اوچ شریف،ڈی جی خان باغی ٹی وی (نامہ نگار) کپاس زیادہ اگاؤ مہم کے سلسلے میں میگا سیمینار کا انعقاد، کاٹن زون ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر غلام عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک ارشد، پلانٹ پروٹیکشن سے محمد عاقل قریشی و دیگر نے اظہار خیال کیا، ایف ایف سی کے زیر اہتمام سیمینار میں کثیر تعداد میں مقامی زمینداروں نے شرکت کی، اس موقع پر ماہرین نے زمینداروں کو کپاس کی جلد از جلد کاشت مکمل کرنے کی ہدایت کی، اور کپاس کی بروقت کاشت کی افادیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ کپاس ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس نقد آور فصل کو زیادہ سے زیادہ رقبے پر کاشت کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ موجودہ موسم کپاس کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے جو کپاس کی بڑھوتری اور اوسط میں بہترین معاون ثابت ہوتا ہے کپاس کی قیمت جتنی زیادہ ہو گی یہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی
ڈیرہ غازیخان سے نامہ نگار کے مطابو پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار کپاس کی کاشت کیلئے انقلابی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔معیاری بیج، کھاد اور زرعی ادویات کے ساتھ بھاری سبسڈی،فوری آسان قرض،فصل کی انشورنس،وافر مقدار میں نہری پانی کی بروقت فراہمی اور تمام پیداوار خریدنے کی یقین دہانی کے ساتھ امدادی قیمت کم سے کم ساڑھے آٹھ ہزار روپے فی من مقرر کردی گئی ہے۔ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے اشتراک سے ڈی جی خان آرٹس کونسل میں ”زیادہ کپاس اگاؤ”معلوماتی،آگاہی اور ترغیبی سیمینار میں کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر،وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان،ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین،دیگر زرعی ماہرین نے موجودہ موسم کو کپاس کی کاشت کیلئے موزوں قرار د یتے ہوئے حکومتی مراعات اور کاشتکاروں کے مسائل کے بروقت حل پر بھی روشنی ڈالی۔زرعی لوازمات کے سٹالز بھی توجہ کا مرکز بنے رہے. کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے زرعی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے وسیع رقبہ پر کپاس کی کاشت بہت ضروری ہے۔موجودہ حکومت کا فوکس ہے کہ کاشتکاروں کے مسائل حل اور زیادہ پیداوار کیلئے کام کیا جائے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔کمشنر نے کامیاب سیمینار کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد بھی دی. ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں مقررہ رقبہ پر کپاس کی کاشت سے 25 ارب روپے کا ریونیو ضلع میں آئے گا،زرعی سیمینار سے زرعی ماہرین پروفیسر جاوید اقبال برمانی،پروفیسر عمران لودھی،بلال حسین اور دیگر نے کہا کہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے زمین کا تجزیہ اور اس کے مطابق بیج کا انتخاب، پانی، کھاد کی مقدار ضروری ہے۔کاشتکار”سفید سونا” اگائیں اور خوشحال ہوجائیں۔سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،محمد اسد چانڈیہ،اے سی عثمان غنی،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد بزدار،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک کلیم کوریہ،ایس ای انہار شوکت ورک،پروفیسر اسحاق آصف،پروفیسر شعیب رضا،مثالی کاشتکاروں،زرعی طالب علموں اور عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

