Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈیرہ اسماعیل خان :سکھر جیل سے علی امین خان گنڈہ پورکو رہا نہ کیا جاسکا

    ڈیرہ اسماعیل خان :سکھر جیل سے علی امین خان گنڈہ پورکو رہا نہ کیا جاسکا

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)سکھر سیشن جج کورٹ روم سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کو نا جائز جیل میں رکھنے اور رہا نہ کرنے کے متعلق کیس کی سماعت ،حکومتی پراسکیوٹر نے اسلام آباد اور لاہور کیس میں ضمانت بانڈز نا جمع کروانے کی وجہ عدالت میں پیش کی جس کی وجہ سے سردارعلی امین خان گنڈہ پورکو رہا نہیں کیا گیا جبکہ دوسرے جانب سردارعلی امین خان گنڈہ پور کے وکیل نے اسلام آباد اور لاہور کیس میں ضمانت کا فیصلہ متعلقہ جج کی عدالت میں پیش کردیا ۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پورکے وکیل کا کہنا تھاکہ پولیس کے پاس مزید ایسا کوئی جواز باقی نہیں رہاہے جس کی وجہ سے سردارعلی امین خان گنڈہ پورکو رہا نہیں کیاجارہاہے ۔اس سلسلے میں ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے شدید ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ عدالتوں سے ضمانتیں ملنے کے باوجود رفرزندڈیرہ سردارعلی امین خان گنڈہ پور کو رہانہ کرنا زیادتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سردارعلی امین خان گنڈہ پور کی رہائی نہ ہونا حکومت کی جعلسازی کوعیاں کرتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ عدالتوں سے ضمانتیں ملنے کے بعد حکومت کو چاہیے کہ سردارعلی امین خان گنڈہ پور کو فوری رہاکیاجائے ۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان :مین عیدگاہ کلاں،ملحقہ گلیاں گندگی سے اٹ گئیں

    ڈیرہ اسماعیل خان :مین عیدگاہ کلاں،ملحقہ گلیاں گندگی سے اٹ گئیں

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)مین عیدگاہ کلاں سے ملحقہ گلیاں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل،نکاسی آب کاگنداپانی جابجاگلیوں میں پھیلنے سے جوہڑکے مناظرپیش ہونے لگے ،گندگی کے ڈھیروں پر مچھروں کی بہتات ہونے سے عوام ملیریاسمیت دیگربیماریوں میں مبتلاہونے لگی ، گندگی کے ڈھیروں سے تعفن اوربدبوپھیلنے سے عوام کومشکلات کاسامنا،اہلیان علاقہ کاصفائی نہ ہونے پرچیف ایگزیکٹوآفیسر واسا کے خلاف سخت غم وغصے کا اظہاراورڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصورارشد سے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹوواسا کی نااہلی اورعدم دلچسپی کے باعث مین عیدگاہ کلاں سے ملحقہ محلوں کی گلیو ں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہیں۔ہرطرف گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں جنہیں کوئی اٹھانے والانہیں ہے ۔واسا عملہ صفائی نہیں کرتاجس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہورہاہے جبکہ نکاسی آب کاگنداپانی جابجاگلیوں میں پھیلنے سے جوہڑکے مناظرپیش کرنے لگاہے۔گندگی کے ڈھیروں پر مچھروں کی بہتات ہونے سے عوام ملیریاسمیت دیگربیماریوں میں مبتلاہونے لگی ہے۔ گندگی کے ڈھیروں سے تعفن اوربدبوپھیلنے سے عوام کوشدید مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔،اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنرڈیرہ منصورارشد سے فرائض میں کوتاہی پر چیف ایگزیکٹوواساکے خلاف نوٹس لینے اورانکوائری کا مطالبہ کیاہے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان :ضلعی انتظامیہ زائد نرخ پٹرول فروخت کرنے والے پمپس مالکان کے خلاف حرکت میں آگئی

    ڈیرہ اسماعیل خان :ضلعی انتظامیہ زائد نرخ پٹرول فروخت کرنے والے پمپس مالکان کے خلاف حرکت میں آگئی

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان مہنگے داموں پٹرول فروخت کرنے والے پمپس مالکان کے خلاف سر گرم ،عوامی سماجی حلقوں کی شکایت پرکم پیمانہ اور مقرر نرخوں سے زائد قیمت پر پٹرول فروخت کرنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ ڈیرہ کی کارروائی، گزشتہ دنوں النور فلنگ اسٹیشن نزد سگو، مین بنوں روڈ کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمدکو شکایت موصول ہوئی جس کے تحت انتظامیہ النور فلنگ اسٹیشن اوگرا نرخوں سے زائد قیمت پر پٹرول کو فروخت کر رہے تھے۔ شکایت موصول ہوتے ہی اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد نے تحصیلدار ڈیرہ ساجد سلیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر زائد نرخ وصول کرنے پر پمپ کو پر سیل کر دیا بعد ازاں لازمی کاروائی مکمل ہونے پر مجوزہ پمپ جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ڈیرہ کے افسران اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گے اور معیار پر پورا نہ اترنے اور زائد قیمت پر پٹرول فروخت کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ تمام پمپس مالکان اپنا قبلہ درست کر لیں۔ کسی کو بھی غیر قانوںی طور پر ریٹ بڑھانے کی گنجائش نہیں ہے اور زائد قیمت وصول کرنے والے پمس کو نہ صرف سیل کر کے بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا کر ان کے لائسنس بھی کینسل کر دیے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ فرحان احمد نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ زائد نرخوں اور کم پیمانہ پٹرول فروخت کرنے والے پٹرول پمپس کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔

  • ڈی آئی خان :وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی اورٹکاخان ثانی کی اسلام آباد پمز ہسپتال میں صبغت اللہ مغل کی عیادت

    ڈی آئی خان :وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی اورٹکاخان ثانی کی اسلام آباد پمز ہسپتال میں صبغت اللہ مغل کی عیادت

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی اورٹکاخان ثانی کی اسلام آباد پمز ہسپتال میں صبغت اللہ مغل کی عیادت
    تفصیل کے مطابق وفاقی وزیربرائے مملکت برائے غربت و سماجی تحفظ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کی سینئرصحافی صبغت اللہ مغل کی عیادت کیلئے پمزہسپتال اسلام آباد آمد، صبغت اللہ مغل ایک بے باک اورنڈرصحافی ہیں ،وفاقی وزیرمملکت فیصل کریم کنڈی کا صبغت اللہ مغل کی جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا-
    اسی طرح نجی ٹی وی کے اسلام آباد سے چیف رپورٹرٹکاخان ثانی کی اسلام آبادپمز ہسپتال آمد، روڈایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے والے ڈیرہ اسماعیل خان کے سینئرصحافی صبغت اللہ مغل کی عیادت اوران کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا، اس موقع پرباغی ٹی وی کے احمدنوازمغل اورفرازاحمدمغل بھی موجودتھے۔ جنہوں نےوفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی اورٹکاخان ثانی کی ہسپتال آمداوراپنے والد کی عیادت پر ان کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان :طلباء کی بہترین تعلیم وتربیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے – ڈاکٹر شکیب اللہ

    ڈیرہ اسماعیل خان :طلباء کی بہترین تعلیم وتربیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے – ڈاکٹر شکیب اللہ

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر شکیب اللہ کی زیرصدارت مختلف ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان کااجلاس منعقد، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹرشکیب اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلباء کی بہترین تعلیم وتربیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ طلباء کی صلاحیتوں کواجاگرکرنے کیلئے ہم سب مل کرکوششیں کرنی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ زرعی یونیورسٹی میں نئے پروگرام شروع کریں گے تاکہ طلباء کی قابلیت میں اضافہ ہو۔انہوں نے کہاکہ معاشرے میں استاداورطالبعلم کا رشتہ انتہائی گہراہوتاہے اورہم سب نے اس رشتے کومزیدمضبوط بناناہے اور پیارمحبت کی فضاء قائم رکھنی ہے ۔وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹرشکیب اللہ نے ایچ اوڈیزسے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب کو زرعی یونیورسٹی کامفادعزیز رکھناچاہیے اوراس کی فلاح وبہبود اورطلباء کی بہترین تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے ۔تمام ایچ اوڈیز نے وائس چانسلر ڈاکٹرشکیب اللہ کی ہدایات سے اتفاق کرتے ہوئے زرعی یونیورسٹی کو مثالی یونیورسٹی بنانے کاعزم کیا ۔اجلاس میںرجسٹرار عبدالباسط ،ایڈیشنل رجسٹرارفخر الدین اورڈائریکٹرایڈمنسٹریشن فرجاد سدوزئی بھی موجودتھے ۔

  • میہڑ : مجھے سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ،علاقہ کی فلاح اور خدمت خلق  جاری رکھوں گا-خالد علی بہادر

    میہڑ : مجھے سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ،علاقہ کی فلاح اور خدمت خلق جاری رکھوں گا-خالد علی بہادر

    ميہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)مجھے سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ،علاقہ کی فلاح اور خدمت خلق جاری رکھوں گا-خالد علی بہادر
    تفصیل کے مطابق میہڑ کے نواحی گاؤں گھاڑی میں 200 سال پرانے تاریخی اور قدیمی محل میں سماجی شخصیت وڈیرو خالد علی بہادر خان تھیبو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاست سے دور ہوں کیونکہ سیاست میں صرف دوغلے لوگ شامل ہیں۔ ایسی ڈپلومیسی والی پالیسی ہمارے خون میں شامل نہیں ہے لیکن پھر بھی میں پیپلز پارٹی کو دوسری جماعتوں سے زیادہ پسند کرتا ہوں کیونکہ پیپلز پارٹی کے نمائندے عوامی لوگ ہیں جو سب کے درمیان رہتے ہیں جبکہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا احترام کرتا ہوں۔ ، سماجی شخصيت خالد علی بہادر خان تھیبو نے مزید کہا کہ ميہڑ تحصیل میں سیلاب اور کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی خوفناک صورتحال میں جہاں حکومت اپنا کام کر رہی تھی وہیں میں نے بھی سینکڑوں غریب اور مستحق خاندانوں کو راشن،نقدی رقم، کپڑے، بسترے، کمبل اور مفت میں پلاٹ اور دیگر سامان دیئے تھے جبکہ گاؤں گھاڑی میں نماز ادا کرنے کے لیے عیدگاہ تعمیر کروائی ہے جبکہ جلد اپنے گاؤں میں بیمار لوگوں کے علاج کے لیے فری ہسپتال کھولا جائے گا جس میں ہمارے تمام فیملی ممبر فزیشن، سرجن اور تمام امراض کے ماہرین ہیں جو اس وقت بیرون ممالک میں مقیم ہیں انہیں یہاں میڈیکل کیمپوں کے لیے لایا جائے گا۔ سماجی شخصيت خالد علي بھادر خان تھیبو نے کا مزید کہنا تھا کہ انگریزوں کے دور میں ہمارے بزرگوں کو مجسٹریٹی پاور تھے جس کی وجہ سے خطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر تھی جبکہ میہڑکے این شاہ اور دیگر پورے دادو ضلع کے مسائل کے حل کے لیے فیصلے کرتے تھے۔سماجی شخصیت خالد علی بہادر خان تھیبو نے مزید کہا کہ اس علاقے میں ہمارے اپنے بنگلے، زمینیں اور دیگر جائیدادیں ہیں اور یہ سب فلاحی کام میں اپنے رب کو خوش کرنے کے لیے کرتا ہوں جبکہ کے مجھے سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں ہے لیکن اپنے علاقے میں فلاحی کام جاری رکھوں گا۔

  • احمد پور شرقیہ : بخش لاء ایسوسی ایٹ چیمبر کی افتتاحی تقریب

    احمد پور شرقیہ : بخش لاء ایسوسی ایٹ چیمبر کی افتتاحی تقریب

    احمد پور شرقیہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار) احمد پور شرقیہ بار کے سینئر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سید واجد حسین بخاری کے شاگرد ملک آصف کلیار ایڈوکیٹ ہائیکورٹ نے اپنے بخش لاء ایسوسی ایٹ چیمبر کا احمد پور شرقیہ بار میں افتتاح کر دیا،افتتاحی تقریب کے موقع پر صدر بار احمد پور شرقیہ محمد نذر اسلم موہل،جنرل سیکرٹری بار احمد پور شرقیہ پروین عطاء ملک،سید واجد حسین بخاری ایڈووکیٹ،حاجی شفیع خان لنگاہ،سابق صدر بار سردار اسلم خان،سابق صدر بار مہر مشتاق،سابق صدر بار ارشد بخاری،سابق صدر بار ملک ایوب اعوان،سابق صدر بار حاجی شوکت مغل،سابق صدر بار ملک اجمل گھلو،سابق صدر بار منظور خان لنگاہ،سابق جنرل سیکرٹری بار ملک راشد محمود نائچ،سابق جنرل سیکرٹری ملک طاہر منظور گھلو،سابق جنرل سیکرٹری بار ملک مجیب احمد مڑل،جام صفدر ڈایا ایڈووکیٹ،جہانزیب خان ڈوڈی ایڈووکیٹ بہاول نگر،چوہدری اعجاز احمد ایڈووکیٹ چشتیاں،نوید سعید بلوچ ایڈووکیٹ چشتیاں،تحسین احمد باجوہ ایڈووکیٹ اسلام آباد،میاں عثمان عابد ایڈووکیٹ بہاول پور،لقمان خان بلوچ ایڈووکیٹ لودھراں،بلال احمد ایڈووکیٹ لودھراں،میاں معاذ خان ایڈووکیٹ رحیم یار خان،سابق صدر بار اکبر انصاری ایڈووکیٹ،سابق جنرل سیکرٹری بار میاں عبدالمنہم مہند ایڈووکیٹ،چوہدری پرویز رندھاوا ایڈووکیٹ،مہر شوکت یار ایڈووکیٹ،راو شہزاد ایڈووکیٹ،محمدشہزاد رزاق بلوچ ایڈووکیٹ،ملک جمشید اعوان ایڈووکیٹ،محمد اقبال عاربی ایڈووکیٹ،الحاج شفیع خان لنگاہ ایڈووکیٹ،چوہدری اعظم کھرل ایڈووکیٹ،محمد شہزاد کھاکھی ایڈووکیٹ،ضرار احمد رندھاوا ایڈووکیٹ،عاشق حسین سیال ایڈووکیٹ،احمد کریم کھوکھر ایڈووکیٹ،نسیم عباس کلاچی ایڈووکیٹ،عمر اکرم سکھیرا ایڈووکیٹ،ملک سعید اعوان ایڈووکیٹ،ظفر علی لنگاہ ایڈووکیٹ،چوہدری شوکت گورائیہ ایڈووکیٹ،چوہدری محمد نواز ایڈووکیٹ ودیگر وکلاء سمیت دوست واحباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی،اور خصوصی دعا سینئر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ سید وجد حسین بخاری نے کرائی اور مٹھائی تقسیم کی گئی-

  • ٹبہ سلطان پور : صحافت کے عالمی دن کے موقع پر سٹی پریس کلب میں ایک پروقار تقریب

    ٹبہ سلطان پور : صحافت کے عالمی دن کے موقع پر سٹی پریس کلب میں ایک پروقار تقریب

    ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار ) 3مئی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور کی جانب سے دفتر سٹی پریس کلب میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معزز اساتذہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے شرکت کی اس موقع پر صدر سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور نوشاد خان پٹھان نے صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا بتایا کہ بلاشبہ صحافت ایک مقدس شعبے ہے جس کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے زمہ دار صحافت کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروفیشنل مثبت صحافی معاشرے میں عوام کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتا ہے وہ اپنے صحافت کے ذریعے مسائل کی نشاندہی کرتا ہے , تقریب میں ملک بھر میں شہید ہونے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا, تفصیلات کے مطابق صحافت کے عالمی دن کے موقع پر سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور کی جانب سے دفتر سٹی پریس کلب میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ تقریب میں صدر سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور نوشاد خان پٹھان، سرپرست اعلیٰ خرم خان پٹھان ، جنرل سیکرٹری اسماعیل خان پاندھا ,چیئرمین حبیب الرحمن شاہ, عرفان خان پٹھان, علی رضا خان پٹھان, اکرم خان پاندھا, رمضان جعفری, آصف خان سندھڑ, ندیم عباس بلوچ, سید افتخار حسین شاہ, یامین وینس, عرفان اکرم, عارف شاہ, فیاض نوناری, ارشاد احمد خان ,ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی, تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر سٹی پریس کلب نوشاد خان پٹھان نے کہا سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور نے ہمیشہ آزادی صحافت کے لئے بھرپور جدوجہد کی ہے آج کے دن بھی سٹی پریس کلب اپنے تمام صحافیوں بھائیوں کے ساتھ ہے مزید کہا گیا کہ آج میڈیا پر سنیسر لگادیا جاتا ہے جو آزاد صحافت کا گلا گوٹنے کے مترادف ہے جس کی ہم مزمت کرتے ہیں, صدر سٹی پریس کلب نوشاد خان نے مزید کہا کہ صحافیوں نے وطن عزیز کی سلامتی اور ملک میں عوام کی آواز کو اٹھانے پر بے پناہ قربانیاں دی ہیں کئی صحافی شہید ہوچکے ہیں جنہیں ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور آخر میں تمام معزز مہمانان اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا.

  • کندھ کوٹ : پی ایف یوجے کی کال پر  صحافیوں پر تشدد اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پراحتجاج

    کندھ کوٹ : پی ایف یوجے کی کال پر صحافیوں پر تشدد اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پراحتجاج

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (مختیار احمد اعوان)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر یونین آف جرنلسٹس کشمور کندھ کوٹ کی جانب سے صحافیوں پرتشدد،قاتلانہ حملوں اور ارشد شریف کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مظاہرہ
    تفصیلات کے مطابق
    کندھ کوٹ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر یونین آف جرنلسٹس کشمور کندھ کوٹ کی جانب صحافیوں پرتشدد،قاتلانہ حملوں اورارشد شریف کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کندھ کوٹ پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کے شرکاء کی زوردار نعرے بازی مظاہرے کی قیادت یونین آف جرنلسٹس کے صدر علی حسن ملک ،پریس کلب کے صدر مسعود عالم سومروں ،یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سکریٹری غلام رسول میرانی ،سینئر صحافی دلیپ کمار ٹھاکر ،راجہ گوپی چند ،بقا محمد بھنگوار ،حفیظ ملک ،حضور بخش منگی ،غلام یاسین لاشاری اور دیگر صحافیوں نے کی مظاہرے میں غلام یاسین اوگاہی ،نصیر احمد منگی ،علی اکبر بھنگوار ،سلیم میرانی،قدرت اللہ میرانی،علی شیر ملک ،وقار احمد اعوان اور دیگر صحافی شریک تھے اس موقع پر صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت کے لیے ہماری جدوجھد جاری رہے گی یوم صحافت کے موقع پر آزاد صحافت اور شہید ارشد شریف کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں شہید ارشد شریف کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر صحافیوں کے ساتھ انصاف کیا جائے یونین آف جرنلسٹس کے رہنماؤں کا مطالبہ

