سیالکوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی، پتنگ فروش اور ون ویلرگرفتار
تفصیل کے مطابق تھانے رجسٹریشن کروائے بغیر مکان کرایہ پر دینے اور لینے والے18افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ تھانہ مراد پور کے علاقہ میں پولیس نے تھانے رجسٹریشن کروائے بغیر غیر قانونیءطور پر مکان کرایہ پر دینے پر مالک مکان صغیر اور کرایہ دار ریاض، مالک مکان شہزاد، کرایہ دار آصف اور لیاقت، مالک مکان اللہ دتہ اور کرایہ دار سمیر، مالک مکان رشید اور کرایہ دار عادل اور منور، مالک مکان قیصر اور کرایہ دار اشرف، تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ سے مالک مکان اختر اور کرایہ دار عفار اور تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ سے مالک مکان نثار اور کرایہ دار ارشاد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ میں پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کرنے والے5افراد گرفتار،1350پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلی گئیں، تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ سے پولیس نے سہراب سے510پتنگیں اور نعیم سے700پتنگیں، تھانہ اگوکی کے علاقہ سے خرم سے پتنگ اور ڈور اور جاوید سے50پتنگیں اور تین ڈوریں، یوسف سے80پتنگیں اور 10ڈور برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
اسی طرح تھانہ موترہ کے علاقہ میں پولیس نے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے شخص عمر کو گرفتار کرکے اسکی موٹر سائیکل قبضہ میں لی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

سیالکوٹ :کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی، پتنگ فروش اور ون ویلرگرفتار
-

سیالکوٹ :ماہ اپریل ،گرانفروشوں،ذخیرہ اندوزوں پربھاری رہا،لاکھوں کے جرمانے،مقدمات اور گرفتاریاں
سیالکوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)ماہ اپریل ، گرانفروشوں ، ذخیرہ اندوزوں پربھاری رہا،لاکھوں کے جرمانے،مقدمات اور گرفتاریاں
سیالکوٹ(بیورورپورٹ)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ماہ اپریل میں گرانفروشوں ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاﺅن، 1137ناجائز منافع خوروں پر 37لاکھ32ہزار 423روپے جرمانہ عائد، 75مقدمات درج، 189ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کی زیر نگرانی گرانفروشوں کے خلاف مہم میں چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 24511مقامات پر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کی اچانک چیکنگ کی اس دوران 629دکاندار زائد قیمت وصول کرنے،7ذخیرہ اندوزی، 257ملاوٹ،407ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے کے مرتکپ پائے گئے ۔ پرائس مجسٹریٹس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مختلف تھانوں میں 75مقدمات درج کرائے ، پولیس نے ان کیسز میں 189ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ 1137پر بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے، کاروائی کے دوران 54دکانوں اور گوداموں کو سیل کیا گیا ۔ -

سیالکوٹ :کم سن بچوں کو ہر قسم کی تشدد سے بچانے کے لئے سخت قانونی اقدامات کا ڈی پی او کاحکم
سیالکوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک اعظم) ڈی پی او نے کم سن بچوں کو ہر قسم کی تشدد سے بچانے کے لئے سخت قانونی اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کر دئیے،بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے بدنام“عادی“ملزمان کی لسٹیں اپ ڈیٹ کی جائیں،بچوں کے اغواء،جنسی زیادتی سمیت اس حوالے سے دیگر قانون شکنیوں کے ملزمان فوری گرفتار کئے جائیں،ان خیالات کا اظہارڈی پی او حسن اقبال نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،آر پی او رڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلع بھر کے افسران کو پروفیشنل ہدایات دیتے ہوئے کیا،ڈی پی او حسن اقبال نے کہا کہ بچوں کا اغوا ،ان کے ساتھ جنسی زیادتی ایک طرف متاثرہ بچے کی فیملی کے لئے انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے جبکہ دوسری طرف معاشرتی امن بھی عدم توازن کا شکار ہو جاتا ہے،ڈی پی او نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کے تحت سیالکوٹ پولیس ”ہر بچہ اپنا بچہ“کی پالیسی کے تحت بچوں کا قانون کے مطابق تحفظ کرے گی،ڈی پی او نے ضلع بھر میں بچوں کے اغواء،ان کے ساتھ جنسی زیادتی کے زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ جن مقدمات کے ملزمان گرفتار نہیں ہوئے ہوں گے ان مقدمات کے تفتیشی افسران،متعلقہ ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جاری کر کے ان کے خلاف محکمانہ احتسابی کارروائی کی جائے گی
-

