Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • حافظ نعیم الرحمٰن الطاف حسین بننے کی کوشش کررہا ہے- سعید غنی

    حافظ نعیم الرحمٰن الطاف حسین بننے کی کوشش کررہا ہے- سعید غنی

    کراچی،باغی ٹی وی (ویب نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر افرادی قوت سندھ سعیدغنی نے کہا ہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نیا الطاف حسین بننے کی کوشش کررہا ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے جاوید ناگوری کے بھائی کی برسی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 2017 کی مردم شماری پر اعتراض کیا تھا، متحدہ قومی موومنٹ کابینہ میں شامل تھی جس نےمنظوری دی تھی۔
    صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جماعت اسلامی اور ایم کیوایم کو بعد میں شاید معلوم ہوا ، شائد ان کو معلوم نہیں کوئٹہ اور لاہور کی آبادی کم ہوئی ہے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں پورے ملک میں مردم شماری ہو، حافظ نعیم جماعت اسلامی کو نسلی جماعت بنانا چاہتا ہے، اگر جماعت اسلامی نسلی جماعت ہے تو اس کا اعلان کرناچاہیے۔

  • اوچ شریف : نوجوان سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور بلیک میلنگ کا الزام ، 2 خواتین گرفتار

    اوچ شریف : نوجوان سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور بلیک میلنگ کا الزام ، 2 خواتین گرفتار

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی ٰنامہ نگار حبیب خان )اوچ شریف میں نوجوان کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش اور بلیک میلنگ کے الزام میں 2 خواتین کوپولیس نے گرفتار کرلیا گیا۔
    ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس بہاولپور کے مطابق جلال پور پیر والا کے رہائشی نوجوان نے تھانہ دھوڑ کوٹ پولیس کو درخواست دی کہ بستی ودھنور کی دو خواتین نے اس کے ساتھ دوستی کی پھر زیادتی کرنےکی کوشش کرتی رہیں۔ نوجوان نے الزام عائد کیا ہےکہ دونوں خواتین نےگینگ بنا رکھا ہے، وہ غیر مردوں سے دوستی کے بہانے ان کے ساتھ زیادتی کرکے انہیں بلیک میل کرتی ہیں اور لاکھوں روپے بٹورتی ہیں۔نوجوان نے بتایا کہ اس کے ساتھ زیادتی کرنےکے بہانے اپنےگروہ کے مردوں کو بلا کر لاکھوں روپے لوٹنےکی کوشش کی گئی۔پولیس نے دونوں خواتین کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
    یہ بھی پڑھیں
    اوچ شریف : نوجوانوں کو ورغلا کردعوت گناہ دینے،بلیک میلنگ ،رقم بٹورنے والے گروہ کی 2 عورتوں کیخلاف مقدمہ درج

  • ثاقب نثار کے بیٹےکی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے محمد اسلم بھوتانی کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم

    ثاقب نثار کے بیٹےکی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے محمد اسلم بھوتانی کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم

    اسلام آباد(باغی ٹی وی) اسپیکر قومی اسمبلی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹےکی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔
    اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے قائم کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کی سربراہی محمد اسلم بھوتانی کو دی گئی ہے۔
    نوٹیفکیشن کےمطابق کمیٹی میں شاہدہ اختر علی، محمد ابوبکر، برجیس طاہر، شیخ روحیل اصغر، سید حسین طارق، ناز بلوچ اور خالد حسین مگسی شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کسی بھی تحقیقاتی ادارے کی مدد لےسکے گی اور اپنی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔واضح رہےکہ گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ابوزر چدھڑ سے ٹکٹ کے معاملے پر بات کررہے تھے جب کہ ثاقب نثار نے بھی آڈیو میں بیٹے کی آواز کی تصدیق کی تھی۔
    یہ بھی پڑھیں
    پی ٹی آئی ٹکٹوں کی تقسیم، ثاقب نثار کے بیٹے نے لگائی دیہاڑی، آڈیو لیک

  • کوئٹہ :ایم این اے اسلم بھوتانی کی طرف سے اسلام آباد میں عشائیہ کااہتمام کیاگیا

    کوئٹہ :ایم این اے اسلم بھوتانی کی طرف سے اسلام آباد میں عشائیہ کااہتمام کیاگیا

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل)ایم این اے اسلم بھوتانی کی طرف سے اسلام آباد میں عشائیہ کااہتمام کیاگیا
    تفصیل کے مطابق ایم این اے اسلم بھوتانی نے اسلام آباد میں بی این پی مینگل کے سربراہ اختر جان مینگل ، چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی اور ولی کاکڑ گورنر بلوچستان کے اعزاز میں عشائیہ دیا ،اس عشائیہ میں ایم این اے پی پی پی جام کریم ، آغا موسٰی جان ، واجہ جہانزیب ، ایم پی اے اختر لانگو بھی شریک ہوئے-

