Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ : ڈسکہ نہر سے 25 سالہ نوجوان سوئی گیس لازم کی لاش برآمد

    سیالکوٹ : ڈسکہ نہر سے 25 سالہ نوجوان سوئی گیس لازم کی لاش برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض) ڈسکہ نہر سے 25 سالہ نوجوان سوئی گیس لازم کی لاش برآمد
    تفصیل کے مطابق ڈسکہ نہر سے 25 سالہ نوجوان سوئی گیس کے محکمہ کے ملازم کی لاش برآمد ہوئی ،پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر سول ہسپتال منتقل کر لے تفتیش شروع کر دی ہے،
    تھانہ بمبانوالا کے علاقہ بی آر بی نہر سے سوئی گیس کے ملازم 25 سالہ طیب غفور کی لاش برآمد ہوئی ہے پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دی اور تفتیش شروع کر دی مقتول کا والد بھی سوئی گیس محمکہ میں ملازم ہے جسکا کہنا ہے طیب چار روز سے گھر سے غائب تھا جسکی کی تلاش جاری تھی-

  • سیالکوٹ : کٹی پتنگ پکڑنے کی کوشش،کرنٹ لگنے سے لڑکا جاں بحق، دوسرابچاتے ہوئے جھلس گیا

    سیالکوٹ : کٹی پتنگ پکڑنے کی کوشش،کرنٹ لگنے سے لڑکا جاں بحق، دوسرابچاتے ہوئے جھلس گیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر )کٹی پتنگ پکڑنے کی کوشش،کرنٹ لگنے سے لڑکا جاں بحق، دوسرابچاتے ہوئے جھلس گیا
    تفصیل کے مطابق کٹی ہوئی پتنگ کو پکڑنے کی کوشش میں جواں سالہ لڑکا بجلی کا کرنٹ لگنے سےزندگی کی بازی ہارگیا،دوسرا بچاتے ہوئے جھلس کر شدید زخمی ھوگیا
    واقعات کے مطابق بوہڑ بستی عیسائیاں بابوغلام نبی روڈ پرتحصیل ڈسکہ کے نواحی گاؤں میترانوالی کے رہائشی سہیل مسیح کا جواں سالہ بیٹا ارسلان جو کہ بسلسلہ روزگاراپنے ننھیال گھر اپنے ماموں کے ہاں مقیم تھاکہ دن کےپچھلے پہر ا پنے ماموں کے بیٹے عاشر کے ساتھ گھر کی چھت پرموجودتھا کہ ایک کٹی ہوئی پتنگ کوپکڑنے کی کوشش میں چھت کے قریب سے گزرنے والی بجلی کی مین تاروں سے چھو گیا اور موقع پر ہی جانبحق ہوگیا۔جبکہ اس کا ماموں زاد بھائی عاشراس کو بچاتے ہوئے بجلی کا شدید کرنٹ لگنے سے شدیدمتاثرہوگیا جسے فوری طورپرتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال منتقل کردیا گیا جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔بعد ازاں پولیس کی ضروری کارروائی کے بعدبچے کی میت کو اس کے لواحقین اپنے آبائی گاوں میترانوالی لے گئے۔ یادرہے کہ جانبحق ہونے والا میترانوالی کا رہائشی ارسلان مسیح اپنے ماں باپ کا اکلوتا لخت جگراورچار بہنوں کا اکلوتا لاڈلہ بھائی تھا۔