لاہور: ڈبلیو ایچ او کے اشتراک سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں انفیکشن سے بچاؤ اور کنٹرول،نرسز کاتربیتی کورس کااہتمام
لاہور (باغی ٹی وی)ڈبلیو ایچ او کے اشتراک سے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ/لاہور جنرل ہسپتال نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کی نرسوں کے لیے لاہور جنرل ہسپتال میں انفیکشن سے بچاؤ اور کنٹرول پر ایک ماہ کی تربیت کا اہتمام کیا۔
تربیت کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (PGMI) کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے کہا، ”یہ تربیت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی نرسوں کے لیے انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا ایک منفرد موقع ہے۔ ”سیشن میں ڈی جی ہیلتھ آفس پنجاب کے ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر محمد ریاض، پرنسپل عزیز بھٹی شہید میڈیکل کالج گجرات، پروفیسر ڈاکٹر اجمل فاروق، ڈبلیو ایچ او پنجاب کے سربراہ ڈاکٹر جمشید احمد، ایل جی ایچ آئی پی سی کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم، ڈبلیو ایچ او کے ٹیکنیکل آفیسر ڈاکٹر یحییٰ گلزار، ایگزیکٹو ڈائریکٹر PINS، ڈاکٹر خالد محمود، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ LGH، ڈاکٹر جعفر حسین اور شعبہ صحت سے متعلقہ دیگر ممتاز ماہرین موجود تھے۔اس 4 ہفتوں کے پروگرام میں جنوبی پنجاب کی 31 نرسوں کو صحت کی سہولیات میں انفیکشن سے بچاؤ اور کنٹرول کو بہتر بنانے کے بارے میں تربیت دی جائے گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز (PINS) نے اینٹی بائیوٹکس کے کثرت سے استعمال پر روشنی ڈالی اور کہا، ”IPC ہر کسی کی ذمہ داری ہے اور ہمیں صرف انفیکشن کے علاج کے علاوہ انفیکشن سے بچاؤ پر بھی توجہ دینی چاہیے”۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے نے بتایا کہ یہ تیسرا موقع ہے جب ڈبلیو ایچ او نے پنجاب میں نرسوں کی آئی پی سی پر تربیت دینے کے لیے محکمہ صحت کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ڈاکٹر الفرید ظفر نے جنوبی پنجاب میں آئی پی سی اقدامات کو بہتر بنانے میں ایچ او کے کردار کو سراہا -

متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کو ایک بار پھر نوٹسز جاری کردیا
راولپنڈی، متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کو ایک بار پھر نوٹسز جاری کرتے ہوئے شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کو 4 مئی کو وقف املاک بورڈ لاہور پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک راولپنڈی نے لال حویلی کی مستقل ٹرانسفر ڈیڈ کا کیس بنا کر چئیرمین کو بھیجا تھا، متروکہ وقف املاک بورڈ نے 30 جنوری کو لال حویلی کے سات یونٹ سر بمہر کردیے تھے۔
شیخ رشید کی جانب سے دائر پٹیشن پر لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے لال حویلی سے متصل سربمہر کی گئی پراپرٹی ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ متروکہ وقف املاک کو پندرہ دن کے اندر لال حویلی کے تنازعہ کو حل کرنے کا حکم دیا تھا۔ایڈمنسٹریٹرمتروکہ وقف املاک راولپنڈی نے شیخ رشید کی دائرکردہ اپیل پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ لیا تھا۔وقف املاک راولپنڈی کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے لال حویلی کے خلاف ریفرنس چئیرمین بورڈ کو بھجوا دیا۔چیئرمین وقف املاک بورڈ لاہور نے شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کو پیش ہونے کے 2 نوٹسز جاری کردیے۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے مطابق لال حویلی کے 3 یونِٹس ڈی 156، ڈی 157 اور ڈی 158 کی مستقل ٹرانسفر ڈیڈ شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
لال حویلی خالی کرانے کا نوٹس، شیخ رشید کو عدالت سے ریلیف مل گیا
اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک کی طرف سے شیخ رشید احمد کو یہ جگہ جھوڑے یعنی بے دخلی کا نوٹس بھیجا ہے لیکن شیخ رشید قبضہ چھوڑنے کےلیے تیار نہیں ہیں ، اس سرکاری زمین کے اصل رہائشی، سالوں سے انصاف کے منتظرہیں لیکن شیخ رشید اثرورسوخ استعمال کرکے اس جگہ کو چھوڑنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں شیخ رشید احمد کو سرکاری زمین خالی کرنے کا حکم پہلی مرتبہ نہیں کیا گیا بلکہ اس سے قبل 2014 میں متروکہ وقف املاک بورڈ نے اراضی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا مقدمہ کیا تھا لیکن شیخ رشید اس وقت سے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اب تک ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور یہ کیس ابتک التوا کا شکار ہے
-

مردان: آسمانی بجلی گرنے سے 60 سے زائد بکریاں ہلاک
مردان ،باغی ٹی وی (ویب نیوز)رستم میں آسمانی بجلی گرنے سے ساٹھ سے زائد بکریاں ہلاک ہوگئیں
تفصیل کے مطابق ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، اور متعدد علاقوں میں طوفان اور تیز بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے سے عوام کا شدید نقصان ہورہا ہے، تو دوسری جانب آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بھی متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوچکے ہیں۔خیبر پختون خوا کے ضلع مردان کے علاقے رستم تنوز میں آسمانی بجلی گرنے سے 60 سے زائد بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ اور مویشی مالک کا 15 لاکھ روپے کا نقصان ہوگیا۔بکریوں کے مالک نے بتایا کہ بارش کے دوران آسمانی بجلی گرگئی، جس سے پورا ریوڑ متاثر ہوا اور 60 سے زائد بکریاں ہلاک ہوئیں، جن کی مالیت 15 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ -

تونسہ : سود خورکےایما پرایس ایچ او تھانہ ریتڑہ نے 2 بے گناہ نوجوان جھوٹے مقدمہ میں قید کردیا ،بوڑھے والد کی تذلیل
تونسہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار )سود خورکےایما پرایس ایچ او تھانہ ریتڑہ نے 2 بے گناہ نوجوان جھوٹے مقدمہ میں قید کردیا ،بوڑھے والد کی تذلیل
تفصیل کے مطابق ضلع ڈیرہ غازیخان کی تحصیل تونسہ کے تھانہ ریتڑہ کے ایس ایچ او عمران خالد نے ظلم کی انتہا کردی یہ بات بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ہیومن راٹس ایکٹیویسٹ اور حلقہ پی پی 286 کے امیدوار ذوالفقار بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انھوں نے کہا کہ ریتڑہ کے ایک غریب کھوسہ خاندان کے دو بھائیوں عبدالمجید اور سانول کو بغیر کسی جرم کے حق نواز میرانی نامی ایک سود خور کو خوش کرنے کےلئے ایک جھوٹی اور بے بنیاد درخواست پر ایک ہفتہ قبل گھر سے اٹھایا اور حوالات میں بند کرکے دونوں بھائیوں کو نہ صرف 7 دن تک حبس بے جا میں رکھا بلکہ ان دونوں بھائیوں پر بہیمانہ تشدد کیا، حتیٰ کہ ان کے بوڑھے والد کو اپنے بیٹوں کو کھانا دینے کی اجازت نہیں دی بلکہ اس بزرگ کو غلیظ گالیاں دی گئیں، ذوالفقار بلوچ نے ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ کی اس غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او عمران خالد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے ،انھوں نے آر پی او ڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ سے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او کی ایک غریب اور مظلوم خاندان سے ظلم و زیادتی اور اپنے اختیارات سے تجاوز کا نوٹس لیں اور اس افسوسناک کارروائی کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور جرم ثابت ہونے پر ایس ایچ او کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ ذوالفقار بلوچ نے کہا کہ واضع رہے کہ 25 اپریل کو عبدالمجید اور سانول کو گھر سے اٹھایا گیا اور جھوٹی ایف آئی آر 28 اپریل کو چاک کی گئی جبکہ چالان 2 مئی کو پیش کیا گیا۔ -

ڈی جی خان :گذشتہ رات سے طوفانی بارش،پہاڑی ندی نالے بپھرنے لگے،ایک خاتون جاں بحق
کوٹ ہبت باغی ٹی وی( شاہد خان )ڈیرہ غازیخان میں گذشتہ رات سے طوفانی بارش،پہاڑی ندی نالے بپھرنے لگے، وڈور ندی میں طغیانی
تفصیل کے مطابق گذشتہ رات سے جاری بارش کی وجہ سے وڈور ندی ایک دفعہ پھر بپھر گئی، نزدیک بسنے والے لوگوں کو ایک دفعہ پھر اپنے گھر خالی چھوڑنا پڑے ،کوہ سلیمان کے پہاڑوں میں سے نکلنے والی ندی اپنے پیچھے بہت نقصان کرنے کے بعد آج ڈیرہ غازی خان کی کچی آبادیوں اور ندی کے نزدیک بسیرا کرنے والے لوگوں کا بھی بہت نقصان کر رہی ہے ،اس کے علاوہ موضع چٹ ڈگر اور چٹ سرکانی میں بھی اس کی وجہ سے بہت نقصان ہو رہا ہے ،گورنمنٹ اس کے اوپر کوئی مثبت ردعمل نہیں دے رہی ہر بار یہاں پر بارشوں کے دوران اس ندی کے پانی کی وجہ سے مقامی لوگوں ان کے جانور اور گھروں کا بہت نقصان ہوتا ہے لیکن موجودہ گورنمنٹ اور مقامی انتظامیہ اس ندی کا مستقل حل جو کہ ڈیم کی صورت میں ہی ہو سکتا ہے اس پر کوئی غور و فکر نہیں کر رہی، مقامی لوگوں کاکہناہے کہ گورنمنٹ اورضلعی انتظامیہ کا یہ فرض بنتا ہے کہ عوام کے مال و جان کی حفاظت کریں اور ندی کے پانی کو کنٹرول کرنے کے لئے کوئی مستقل حل تلاش کریں چاہے وہ ڈیم کی صورت میں ہو یا کسی اور ذریعے سے ہو تاکہ یہاں کے مقامی لوگ اتنے بڑے نقصان سے جس کا ازالہ بھی نہیں ہو سکتا بچ سکیں-
دوسری طرف گذشتہ رات سے شروع ہونے بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،اس بارش کی وجہ سے ڈیرہ غازیخان وگردو نواح میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوچکا ہے ،کئی مقامات پرکچے مکانات کے گرنے کی اطلاعات ہیں،_ریسکیو کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی کہ بارش کی وجہ سے بستی لاشاری معموری میں جانوروں کے لیے بنایا گیا چھپر کا شہتیر گرنے سے ایک50 سالہ عورت امیرمائی زوجہ پیربخش زخمی ہے جب ایمبولینس سٹاف موقع پر پہنچا تو مریضہ ڈیڈ تھی جس کو قریبی ہسپتال معموری لے گئے۔ ڈیڈڈ کلیئر ہونے پراسے دوبارہ گھر شفٹ کر دیا۔ -

ڈی آئی خان : ہاسپٹل ڈائریکٹرکی نااہلی و بدترین ایڈمنسٹریشن ٹیچنگ ہسپتال مذبح خانہ میں تبدیل
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل کی رپورٹ) ہاسپٹل ڈائریکٹرکی نااہلی و بدترین ایڈمنسٹریشن ٹیچنگ ہسپتال مذبح خانہ میں تبدیل
تفصیل کے مطابق ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہاسپیٹل ڈاکٹر فرخ جمیل کی نا اہلی اور بدترین ایڈمنسٹریشن کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال مردانہ مردہ خانہ بن گیا ، معالج نہ ادویات اور نہ ہی جدید طریقہ علاج کے لیے نصب مشینری ،غریب مریضوں کو علاج معالجے کے لیے دستیاب ہے جب سے موصوف کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ میں تعینات کیا گیا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان صوبہ بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کی لسٹ میں بدترین مثال بن چکا ہے، یہ وہ واحد ٹیچنگ ہسپتال ہے جہاں وقت پر ڈاکٹر ، ادویات نا مختلف ٹیسٹوں کی سہولیات اور نہ ہی سی ٹی سکین مشین وغیرہ دستیاب ہے، لیکن پھر بھی ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال کے نام سے جانا جاتا ہے، میرٹ ڈسپلین اوربہترین ایڈمنسٹریشن کا یہ عالم ہے کہ فرخ جمیل جیسا ہاسپیٹل ڈائریکٹر گزشتہ کئی سالوں سے تعینات ہے،گزشتہ شب باغی ٹی وی کے نامہ نگار وسماء نیوز کہ بیوروچیف احمد نواز مغل ، دنیا نیوز کے بیوروچیف فراز احمد مغل ، بول نیوز ٹانک اور وزیرستان کے بیوروچیف شیراز احمد مغل، اور اے آر وائی نیوز کے بیورو چیف عرفان مغل کے بھائی صبغت مغل جو کہ خود بول نیوز ڈیرہ اسماعیل خان کے بیورو چیف ہیں کا روڈ ایکسیڈنٹ ہوا تھا جن کو فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا مگر ہسپتال انتظامیہ کی بدترین ایڈمنسٹریشن کا یہ عالم تھا کہ پوری رات نہ ڈاکٹر دستیاب ہوا اور نہ ہی ان کے ٹیسٹ کرنے کے لیے مشینری میسر آئی بلکہ سٹی سکین ٹیسٹ کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کی سی ٹی سکین مشین بھی خراب پائی گئی،
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب میڈیا کے اتنے بڑے بڑے اداروں سے وابستہ ان شخصیات کی بے بسی اور بے کسی کا یہ عالم دیکھا گیا کہ وہ اپنے والد جو کہ خود بھی ایک سینئر صحافی ہیں کو طبی سہولیات فراہم نہ کرا سکے بلکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی نااہل انتظامیہ طبی سہولیات توکیا ایمبولینس کی سہولت تک فراہم نہ کر سکی تو سوچاجاسکتا ہے کہ عام آدمی کے ساتھ ہسپتال انتظامیہ کیا کرتی ہوگی سوائے نشے کے انجکشن کے علاوہ یہاں کوئی علاج کرانا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے ،کوئی ہاسپیٹل ڈائریکٹر ہے ، کوئی چیئرمین یی اوجی ہے تو کوئی ڈائریکٹر فائنانس ، یا پھر میڈیکل ڈائریکٹر تو کوئی کسی اور عہدے پر تعینات وہ صرف لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ لے رہا ہے آخر یہ سب کس مرض کی دوا ہے ،موجودہ صوبائی حکومت کو چاہیے MTI کی میلی چادر میں لپٹے لاکھوں روپے ماہانہ مراعات لینے والے ان نااہل افسران کی دو ماہ کی تنخواہ کاٹ کر ہسپتال کی تمام ناکارہ مشینری کی مرمت کرائی جائے اور ان کی اس نااہلی اور ناقص ایڈمنسٹریشن کی وجہ سے ان کو ناصرف فی الفور ہٹایا جائے بلکہ ان کے خلاف اعلی سطح انکوائری کرائی جائے -

ننکانہ : ریسکیو1122 کاماہانہ کارکردگی کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا
ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی( نامہ نگار)ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 ننکانہ صاحب میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید، ریسکیو سیفٹی آفیسرعلی عمران،اسٹیشن کوارڈینیٹر کامران علی،میڈیا کوارڈینیٹر علی اکبر اور تمام ریسکیو آفیسرزو انچارجزنے شرکت کی۔ اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122ننکانہ صاحب کواپریل میں 11243 موصول ہونے والی کالز میں 2501ایمرجنسی کالز تھیں۔2501 ایمرجنسیز کالز پر2535متاثرین کو ریسکیو سروس مہیا کی گئی جن میں 646روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،1450میڈیکل 49,فائر کیس، پانی میں ڈوبنے کے 3واقعات،66لڑائی جھگڑے اور تشدد اور285متفرق ایمرجنسیز تھیں مزید براں ریسکیو 1122ننکانہ صاحب نے اوسطاََ7منٹس ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے590زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی جبکہ1899متاثرین کو طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا اور ان حادثات کے دوران46متاثرین جانبر نہ ہو سکے۔اس کے علاوہ ضلعی سطح پر علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے کیوجہ سے ڈاکٹرز نے 506مریضوں کو ریفر کر دیاجنہیں ریسکیو1122ننکانہ صاحب کی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں بلا معاوضہ اور بحفاظت منتقل کیاگیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا کہ عوام الناس گندم کی باقیات کو آگ لگانے سے اجتناب کریں تا کہ ساتھ والی فصلوں اور ملحقہ جنگلات کو بچایا جا سکے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی