Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سابق صوبائی وزراءکیخلاف اینٹی کرپشن پنجاب کا شکنجہ تیار، تفتیش کیلئے پیش نہ ہوئے

    سابق صوبائی وزراءکیخلاف اینٹی کرپشن پنجاب کا شکنجہ تیار، تفتیش کیلئے پیش نہ ہوئے

    سابق صوبائی وزراء انصر مجید، غضنفر عباس چھینہ اور عامر عنایت اینٹی کرپشن سرگودھا میں پیش نہ ہوئے
    باغی ٹی وی اینٹی کرپشن پنجاب سرگودھا ریجن نے سابق ایم پی ایز انصرمجید نیازی، افتخار گوندل، عامر عنایت اور غضنفر عباس چھینہ کو گزشتہ روز طلب کیا مگر ان میں سے کوئی بھی تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ انصر مجید نیازی پر الزام ہے کہ انہوں نے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرکے جھال سے خوشاب روڈ 85کلومیٹر کا ٹھیکہ اپنے فرنٹ مین کو دلوایا۔ سابق ایم پی اے نے 217.228ملین روپے 85کلومیٹر روڈ کی تعمیر میں کمیشن وصول کیا۔ انصرمجید نے جھال سے خوشاب روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کروایا جس سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ سابق ایم پی اے افتخار گوندل پر الزام ہے کہ انھوں نے ہائی وے کے افسران و اہلکاران کی ملی بھگت سے ہائی وے کی 450کنال اراضی پر غیرقانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔ افتخار گوندل نے ہائی وے کی 450کنال سرکاری اراضی کو ایگری کلچر کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ سابق ایم پی اے عامر عنایت پر الزام ہے کہ مختلف منصوبوں میں فنڈز میں خرد برد کی ہے۔عنایت عامر نے بھکر سٹی سے دریائے سندھ کی سڑک کی تعمیر میں 50 فیصد فنڈز خرد برد کئے۔
    لوکل گورنمنٹ کی سکیموں میں کروڑوں روپے کے مبینہ گھپلوں کی تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن بہاول پور نے قومی حلقہ این اے 174 کے ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی اور صوبائی حلقہ پی پی 254 کے سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کو طلب کر لیا، انکوائری ٹیم کی سفارشات پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بہاول پور نے دونوں سیاسی رہنماؤں کو 4 اپریل کوطلب کیا تھا،ذرائع کابتانا ہے حلقہ پی پی 250 سے سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی اورممبر قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی بھی بہاولپور اینٹی کرپشن میں اپنی حاضری لگوائی ،ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سید زادوں نے اینٹی کرپشن میں اپنے معاملات طے کرلئے ہیں اس انہیں دوبارہ نہیں بلایاگیا، واضح رہے قبل ازیں اینٹی کرپشن بہاول پور نے سابق ایم پی اے صاحبزادہ محمد گزین عباسی کو بھی طلب کیا تھا،اب اینٹی کرپشن پنجاب بہاولپور ریجن نے سابق ایم پی اے عامر نواز خان کو 10 مئی کو طلب کر لیا۔ایکسین ہائی وے فرخ ممتاز، سابقہ ایس ڈی او تحسین احمد، ایس ڈی او جاوید اقبال کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔سابق ایم پی اے عامر نواز پر لوکل گورنمنٹ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے منصوبوں میں فنڈز خرد برد کا الزام ہے۔سابق ایم پی اے عامر نواز نے سرکاری فنڈز سے پرائیویٹ افراد کو ناجائز فائدہ دیا۔عامر نواز خان نے منظور شدہ سکیموں کا نقشہ تبدیل کرکے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔
    ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے رہنما تحریک انصاف و سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو کو 5 مئی کو طلب کیا ہے، اینٹی کرپشن کی جانب سے خیال احمد کاسترو کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز میاں وارث عزیز، عادل پرویز گجر، شکیل شاہد اور عمر فاروق کو بھی بلاوا بھجوایا گیا ہے، سابق ارکان پنجاب اسمبلی کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف اختیارات سے تجاوز، کرپشن اور ٹھیکوں میں گھپلوں کی انکوائریاں چل رہی ہیں۔

  • زمین کو پانی لگانے کا تنازع پر مختاراں مائی کے گھر والوں کا رشتے داروں سے جھگڑا،مقدمہ درج

    زمین کو پانی لگانے کا تنازع پر مختاراں مائی کے گھر والوں کا رشتے داروں سے جھگڑا،مقدمہ درج

    علی پور (باغی ٹی وی)زمین کو پانی دینے کے تنازع پر مختاراں مائی کے گھر والوں کا رشتے داروں سے جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں مختاراں مائی کے شوہر اور دیور سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔ مختاراں مائی نے دعویٰ کیا کہ پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہی۔انہوں نے کہا کہ ایم این اے کے دباؤ پرپولیس مخالف فریق کی پشت پناہی کررہی ہے۔
    میڈیاپرخبریں چلنے اوریومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے بیان کے بعد پولیس نے پھرتی دکھاتے ہوئے مختاراں مائی کے مخالف فریق کیخلاف تھانہ صدر علی پور میں مقدمہ درج کردیاگیا ہے،مقدمہ مختاراں مائی کے دیور نادر گبول کی مدعیت میں 16 افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے،کھیتوں کو پانی لگانے کے تنازع پر مخالفین کے حملے میں مختاراں مائی کے دیور سمیت 4 افراد زخمی ہوئے.مقدمے کا متن
    پولیس کاکہنا ہے کہ مختاراں مائی کے اہلخانہ اور انکے رشتہ داروں کے درمیان یکم مئی کو لڑائی جھگڑا ہوا تھا،لڑائی میں دونوں فریقین کے افراد زخمی ہوئے تھے.پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ مختاراں مائی کے مخالف گروپ کے 7 افراد بھی زخمی ہوئے جنھیں میڈیکل کے لیے ڈاکٹ جاری کیا گیا،مختاراں مائی کے رشتہ دار مخالف فریق نے بھی مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ صدر علی پور کو درخواست دی تھی،دوسرے گروپ نے اپنی درخواست میں مختاراں مائی،انکے شوہر اور دیور سمیت 17 افراد کیخلاف مقدمے کی اندراج کی درخواست دی تھی،
    ڈی ایس پی علی پور اعجاز بخاری کا کہنا ہے کہ دوسرے فریق کی درخواست پر بھی قانونی کاروائی کی جارہی ہے
    اس سے قبل پولیس کا کہاتھا کہ جھگڑے میں دونوں فریق زخمی ہوئے ہیں جو قصور وار ہوا اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی.

  • ڈیرہ : ریسکیو 1122 کابروقت رسپانس کا دعویٰ ٹھس،کال اٹینڈنہ کرنا،مریض تک نہ پہنچنا ان کاوطیرہ بن گیا

    ڈیرہ : ریسکیو 1122 کابروقت رسپانس کا دعویٰ ٹھس،کال اٹینڈنہ کرنا،مریض تک نہ پہنچنا ان کاوطیرہ بن گیا

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحمدنوازمغل)ریسکیو1122کی ایمرجنسی میں بروقت رسپانس کرنے اورمریض کوطبی سہولیات فراہم کرنے کے دعوے ہوامیں ریت کی دیوار ثابت ، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کال اٹینڈنہ کرنا اورمریض تک رسائی نہ کرنا ریسکیو1122نے وطیرہ بنالیا ، کثیرفنڈز سے عوام کو ایمرجنسی کی صورت میں طبی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے قائم کی گئی ریسکیو1122سروس عوام کیلئے رحمت کی بجائے زحمت بن گئی ، ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی وسنجیدہ طبقوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122اویس بابر کوفرائض منصبی میں کوتاہی اورغفلت برتنے پرکمشنر ڈیرہ ڈویژن محمدنثار اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصورارشد سے تبادلے اوراہلکاروں کو بروقت رسپانس کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نااہل ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر1122اویس بابر کی تعیناتی سے ریسکیوکاآواہی بگڑاہواہے ، ریسکیورزکی جانب سے شکایات ملناروزکامعمول بن گیا ہے ۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122کی جانب سے نہ تو کال اٹینڈکی جاتی ہے اورنہ ہی بروقت رسپانس کیاجاتاہے جس کی وجہ سے متاثرہ شخص کوسخت تکلیف کاسامناکرناپڑتاہے اوروہ متبال ذرائع استعمال کرنے پرمجبورہوجاتاہے ۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی وسنجیدہ طبقوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122اویس بابر کوفرائض منصبی میں کوتاہی اورغفلت برتنے پرکمشنر ڈیرہ ڈویژن محمدنثار اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصورارشد سے تبادلے اوراہلکاروں کو بروقت رسپانس کرنے کا مطالبہ کیاہے تاکہ ریسکیو1122سروس سے استفادہ حاصل کیاجاسکے ۔

  • ڈیرہ :آر پی او  نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈی ایس پی  کی عیادت کی

    ڈیرہ :آر پی او نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈی ایس پی کی عیادت کی

    ڈیر ہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنواز مغل) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالغفور آفریدی کی تھانہ یونیورسٹی کے علاقہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈی ایس پی عابد اقبال کی عیادت کے لیے سول ہسپتال ڈیرہ آمد۔
    تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان عبدالغفور آفریدی تھانہ یونیورسٹی کے علاقہ فتح موڑ پردہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈی ایس پی عابد اقبال کی عیادت کے لیے سول ہسپتال ڈیرہ پہنچے۔آر پی او ڈیرہ عبدالغفورآفریدی نے زخمی ہونے والے ڈی ایس پی عابد اقبال کی خیریت دریافت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کاروائی کرنے پر سراہا اور ہسپتال انتظامیہ کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔اس موقع پرآر پی او ڈیرہ عبدالغفور آفریدی نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے بلکہ ڈیرہ پولیس کے حوصلے بلند ہیں۔دہشتگردوں کے حملے کے خلاف پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیرمثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور قانون کی بالادستی اولین فریضہ ہے جس کے لیے پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس اسی طرح اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی اورعوام کاجان ومال کاتحفظ اورامن وامان کی فضاء برقراررکھے جائے گی۔

  • علی امین گنڈہ پورکی رہائی ، 6 مئی کو لاہور سے ڈیر ہ اسماعیل خان کیلئے روانہ ہوں گے

    علی امین گنڈہ پورکی رہائی ، 6 مئی کو لاہور سے ڈیر ہ اسماعیل خان کیلئے روانہ ہوں گے

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنواز مغل)سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پورکوعدالتوں سے ضمانتوں پر رہائی ملنے کے بعد وہ بروز ہفتہ6مئی کو لاہور سے ڈیر ہ اسماعیل خان کے لیے براستہ میانوالی ، کندیاں ، چشمہ روانہ ہوں گے ، ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پورکا شاندار اور تاریخی استقبال کیا جائے گا، پی ٹی آئی کے ٹائیگرز ، ورکرز ، کارکنان اورحلقہ کی عوام سردارعلی امین خان گنڈہ پور کا استقبال چشمہ ، بلوٹ ، ڈھکی موڑ ، رنگ پوراڈا،ترپلی اڈا ، موسیٰ کھر اڈا ، مندھراں کلاں ، مندھراں موڑ ، کوکاراڈا ، ہمت اڈا ، شیخ یوسف اڈا ، بنوں چنگی ، بنوں اڈا ، توپانوالہ چوک ، جی پی او موڑ اورالامین ہائوس میں کریں گے ۔سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کو ایک ریلی کی صورت میں الامین ہاؤس خوش آمدید کہاجائے گا۔اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
    دوسری طرف سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور کو عدالتوں میں ضمانت پر رہائی ملنے پر جہاں ملک بھر میں پی ٹی آئی ورکرز خوشیاں منائیں وہیں شہر شہر ان کی آمدپر شاندار استقبال اورپھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں، سردارعلی امین خان گنڈہ پور کالعل عیسن کروڑ لیہ پہنچنے پر ممبرقومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی کی طرف سے اپنے پیارے دوست سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور کا پرتپاک استقبال کیاگیا ، اس موقع پر ان کے ہمراہ سردار عبدالرحیم خان نیازی، چوہدری محمد اطہر مقبول،سردار قیصر خان مگسی ،چوہدری سہیل انور گجر و دیگر دوست احباب بھی موجودتھے، سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پو رنے پرتپاک استقبال کرنے اوررہائی پر مبارکباد پیش کرنے والے اپنے دوستوں کاشکریہ اداکیا اورعدالتوں کے فیصلے کو حق وصداقت کی علامت قراردیا۔

  • اوچ شریف : ویگو ڈالے کی مزدا ٹرک کوٹکر،خاتون جاں بحق،5 افراد زخمی

    اوچ شریف : ویگو ڈالے کی مزدا ٹرک کوٹکر،خاتون جاں بحق،5 افراد زخمی

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ): ویگو ڈالے کی مزدا ٹرک کوٹکر،خاتون جاں بحق،5زخمی
    تفصیل کے مطابق موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ویگو ڈالا نمبری CS-0999پچھلی طرف کھلا ہواتھا جس پر 09 مسافر سوار تھے، جن میں 04 بچے بھی شامل تھے کراچی سے فیصل آباد جاتے ہوئے ویگو ڈرائیور سے آئوٹ آف کنٹرول ہونے کے باعث دوسری لین میں نامعلوم مزدا سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے میں 01 خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی، 02 کو شدید اور 03 کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ باقی مسافر محفوظ رہے۔ تمام متاثرین کو ایف ڈبلیو او ایمبولینسز کے ذریعے آر ایچ سی اوچ شریف منتقل کر دیا گیا ہے اور مقامی پولیس بھی اطلاع پر موقع پر پہنچ گئی

