Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف:چائلڈ لیبر ایکٹ کی سرعام خلاف ورزی جاری

    اوچ شریف:چائلڈ لیبر ایکٹ کی سرعام خلاف ورزی جاری

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)چائلڈ لیبر ایکٹ کی سرعام خلاف ورزی جاری,معصوم بچے سکول جانے کی بجائے دکانوں پر رُلتے ہوئے نظر آنے لگے
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے بیشتر علاقوں میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی جاری ہے. معصوم بچے کہ جنہیں سکول جانا چاہیے وہ ہوٹلوں,ورکشاپوں,فاسٹ فوڈ سنٹرز اور دیگر دکانوں پر کام کرتے ہوئے نظر آتے ہیں.
    شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ضلع بھر میں چائلڈ لیبر افسران وزیر اعلی پنجاب کے حکم نامے کو ردی کی ٹوکری کی نذر کرکے اپنی منتھلیاں وصول کر رہے ہیں اور انہیں کمسن بچوں سے کوئی ہمدردی نہیں ، انہوں نے کہا کہ اکثر اوقات دکانوں اور ہوٹلوں کے مالکان بچوں پر ظلم و تشدد کے ساتھ ساتھ جنسی تشدد کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے اور محنت کش بچوں کے والدین کی مجبوریوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مالکان چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کو گالیاں دینے کے ساتھ ساتھ ان پر تشدد سے بھی گریز نہیں کرتے جبکہ دوسری جانب محکمہ لیبر کے افسران نے مکمل خاموشی اختیار کی ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر میں جنگل کا قانون نافذ ہے ،
    مقامی شہریوں محمود الرحمان ،محمد اقبال ،سید عادل حسین شاہ، مختیار احمد،محمد ندیم،غلام مصطفیٰ ،نے بتایا ہے کہ چائلڈ لیبر سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے،حکومت پنجاب چائلڈ لیبر پر پابندی پر خلاف ورزی کا نوٹس لے اور ان غریب کم سن بچوں کی کفالت کیلئے وظائف دے کر ان کی تعلیم کا بندوبست کرے

  • اوچ شریف:ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، عام آدمی کیلئے علاج کرانا مشکل ہوگیا

    اوچ شریف:ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، عام آدمی کیلئے علاج کرانا مشکل ہوگیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )ادویہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے عام آدمی کیلئے علاج کرانا مشکل ہوگیا
    انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو مزید مشکل میں ڈال دیا ہے۔ انسولین کی نئی قیمت 2550 سے 3000روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اینٹی بائیوٹک آگمینٹن، معدے کی دوا رائزک اور طاقت کی دوا سربیکس زی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔ معدے کی دوا رائزک کی قیمت 245سے بڑھا کر 280تک پہنچا دی گئی ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے غریب مریضوں کی بڑی تعداد کو دوا کی مقدار کم کرنے یا علاج چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے۔ذیابیطس کے مریضوں کو انسولین کی سب سے زیادہ ضرورت پڑتی ہے۔ بعض اوقات دوا نا ہونے کے باعث جان کا خطرہ لاحق ہوجاتا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشہریوں زاہد رجب علی محمد دلشاد نواز افضل مہر خلیل احمد مدنی خان محمد دین محمد قاسم حفیظ خان چانڈیہ ظفر علی خان عرفان ارشد کاکہنا ہے کہ ا دویات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عام آدمی کے لیے علاج کروانا اب اور بھی مشکل ہوجائے گاادویات پہلے ہی مہنگی ہیں ، مہنگائی کے باعث ہر روز اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ادویات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، ، اسی طرح نزلہ، زکام، کھانسی سمیت شوگر، بلڈ پریشر اور دیگربیماریوں کی ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے جس کے باعث بیمار آدمی کے لیے ادویات کی خریداری بھی مشکل ہو چکی ہے،ان کاکہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو روکنے اور قیمتوں میں استحکام پیدا کرنے کے ساتھ ادویات کی قیمتوں پر سبسڈی دینے کے اقدامات اٹھائے تاکہ غریب آدمی کم سے کم پیسوں میں اپنا علاج کروا سکے۔ زندہ رہنے کے لئے بیماری کی صورت میں ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، جن کو خریدنا عام آدمی کی دسترس سے باہر ہے۔ان کاکہنا ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی غریب کی کمر توڑکر رکھ دی ہے رہی سہی کسر مہنگی ادویات نے نکال دی ہے حکومت کو چائیے کہ وہ ادویات کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ غریب آدمی کو ریلیف مل سکے کیونکہ ملک کی بڑی آبادی غریب مزدور دیہاڑی دار اور سفید پوش طبقے پر مشتمل ہے جو مہنگا علاج کرانے سے قاصر ہےانھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے

  • اوچ شریف:شعبہ صحافت معاشرتی برائیوں اور مسائل کی نشاندھی کرکے معاشرے کی خدمت کررہا ہے-حبیب بلوچ

    اوچ شریف:شعبہ صحافت معاشرتی برائیوں اور مسائل کی نشاندھی کرکے معاشرے کی خدمت کررہا ہے-حبیب بلوچ

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار)شعبہ صحافت معاشرتی برائیوں اور مسائل کی نشاندھی کرکے معاشرے کی خدمت کررہا ہے، ایک عام شہری شعبہ صحافت کے زریعہ اپنا عملی تعاون کرتے ہوئے معاشرے کی بہتری بارے اپنا اہم کردار ادا کرسکتا ہے، حکومتی سطح پر صحافیوں کی حفاظت اور دیگر سہولیات کی فراہمی بارے وضع قوانین پر عمل وقت کی ضرورت ہے ،عالمی یوم صحافت کے موقع پر متحدہ پریس کلب اوچشریف میں منعقدہ تقریب سے ورکنگ سینئر صحافیوں کا اظہار خیال
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں متحدہ پریس کلب کی جانب سے عالمی یوم صحافت کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی جس میں متحدہ پریس کلب کے ممبران مخدوم سید خضر عباس بخاری، شمس خان رند، ملک یعقوب ککس، رجب سیال، قاری محمد یعقوب، ملک زاہد صابر، طارق علی شاد، ملک مظہر اعوان، ملک محمد امین، ثناء اللہ شکرانی، شہباز خان شکرانی، ملک مبین اور سید وقاص جہانیاں سمیت سینئر ورکنگ جرنلسٹس سید مجتہد رضوی، اظہر علی دانش، عادل شاہ، احمد حسن اعوان ، خواجہ غلام شبیر، ڈاکٹر ضیاء الحق بڈانی،حبیب اللہ خان بلوچ، ارشاد احمد شاد سمیت دیگر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا صحافی ، اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس نے شرکت کی، اس موقع پر صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا، صحافت ایک مقدس شعبہ ہے جس کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے زمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے حوالے سے گفتگو بھی کی گئی، اس موقع پر صدر متحدہ پریس کلب سید مجتہد رضوی، اور جنرل سیکرٹری حبیب اللہ خان بلوچ نے مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ بلاشبہ صحافیوں کو درپیش مسائل اور خطرات کے باوجود آج کا ورکنگ جرنلسٹ اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر عوامی خدمت کے جذبہ سے آگے بڑھ رہا ہے کیونکہ یہی وہ پروفیشنل اور ورکنگ صحافی معاشرے میں عوام کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتا ہے وہ اپنی صحافت کے ذریعے مسائل کی نشاندہی کرتا ہے، اس ضمن میں عوام کو چاہیے کہ ظلم کے خلاف کھڑے ہونے والے صحافیوں کا ساتھ دیں تاکہ معاشرے میں مظلوم کی مدد اور دیگر مسائل کے حل بارے عملی اقدامات کئیے جاسکیں،
    تقریب میں ملک بھر میں شہید ہونے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اظہر علی دانش اور احمد حسن اعوان نے شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج فیلڈ میں ورکنگ جرنلسٹ کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں حکومتی اور ریاستی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کریں تاکہ اس شعبے سے وابستہ افراد کو بہتر انداز میں اپنے فرائض سر انجام دینے میں آسانی ہو اور آخر میں متحدہ پریس کلب اوچ شریف کے جنرل سیکرٹری حبیب اللہ خان بلوچ نے تمام معزز مہمانان اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا

  • کوئٹہ : ملک میں گندم کی ریکارڈ پیدوار کے باوجود ،20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا

    کوئٹہ : ملک میں گندم کی ریکارڈ پیدوار کے باوجود ،20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا

    کوئٹہ (نامہ نگار زبیرآخیل) ملک میں گندم کی ریکارڈ پیدوار کے باوجود کوئٹہ میں بیس کلو آٹے کی قیمت تین ہزار روپے تک پہنچ گئی ،پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے زرعی علاقوں سے گندم کی نقل وحمل پر پابندی کے خلاف فلورملز مالکان نے گندم کی بین الصوبائی پابندی کے خلاف ملک گیر ہڑتال پر غور شروع کردیا ہے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آٹے کی فی کلوقیمت ڈیڈھ سو روپے کلو تک پہنچ گئی، بیس کلو آٹے کا تھیلا عام مارکیٹ میں تین ہزار روپے کا مل رہا ہے اس سلسلے میں فلور ملز مالکان کا کہنا ہےکہ پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے زرعی علاقوں سے گندم کی نقل وحمل پر پابندی عائد ہے گندم نہ ملنے کی وجہ سے آٹے کی قلت ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ،فلور ملز مالکان نے گندم کی بین الصوبائی پابندی کے خلاف ملک گیر ہڑتال پر غور شروع کردیا ہے ۔دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل خوراک ظفر اللہ نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے نصیر آباد ڈویژن کےعلاوہ صوبے بھر سے گندم اور آٹے کی نقل و حمل پر عائد پابندی ختم کردی ہے جس سے صورت حال بہتر ہوجائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ خوراک نے روان سال کیلئے دس لاکھ بوری گندم میں سے تین لاکھ بوری خرید لی ہیں پنجاب سے بلوچستان کو دولاکھ بوری گندم جلد مل جائے گی۔

