے پر زور اپیل کرتے ہیں اوچ شریف میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے احکامات جاری کریں -

اوچ شریف: میلہ شروع ہوتے ہی احمدپورشرقیہ ریلوے اسٹیشن پر جسم فروشی کے اڈے کھل گئے
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) قدیمی تاریخی میلہ اوچ شریف کا سنتے ہی تحصیل احمد پور شرقیہ ہیرا منڈی سج گئی ریلوے اسٹیشن پر جسم فروشی کے اڈوں پر خوبصورت تتلیاں سر عام عریانی لباس پہن کر دعوت گناہ دینے لگی پولیس سمیت ریلوے اسٹیشن ملازمین بھی نائکیوں سے مل کر بحیائی پھیلانے لگے تحصیل احمد پور شرقیہ کے شہریوں کی وابستہ امیدوں پر DSP فرخ جاوید نے بھی پانی پھیر دیا سکول و کالجز کو جانے والے طلباء فاحشہ عورتوں کے چنگل میں پھنسنے لگے جبکہ پولیس پر اسرار طور پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی جس کے باعث شرفا کا جینا محال ہو گیا تشویش میں مبتلا عوامی سماجی حلقوں کا جسم فروشی کے اڈوں کے خلاف کر یک ڈاؤن کر نے کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق قدیمی تاریخی میلہ اوچشریف کا سنتے ہی تحصیل احمد پور شرقیہ میں بدکاری کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس کے باعث بدکاری کے گھناؤنے پیشہ سے وابستہ افراد اور عورتوں کی تعداد میں روز بروز خوفناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تحصیل احمد پور شرقیہ میں ریلوے اسٹیشن کے عقب میں اس وقت ان قحبہ خانوں اور فحاشی کے اڈوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے احمد پور شرقیہ میں جسم فروشی کے ساتھ شراب کادھندہ بھی کھلے عام پولیس کی ملی بھگت کے ساتھ ہو رہا ہے قانون ساز اداروں نے بھی اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے اس وقت یہ کام احمد پور شرقیہ میں اپنے پورے عروج کو چھو رہا ہے احمدپورشرقیہ شہر اس وقت ہیرا منڈی کے نام سے پورے پنجاب بھر میں مشہور ہو گیا اس ہیرا منڈی میں دور دراز کے شہروں سے کھاتے پیتے گھرانوں کے تماشبین لڑکے آتے ہیں جہاں شراب آئس کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے شریف گھرانوں کی مجبور اور سکول و کالج کی لڑکیوں کو ورغلا کر ان فحاشی کے اڈوں پر انکی عزت تار تار کی جانے لگی ہے ان فحاشی کے اڈوں کی نائیکہ اتنی با اثر ہیں کہ پولیس انکے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے اس بارے شہریوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے ان کا کہنا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ احمد پور شرقیہ اولیائے کرام کے شہر اوچ شریف سے بیس کلو میٹر پر واقعہ ہے جہاں پر دنیا بھر سے سیاح اور ملک بھر سے زائرین ریلوے کا سفر کر کے احمد پور شرقیہ اسٹیشن پر پہنچتے ہیں وہ بھی ریلوے اسٹیشن پر بے حیائی دیکھ کر کیا تاثرات لیتے ہوں گے جہاں احمد پور شرقیہ نوابوں کا گھر ہے جو سیاح ڈیرہ نواب صاحب میں قیام کرتے ہیں لہذا حکومت پنجاب اورانتظامیہ بہاولپور کو چاہیے کہ فوراً اس بےحیائی کے خلاف قانونی کارروائی کی جاے.،صوبہ پنجاب میں تحصیل احمد پور شرقیہ جرائم اور بد کاری کے لحاظ سے بہت بد نام ہےشہر بھر کے چاروں اطراف قحبہ خانوں کے کھل جانے کے خلاف ضلعی انتظامیہ بے بس و لاچار نظر آتی ہے مذہبی سیاسی سماجی رفاہی تنظیموں نے شدیداجتجاج کر تے ہو ئے آئی جی پنچاب سے فوری نوٹس لنیے کا مطالبہ کیا ہے- -

اوچ شریف: تعطل کاشکارتایخی میلہ بالآخرسج گیا،انتظامیہ نے اجازت دے دی
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار: حبیب خان) انتظامیہ کی جانب سے تاریخی میلہ اوچ شریف کی 4 مئی سے شروع ہونے والی سیکورٹی کے باعث تعطل کا شکار پانچ روزہ تقریبات کا آغاز بالآخر گزشتہ شام 6 مئی سے ہو ہی گیا ، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
تفصیل کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث 4 مئی سے قدیمی شہر اوچشریف میں شروع ہونے والی تاریخی میلے کی تعطل کا شکار تقریبات کا آغاز بالآخر گزشتہ شام 6 مئی کو ہو ہی گیا ذرائع کے مطابق سیاسی شخصیات نے میلے کو شہر میں تین مختلف جگہوں پر تقسیم کر دیا تھا معروف سرکس سمیت کھیل تماشوں کو اپنی جگہوں پر زبردستی لے جانے پر شرانگیزی کے خدشات اور تین مختلف مقامات پر میلے کے انعقاد پر سیکیورٹی خدشات کے اندیشہ کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ نے میلے کی اجازت نہیں دی تھی تاہم گزشتہ روز 6 مئی کی شام سے سیکورٹی خدشات دور کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے اجازت دے دی گئی جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ میلے کی منسوخی کا سن کر دور دراز سے روزگار کی غرض سے آنے والے کھیل تماشہ والوں کیلئے مشکلات پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو سستی تفریحی کے مواقع میسر نہ آنے سے عوام پریشان تھے جبکہ میلے کے ٹھیکیداروں نے عارضی دکانیں لگانے والوں سے ایڈوانس رقمیں بھی وصول کر لی تھیں اور میلے کے تشہیری اعلانات سن کر ملحقہ علاقوں سے سینکڑوں لوگ بھی میلہ دیکھنے اوچ شریف پہنچ گئے تھے جن میں سے اکثر میلہ منسوخ ہونے کا سن کر مایوس گھروں کو واپس روانہ ہو گئے تھے تاہم میلے کی تقریبات کے آغاز کا سنتے ہی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی -

اوچ شریف: پیدل حج کی سعادت حاصل کرنے والی معمر خاتون 110 سال کی عمر میں انتقال کر گئی
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار: حبیب خان) پیدل حج کی سعادت حاصل کرنے والی معمر خاتون 110 سال کی عمر میں انتقال کر گئی، قیام پاکستان کے بعد والد اور خاوند کے ہمراہ پیدل حج کیلئے جانے والے قافلے کے ہمراہ مکہ مکرمہ پہنچیں،، دوران حج والد وفات پا گئے جن کی تدفین بھی وہیں کر دی گئی، مرحومہ کے چار بیٹے اور دو بیٹیوں کی اولادوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے اوچ شریف کے نواحی موضع بیٹ احمد کی معمر خاتون حجانی سکینہ بی بی زندگی کے آخری لمحات تک صحت مند رہیں، قیام پاکستان کے بعد اپنے والد حاجی پیر بخش اور خاوند حاجی محمد حسین کے ہمراہ پیدل حج کیلئے جانے والوں کے ساتھ قافلے میں شامل ہو گئیں، جہاں ادائیگی حج کے دوران سکینہ بی بی کے والد حاجی پیر بخش کا انتقال ہوگیا جنہیں نماز جنازہ کے بعد سعودی عرب میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا، حجانی سکینہ بی بی کے بیٹوں میں حاجی الہی بخش، پیر بخش ،محمد اقبال اور سراج احمد کے علاوہ دو بیٹیاں بھی ہیں جن کے نواسے نواسیوں اور پوتے پوتیوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے، حجانی سکینہ بی بی زندگی کے آخری مراحل تک صحت مند اور ہشاش بشاش رہیں صوم و صلوۃ کی پابند اور روزانہ قرآن پاک کی منزل بھی معمول تھا، مرحومہ کے نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور قبرستان حضرت بابا غریب شاہ موضع بختیاری میں سپرد خاک کر دیا گیا
-

ڈی جی خان :ویسٹ منیجمنٹ و عملہ صفائی کیلئے شمس آباد، صدیق آباد اور شاہ فیصل کالونی علاقہ غیر بن گئیں
کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان)ڈیرہ غازی خان :ویسٹ منیجمنٹ و عملہ صفائی کیلئے شمس آباد، صدیق آباد اور شاہ فیصل کالونی علاقہ غیر بن گئیں
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی کالونیوں شمس آباد، صدیق آباد ،شاہ فیصل (بہاری )کالونی کے لوگوں کا کہناہے کہ ویسٹ منیجمنٹ سسٹم جب سے ڈیرہ غازی خان میں لانچ ہوا ہے تب سے صرف سٹی ایریا میں ہی صفائی دیکھنے کو ملی ہے ان کے نزدیک ارد گرد کے علاقے اور کالونیاں ڈی جی خان شہر کاحصہ نہیں ہیں بلکہ یہ کالونیاں علاقہ غیرکاحصہ ہیں یا کسی اور ملک میں شامل وہاں پر صفائی کا کوئی مستقل نظام نہیں ہے ان علاقوں کے لوگوں نے کہا ہے کے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایریا انچارج ان علاقوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے 20 دن میں ایک مرتبہ ان علاقوں میں غلطی سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کوئی سویپر اگر آ بھی جائے تو علاقے کی کچھ گلیوں کی صفائی کرتے ہیں اس کے بعد ان علاقوں والوں کو پھر ایک مہینہ سویپر کا انتظار کرنا پڑتا ہے ان کے بارے میں مقامی انتظامیہ کو کافی مرتبہ آگاہ کیا گیا لیکن ان کی طرف سے کوئی مثبت ردعمل نہیں آیا ذرائع کے مطابق اب تو ویسٹ منیجمنٹ کمپنی والوں نے سٹی ایریا کا سارا کوڑا کرکٹ بھی گنجان آباد علاقوں میں ڈالنا شروع کر دیا ہے ان علاقوں کے لوگوں نے شکایت کی ہے کےویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ڈرائیور ٹرالیوں پر بغیر کورنگ کے کوڑا کرکٹ آبادیوں سے ایسے لے کر جاتے آتے ہیں جیسے یہاں پر انسان نہیں جانور رہائش پذیر ہوں خدارا مقامی انتظامیہ ان علاقوں پر کچھ رحم کرو مقامی لوگوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف آفیسر جواد حسن گوندل سے درخواست کی ہے کہ برائے مہربانی ان علاقوں پر نظرثانی کریں اور جو ٹریکٹر ٹرالی کوڑا کرکٹ بغیر کورنگ کے لے کر جائے اس پر بھی سخت ایکشن لیں تاکہ یہاں نزدیکی آبادیوں کے لوگ کسی وبائی امراض کے شکار ہونے سے بچ سکیں