کپاس زیادہ اگاؤ مہم کے سلسلے میں میگا سیمینارمنعقد کئے گئے
-

اوچ شریف : ضلعی انتظامیہ سے اجازت نہ ملنے پرتاریخی میلے کا افتتاح نہ ہوسکا
اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار:حبیب خان) ضلعی انتظامیہ سے اجازت نہ ملنے پرتاریخی میلے کا افتتاح نہ ہوسکا
تفصیل کے مطابق 4 مئی سے شروع ہونے والے تاریخی میلے اوچ شریف کی پانچ روزہ تقریبات کا آغاز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ نہ ملنے کے باعث افتتاح نہ ہو سکا جس کا آج بروز جمعتہ المبارک کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ جاری ہونے پر آج بروز جمعتہ المبارک سے تقریبات کا آغاز ہو جائے گا ضلعی انتظامیہ کا سیکورٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جلد سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر دیئے جائیں گےیاد رہے کہ قدیم تاریخی میلہ اوچ شریف کی تقریبات رمضان المبارک کی آمد اور انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باعث ملتوی کر دی گئیں تھیں، تاہم 4مئ کو ہونے والے میلہ کا سنتے ہی لوگ جوق در جوق میلے میں آنے لگے تاہم تقریبات کا آغاز نہ ہونے پر عوام مایوس دکھائی دینے لگے -

سجاول : منشیات، گٹکا فروشوں کے خلاف پولیس کی بڑے پیمانے پر کارروائیاں،کئی گرفتار
سجاول،باغی ٹی وی( نامہ نگار یاسر علی پٹھان) منشیات، گٹکا فروشوں کے خلاف پولیس کی بڑے پیمانے پر کارروائیاں،کئی گرفتار
تفصیل کے مطابق ایس ایس پی سجاول جناب سید امداد علی شاہ صاحب کی جانب سے ضلع سجاول کو منشیات، گٹکا فروشوں سے پاک کرنے کے عزم کے تحت خصوصی ٹیم کا گزشتہ رات سے ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں تابر توڑ کارروائیاں،ڈی ایس پی سجاول، ڈی ایس پی جاتی کی قیادت میں آئی ٹی انچارج کی جدید ٹیکنالوجی کی معاونت سے کریک ڈاؤن کا سلسلہ تا حال جاری ہے
تھانہ بٹھورو کی حد میں بدنام زمانہ نوگو ایریا محمود واہ گاؤں مراد چانڈیو اور تھانہ سجاول کی حد دڑی موری گاؤں حاجی نور محمد شورو میں پولیس کی نوگو ایریاز کو ختم کردیا گیا ہے ،اس سے پہلے کبھی بھی ان ایریاز میں پولیس کی کم نفری کے باعث کارروائیاں کامیاب نہیں ہوئی تھی،تین گٹکا فیکٹریاں،دو دیسی شراب کی بٹھیاں برسٹ کردی گئیں ہیں ،لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا اور گٹکا مٹیرل، ایک سو لیٹر سے زائد دیسی شرآب ٹھرو،4 سی ڈی 70 موٹر سائیکل، 2عدد 125 ہنڈا موٹر سائیکل، 2عدد چائنہ موٹر سائیکل اور ایک سوزوکی پک اپ برآمد،19ملزمان کے خلاف 7مقدمات درج،7 ملزمان گرفتار۔
بٹھورو سٹی کے ایریگیشن کالونی کے قریب گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی،ملزم امجد میمن گرفتار جبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے،گٹکا فیکٹری سے دو ہزار پوری تیار شدہ گٹکا، زعفرانی پتی کے 4 کٹے،گلابی کلر گٹکہ پاؤڈر ۔6کٹے، گٹکہ مہندی پاؤڈر۔3 کٹے، راج پاؤڈر۔1کٹہ، مکس پتی۔ 1کٹہ، چونا۔ 1کٹہ، عزیزی پتی۔ 1کٹہ، ردی کاغذ۔ 10 کٹے، سپر جانی۔ 268 پیکٹ، ٹک ٹک۔ 27 پیکٹ، کرن پتی۔ 5 پیکٹ ،من پسند ۔4 کارٹن ،ایک 125 ہنڈا موٹر سائیکل اور ایک CD70 موٹر سائیکل برآمد۔ مقدمہ درج
تیسری کارروائی میں بٹھورو سٹی کے ایریگیشن کالونی کے قریب گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مار کاروائی،گٹکہ سوپاری۔ 49 کٹے، راجا جانی پتی۔6کٹے، گٹکہ کتھہ۔3کٹے ،کرن پتی۔1 کٹہ، نجمہ پاکیزہ پتی۔42 پیکٹ، ظھور زعفرانی پتی۔ 96 پیکٹ، مکس گٹکہ پتی۔410 پیکٹ اور 1930 پوری تیار شدہ گٹکہ برآمد۔ مقدمہ درج
پولیس کی چوتھی کارروائی میں تھانہ سجاول کی حد دڑی موری کے قریب گاؤں حاجی نور محمد شورو میں گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی، دو ملزمان جاوید میمن اور مجاہد میمن گرفتار، جبکہ دیگر 8 ملزمان فرار،گٹکا فیکٹری سے، زعفرانی پتی۔7کٹے، گٹکہ پاؤڈر ۔2کٹے، راج پتی پاؤڈر ۔144 کٹے، ردی کاغذ ۔9کٹے،گٹکہ کتھہ۔ 10 کلو گرام،گٹکہ پلاسٹک پنی۔ 2کٹے، من پسند نجمہ کریم ڈبی۔ 25 پیکٹ، ٹک ٹک ظھیر پتی۔ 40 پیکٹ، ایک 125 موٹر سائیکل ایک CD70 موٹر سائیکل اور ایک چائنہ موٹر سائیکل برآمد
پانچھویں کاروائیتھانہ چوھڑ جمالی کی حد کھانٹو موری،بچاء بند کے قریب گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مار کاروائیاں،دو ملزمان محمد اسماعیل کیھر اور علی اکبرکیھر گرفتار، پانچ ہزار پوری گٹکہ،10 کلو گرام سوپاری،42 پیکٹ تمباکو اور ایک چائنہ موٹر سائیکل برآمد۔ مقدمہ درج
چھٹی کارروائی میں تھانہ چوھڑ جمالی کی حد شاہ یقیق بس اسٹاپ کی عقب میں دیسی شرآب کی بٹھی پر کاروائی،ملزم علی اکبر اچھائی ماندرو گرفتار
شراب کی بٹھی برسٹ، 50 لیٹر دیسی شرآب ٹھرو برآمد۔ مقدم درج
ساتویں کارروائی میں پوسٹ جاتی چوک کی حد میں ناکہ بندی کے دوران کارروائی، ملزم علی نواز علی نواز آمڑو، ایک سوزوکی پک اپ سمیت گرفتار سوزوکی پک اپ سے 260 گرام گٹکا کتھہ اور 1200 پوری گٹکہ برآمد۔مقدمہ درج. -