  • تمباکو نوشی کیخلاف مہم، کرومیٹک کا پوسٹ کارڈ سیزن 3 مقابلے کا اعلان

    تمباکو نوشی کیخلاف مہم، کرومیٹک کا پوسٹ کارڈ سیزن 3 مقابلے کا اعلان

    کرومیٹک نے تمباکو مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بچوں، صحت عامہ اور حکومتی آمدنی پر پڑنے والے مثبت اثرات کو اجاگر کرنے کے لئے پوسٹ کارڈز سیزن 3 مقابلے کا انعقاد کردیا۔
    اسلام آباد(باغی ٹی وی) پاکستان میں تمباکو نوشی کے خاتمے کے حوالے سے فعال کردار ادا کرنے والی غیرسرکاری تنظیم کرومیٹک نے
    تمباکو کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر صحت عامہ، بچوں اور حکومتی آمدنی پر پڑنے والے مثبت اثرات کو اجاگر کرنے کے لئے 13 سے 25 سال کی عمر کے نوجوانوں کے درمیان پوسٹ کارڈ سیزن 3 مقابلے کا آغاز کردیا ہے۔
    اس حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرومیٹک کے سی ای او شارق خان نے کہا کہ گذشتہ دو سالوں کے دوران نوجوانوں میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات کو اجاگر کرنے میں پوسٹ کارڈ مقابلوں کے خاطر خواہ مثبت نتائج حاصل ہوئے اور رواں سال پوسٹ کارڈ مقابلوں کا انعقاد تمباکو نوشی کے خاتمے کے حوالے سے جاری مہم کی کڑی ہے۔ شارق خان نے کہا کہ تمباکو کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اس کی روک تھام میں اہم ثابت ہو رہا ہے اور پوری دنیا نے تمباکو سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے اس کی قیمتوں میں اضافہ کیا، شارق خان نے کہا کہ پوسٹ کارڈ مقابلے، تمباکو کی قیمتوں میں اضافے کے فوائد کواجاگر کرنے اور ایک صحت مند معاشرے کو فروغ دینے کے لئے انتہائی اہم ہیں، ان مقابلوں میں جیتنے والے 3 نوجوانوں کو نقد انعامات دیئے جائیں گے جس سے نہ صرف نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ اس عمل سے نوجوان تمباکو کے تباہ کن نقصانات سے بھی آگاہ ہو سکیں گے۔ شارق خان نے کہا نوجوان اپنی مثبت تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال میں لا کر پوسٹ کارڈ مقابلوں میں بھرپور حصہ لے کر معاشرے سے تمباکو نوشی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔
    شارق خان نے کہا کہ پاکستان میں یومیہ 12 سو سے زائد بچے تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں اور ان اعداد وشمار میں آئے دن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حکومت کی طرف سے سگریٹ کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو قابل تعریف فیصلہ قرار دیتے ہوئے شارق خان نے کہا کہ دنیا بھر میں سگریٹ نوشی پر قابو پانے کے لئے اس کی قیمتوں میں ہر سال اضافہ کیا جاتا ہے مگر پاکستان میں گذشتہ چار سال کے دوران موجودہ حکومت نے سگریٹ کی قیمتیں بڑھائیں اور اس فیصلے کے خاطر خواہ نتائج آنا شروع ہو چکے ہیں۔ شارق خان نے کہا کہ تمباکو کے استعمال سے پاکستان کی معیشت کو سالانہ 615 ارب روپے نقصان پہنچتا ہے جس کے مقابلے میں تمباکو انڈسٹری سے ٹیکس وصولی کی شرح انتہائی کم ہے۔ دنیا بھر میں تمباکو مصنوعات پر ٹیکس لگا کر حکومتیں فنڈز اکٹھا کرتی ہیں جو صحت کے شعبہ کی دیکھ بھال اور تعلیم جیسی اہم عوامی خدمات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم سب تمباکو مصنوعات پر بھاری ٹیکس کے لئے آواز اٹھائیں۔
    واضح رہے کہ پوسٹ کارڈ مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے تین نوجوانوں کو 25ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا اور ان کے ڈیزائن کردہ پوسٹ کارڈ کو تمباکو نوشی کے خلاف قومی مہم میں دکھایا جائے گا اس مقابلے میں پوسٹ کارڈ ڈیزائن جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 مئی ہے جبکہ انعامات کی تقریب 30 مئی کو منعقد کی جائے گی۔

  • کوئٹہ : سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی پر 18 افراد گرفتار

    کوئٹہ : سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی پر 18 افراد گرفتار

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کے خصوصی یدایات اور عوامی شکایات کے بنا پر اسسٹنٹ کمشنر (کوٸٹہ سٹی) عطاء المنیم نے کوٸٹہ سٹی سرکی روڈ کاسی روڈ طوغی روڈ علمدار روڈ پر کاروائی کرتے ہوے 18 افراد کو گرفتارکیا گیا –
    اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطاء المنیم نے آج کوٸٹہ سٹی میں قصایوں ۔ تندورو کے خلاف کاروائی کی جن میں ریٹ لسٹ چیک کیے اور صفائی کے نظام کا جائزہ لیا سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی پر 18 افراد گرفتار کیا گیااسکے ساتھ اسپشل مجسٹریٹ ماریہ شمون نے تندورں کے خلاف کارروائی کی جس میں روٹی کی وزن کا معائنہ کیا ،وزن میں کمی کرنے والے تندور فروشان دکانداروں کو گرفتار کیاگیا۔