  • ڈی جی خان : سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب گرفتار

    ڈی جی خان : سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب گرفتار

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے مشیر چودھری طارق زمان گجر کو گرفتار کر لیا گیا۔
    ذرائع کے مطابق سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری طارق زمان گجر کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا ہے۔ چودھری طارق زمان گجر کو سرکاری زمین پر مبینہ قبضہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔سابق چیف آفیسر ضلع کونسل چوہدری ارشد کو بھی اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔
    یاد رہے کہ جنوری 4, 2023 کوباغی ٹی وی نے تفصیل کے ساتھ ایک خبر لگائی تھی اس خبر کےمطابق سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت میں ڈیرہ غازیخان میں اربن ٹرانسپورٹ فیصل موور کی مبینہ طوربہاولپور سے پرانی پھٹیچرقسم کی بسیں منگواکر تونسہ اور ڈیرہ غازیخان میں کچھ عرصہ کیلئے چلائی گئیں ،جب کووڈ آیا تو طارق زمان گجرنے کووڈ کے بہانے اربن ٹرانسپورٹ سروس بندکرکے اسی اڈے سے بین الصوبائی بس سروس شروع کردی اورمبینہ طور پرکوئٹہ اورکراچی سے سمگلنگ اورنان کسٹم پیڈ سامان ،منشیات ،چھالیہ ،گٹکہ اور دیگر غیرقانونی اشیاء کی سپلائی کی محفوظ چین بنالی ۔اس غیرقانونی اڈے پرایک پینافلیکس لگا ہواہے جس پر طارق زمان گجر مشیر وزیر اعلی پنجاب لکھا ہواہے،اس غیرقانونی اڈے کی عقب میں پختہ سڑک موجود ہے جسے بندکرکے غیرقانونی اڈہ قائم کیاگیا،اس بندکئے گئے روڈ کوکھلوانے کیلئے شہریوں نے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشنز دائر کیں ،ہائیکورٹ میںسابق کمشنر طاہر خورشید جو عثمان بزدار کا فرنٹ مین کہلاتا تھا نے جھوٹا تحریری بیان دیا کہ راستہ کھولا جاچکا ہے،جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے ایک رپورٹ دی جس میں راستہ بند کرکے قبضہ کرنے کی تصدیق کی گئی ہے ۔اس رپورٹ میں سپیشل برانچ کا تائیدی تذکرہ بھی موجود ہے،
    یہ بھی پڑھیں‌
    ڈی جی خان:مونس الٰہی کے مبینہ فرنٹ مین کا اربن ٹرانسپورٹ کی آڑمیں سرکاری زمین پر قبضہ ،اسی اڈے سے بین الصوبائی بس سروس شروع کردی
    اسسٹنٹ کمشنر کی بابت ایک اور رپور ٹ سیکرٹری آر ٹی اے کی ہے میں انہوں نے لکھا کہ طارق زمان گجر کو زبانی حکم پر اربن ٹرانسپورٹ چلانے کیلئے قبضہ دلایا گیا ،اور اب اس نے اربن ٹرانسپورٹ بند کرکے بین الصوبائی سروس شروع کررکھی ہے،طارق زمان گجرکو بغیرٹینڈرز اربن ٹرانسپورٹ کا ٹھیکہ دیاگیا،مونس الٰہی کا مبینہ فرنٹ مین یا اے ٹی ایم مشین جسے سی ایم پنجاب کے مشیر کاٹیگ لگایاہوا ہے۔
    اسی کیس میں گذشتہ شب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے مشیر چودھری طارق زمان گجر کو گرفتار کیا گیا ہے.