ننکانہ: پولیس نے 27 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات اصل مالک کے حوالے کردئیے
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پولیس نے 27 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات اصل مالک کے حوالے کردئیے
تفصیل کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اعجاز رشید نے 27 لاکھ روپے مالیت کے نقدی اور طلائی زیورات اصل مالک کے حوالے کر دیئے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ عوامی جان و مال کا تحفظ میری اولین ترجیح ہے۔ ننکانہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دن رات سرگرم عمل ہے۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس ننکانہ نے اڑھائی سال قبل سانگلہ ہل میں ہونیوالی ڈکیتی کے مقدمہ کا سراغ لگا کر بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 27 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ منیر عرف چھانگا، شہزاد مسیح، ذوالفقار اور احد شامل ہیں۔ ملزمان نے اڑھائی سال قبل تھانہ صدر سانگلہ ہل کے علاقہ چکنمبر 43 میں علی حماد چٹھہ کے گھر دوران واردات اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات و دیگر مال مسروقہ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ گھر میں ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ تھانہ صدر سانگلہ ہل میں درج تھا۔ سی آئی اے پولیس ٹیم نے ڈی پی او اعجاز رشید کی ہدایت پر ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت سے گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے دوران واردات لوٹی ہوئی 27 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات برآمد کر لیے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او ننکانہ نے ملزمان سے برآمد ہونیوالی 24 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور ساڑھے 3 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات مدعی مقدمہ علی حماد چٹھہ کے حوالے کر دیئے۔ مدعی مقدمہ علی حماد چٹھہ نے لوٹی ہوئی رقم اور طلائی زیورات واپس ملنے پر ننکانہ پولیس کی کاوش کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا جبکہ ڈی پی او نے انچارج CIA تصور منیر اور ہمراہی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ عوامی جان و مال کا تحفظ اور سماجی خدمت اہم ذمہ داری ہے۔ ضلعی پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر اور مثالی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ PP/131 میاں اعجاز حسین بھٹی اور انچارج سی آئی اے تصور منیر بھی موجود تھے