  • ڈیرہ غازیخان:لیڈی ڈاکٹر کے والد  کے اندھے قتل میں ملوث گینگسٹر گرفتار

    ڈیرہ غازیخان:لیڈی ڈاکٹر کے والد کے اندھے قتل میں ملوث گینگسٹر گرفتار

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی)لیڈی ڈاکٹر کے والد کے اندھے قتل میں ملوث گینگسٹر گرفتار
    تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پولیس کی کاروائی ،لیڈی ڈاکٹر کے والد اشرف جاوید کے اندھے قتل میں ملوث کالی گینگ کے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، اسی طرح ایک اور کاروائی میں چوری اور ڈکیتی میں ملوث03گینگز گرفتار ، ملزمان سے چوری و ڈکیتی کی مد میں ریکور کی گئی رقم 06لاکھ 75ہزار اور 02عدد موٹر سائیکل سمیت 4 عدد کلاشنکوف 4 عدد پسٹل برآمد ، رقم و موٹر سائیکل اصل مالکان کے حوالے۔
    ایس ایچ او تھانہ صدر محمد یونس نے بتایا کہ ڈی پی اومحمد راشد ہدایت کے حکم پر چوری و ڈکیتی میں ملوث گینگز کی گرفتار ی عمل میں لانے کے لیے تھانہ صدر پولیس نے بھرپور اقدامات عمل میں لائے ہیں ۔ اسی سلسلہ میں ڈی ایس پی سرکل سٹی عبدالرحیم کی سپر ویژن میں بھرپور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چوری و ڈکیتی میں ملوث 03گینگز کو گرفتار کر کے ملزمان سے رقم 06لاکھ 75ہزار معہ 02موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 4 عدد کلاشنکوف اور 4 عدد پسٹل برآمد کر لیا ۔چوری و ڈکیتی میں ملوث جعفری گینگ کے ملزمان جعفر جھنگیل ، مالک جھنگیل ، ناصر وڈانی گرفتار اسی طرح جیانی گینگ میں ملوث ملزمان نصر اللہ جیانی ، شہزادجیانی ، دلاور, بالی کنیرا گرفتار جبکہ بد نام زمانہ چکرانی گینگ میں ملوث قاسم چکرانی اور عبدالرحمان چکرانی گرفتار جںکہ تمام گینگز سے ڈکیتی و چوری کی مد میں جو رقم 6 لاکھ 75 ہزار معہ 2 موٹر سائیکل ریکور کی گئی وہ اصل مالکان کے حوالے کر دی گئ ہے۔ ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان تھانہ صدر پولیس سمیت ڈیرہ غازیخان کے دیگر تھانوں کو بھی مطلوب تھے جو کہ وہاں پر بھی وارداتیں کرتے رہے ہیں اسی طرح کچھ عرصہ قبل لیڈی ڈاکٹر کے والد اشرف جاوید کے اندھے قتل میں ملوث نامعلوم ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرنے کے لیے ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی طرف سے خصوصی ٹاسک دیا گیا جس پر ڈی ایس پی سرکل سٹی عبدالرحیم ، ڈی ایس پی سرکل صدر فیاض الحق ، ایس ایچ او صدر محمد یونس ، ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک شاہد عباس، ایس ایچ او سول لائن امتیاز عالم معہ ٹیم نے دن رات محنت کر کے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اوراپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر کے والد اشرف جاوید کے اندھے قتل میں ملوث کالی گینگ کے ملزمان کو نہ صرف ٹریس کیا بلکہ اشرف جاوید کے قتل میں ملوث ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار بھی کر لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔جرائم پیشہ اور شر پسند عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے تھانہ صدر پولیس کے جوان الرٹ ہیں ۔تھانہ صدر پولیس عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا ہو ۔

  • چونیاں :جگہ جگہ  مضر صحت،غیرقانونی فاسٹ فوڈزکے پوائنٹس قائم

    چونیاں :جگہ جگہ مضر صحت،غیرقانونی فاسٹ فوڈزکے پوائنٹس قائم

    چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگار) جگہ جگہ فاسٹ فوڈز کے غیرقانونی اور مضر صحت پوائنٹس قائم اور سویٹس اینڈ بیکرز پر غیر معیاری مٹھائی اور بسکٹس شہر اور گردونواح میں کھلے عام فروخت جاری فوڈ اتھارٹی اور تحصیل انتظامیہ خاموش تماشائی ذرائع کے مطابق غیر معیاری اور استعمال شدہ گھی ناقص کیچپز سوسسز شورما اور برگرز میں مضر صحت چکن اور دیگر اشیاء کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی خطر ناک ہیں اور آرٹیفیشل فوڈز کلرز کے ساتھ انتہائی خطرناک کیمیکلز مٹھائی اور بیکری بسکٹس اور دیگر بیکری آئٹمز کی تیاری میں استعمال کیے جا رہے ہیں جبکہ بعض سویٹس اینڈ بیکرز اور فاسٹ فوڈز پوائنٹس پر زائد المیعاد ایشیاء بھی موجود ان پر تیارکردہ تاریخ بھی آویزاں نہیں جن کے کھانے سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں شہری نے بتایا جب بھی ان فاسٹ فوڈز پوائنٹس اور سویٹس اینڈ بیکرز کے خلاف شکایات کی جاتی ہے تو فوڈ اتھارٹی کے اہلکار ان پوائنٹس اور سویٹس اینڈ بیکرز والوں کو پہلے سے آگاہ کر دیتے ہیں اور اگر کارروائی کی بھی جائے تو محض خانہ پری کے لیے سینکڑوں روپے کا جرمانہ عائد کرکے این او سی دوبارہ سے جاری کر دیتے ہیں جس کے باعث یہ غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے کسی بھی کارروائی سے بے خوف و خطر فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں بعدازاں ذرائع سے معلوم ہوا بیکرز کے کچن میں صفائی کے ناقص انتظامات کے علاوہ چوہے لال بیگ اور فاسٹ فوڈز پر مکھیوں کی بھرمار شہری نے ڈپٹی کمشنر قصور سی او محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے ان فاسٹ فوڈز پوائنٹس اور سویٹس اینڈ بیکرز کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے جو شہریوں کے لئے مضر صحت اشیاء تیار کرکے انسانی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں ۔

  • کوئٹہ : ایرانی پٹرول کے کاروبار سے منسلک افراد سے کوئی رعایت نیں کی جائیگی -عطاء المنیم

    کوئٹہ : ایرانی پٹرول کے کاروبار سے منسلک افراد سے کوئی رعایت نیں کی جائیگی -عطاء المنیم

    کوئٹہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار زبیرآکاخیل) ایرانی پٹرول کے کاروبار سے منسلک افراد سے کوئی رعایت نیں کی جائیگی -عطاء المنیم ،منی پٹرول پمپس کخلاف کریک ڈاؤن ،8 سیل پمپ، 3 گرفتار
    تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا منی پٹرول پمپس کخلاف کریک ڈاون 8 پمپس سیل کرکے3 ملزمان گرفتار کرلئے گئے، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطاء المنیم نےدیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوۓ اسپنی روڈ پر 8 منی پٹرول پمپس سیل کردے جبکہ 3 افراد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا
    اس موقع پر اے سی سٹی کا کہناتھا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف سخت کارروائی کی جا ئیگی، صوبے کے معاشی حالات کے تناظر میں ایرانی پٹرول کی خریدہ فروخت میں نرمی کی گی تھی لیکن منی پٹرول پمپس اب اس نرمی کاغلط فائدہ اٹھارہے ہیں، اکثر پمپس کا نہ صرف گیج کم ہے بلکہ مہنگےداموں پٹرول فروخت کرکے متوسط طبقے کےعوام کو لوٹا جارہاہے جبکہ منی پمپس پر حفاظتی اقدامات کا بھی خیال نہیں رکھاجارہا جس سے ناخوشگوار واقعات بھی جنم لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ایرانی پٹرول کے کاروبار سے منسلک افراد سے کوئی رعایت نیں کی جائیگی اور ان کخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائیگا اور ضلعی انتظامیہ کی کاروائیوں کا سلسلہ مستقل طور پر جاری رہے گا

  • 2023ء کا پہلا چاند گرہن آج رات ہوگا

    2023ء کا پہلا چاند گرہن آج رات ہوگا

    2023ء کا پہلا چاند گرہن آج رات ہوگا،پاکستان سمیت ایشیاء کے بیشتر ممالک میں دیکھا جاسکے گا
    تفصیل کے مطابق سال 2023ء کا پہلا چاند گرہن آج رات ہوگا،پاکستان سمیت ایشیاء کے بیشتر ممالک میں دیکھا جاسکے گا،رواںسال کا پہلا چاند گرہن آج درمیانی شب ہوگا جسے پاکستان سمیت ایشیاء کے بیشتر ممالک، جنوبی اور مشرقی یورپ میں دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 8 بجکر 14 منٹ پر شروع ہوگا۔جزوی چاند گرہن کا عروج 10 بجکر 22 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند گرہن کا اختتام رات 12 بجکر 32 منٹ پر ہوگا۔چاند گرہن جنوب اور مشرقی یورپ، ایشیا کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا۔آسٹریلیا، افریقا، پیسفک، اٹلانٹک، انڈین اوشین اور انٹارکٹیکا میں بھی چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