اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان ) پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ پولیس مصروف کارروائی۔ ہلاک ڈاکو قتل، راہزنی و ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیل کے مطابق تھانہ اوچ شریف پولیس کو علی الصبح اطلاع ملی کہ 5/6 کس ڈاکو سڑک پر لکڑیاں رکھ کر ناکہ لگا کر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔جس پر پولیس فوری ریسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچی۔ اسی دوران پولیس کا نندے لعل چوک کے قریب جلال پور روڈ پر نزد چائنہ پل ڈاکوں سے آمنا سامنا ہو گیا۔ اسی دوران ڈاکوئوں نے پولیس پر سیدھے جان لیوا فائر کیے۔ جو کہ سرکاری گاڑی کو بھی لگے، پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت رکاوٹ کا سہارا لیتے ہوئے دو چار جوابی فائر کیے۔ اس دوران دیکھا کہ ایک ڈاکو جو سامنے کھڑا ہے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آگیا ۔فائرنگ رکنے کے بعد دیکھا تو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا۔بقیہ نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ، جن کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیے جارہے ہیں۔ پولیس کی اسپیشل ٹیمیں آپریشن کر رہی ہیں۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت اس کے شناختی کارڈ سے محمد ساجد ولد عبد المجید کے نام سے ہوئی۔ جس کا تعلق کچی شکرانی، اوچشریف سے ہے۔ ہلاک ڈاکو درجنوں قتل، ڈکیتی و راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم سے ا یک پسٹل 30 بور بھی موقع پر برآمد ہوا۔ مزید تفتیش و تحقیقات جاری۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی اوبہاولپور سید محمد عبا س نے کہاکہ اوچشریف پولیس بہادری و جوانمردی سے مقابلہ کرنے پر شاباش کی مستحق ہے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

اوچ شریف : پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-

بھارتی حکومت نے منی پورمیں قتل عام کیلئے مزید کمانڈوز بھیج دئے،انٹرنیٹ سروس معطل
نئی دہلی،باغی ٹی وی(ویب ڈیسک)طاقت کے نشے میں بدمست مودی سرکارنے ہندوتوا کی نسل کُش پالیسیاں پورے بھارت میں پھیلا دیں۔ ریاست منی پور میں بدترین ہنگاموں کے نتیجے میں حالات بے قابو ہو گئے ہیں ، جلتی پر تیل ڈالنے ،آگ اور خون کی ہولی کھیلنے کیلئے سینٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کے کمانڈوزسمیت مزید 1500 سپاہی روانہ کر دیئے گئے۔ ریاست میں سی آر پی ایف کی کُل 15 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں جواب تک صورت حال سنبھالنے میں بُری طرح ناکام ہیں۔جبکہ بی ایس ایف، انڈین آرمی اور دیگر فورسز کے اہلکار پہلے ہی موجود ہیں۔
ریاستی دارالحکومت اِمپھال میں متعدد گرجا گھراورمکانات جلا دیے گئے ہیں ، کئی لوگوں کے بھی زندہ جلنے کی اطلاعات ہیں۔عوامی احتجاج کو کچلنے کے لیے چوراچند پور میں کرفیو نافذ کردیا گیا،مظالم بے نقاب ہونے کے خوف سے ریاست بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کی گئی ہے ۔منی پور میں جاری پُرتشدد کارروائیوں میں اب تک 10 افراد ہلاک اور حکومتی ایما پر شہریوں پر ظلم و زیادتی کے نتیجے میں 80 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ بد امنی کی وجہ منی پور کی غیر قبائلی آبادیوں کا یہ مطالبہ ہے کہ اُنہیں قبائلی درجہ دیا جائے تاکہ اُن کی آبائی زمینوں، ثقافت اور شناخت کو قانونی تحفظ مل سکے۔ منی پور میں میٹ آئی نامی غیر قبائلی افراد اکثریت میں ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ غیر ریاستی تارکین وطن کی وجہ سے اُن کی زمینیں اور حقوق خطرے میں ہیں۔ اس مطالبے کے خلاف منی پور کے قدیم قبائلیوں کی تنظیمیں احتجاج کر رہی ہیں جسے طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کے دوران منی پور میں فسادات شروع ہوئے۔
کانگریس نے منی پور میں پیدا خراب حالات کے لیے بی جے پی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’’منی پور جل رہا ہے۔ بی جے پی نے برادریوں میں شگاف پیدا کیا ہے اور ایک خوبصورت ریاست میں موجود امن کو پوری طرح ختم کر دیا ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’بی جے پی کی نفرت و تقسیم کی سیاست اور اقتدار کا لالچ اس خراب حالت کے لیے ذمہ دار ہے۔‘‘ اپنے ٹوئٹ میں کھڑگے نے عوام سے گزارش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور امن کو بحال ہونے کا موقع دیں۔‘Manipur is burning. BJP has created fissures among communities and destroyed the peace of a beautiful state.
BJP's politics of hate, division and its greed for power is responsible for this mess.
We appeal to people from all sides to exercise restraint and give peace a chance.
— Mallikarjun Kharge (@kharge) May 4, 2023
کانگریس جنرل سکریٹری اور سرکردہ لیڈر جئے رام رمیش نے منی پور میں تشدد واقعہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ڈبل انجن حکومت کی یہ حقیقت ہے: ریاست کو آگ لگا دو، مرکز میں خاموش رہو۔‘‘ پھر وہ لکھتے ہیں ’’بی جے پی کے ذریعہ حکومت تشکیل کے 15 ماہ سے بھی کم عرصے میں پوری ریاست منی پور میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ لیکن مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور پی ایم مودی کرناٹک میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔‘‘The reality of the "Double-Engine" Government:
Set fire to the State
Stay silent at the CentreIn less than 15 months of BJP forming govt, the entire state of Manipur is in flames. But HM Shah and CryPM Modi are busy campaigning in Karnataka. pic.twitter.com/7yKmWGX6aV
— Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) May 4, 2023
واضح رہے کہ ریاست منی پور میں کشیدگی پر قابو پانے کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور پوری ریاست میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے. -