-

ننکانہ : انٹرنیشنل فائرفائیٹرز ڈے پر حقیقی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ محمد اکرم پنوار
ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)انٹرنیشنل فائرفائیٹرز ڈے پر حقیقی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ محمد اکرم پنوار
تفصیل کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سرو س ڈیپارٹمنٹ ر یسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں 4مئی انٹر نیشنل فائر فائیٹرز ڈے کے حوالے سے سیمینار،واک اور فلیگ مارچ کااہتمام کیا گیا جس میں تمام ریسکیو افسران اور فائرفائیٹرز نے بھر پور شرکت کی۔فائر ریسکیورز نے آگاہی کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے فائر فائیٹرز کی اعلیٰ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم فائرفائیٹرز کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ بلندو بالا عمارتوں میں پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگز ریگولیشنز 2022پر عمل درآمدگی کو یقینی بنائیں تا کہ قیمتی جانوں کے ساتھ املاک کو بھی محفوظ کیا جا سکے۔آخر میں فائر فائیٹنگ کے دوران شہید ہونے والے ریسکیورز کی بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مشکل میں گھرے ہوئے لوگوں کو مثالی جذبے اور پیشہ ورانہ انداز میں ریسکیو کرتے رہیں گے -

ڈی آئی خان ۔ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ کا سربراہ ساتھی سمیت ہلاک ،ڈی ایس پی زخمی
ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) ۔دہشت گردوں اور پولیس کاآمناسامنا،ڈی ایس پی زخمی ،2 دہشت گرد ہلاک
ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ کا سربراہ اقبال عرف بالی کھیارہ پولیس مقابلہ مارا گیا، دہشتگرد اقبال عرف بالی سری لنکا ٹیم حملہ میں بھی ملوث تھا
تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں میں خیبرپختونخواہ اور پنجاب پولیس کو مطلوب خطرناک دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ ولد اللہ وسایا سکنہ چاہ خان والا تحصیل پروآ کو ساتھی سمیت پولیس حملہ کرنے کے بعد جواب فائرنگ میں فتح موڑ کے قریب ہلاک کردیا گیا
فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی عابد اقبال زخمی ہوئے اقبال عرف بالی کھیارہ پر سر کی قیمت 1کروڑ5لاکھ روپے کی انعامی رقم تھی واضح رہے کہ مطلوب دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکاروں اور اہل تشیع مکتب سے تعلق رکھنے والے افراد کی تاوان کی غرض سے اغوائیگی کے21جبکہ ملتان پولیس کو 5مقدمات میں مطلوب ہے۔ ڈیرہ پولیس حکام کے مطابق اقبال عرف بالی خود کش دھماکوں میں بھی ملوث ہے۔
ڈیرہ پولیس ترجمان کے مطابق ذرائع کے مطابق دہشت گرد اقبال سی ٹی ڈی پولیس ڈی آئی خان کو 21 مقدمات میں مطلوب تھا، اقبال عرف بالی ملتان پولیس کو 5 مقدمات میں مطلوب تھا۔
آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور کے مطابق محمد اقبال خودکش حملہ آور کا سہولت کار اور ٹریننر تھا، اقبال ہائی پروفائل مطلوب دہشتگرد تھا ، اقبال کے تانے بانے سری لنکا ٹیم پر حملے میں بھی تھے، ڈیرہ اسماعیل خان میں اس دہشتگرد سے متعلق ریکی چل رہی تھی ، آج پولیس کا دہشتگرد اقبال عرف بالی سے مقابلہ ہوا۔آئی جی نے بتایا کہ دہشتگرد کا تعلق لشکر جھنگوی و دیگر کالعدم تنظیوں سے تھا۔
ڈی پی او ڈیرہ عبدالروٴف بابر قیصرانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ڈی ایس پی عابد اقبال اپنے ایک گن مین کیساتھ پرائیویٹ گاڑی میں تھانہ پروا جا رہے تھے جہاں آگے سے دہشتگردوں نے ان پر حملہ کیا،دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی عابد اقبال زخمی ہو گئے مگر انکے گن مین نے دہشتگروں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دونوں خطرناک دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا،ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں اقبال عرف بالی کھیارہ جبکہ دوسرا مولوی جاوید شامل ہیں،دونوں ہلاک شدگان دہشتگرد پولیس پاک فوج پر حملوں اور اہل تشیع برادری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے،دونوں دہشتگردوں کی مقامی لوگوں اور انکی اپنی تنظیم نے بھی ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہھے،
دہشتگردوں کی رمضان کے مہینے سے علاقہ میں مومنٹ کی اطلاع تھی، یہ کسی ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلے مصروف العمل تھے،مزکورہ دہشتگرد پنجاب اور خیبرپختونخواہ پولیس کو مطلوب تھے، اقبال نامی دہشتگرد کے سر کی قیمت تین کروڑ روپے مقرر تھی،دیشتگردوں کے قبضے سے شواد اکٹھے کر لئے ہیں اس سے آگے مزید تفتیش اور کاروائیاں کریں گے- -