  • کوٸٹہ :سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نصیب اللہ ترین چیئرمین بلوچستان سروس ٹریبونل تعینات

    کوٸٹہ :سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نصیب اللہ ترین چیئرمین بلوچستان سروس ٹریبونل تعینات

    کوئٹہ،باغی ٹی وی(نمہ نگار زبیرآکاخیل)سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نصیب اللہ ترین چیئرمین بلوچستان سروس ٹریبونل تعینات
    چیمبر آف سمال انڈسٹریز کے سینئر نائب صدر و مرکزی انجمن تاجران کے سیکرٹری اطلاعات سید عبد الخالق آغا نے سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ کو چیئرمین بلوچستان سروس ٹریبونل تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اْن کے تعیناتی پرانہیں خوش آمدید کہتے ہیں اورانہوں نے کہا کہ نصیب اللہ ترین ایک منجھے ہوئے ایڈوکیٹ ہے اور اْن سے یہ امید کی جاتی ہیں کے وہ بہتر طریقے سے اپنی خدمات کو سرانجام دینگے-

  • اوکاڑہ : لاہور کے ہوٹلوں کوسپلائی ہونے والا مردہ گائے کاگوشت برآمد،ملزم گرفتار

    اوکاڑہ : لاہور کے ہوٹلوں کوسپلائی ہونے والا مردہ گائے کاگوشت برآمد،ملزم گرفتار

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)لاہور کے ہوٹلوں کوسپلائی ہونے والا مردہ گائے کاگوشت برآمد،ملزم گرفتار
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد چوہدری ضیاء اللہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گاڑی نمبری LEF3047 میں 425 کلو مردہ گائے کا گوشت لاہور کے ہوٹلوں میں سپلائی کرنے کیلئے لے جایا جا رہا تھا اسسٹنٹ کمشنر رینالہ اورمحکمہ لائیو سٹاک نے پل جوڑیاں کے قریب بروقت کاروائی کرتے ہوئے 425کلومردہ گائے کا گوشت برآمد کرلیا. ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ صدر رینالہ میں مقدمہ درج کر دیاگیا.

  • اوچ شریف : درجنوں سرکاری سکول خستہ حالی کا شکار ، طلبہ موت کے سایہ تلے پڑھنے پر مجبور

    اوچ شریف : درجنوں سرکاری سکول خستہ حالی کا شکار ، طلبہ موت کے سایہ تلے پڑھنے پر مجبور

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)درجنوں سرکاری سکول خستہ حالی کا شکار ، طلبہ موت کے سایہ تلے پڑھنے پر مجبور
    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور کے شہر اوچ شریف کے گردونواح کے علاقوں میں درجنوں ایسے تعلیمی ادارے ہیں جن کی عمارتیں کئی سال پرانی اور انتہائی خستہ حال ہیں اور یہ عمارتیں بھوت بنگلہ کی شکل اختیار کیے ہوئے ہیں۔ جبکہ ایسے سکولز بھی موجود ہیں جن کی عمارتوں کے اکثریتی پورشن خستہ حال اور بارش آنے پر چھتیں ٹپکتی ہیں۔ بچوں کو سکولوں میں جاتے ہوئے خوف تو آتا ہے ، لیکن مجبوراً ان سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ان سکولوں کی عمارتوں کو خطرناک قرار دیے جانے کے باوجود ان سکولوں کی حالت زار پر توجہ نہ دی گئی۔میڈیا نمائندوں کے مختلف سرکاری سکولوں کی عمارتوں کے سروے کے دوران سکولوں کی خطرناک عمارتوں کاانکشاف ہوا ،یہ تو وہ سکول ہیں جو میڈیا کے کے سامنے آئے ہیں جن کی عمارتیں کسی بھی وقت کسی بڑے سانحے کاسبب بن سکتی ہیں ان میں گورنمنٹ پرائمری سکول عریبک ،بوائز سکول ٹھٹھہ وارن۔گورنمنٹ پرائمری سکول امیر آباد ، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول قادر آباد،گورنمنٹ پرائمری سکول قادر آباد، جی پی ایس موہانہ،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بستی عبدالرحمن سمیت درجن بھرسکول شامل ہیں ، گزشتہ مون سون سیزن میں ان خطرناک مخدوش عمارتوں کی حالت زار مزید ابتر ہوگئی جو کسی بھی وقت معصوم بچوں کی قیمتی زندگیوں کوموت کے منہ میں دھکیلنے کا باعث بن سکتی ہیں، ان سکولوں میں بچے خوف کے سائے میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ محکمہ تعلیم کو سکولوں کی تعمیرومرمت کی مد میں سالانہ بڑی رقم ملنے کے باوجود تعلیمی اداروں کی حالت ابتر ہیں اور اساتذہ اور طلبہ کے لیے صورتحال پریشان کن ہے۔ محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار خستہ حال سکولوں کی حالت زار سے آگاہ ہیں لیکن وہ کچھ نہیں کرتے۔ سکولوں کے طلبہ اور ان کے والدین نے انتظامیہ سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ خدارا ان خطرناک قرار دی گئی اسکول کی عمارتوں کو فی الفور ترجیحاتی بنیادوں پر تعمیر کرایا جائے تاکہ کسی ناخوشگوار سانحہ سے محفوظ رہاجاسکے.