سیالکوٹ :پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز کی انتخابی مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکت
سیالکوٹ، باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر)پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز امیدواروں کی انتخابی مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکت
تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوارپی پی39 سیالکوٹ چودھریعمرجاویدگھمن نے عثمان ڈار اور ضلع سیالکوٹ کے دیگر ٹکٹ ہولڈرز کے ہمراہ پنجاب الیکشن کی انتخابی مہم کے حوالے سے صدر سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی
جہاں سیالکوٹ، نارووال اور قصور کے نامزد امیدواروں نے بھی شرکت کی اور الیکشن کمپین کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ساتھ صدر سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سنٹرل پنجاب کے دفتر میں قائم کال سنٹر کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی –

-

سیالکوٹ : ڈی پی او نے تھانیداروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئے
سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر )ڈی پی او نے تھانیداروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئے
تفصیل کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ذیل تبادلہ جات کے احکامات جاری کئے ہیں۔انسپکٹر محمد اشرف بریار پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ سول لائنز. انسپکٹر محمد ریاض سانگھا ہومی سائیڈ یونٹ تھانہ صدر سیالکوٹ سے ایس ایچ او کوٹلی سید امیر، انسپکٹر ظفر اقبال تھانہ ستر اہ سے ایس ایچ او کو ٹلی لوہاراں،سب انسپکٹر عادل اقبال تھانہ بمبانوالہ سے ایس ایچ او تھانہ موترہ، سب انسپکٹر طیب حسین تھانہ مراد پور سے ایس ایچ او تھانہ سٹی پسرور ،سب انسپکٹر ناصر یعقوب بٹ تھا نہ ہیڈ مرالہ سے ایس ایچ او تھانہ کو توالی تعینات کردیا گیا ہے- -

سیالکوٹ : ڈسکہ میں تجاوزات مافیا کیخلاف اپریشن،سڑکیں اور چوک کشادہ ہو گئے
سیالکوٹ، باغی ٹی وی ( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کی ہدایت پر انسپکٹر تجاوزات رانا اعظم اور چیف سینٹری انسپکٹر چوہدری یوسف کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف مہم فوارہ چوک سے تجاوزات اور ریڑھیوں،رکشہ جات کا صفایا،سڑکیں اور چوک کشادہ ہو گئے تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے مشہور سڑکوں اور چوکوں چوراہوں میں لوگوں نے تجاوزات قائم کررکھی تھی دکانوں کے آگے ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیوروں نے قبضہ جما رکھا تھا جس کی وجہ سڑکیں اور چوکیں سکڑ گئے تھے اورٹریفک کا بلاک رہنا معمول بن گیا تھا اخبارات میں خبریں شائع ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر نے ایکشن لیتے ہو ئے تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کرنے اور تجاوزات ختم کر نے کے احکامات جاری کیئے جس پر انسپکٹر تجازوات رانا اعظم حسین،چیف سینٹری انسپکٹر چوہدری محمد یوسف نے عملہ کے ہمراہ کاروائی کر تے ہو ئے فوارہ چوک،مین بازار،توصیف مارکیٹ کے سامنے سے تجاوزات کا خاتمہ کیا اور سڑک کے کناری کھڑی ریڑھیوں اور رکشہ جات کو بھی وہاں سے فوری طور پر ہٹا دیا گیا جس کی وجہ سے فوارہ چوک کشادہ ہو گیا اور ٹریفک باآسانی رواں دواں ہیں شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے مطالبہ کیا کہ معراج چوک سے لے کر اسسٹنٹ کمشنر آفس تک جن دکانداروں نے سروس روڈ کو بند کررکھا ہے ان دکانداروں کے خلاف بھی بال تفریق کاروائی کی جائے تاکہ سروس روڈ بحال ہو سکے اور چوک میں بلاک ہونے والی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہ سکے۔

-

ڈی جی خان:کباڑیے چھوٹے بچوں سے چوریاں کرانے لگے،چوری کرتے پکڑے گئے بچوں کے انکشافات
کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )کباڑیے چھوٹے بچوں سے چوریاں کرانے لگے،چوری کرتے پکڑے گئے بچوں کے انکشافات
تفصیل کے مطابق گذشتہ رات،رات کی تاریکی میں کار کی بیٹری اور لوہے کا سامان چوری کرنے والے دو چھوٹے بچوں کو عوام نے پکڑ لیا ان سے چوری کے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ بچے کافی عرصہ سے چوری جیسے غلط کام میں ملوث ہیں اور رات کی تاریکی میں باہر کھڑی گاڑیوں کی بیٹریوں کو گاڑی کے شیشے توڑ کر یا بونٹ کا لاک توڑ کر چوری کرتے ہیں اور چوری شدہ بیٹریاں اور دوسراقیمتی سامان چوک چورہٹہ میں ایک کباڑیہ کی دکان پر فروخت کرتے ہیں،شہریوں نے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے پرزورمطالبہ کیا ہے بچوں سے چوریاں کرانے میں ملوث کباڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے انہیں گرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے جوان معصوم بچوں کو مفیدشہری کی بجائے جرائم پیشہ عناصرمیں تبدیل کررہے ہیں،ساتھ ہی شہریوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ان بچوں کے والدین کیخلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے جنہوں نے ان معصوم بچوں کی پرورش اورتعلیم وتربیت پرتوجہ نہیں دی۔
اس کے علاوہ ڈی جی خان کی سول سوسائٹی اورشہریوں نے چائلڈپروٹیکشن بیوروکی عدم فعالیت کی مذمت ہے اور کہا کہ شہرمیں ورکشاپوں اور ہوٹلوں پرچائلڈلیبرکے طورپربچےکام کرتے اور بھیک مانگتے نظرآتے ہیں ،لیکن چائلڈپروٹیکشن بیورو نے آج تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے ،شہرکے وسط میں روڈ پر چائلڈ پروٹیکشن بیوروکے آفس کاایک بورڈ لگا ہواہے جدھرڈائریکشن دی گئی ہے ادھرآفس ہے ہی نہیں ،جس سے چائلڈپروٹیکشن بیوروکی کارکردگی کاپول کھل جاتا ہے ،ڈی جی خان کی سول سوسائٹی اور شہریوں نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمدسے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے – -

میرپور ساکرو : شیخ زید ہسپتال، مریضوں کوعلاج کی سہولتیں دینے میں یکسر ناکام
میرپور ساکرو،باغی ٹی وی(قادرنواز کلوئی کی رپورٹ) شیخ زید ہسپتال، مریضوں کوعلاج کی سہولتیں دینے میں یکسر ناکام
تفصیلات کے مطابق شیخ زیدہسپتال میرساکرو میں ڈلیوری کا کیس ہو یا سانپ یا پھر کتے کاٹے کی ویکسین یا عام وبائی بیماریاں ہوں، جن میں ملیریا، ڈائریا،گیسٹروانٹرائٹس جیسی بیماریوں مبتلامریض کوجب شیخ زید ہسپتال میرپورساکرو لایاجاتا ہے تو وہ مریض سرکاری ہسپتال میں لاعلاج ہوچکا ہوتاہے ،جب سے یہ ہسپتال ٹھٹھہ کے دوسرے ہسپتالوں کی طرح مرف نامی این جی او کے حوالے کیا گیاہے تب سے عوام سے صحت کی بنیادی سہولتیں حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ چھین لی گئی ہیں، اس ہسپتال میں نہ توپینے کا پانی ہوتا ہے نہ کوئی اور سہولت شہریوں کو میسر ہے، ہمیشہ کہا جاتا ہے کہ ہمارے پاس علاج نہیں ہے، آپ اسے کسی اورہسپتال لے جائیں، جس کی وجہ سے کئی مریض راستے میں ہی خالق حقیقی سے جاملتے ہیں ، اسہسپتال میں طبی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے کئی نوجوانوں،بچوں ،بوڑھوں اور خواتین سے ان کی زندگیاں چھین لی گئی ہیں۔ روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں مریض علاج کی غرض سے اس ہسپتال آتے ہیں لیکن غربت کے باعث پرائیویٹ علاج کی سکت نہ رکھنے کی وجہ مایوس ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیںاوراپنے پیاروں کوبے موت مرتادیکھنے پر مجبور ہیں،
ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر مریضوں کو اپنے پرائیویٹ کلینک پر آنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ شیخ زید ہسپتال میں ادویات سمیت دیگر سہولیات موجود نہیں ہیں اور نہ کسی بیماری کی تشخیص کیلئے ٹیسٹوں کی سہولت میسر نہیں ہے، ادویات کی سہولت نہ ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے غریب مریضوں کو پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں سے ادویات خریدکرلانے کیلئے پرچیاں لکھنا شروع کر دی ہیں جس کی وجہ سے بہت سے غریب مریض علاج نہیں کر پاتے اور پیسے نہ ہونے کی وجہ سے واپس گھروں کو چلے جاتے ہیں۔عوامی وسماجی اور شہری حلقوں کا کہنا ہے ہسپتال انتظامیہ صرف ہسپتال صفائی پر لگی ہوئی ہے جب کہ اس ہسپتال سے مریضوں کو سر درد کیلئے ایک گولی بھی نہیں مل سکتی۔ میرپورساکرو کے شہریوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں نے میڈیا کے ذریعے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ زید ہسپتال میرپور ساکرو میں صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اور غریب مریضوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ -

خانقاہ ڈوگراں :حافظ آباد روڈ نزد موٹروے انٹرچینج کوسٹر اور مزدے میں ٹکر11 افراد زخمی
خانقاہ ڈوگراں،باغی ٹی وی ( علی رضا رانجھا)حافظ آباد روڈ نزد موٹروے انٹرچینج کوسٹر اور مزدے میں ٹکر11 افراد زخمی
تفصیل کے مطابق ریسکیو ذرائع کے مطابق حافظ آباد روڈ نزد موٹروے انٹرچینج کوسٹر اور مزدے میں ٹکر11 افراد زخمی ہوگئے ہیں،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے 10 زخمیوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی،ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے ایک شدید زخمی کو RHC خانقاہ ڈوگراں شفٹ کر دیا۔زخمی ہونیوالے افراد میں کالے خان 80 سال،مظہر 45 سال،عظمت بانو 35 سال،سمیع اللہ 14 سال ،میمونہ 12 سال،نذیر 75 سال .اکبری بی بی 40 سال،شکیلہ بی بی 55 سال،محمد دین 40 سال،عبد الوہاب 15 سال، مبین جس کی عمر26 سال ہے شامل ہیں- -

اوچ شریف :طوفانی آندھی، موسلا دھار بارش سے میلے کے انتظامات متاثر، ٹینٹ، شامیانے اکھڑ گئے
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) طوفانی آندھی کے بعد موسلا دھار بارش سے میلے کے انتظامات متاثر، ٹینٹ، شامیانے اکھڑ گئے، کھلونوں اور مٹھائی کے سٹالز سمیت عارضی ہوٹل تیز آندھی کی نظر،متعدد جھولے، پنگوڑے بھی گر گئے تفصیل کے مطابق میلہ اوچ شریف کے سلسلے میں تیاریوں میں مصروف ٹھیلے والوں، عارضی ہوٹل، مٹھائی اور کھلونوں کی دکانیں گزشتہ شام آنے والی طوفانی آندھی اور بارش کے باعث تتر بتر ہو گئیں، شامیانے اکھڑ گئے جبکہ کئی جھولے بھی اکھڑ کر زمین بوس ہو گئے جس سے میلے کی تقریبات شدید متاثر ہو گئیں جن کی بحالی کیلئے اقدامات آندھی اور بارش تھمتے ہی دوبارہ شروع کر دیئے گئے ہیں کھیل تماشوں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ میلے کی تقریبات کے آغاز تک تمام انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے
-

500 سال قبل مسیح سے قائم اُوچ شریف کوتحصیل کا درجہ نہ مل سکا
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار: حبیب خان)500 سال قبل مسیح سے قائم اُوچ شریف کوتحصیل کا درجہ نہ مل سکا،اُوچ شریف ایک لاکھ سے زائد آبادی، تین پولیس اسٹیشنز، 11یونین کونسلیں، 40مواضعات اور تمام سرکاری انفراسٹریکچررکھنے کے باوجود اُوچ شریف کوتحصیل کا درجہ نہ مل سکا،مسائل کے گرداب میں گھرے اس خطہ کے باسی اپنے حقوق پر شب خون مارنے والوں کے خلاف کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عامر غنی خان لنگاہ ایڈووکیٹ ملک یاسر مڑل ایڈووکیٹ ۔شہزاد خان کھاکھی ایڈووکیٹ و دیگر کے ہمراہ بہاولپور کو صوبہ،تحصیل احمدپور شرقیہ کو ضلع اور اُوچشریف کو تحصیل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخی شہر اُوچ شریف اپنی قدامت اور تہذیب و ثقافت کے سبب برصغیر پاک وہند میں مسلمہ اہمیت کا حامل ہے، اساطیری عہد سے لے کر موجودہ دور تک اوچ شریف کی تاریخ کئی الم ناک مراحل سے گزری ہے لیکن پُرآشوب ادوار کے سارے جبر کے تناظر میں مثبت اور حوصلہ افزاء بات یہ ہے کہ یہ خطہ ہمیشہ علم وعرفان اور روحانیت کا مرکز رہا ہے انہوں نے کہا کہ اُوچ شریف کو 1959ء میں فوجی حکمران صدر محمد ایوب خان کے نافذ کردہ بنیادی جمہوریتوں کے نظام میں پہلی بار میونسپل کمیٹی کا درجہ دے کرمحمد اعظم خان کو اس کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا تھا، بعدازاں مخدوم الملک مخدوم سید حامد محمد شمس الدین گیلانی نے اس کے پہلے منتخب چیئرمین کا منصب سنبھالا، صدر جنرل محمد ضیاء الحق کے نافذکردہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ مجریہ 1979ء کے تحت اُوچ شریف کو میونسپل کمیٹی سے تنزلی کرتے ہوئے ٹاؤن کمیٹی جبکہ2001ء میں صدر جنرل پرویز مشرف کے نافذکردہ مقامی حکومتوں کے نظام میں ”ترقی معکوس“ کی انتہا کرتے ہوئے یونین کونسل کا درجہ دے دیا گیا پروین عطا ایڈووکیٹ نے کہا کہ چار مربع میل سے زائد رقبے پر پھیلے اُوچ شریف کی آبادی ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے،یہ سب تحصیل 11 یونین کونسلوں، 40 مواضعات، 3پولیس اسٹیشنز، 3 قانون گوئی سرکل، 3 رورل ہیلتھ سنٹرز، ایک بوائز ڈگری کالج، ایک گرلز ڈگری کالج، ایک بوائز ہائیر سیکنڈری سکول، ایک گرلز ہائیرسکنڈری سکول، 6بوائز ہائی سکولز،3گرلز ہائی سکولز، 11ایلیمنٹری سکولز، 49پرائمری سکولز، 9بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز، دوگرڈ اسٹیشنز اور ایک ٹیلی فون ایکسچینج پر مشتمل ہے، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی کی طرف پورے ملک میں قائم 5 کوٹنگ پلانٹس میں سے ایک اُوچ شریف میں قائم ہے۔ عامر غنی خان لنگاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سب تحصیل اُوچ شریف میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سیریس مریضوں کو احمد پور شرقیہ یا بہاول پور ریفر کر دیا جاتا ہے، جو وہاں پہنچتے پہنچتے راستے میں ہی مر کھپ جاتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل بننے کیلئے ضروری تمام سرکاری انفراسٹریکچررکھنے کے باوجود اوچ شریف کوتحصیل کا درجہ نہ ملنا عوام کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی کی بات ہے، انہوں نے کہا کہ بس سٹاپ کا درجہ رکھنے والے قصبوں کو حکومت نے سیاسی بنیادوں پر تحصیل کا درجہ دے کر اُوچ شریف کے عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے لہذا کوٹ خلیفہ، دھوڑکوٹ اور چنی گوٹھ کو ساتھ ملا کر اُوچ شریف کو فوری طور پر تحصیل کا درجہ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور صوبہ بحالی کے حکومتی بلند و بانگ دعوے میں گھرے اس خطہ کے باسی اپنے حقوق پر شب خون مارنے والوں کے خلاف کسی مسیحا کے منتظر ہیں
یادرہے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ شہر 500 سال قبل مسیح میں قائم ہوا۔ محمد بن قاسم نے یہ شہر فتح کیا اور اسلامی حکومت میں یہ شہر اسلامی تعلیم کا مرکز رہا۔اس شہر پر مختلف ادوار میں مختلف قبائل نے حکمرانی کی ہے جن میں سب سے زیادہ عرصہ تک راجپوت قبیلے کی حکمرانی رہی ہے۔ جب 325 ق م میں سکندر اعظم نے اس شہر پر حملہ کیا تو اس وقت یہاں پر راجپوت ہی حکمران تھے جنھوں نے سکندر اعظم کی افواج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا . اس شہر کی خوش بختی اس وقت شروع ہوئی جب سلطان ناصر الدین قباچہ نے اوچ کو اپنی سلطنت کا دار الحکومت اور تخت گاہ بنایا . اس دور میں اس کی تعمیر و ترقی کا آغاز ہوا ،ماضی میں سلطنت کا دار الحکومت رہنے والے شہر کوحکمران تحصیل کادرجہ بھی نہیں دینا چاہتے .