  • خضدار :نرسنگ کالج کی طالبات گذشتہ 2 سال سے اعزازیہ اوربنیادی سہولیات  سے محروم

    خضدار :نرسنگ کالج کی طالبات گذشتہ 2 سال سے اعزازیہ اوربنیادی سہولیات سے محروم

    خضدار،باغی ٹی وی (حبیب خان بلوچ کی رپورٹ)نرسنگ کالج کی طالبات گذشتہ 2 سال سے اعزازیہ اوربنیادی سہولیات سے محروم
    تفصیل کے مطابقنرسنگ کالج خضدار کی طالبات گذشتہ روز ایک خاموش احتجاج کرکے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے احتجاج ریکارڈ کرایا۔جن میں گذشتہ دوسال سے طلباء کو اعزایہ سے محروم رکھنے کو ایک سازش قرار دیا۔طالبات نے وزیراعلیٰ بلوچستان ،ایم این اے خضدارسردار اختر جان مینگل،ایم پی اے خضدار یونس عزیز زہری،ایم پی اے محمد اکبر مینگل ،چیف سیکٹری بلوچستان،سیکٹری صحت بلوچستان،ڈارئیکٹر جنرل صحت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ نرسنگ کالج خضدار کی طالبات کی مشکلات جن میں اساتذہ کی کمی ،بس کی فراہمی،گذشتہ دوسال سے جان بوجھ کر اعزازیہ سے محروم رکھنا۔طالبات کو تعلیم کے زیور سے دور رکھنے کے ساتھ صحت کے شعبہ کے لئے سوالیہ نشان ہے۔
    دنیا بھر میں 12 مئی کے دن نرسنگ کا عالمی دن منایا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے بلوچستان خاص کر جھلاوان جیسے پسماندہ ضلع کے واحد نرسنگ کالج کی طالبات کو اعزازیہ کے لئے بھی احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے۔ہم نرسنگ کالج خضدار کی طالبات اعلی حکام اور محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے مطالبہ کرتی ہیں کہ نرسنگ کالج خضدار کے طالبات کے مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔ طالبات کا کہنا تھاکہ نرسنگ کالج خضدار کی طالبات کے لئے مشکلات پیدا کرکے مجبور کیا جارہا کہ ہم طالبات نرسنگ کالج خضدار عالمی یوم نرسنگ 12 مئی کے دن اپنے مطالبات کے لئے احتجاج ریکاڈ کرائیں۔

  • خضدار:بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی  کے طلباء کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

    خضدار:بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

    خضدار،باغی ٹی وی (حبیب خان بلوچ کی رپورٹ )بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے طلبات کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری
    تفصیل کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں طلباء کے احتجاج
    طلباءکا کہنا ہے کہ انہیں یونیورسٹی کی جانب سے ہمیشہ ہراساں کیا جاتا ہے، کھبی امتحانات میں تو کھبی ایڈمنسٹریشن کے جانب سے تو کھبی باہر کے فورسز کی جانب سیکورٹی فورسز کے دھمگیاں ایسے جیسے ہم کوئی مجرم ہے، ہمارے احتجاج تب تک ہوگا جب تک ہمارے مطالبات پورا نہیں کرتے،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مطالبات سارے جائز اور لیگل ہے
    (چاٹر آف ڈیمانڈز)
    1۔ طلبات کو ہراساں کرنا بند کیا جائے
    2۔ کنٹرولر ایگزامیشن کا طلباء کے ساتھ بد سلوکی اور دھمکی جیسے رویوں کی وجہ سے جلد از جلد عہدے سے بر طرف کیا جائے
    3۔یونیورسٹی میں سیاسی سرگرمیوں کے لیئے تنظیموں کونہ روکاجائے
    4۔ فیمیل سٹوڈنٹوں کو مزید (bound) نہیں کیا جائے
    5۔ OBE سسٹم اپلائی نہ ہونے کی وجہ سے جو اسٹوڈنٹ پیپر ریپیٹ اور ناٹ پروموٹ ہونے ہیں انہیں پروموٹ کیا جائے، اور اسٹوڈنٹس کے لیئے اسپیشل پیپر رکھا جائے
    6۔تمام اسکالر شپس بحال کیئے جائیں اور BEEF اسکالرشپ 18-batch کی طرح انرجی اور الیکرانکس اسٹوڈنٹس کو دیا جائے اور ڈاریکٹریٹ اسکالرشب کے لیئے ایک کمیٹی بنائے جائے
    7۔ ہاسٹلوں کے دورے واڑنوں کی طرف سے مخصوص وقت میں کیئے جائے اور ہاسٹل کے اندر غیر ضروری کیمرے اور سرکٹ نکال دیئے جائے اور نیوزپیپر اسٹیڈ میں لگادیئے جائے
    8۔ ایڈمیشن فارم کے ساتھ طلباء کو پراسپیکٹس ہارڈ میں فراہم کیا جائے اور یونیورسٹی پروسپکٹس کے مطابق اپنے ماملات کو چلائے
    9۔ سمسٹر فیسوں کے لیئے اسٹوڈنٹس کو تنگ اور دھمکی دینا بند کیا جائے
    10۔ فیمیل ہاسٹل میں نیو لائیبریئری پورشن اور ہاسٹل 9 کا (وائی فائی) جلد از جلد بحال کیا جائے
    11۔ میڈ پیپرزایگزامز کو ری شیڈول کیا جائے
    12۔BSCS 2019 بیچ کو قانون کے مطابق 90 کے بجائے 85 پر A+ دیا جائے۔

  • خضدار:N-25 کوئٹہ کراچی شاہراہ پرمسافر کوچ میں ڈیزل اور سمگلنگ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    خضدار:N-25 کوئٹہ کراچی شاہراہ پرمسافر کوچ میں ڈیزل اور سمگلنگ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    خضدار،باغی ٹی وی (حبیب خان بلوچ کی رپورٹ)کمشنر قلات ڈویژن داؤد خلجی کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی قلات ڈویژن /اسسٹنٹ کمشنر خضدار علی درانی کا ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر خضدار پولیس زمان ، ٹریفک سارجنٹ غوث بخش اور دیگر پولیس اور لیویز کے ہمراہ N-25 کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کمرشل گاڑیوں میں لگے فوگ لائٹس، ٹریکر ڈوائس ، ڈرائیونگ لائسنس ،روٹ پرمٹ ، فٹنس سرٹیفیکٹ ، چمک پٹی اور مسافر کوچ میں ڈیزل اور سمگلنگ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا-
    چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے اس حوالے سے سخت احکامات ہیں کہ سپر ہائی ویز پر کوچ ، بس اور ٹرک وغیرہ کی لا پروائی سے آئے روز ٹریفک حادثات ہو رہے ہیں جن میں سینکڑوں کی تعداد میں انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔ جس پر ہائی ویز پر کمرشل وہیکل کا موٹر وہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کا حکم دیا ہے۔
    جس پر کمشنر قلات ڈویژن داؤد خلجی نے سیکرٹری آر ٹی اے قلات ڈویژن علی درانی کو کاروائی کا حکم دیا جس میں ان کے ہمراہ ڈی ایس پی خضدار ہیڈکوارٹر زمان ، ٹریفک سارجنٹ غوث بخش ، سپرنٹڈنٹ آر ٹی اے عنایت ، لیویز اور پولیس کے جوانوں نے جمعرات کی شب کوئٹہ کراچی شاہراہ زیرو پوائنٹ پر ناکہ لگا کر حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق تقریبا 14 کوچ اور 4 دس وہیلرکے فوگ لائٹس موقع پر ہی ختم کر دیے۔ جبکہ متعدد بڑی گاڑیوں کو وارننگ بھی جاری کیا کہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس غیر قانونی ہے جس کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ مذید کوچ ڈرائیورز کو ٹریکر ڈوائس اور ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں ایک بار پھر وارننگ جاری کیا گیا۔ ٹریفک حادثات کے تدارک کے لئے آر ٹی اے قلات ڈویژن نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے لہٰذا ٹرانسپورٹرز حکومت کے جاری کردہ قوانین پر فوری عملدرآمد کریں۔

  • ڈی جی خان : چینی سمگلنگ،پولیس چیک پوسٹ ترنمن پر 3 ہزار سے زائد چینی کے بیگ برآمد

    ڈی جی خان : چینی سمگلنگ،پولیس چیک پوسٹ ترنمن پر 3 ہزار سے زائد چینی کے بیگ برآمد

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر جواد اکبر سے) ملک بھر میں چینی کی قلت اور بحران سے بچنے کے لیے چینی کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے اہم اقدامم انچارج چیک پوسٹ ترنمن پولیس کی کاروائی سے 3 ہزار سے زائد بیگ برآمد کرکے اے سی تونسہ کے حوالے کردئیے۔
    ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات کی روشنی میں چینی سمگلنگ اور گندم سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلے میں انچارج چیک پوسٹ ترنمن محمد محسن ASI معہ ٹیم نے چینی کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 1 ٹریلر اور 2 ٹرک کو روکا جن میں چینی کی بوریاں تھی چینی کو دوسرے صوبہ خیبر پختونخواہ میں سمگل کیا جانا تھا چیک پوسٹ ترنمن نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چینی کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔

  • ڈیرہ غازی خان:کچہ عمرانی کامیاب اپریشن،آرپی او اور ڈی پی او راجن پورکاشہریوں نے پرشانداراستقبال کیا

    ڈیرہ غازی خان:کچہ عمرانی کامیاب اپریشن،آرپی او اور ڈی پی او راجن پورکاشہریوں نے پرشانداراستقبال کیا

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمد ناصر سیال کے روجھان پہنچنے پر ٹاور چوک روجھان پر شہریوں کا کچہ عمرانی میں کامیاب آپریشن پر آر پی او اور ڈی پی او کا شاندار استقبال، پھولوں کے ہار پہنائے اور پتیاں نچھاور کیں۔ کچہ عمرانی میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے عطاء اللہ پٹ گینگ کی کمین گاہوں کے خاتمہ اور اغوا برائے تاوان ، ڈکیتی اور راہزنی کے منظم نیٹ ورک کے خاتمہ پر شہریوں کا پولیس کو بھرپور خراج تحسین ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پولیس نے کچہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عطاء اللہ پٹ گینگ کے خلاف کامیاب کاروائی کی ہے جس سے لوگوں میں احساس تحفظ پیدا ہوا ہے، عطاء اللہ پٹ گینگ کی کاروائیوں کی سبب روجھان کے شہریوں کا بالخصوص رات کے وقت باہر نکلنا محال تھا، روجھان کے شہری پولیس کی اس شاندار کارکردگی پر پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں ۔اس موقع پر آر پی او کا کہنا تھا کہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے اس سلسلہ میں پولیس کے جوان اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ کچہ میں اخری ڈاکو کی موجودگی تک آپریشن کو جاری رکھیں گے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے ۔

  • ڈیرہ غازی خان،راجن پور:کچہ نوگو ایریا چک عمرانی میں پولیس کی پیش قدمی،3 ہلاک،5 ڈاکوسرنڈر

    ڈیرہ غازی خان،راجن پور:کچہ نوگو ایریا چک عمرانی میں پولیس کی پیش قدمی،3 ہلاک،5 ڈاکوسرنڈر

    ڈیرہ غازی خان، راجن پور (باغی ٹی وی) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر)سجاد حسن خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پورمحمد ناصر سیال مسلسل کچہ کے آپریشنل ایریا میں فرنٹ لائن پر پولیس کے جوانوں کے ہمراہ موجود ہیں اور آپریشن کی مکمل کمانڈ کر رہے ہیں۔راجن پور پولیس کو کچہ میں نہایت اہم کامیابی حاصل ہوئی ۔ آرہی او اور ڈی ہی او کی ذیر کمانڈ جدید ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیو ں سے لیس پولیس دستوں نے کچہ کے نوگو ایریا سمجھے جانے والے علاقے چک عمرانی میں پیش قدمی کی ۔
    چک عمرانی میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے خطرناک مجرم اشتہاری اور گینگ کےسرغنہ 20 لاکھ ہیڈ منی کے مجرم اشتہاری عطاء اللہ پٹ کے خلاف پولیس کی جانب سے کامیاب کاروائی عمل میں لائی گئی۔عطاء اللہ پٹ پولیس کوقتل ،اقدام قتل ، ڈکیتی ، راہزنی ، اسلحہ سمگلنگ ، اغواء برائے تاوان اور دہشتگردی سمیت دیگر مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا۔اسکے بھائی اور بیٹے سمیت تمام قریبی رشتہ داران ہیڈ منی کے مجرمان ہیں جو کہ کچہ میں اغواء برائے تاوان ، ڈکیتی ،راہزنی ، اسلحہ سمگلنگ کے روح رواں تھے ۔ عطاء اللہ پٹ اور اسکے ساتھیوں نے پولیس کی پیش قدمی کی شدیدترین مزاحمت کی اور پولیس پر راکٹ لانچر اور ہیوی ویپن 12.7 مشین گن سے حملے کیے ۔ پیش قدمی کے دوران راکٹ لگنے سے پولیس کی بکتر بند گاڑی کوبھی جزوی نقصان پہنچا ، اسی دوران گورا عمرانی ، دادو بنگیانی ، فرحت کھرکھانی اور ظہور سیدانی اپنے دیگر گینگ ممبران کے ہمراہ عطاء اللہ پٹ کی مدد کو پہنچ گئے، عطاء اللہ پٹ نے اپنی کمین گاہ کے گردونواح میں خندقیں اور مضبوط مورچے بنا رکھے تھے۔ پولیس کے جوانوں نے ہمت دلیری اور جوانمردی سےجوابی کاروائی کی۔ فائرنگ کے شدید تبادلہ اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ پیش قدمی پر عطاء اللہ پٹ اور اسکے ساتھیوں کے قدم اکھڑ گئے ،پولیس کے جوان خندقوں کو کراس کر کے دہشت گردوں کی کمین گاہوں میں داخل ہوگئے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گر د مارے گئے جب کہ ایک پولیس اہلکار غلام قاسم نے جام شہادت نوش کیا اور ایک پولیس اہلکا ر عبدالوہاب شدید زخمی ہوا ۔ 5 ڈاکووں نے سرنڈر کرکے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ۔عطاء اللہ پٹ کے پناہ گاہوں اور کمین گاہو ں کو مسمار کرکےنذرآتش کردیا گیا ۔ ڈاکووں کی کمین گاہوں سے بڑی مقدار میں ہیوی اسلحہ12.7مشین گن ، راکٹ لانچرز ،اورجی تھری گن اور ایس ایم جی گنز برآمد ہوئیں۔

    کچہ عمرانی میں پولیس دستوں نے پیش قدمی کرتے ہوئے قتل ،اقدام قتل ، ڈکیتی ، راہزنی ، اسلحہ سمگلنگ ، اغواء برائے تاوان اور دہشتگردی سمیت دیگر مقدمات میں راجن پور پولیس اور دیگر اضلاع کو مطلوب 20 لاکھ ہیڈ منی کے مجرم اشتہاری موج علی کی گینگ کی کمین گاہو ں کا محا صرہ کیا ، شدید مزاحمت کے بعدملک دشمن عناصر کی کمین گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ۔ کمین گاہوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمو نیشن، راکٹ لانچر، ایس ایم جی اور جی تھری بر آمد ہوئیں۔

    پولیس دستوں نے کچہ عمرانی میں مزید پیش قدمی کر تے ہوئے اغوا ء برائے تاوان، قتل ،اقدام قتل ، ڈکیتی ، راہزنی ، اسلحہ سمگلنگ سمیت دیگر سنگین مقدمات میں راجن پور پولیس اور دیگر اضلاع کو مطلوب 8 لاکھ ہیڈمنی کے مجرم اشتہاری فوج علی کے گینگ کی کمین گاہو ں کا محا صرہ کیا ۔شدید مزاحمت اور فائرنگ کے تبادلہ کے بعدڈاکوؤں کی کمین گاہوں کا کنٹرول سنبھال کر کمین گاہوں کو مکمل تباہ کر دیا گیا۔کمین گاہوں سے جی تھری گنز ، ایس ایم جی اور دیگر بھاری اسلحہ برآمد ہوا ۔

    بد نام زمانہ ہیڈ منی کے مجرمان اشتہاری عطاء اللہ پٹ، فوج علی اور موج علی کی گینگز کی کمین گاہوں کے خاتمے سےکچہ میں اغواء برائے تاوان اور ڈکیتی کے ایک منظم نیٹ ورک کو توڑ دیا گیا ہے۔ پولیس نے نوگو ایریا سمجھے جانے والے کچہ عمرانی کے اہم ترین علاقو ں کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور مزید علاقوں میں پیش قدمی جاری ہے ۔ عطاء اللہ پٹ کی پناہ گاہ سمیت 3 دیگر مقاما ت پر پولیس پکٹس قائم کرکے ریا ست اور قانون کی رٹ قائم کردی گئی ہے۔ آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ناصر اسماعیل فورس کے ہمراہ موجود رہ کر جوانوں کی مکمل حوصلہ افزائی اور تمام تر آپریشن کی مکمل کمانڈ کر رہے ہیں

  • مستونگ :4 موٹر سائیکل سواروں پر آسمانی بجلی گرگئی،2 جاں بحق

    مستونگ :4 موٹر سائیکل سواروں پر آسمانی بجلی گرگئی،2 جاں بحق

    کوئٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل)مستونگ لکپاس میں 4 موٹر سائیکل سواروں پر آسمانی بجلی گرگئی، 2 افراد جاں بحق
    آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد بُری طرح جُھلس گئے ہیں جبکہ جُھلس جانے افراد کو شہید نواب غوث بخش میموریل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد موٹر سائیکل پر کوئٹہ سے مستونگ آرہے تھے کہ لکپاس کے قریب ان پر آسمانی بجلی آن گری جس سے احسان الحق ولد مولوی فیض اللہ سکنہ ٹھل دریخان، ریاض ولد عبدالنی ابابکی سکنہ ٹھل دریخان جانبحق ہوگئے جبکہ محمد اشرف ولد محمد یعقوب سکنہ کوئٹہ اور غلام فاروق ولد محمد نظر قوم زہری سکنہ ٹھل دریخان جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں جھنیں جلد ہی مزید علاج معالجے کے لیئے کوئٹہ ریفر کیا جارہا ہے

  • کوئٹہ :ضلعی انتظامیہ کی کارروائی  14 گرانفروش گرفتار

    کوئٹہ :ضلعی انتظامیہ کی کارروائی 14 گرانفروش گرفتار

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت اور عوامی شکایات پر پرائس کنٹرول کمیٹی سریاب نے کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی اور ناجائز منافع خوری پر 14 افراد کو گرفتار جبکہ متعدد کو بھاری جرمانے اور آخری تنبیہ کی گئی۔یہ کارروائیاں اسپیشل مجسٹریٹ سریاب مسعود بگٹی کی زیر نگرانی سریاب سب ڈویژن کے مختلف علاقوں بشمول قمبرانی روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن، ہزار گنجی کی گئی۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی کارروائیوں کے باعث کافی حد تک گرانفروشی پر کنٹرول ہوا ہے تاوقتیکہ گرانفروشی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا ہے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہیں گی اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کو عوام کا مفاد عزیز ہے۔مصنوعی بحران پیدا کرکے عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالنے دیا جائے گا تاجر برادری ایسے عناصر کا محاسبہ کریں۔انہوں نے کہاکہ عوامی شکایات پر منی پٹرول پمپس کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی اور من پسند نرخ مقرر کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔مہنگے داموں پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