  • اوچ شریف: آزاد میڈیا کے بغیر مضبوط جمہوریت کا تصور ناممکن ہے-رخسانہ اسد

    اوچ شریف: آزاد میڈیا کے بغیر مضبوط جمہوریت کا تصور ناممکن ہے-رخسانہ اسد

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار: حبیب خان)آزاد میڈیا کے بغیر مضبوط جمہوریت کا تصور ناممکن ہے-رخسانہ اسد
    تفصیل کے مطابق رخسانہ اسد مرکزی صدر کری ایٹیو رائٹرز کلب نے عالمی آزادی صحافت پر اپنے بیان میں کہا کہ آزاد میڈیا کے بغیر مضبوط جمہوریت کا تصور ناممکن ہے، معاشرے کی اصلاح اور عوام کو اجتماعی شعور دینے میں میڈیا اور صحافیوں کا کردار ناقابل فراموش ہےصحافت کے اس اہم کردار کے پیش نظر سی ڈبلیو سی میڈیا کی مکمل آزادی پر نہ صرف یقین رکھتی ہے بلکہ اس مقصد کے لئے صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے محدود وسائل کے باوجود مقامی صحافیوں کا جہاں علاقے میں قیام امن اور تعمیروترقی میں کردار ہے وہی پر پسے ہوئے محکوم عوام کے توانا آواز بھی ہیں ہم آزادی صحافت کے قائل ہیں اور کسی بھی قوت کو یہ اجازت نہیں دیتے ہیں کہ وہ آزادی صحافت پر قدغن لگا دے۔ صحافیوں نے پیشہ ورانہ رپورٹنگ کرکے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے لیکن ان کو اس کا صلہ نہیں مل پاتا ۔ صحافی عوام اور حکومت کے مابین پل کا کردار ادا کررہے ہیں جس کے نتیجے میں حکومت عوامی مسائل سے آگاہ ہوتی رہتی ہے ۔

  • چونیاں:صحافت کی آزادی مظبوط جمہوریت کے لیے بہت ضروری ہے- میاں عدیل اشرف

    چونیاں:صحافت کی آزادی مظبوط جمہوریت کے لیے بہت ضروری ہے- میاں عدیل اشرف

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)صحافت کی آزادی مظبوط جمہوریت کے لیے بہت ضروری ہےکسی بھی ریاست کی ترقی آزاد مثبت صحافت کے بغیر ناممکن ہے۔میاں عدیل اشرف
    تفصیلات کیمطابق 3 مئی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فارہیومن پاکستان کے مرکزی صدر بابر سلہری کی ہدایت پر سیکرٹری انفارمیشن اینڈ میڈیا ڈیپارٹمنٹ ضلع قصور میاں عدیل اشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ہر ریاست کا چوتھا ستون ہوتا اور چار ستونوں کے بغیر کوئی ریاست نہیں چل سکتی۔ صحافت کی آزادی بہت ضروری ہے ہر صحافی کو بولنے کا پوراحق حاصل ہونا چاہیے کوئی بھی ریاست یا شخص صحافت کی آزادی کا حق نہیں چھین سکتا انہوں نے مزید کہا کہ میں آج آزادی صحافت کے عالمی دن پر میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان تمام علاقائی صحافی شہداء کو جنہوں نے اپنی زندگی صحافت کو وقف کی اور اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے جان دی۔ اور ان صحافیوں کو بھی سلام جوآج بھی جبر کے خلاف لڑ رہے ہیں اور مثبت صحافت کے ذریعے لوگوں میں مثبت سماجی پہلوؤں کو اجاگر کر رہے ہیں۔”گولی صرف ایک انسان کو نقصان پہنچاتی ہے لیکن قلم کا غلط استعمال قوموں کو تباہ کر دیتا ہے۔”آزادی صحافت ہر صحافی کا بنیادی حق ہے، ہم اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ پوری دنیا میں جہاں آزادی صحافت پر حملے ہورہے ہیں بند کروانے میں کردار ادا کرے۔

  • اوچ شریف: علاقائی صحافیوں کو پروموٹ کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے- پرنس بہاول عباس خان عباسی

    اوچ شریف: علاقائی صحافیوں کو پروموٹ کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے- پرنس بہاول عباس خان عباسی

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار: حبیب خان) رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام ”پاکستان میں انسانی حقوق کے محافظ اور معاون کی حیثیت سے آزاد میڈیا کے کردار“کے موضوع پر عالمی یوم آزادی صحافت کی راﺅنڈ ٹیبل میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی برطانیہ کی جیل سے فی الفور رہائی اور پاکستان کے کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کی والدہ کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔عالمی یوم آزادی صحافت کی راونڈ ٹیبل کا انعقاد پنجاب کالج احمد پود شرقیہ میں احمد پور یونین آف جرنلسٹس (اے یو جے )اور مقامی معروف اخبار کے اشتراک سے کیا گیا تھا جس میں امیر آف بہاول پور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے ۔ورلڈ پریس فریڈم ڈے راﺅنڈٹیبل میں احمد پور شرقیہ ،مبارک پور ،ترنڈہ محمدپناہ ،اوچشریف اور چنی گوٹھ کے پریس کلبز کے صدور اورصحافیوں نے شرکت کی ۔پرنس بہاول عباس خان عباسی نے راﺅنڈ ٹیبل میں ورلڈ ایسوسی ایشن آف نیوز پیبلشرز کی جانب سے آر ایم این پی کو بھجوائے گئے یونیورسل ڈیکلریشن آف ہیومن رائٹس کو لہرا کر اپنی تقریر کا آغاز کیا ۔انہوں نے کہا کہ آزاد میڈیا کے بغیر جمہوریت کسی طور پر بھی پنپ نہیں سکتی ۔انہوں نے کہاکہ بڑے شہروں کے صحافی انسانی حقوق کی خلاف روزیوں کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے اجاگر کرتے ہیں مگر بدقسمتی سے ہیومن رائٹس کی کوریج کی تربیت حاصل نہ ہونے اورپسماندہ علاقوں میں خواتین صحافیوں کی عدم موجودگی کے باعث چائلڈ لیبر ،خواتین اور بچوں سے ذیادتیوں کے اکثر واقعات میڈیا میں رپورٹ نہیں ہوتے ۔انہوں نے یونیسکو اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ جنوبی پنجاب ،اندرون سندھ اور خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقوں کے صحافیوں کو ہیومن رائٹس ایشوز کی کوریج کے لئے تربیتی کورسسز کا اجراءکریں ۔پرنس بہاول عباس خان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی65فیصد آبادی چھوٹے شہروں ،قصبات اور دیہاتوں میں رہتی ہے اس لئے ریجنل پریس اور علاقائی صحافیوں کو پروموٹ کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے بہاول پور اور رحیم یارخان اضلاع سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ واقعات کے حقائق معلوم کرکے رپورٹنگ کریں اورذمہ دار صحافی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے چھپے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رپورٹ کریں ۔انہوں نے کہا کہ آزاد میڈیا کا وجود انسانی حقوق کے لئے لازم وملزوم ہے کیونکہ اس کے بغیر عوام لاعلم رہیں گے کہ مقامی ،قومی اور بین الاقوامی سطح پر کون سے واقعات رونما ہورہے ہیں ۔صدر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان احسان احمد سحر نے سالانہ پریس فریڈم رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں جنوری تا 30اپریل 2023خوش قسمتی سے کوئی بھی صحافی شہید نہیں ہوا تاہم دنیا بھر میں اس عرصے کے دوران 16صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران موت کے گھاٹ اتارا جاچکا ہے یہ تعداد گزشتہ 15سالوں میں سب سے کم ہے ۔آرایم این پی کی سالانہ پریس رپورٹ میں مزید کہاگیا کہ 2022میں پاکستان کے 7صحافیوں حسنین شاہ ،مرتضیٰ سحر ،اطہر متین ،افتخار احمد ،محمد یونس ،ارشد شریف اور صدف نعیم کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے پڑے جبکہ گزشتہ برس دنیا بھر میں 116صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ۔انہوں نے کہا کہاانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹنگ کی پاداش میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 23برسوں کے دوران 157صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ۔احسان احمد سحر نے صحافیوں پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانات اور اس سے دیہی عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے کلائمنٹ چینج کی تربیت حاصل کریں ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کی مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 2030تا 2050تک دنیا بھر میں ڈھائی لاکھ سے زائد اموات ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے صحافیوں کے لئے مستبقل قریب میں ہیومن رائٹس کی ٹریننگ کا اہتمام کرنے اور انہیں تربیتی مینوئل دینے کا اعلان کیا ۔قبل ازیں کوآرڈینیٹر محمد سلیمان فاروقی ،صدر اے یو جے ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب ،ماہر تعلیم سید تنویر الحسن بخاری ،ارشاد احمد شاد صدر اوچشریف پریس کلب،خواجہ غلام شبیر چیئرمین پریس کلب اوچشریف ،محمد عربی عباسی چیئرمین سلیکشن کمیٹی پریس کلب ترنڈہ محمدپناہ ،عمران لاڑجنرل سیکریٹری اے یو جے،سید سرفراز حسین زیدی سرپرست اعلیٰ اے یو جے ،صحافی محمد یوسف غنی قریشی ،حمید اللہ خان عزیز ، فراز حیدر خان صدر پریس کلب مبارک پور ،شاہد بشیر چوہدری صدر پریس کلب چنی گوٹھ ودیگر نے اپنے تجربات کے حوالے سے اظہار خیال کیا ۔مہمان خصوصی پرنس بہاول عباس خان عباسی نے ورلڈ پریس فریڈم ڈے راﺅنڈ ٹیبل میں شریک محمد عربی عباسی ،محمد سلیمان فاروقی ،سید سرفراز حسین زیدی ،سید صفدر بخاری ،ملک وزیر کھوکھر ،شبیر احمد قریشی ،دوست محمد قریشی ،ارشاد احمد شاد ،محمدظفر خان بلوچ ،احمد علی چوہدری ،ملک راشد چنڑ ،محمد یامین کمبوہ ،محمد یوسف غنی قریشی ،چوہدری محمد ارشد ،حمید اللہ خان عزیز،خلیل الرحمان کھوکھر ،عمران لاڑ،خواجہ غلام شبیر ،ملک سجاد گھلو،شاہد بشیر چوہدری ،سردار مکی حیدر جلوانہ ،فراز حیدر خان ،شاہد رفیق اور ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب کو رورل میڈیانیٹ ورک پاکستان کی جرنلسٹس سیفٹی تربیتی مینوئل ، یونیسکو کا ڈیجیٹل مواد اور ورلڈ ایسوسی ایشن آف نیوز پبلشرز کے شائع کردہ یونیورسل ڈیکلریشن آف ہیومن رائٹس کی کاپیاں تقسیم کیں ۔راﺅنڈ ٹیبل کے اختتام پر شرکاءنے” جرنلزم از اے ناٹ کرائم “صحافت جرم نہیں ہے کے نعرے لگائے

  • ڈیرہ اسماعیل خان :اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پورمختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ

    ڈیرہ اسماعیل خان :اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پورمختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور انیق انور نے تعلیمی بورڈ ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات کے حوالے سے تحصیل پہاڑپور کے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ دریں اثنا نقل مواد کے حوالے سے مختلف بک سنٹرز پر چھاپے مارے گئے اور بھاری مقدار میں نقل مواد قبضے میں لے کر خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور نے خلاف ورزی کرنے والوں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جانے کے احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور انیق انور نے تعلیمی بورڈ ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات کے حوالے سے تحصیل پہاڑپور کے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیااس موقع پر انہوںنے امتحانی عمل کو چیک کیا۔اس سے قبل انہوں نے مختلف بک سنٹرز پر چھاپے مارے تھے اور بھاری مقدار میں نقل مواد قبضے میں لے کر خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور نے خلاف ورزی کرنے والوں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جانے کے احکامات جاری کیے۔