  • چترال : صلاحیت کی تعمیر اور روزگار کی مہارت ،6 روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر

    چترال : صلاحیت کی تعمیر اور روزگار کی مہارت ،6 روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگار، گل حماد فاروقی )صلاحیت کی تعمیر اور روزگار کی مہارت ،6 روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر
    تفصیل کے مطابق صوبائی محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے چترال میں اقلیتی طلباء و طالبات کیلیے چھ روزہ تربیتی وکشاپ کا انعاد کرایا گیا۔ ٹریننگ کے آخری دن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انور اکبر مہمان خصوصی تھے. انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک اور معاشرے کا سرمایہ ہیں. انکی عملی زندگی میں کامیابی کا راز انکی صلاحیت سازی اور مہارت پر مبنی ہوتا ہے. محکمہ اقلیتی امور کی طرف سے چھ روزہ تربیتی پروگرام ایک قابل ستائش اور انتہائی مفید قدم ہے. انہوں نے مذید کہا کہ تمام نوجوانوں کو یہاں سے سیکھ کر اپنے ملک اور معاشرے کی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہے.

    محکمہ اقلیتی امور حکومت خیبرپختونخوا کی طرف سے چھ روزہ تربیتی پروگرام چترال میں منعقد ہوا جس میں کیلاش کمیونٹی کے ساتھ ساتھ کرسچین کمیونٹی کے مرد اور خواتین نوجوانوں نے بھی شرکت کی. تربیتی پروگرام کیلئے اپنے شعبے کے منجھے ہوئے تجربہ کار ٹرینرز کی خدمات لی گئی تھیں. چھ روزہ تربیتی پروگرام میں اقلیتی نوجوانوں کو کمیونیکیشن اسکلز، انٹرپرینورشپ، کیرئر کونسلنگ، لیڈر شپ اسکلز، مسابقتی امتحانات کی تیاری اور انٹرویوز سے متعلق سیشن منعقد کیئے گئے.

    چھ روزہ تربیتی پروگرام میں محکمہ اقلیتی امور نے تربیتی پروگرام میں شرکت کرنے والے اقلیتی نوجوانوں کیلئے اعلے معیار کے ماہرین کا انتحاب کیا تھا جنہوں نے طلباء و طالبات کو اپنے زریں خیالات اور تجربات سے روشناس کراکر ان کی رہنمائی کی۔ .
    چھ روزہ تربیتی پروگرام کے اختتام پر تمام اقلیتی نوجوانوں کو سرٹیفیکیٹس پیش کیئے گئے. اسکے علاوہ ٹرینرز اور مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انور اکبر بھی شیلڈ پیش کی گئی اس تربیتی ورکشاپ میں کثیر تعداد میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کرتے ہوئے اس سے استفادہ حاصل کیا۔

  • راولپنڈی :ڈاکوؤں نے  فیس بک پر گاڑی کا اشتہاردیکرشہری کولوٹ لیا، چوری،ڈکیتی کے کئی واقعات

    راولپنڈی :ڈاکوؤں نے فیس بک پر گاڑی کا اشتہاردیکرشہری کولوٹ لیا، چوری،ڈکیتی کے کئی واقعات

    راولپنڈی :ڈاکوؤں نے فیس بک پر گاڑی کا اشتہاردیکرشہری کولوٹ لیا، چوری،ڈکیتی کے کئی واقعات
    باغی ٹی وی ،راولپنڈی میںتھانہ روات کے علاقے میں فیس بک پر مشتہر گاڑی کے خریدار شہری سے لاکھوں روپے زبردستی ہتھیا لیے گئے۔راہزنی،نقب زنی،کار چوری سمیت لاکھوں روپے مالیت کی گندم چوری کے واقعات بھی رپورٹ، مقدمات درج۔
    ذرائع کے مطابق روات پولیس کو بھمبر سے تعلق رکھنے والے شہری توفیق حیدر نے مقدمہ درج کروایا کہ فیسبک پر مشتہر گاڑی پسند کی۔ اشتہار لگانے والے دلاور خان نامی شخص نے راولپنڈی بلایا۔ والد ہمراہ گیگا مال پہنچے۔ جہاں دلاور خان اور دو نامعلوم شخص موجود تھے۔گاڑی چیک کرنے اور پسند آنے پر 24 لاکھ روپے میں سودا ہوا۔ دلاور خان نے کہا کہ گاڑی کے کاغذات آفس بحریہ ٹاؤن فیز 08 میں موجود ہیں۔ہم اسی گاڑی میں بیٹھ کر فیز 08 پہنچے تو پیچھے بیٹھے شخص نے یکدم میرے ہاتھ میں پکڑے ہوئے بیگ سے 08 لاکھ روپے چھین لئے اور مجھے اور والد کو گاڑی سے دھکا دے کر باہر نکالتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔سعید الرحمٰن نے بتایا کہ اپنے دوست مجید کے ہمراہ پیدل واک کے لئے نیو پنڈی ٹاؤن جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے مؤٹر سائیکل سوار 03 ملزمان نے لاتوں،مکوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے 04 قیمتی موبائل فونز سمیت 15 سو نقدی چھین لی اور ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہوگئے۔ راجہ جہانزیب اکرم نے بتایا کہ عدم موجودگی میں نامعلوم چور گھر کی تلاشی لیتے ہوئے 03 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے۔کامران مسعود نے بتایا کہ نامعلوم چور عدم موجودگی میں ڈی وی آر چوری کرکے فرار ہو گئے۔ادھر نامعلوم کار لفٹر بحریہ ٹاؤن فیز 08 سے خان روہاب سیلمان کی لاکھوں روپے مالیت کی کرولا کار جبکہ پنڈ سروبسالی سے ڈرائیور راجہ عنصر محمود کے گھر پاس کھڑی سوزوکی ڈالا گاڑی چوری کرکے فرار ہوگئے۔ دریں اثناء موضع سلیال بسالی کے علاقے سے نامعلوم چور 26 کنال رقبے سے کاٹی گئی گندم کی فصل چوری کرکے لے گئے۔متاثرہ شہری جنید خان کے مطابق مسروقہ گندم کی فصل کی مالیت کا تخمینہ تقریباً 05 لاکھ روپے تھا۔ روات پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

  • سیالکوٹ : وکیل کی کامیابی پڑھائی اور محنت و لگن سے ہی ممکن ہے – شمشاد احمد باجوہ

    سیالکوٹ : وکیل کی کامیابی پڑھائی اور محنت و لگن سے ہی ممکن ہے – شمشاد احمد باجوہ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک اعظم)ممبر پنجاب بار کونسل شمشاد احمد باجوہ نے کہا ہے کہ وکیل کی کامیابی پڑھائی اور محنت و لگن سے ہی ممکن ہے بغیر محنت کے کوئی وکیل ترقی کی مناظر طے نہیں کرسکتا۔ کوئی بھی وکلاءپڑھائی اور محنت کے بغیر سائلین کو انصاف فراہم کرنے میں مدد گار ثابت نہیں ہوسکتا ۔ اس لئے نئے آنے والے وکلاءکو چاہےے کہ وہ محنت اور لگن سے سائلین کو انصاف کی فراہمی کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ممبر پنجاب بار کونسل شمشاد احمد باجوہ نے پنجاب بار کونسل کی جانب سے شروع ہونے والے ”بار ووکیشنل کورس “کے دوسرے اور تیسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بار ووکیشنل کورس میں سابق سول جج عدنان صفدر کھوکھر، سابق صدر شوکت علی چوہدری نے نئے آنے والے وکلاءکو تفصیلاً وکالت کے متعلق بریفنگ دی اور انہیں کریمنل ،فوجداری مقدمات میں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کیسز کی تیاری کے متعلق آگاہ کیا۔ ممبر پنجاب بار کونسل شمشاد احمد باجوہ نے بتایا کہ پنجاب بار کونسل کی طرف سے ”بار ووکیشنل کورس“ کو وکالت کا لائسنس حاصل کرنے کے لئے لازمی قرار دے دیا گیا ہے او ر کورس مکمل کرنے والے وکلاءکو پنجاب بار کونسل کی جانب سے لائسنس جاری کیا جائے گا۔ سابق سول جج چوہدری عدنان صفدر کھوکھر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کورس میں حصہ لینے والے طلباءے خطاب کیا اور انہیں دیوانی قانون کے بنیادی اصولوں پر لیکچر دیا۔