کوئٹہ : ٹریفک کے نظام کی بہتری اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائی ناگزیر ہوچکی ہے -ڈپٹی کمشنر
کوئٹہ(نامہ نگار زبیرآکاخیل)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے وسیع پیمانے پر کارروائی ناگزیر ہے۔شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں پر پارکنگ اور تجاوزات قائم ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام کا مسلہ درپیش ہے جبکہ اسکولوں کے اوقات میں رش کی صورتحال انتہائی گمبھیر ہوتی ہے جس سے طلباء اور والدین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا ٹریفک جام اور رش کی صورتحال کے نمٹانے کے لیے انتظامیہ سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری اور تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن جاوید مینگل،ایس پی ٹریفک ملک جاوید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ خلیل مراد ،اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی عطاءالمنعم ،انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ اور یاسین مینگل کے علاؤہ دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہاکہ شہر میں تجاوزات کی وجہ سے مختلف مسائل درپیش ہیں ان تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ دیگر محکموں کے ہمراہ مسلسل کارروائی کررہی ہے۔لیکن چند روز بعد دوبارہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات اور قبضے ہوتے ہیں جس سے عوام کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے شدید مسائل پیدا ہورہے ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے اور ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ کوئی بھی تجاوزات قائم کرنے کی ہمت نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ شہر کی مخلتف سڑکوں پر کاروباری حضرات کی گاڈیاں پورے دن کھڑی رہتی ہے لہذا ان کو ہٹا کر پارکنگ پلازہ یا مخصوص جگہ منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ شہر میں تمام قائم غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ قانونی پارکنگ کو بھی اپنے حدود تک پابند کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ فٹ پاتھوں پر کاروبار یا روکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ شہر میں غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔اہم شاہراہوں پر گاڈیاں پارک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے انہوں نے انجمن تاجران سے اپیل کی کہ وہ شہر کی بہتری اور ٹریفک کے مسائل کے حل کے سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے دکانداران کو تجاوزات اور باہر سامان رکھنے سے گریز کرائیں بصورت دیگر انتظامیہ کی کارروائی میں باہر سامان ضبط کیا جائے گا۔لہذا تمام دکاندار اپنے حدود کے اندر کاروبار کریں فٹ پاتھ پر قبضہ کرنے اور عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
-

کوئٹہ، ہزارگنجی ایرانی آئل مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی متعدد دکانیں جل گئیں
کوئٹہ(نامہ نگار زبیرآکاخیل)ہزارگنجی ایرانی آئل مارکیٹ ایک بار پھر آگ کے لپٹ میں آگئی متعدد دکانیں جل گئیں
تفصیل کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی ،بس اڈہ ڈیزل گلی میں میں واقع ایرانی تیل مارکیٹ میں آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل گئیں۔ جس سے تاجروں کا شدید نقصان ہوا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہزارگنجی میں واقع تیل مارکیٹ میں ایرانی پیٹرول کی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کو فوری طور پر اطلاع دی گئی۔ جن کی پانچ گاڑیاں آگ بجانے کیلئے پہنچی۔ تاہم آگ کے نتیجے میں متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا، جبکہ دو گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی راکھ ہو گئیں۔ اس حوالے سے تاجر رہنماء سید عبدالخالق آغا کے مطابق آگ منی پیٹرول پمپ میں لگی۔ جس نے 10 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ ان کا کہنا تھاکہ اب تک آگ کے باعث تاجروں کے کروڑوں روپوں کا نقصان ہوچکا ہے۔ -

تونسہ شریف:سیوریج سسٹم ناکارہ ،کالج روڈ تباہ حالی شکار،شہری پریشان
تونسہ شریف ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عمران لنڈ)سیوریج سسٹم ناکارہ ،کالج روڈ تباہ حالی شکار،شہری پریشان
تفصیل کے مطابق تونسہ شریف شہر کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہو گیا مین ہول ابل پڑے سیوریج کا پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہوگیا اور روڈ پرجمع ہوکر جھیل کا منظر پیش کر رہاہے آئے روز سیوریج سسٹم بند ہونے کی وجہ شہریوں کومشکلات کا سامنا شہری مقامی انتظامیہ پر پھٹ پڑے، تونسہ شریف کالج روڈ سیوریج سسٹم کی لائین تباہ اور علاقے گندے پانی کے تالاب میں تبدیل ہوچکے ہیں جس کے باعث سٹرکیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے‘ نامناسب صورتحال کے باعث نہ صرف شہری پریشان ہیں بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑ گئی ہیں ۔
سٹی کالج روڈ کی تباہ حالی کے باعث لوگوں نے آنا جانا ترک کردیا ہے۔ عوام نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کے دس روز ہوئے لیکن تاحال انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی ،سٹی کالج روڈ و دیگر علاقوں سمیت ٹب روڈ نیو کالج روڈ کے مختلف یونٹوں میں سیوریج کا گندا پانی جمع ہو کر تالاب کا منظر پیش کررہاہے۔ آئے روز سیوریج سسٹم بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا شہری مقامی انتظامیہ پر پھٹ پڑے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے. -

کوئٹہ :پاکستان مسیحی اتحاد کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس
کوئٹہ(نامہ نگار زبیرآکاخیل) پاکستان مسیحی اتحاد کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس
تفصیل کے مطابق پاکستان مسیحی اتحاد کے زیر اہتمام طارق گل کی صدارت میں آل پارٹیز کانفرنس کاپریس کلب میں انعقادہوا جس میں نائب صدر پی ٹی آئی بلوچستان عالم خان کاکڑ اور تمام سیاسی جماعتوں کے اقلیتی ونگ، مسیحی اتحاد، مذہبی رہنماؤں نےشرکت کی،کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ مردم شماری کا دورانیہ ایک مہینہ مزید بڑھایا جائے ،اقلیتی پکٹس کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائے