اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) پڑوسی نے دو ساتھیوں سے مل کر 17 سالہ یتیم طالبہ کو ورغلا پھسلا کر زناء حرام کی خاطر مبینہ اغواء کر لیا ، طالبہ کے محنت کش چچا کی رپورٹ پر مقامی تھانہ کی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کر دیا ۔
تفصیل کے مطابق اوچ گیلانی کے رہائشی محنت کش محمد عمران نے مقامی تھانہ اوچشریف میں رپورٹ کی کہ اس کا بھائی فوت ہو چکا ہے جس کی 17 سالہ بیٹی جبکہ میری بھتیجی زویا بی بی جو طالبہ ہے میرے گھر میں میری زیر کفالت رہائش پذیر تھی جسے میرے ہمسائے مبشر سلیم نے اپنے دیگر دو ساتھیوں محمد خان صدیقی اور محمد سلیم کے ساتھ مل کر اسے ورغلا پھسلا کر زناء حرام کی خاطر مبینہ اغواء کر لیا ہے جس کی رپورٹ پر مقامی تھانہ اوچشریف کی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

اوچ شریف : پڑوسی نے 2 ساتھیوں سے ملکر17 سالہ یتیم طالبہ کو ورغلاکر مبینہ اغواء کر لیا
-

اوچ شریف : پرائیویٹ منشی رکھنے پر پابندی،پٹواری بادشاہوں نے ہائیکورٹ کا حکم ہوا میں اُڑا دیا
اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)پرائیویٹ منشی رکھنے کی پابندی،پٹواری بادشاہوں نے ہائیکورٹ کا حکم ہوا میں اُڑا دیا
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے حکم کی کھلم کھلاخلاف ورزی کرتے ہوئے محکمہ مال کے پٹواریوں نے تمام سرکاری ریکارڈ پرائیویٹ منشیوں کے حوالے کرکردیا ، پابندی کے باوجود محکمہ ریونیو احمد پور شرقیہ اور اوچشریف میں تاحال پٹواریوں کا منشیوں کے ذریعے بادشاہی نظام قائم ودائم ہے، عوام جائز کام کیلئے بھی مافیا کے رحم و کرم پر ہے تحصیل و ضلعی انتظامیہ کا مبینہ طور پر باقاعدہ حصہ لینے کا انکشاف ہوا ہے، رجسٹری برانچ اور نجی پٹوارخانوں میں سرعام رشوت لینا معمول بن چکا ہے، سب تحصیل اوچشریف میں اعلیٰ افسران کی ناک تلے پرائیویٹ منشی شہریوں کو لوٹنے لگے ہیں پرائیوٹ منشی ریونیو محکمہ کے پٹواریوں کی موجودگی میں رشوت رقم لیکر تحصیل داروں سے رجسٹری کے بیان کروا رہے ہیں ہر فرد سے ایک ہزار روپے تا پانچ ہزار روپے رشوت ریٹ وصول کرنے لگے ہیں، تحصیل احمد پور شرقیہ اوچ شریف رجسٹری برانچوں میں کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے، اور اسوقت صورتحال یہ ہے کہ سرکاری ریٹ پر رجسٹری کروانا تقریباً ناممکن ہو گیا ہے، جبکہ رشوت نہ دینے والے سائل کو عملہ ذلیل و خوار کرتے ہوئے متعدد چکر لگواۓ رکھتا ہے، رجسٹری برانچ دفاتر میں سائلین ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔دفتر میں آنے والے سائلین سے رجسٹری کروانے کے لیے بھاری رشوت وصول کرنا عملہ نے اپنے پرائیویٹ منشیوں کے ذریعے وطیرہ بنا لیا ہے جبکہ سرکاری ریٹ پر رجسٹری کا حصول ناممکن ہو چکا ہے۔رشوت نہ دینے والے سائل کی رجسٹری پر اعتراضات لگا دینا متعلقہ آفیسران کا معمول بن گیا ہے۔رجسٹری برانچ میں کام کے سلسلہ سے آنے والے شہریوں امتیاز،عامر،راشد، نواز،عنصر،رمضان و دیگر نے بتایا کہ محکمہ ریونیو کے پٹواریوں خواجہ خیرات حسین، رفیق لنگاہ، اقبال بربرا نے مبینہ طور پر پرائیویٹ منشی خواجہ مطہر حسین، شاکر جاوید، علی، محمد صابر، ربنواز، محمد اکرم، ارشاد احمد، محمد اقبال، محمد نوید وغیرہ رکھے ہوئے ہیں اور ایک ایک پٹواری کے پاس تیس تیس مواضعات ملے ہوئے ہیں جن کی فرد بدر رجسٹری انتقال کرانے کے لیے اپنے ٹاؤٹ حضرات کے ذریعے رجسٹری کروانے کے لیے آنے والے سائلین سے مبینہ طور پر رشوت وصول کرتے ہیں۔رشوت وصولی کا یہ سلسلہ ان دفاتر میں عرصہ دارز سے جاری ہے۔شہریوں نے مزید بتایا کہ رجسٹری برانچوں میں ہونے والی کرپشن کے متعلق شکایات کرنے کے باوجود بھی متعلقہ آفیسران خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔شہریوں نے سیکرٹری ریونیو پنجاب، کمشنر بہاولپور سے رجسٹری برانچوں میں ہونے والی مبینہ کرپشن کیخلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

اوچ شریف : نوجوانوں کو ورغلا کردعوت گناہ دینے،بلیک میلنگ ،رقم بٹورنے والے گروہ کی 2 عورتوں کیخلاف مقدمہ درج
اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگار حبیب خان) نوجوانوں کو ورغلاتے ہوئے پھنسا کر زناء بالرضا کے بعد مقدمہ درج کرانے کی دھمکی دے کر بلیک میل کر کے رقم بٹورنے والے گروہ کی دو خواتین کے خلاف مقدمہ درج ۔
تفصیل کے مطابق موضع موچی پنوہاں تحصیل جلال پور پیروالہ کے رہائشی محمد شعیب ولد زین العابدین نے اوچشریف کے نواحی علاقے دھوڑکوٹ تھانہ کی پولیس کو درخواست میں الزام عائد کیا کہ موضع ودھنور حدود تھانہ دھوڑکوٹ کی دو خواتین شبانہ اور زرینہ نے اسے ورغلاتے ہوئے پھنسایا اور قلندر کالونی احمد پور شرقیہ کے ایک مکان میں لے جا کر دونوں نے زناء بالرضا کی کوشش کی جنہیں بمشکل باز رکھا تاہم جنھیں جونہی گھر چھوڑنے کیلئے موضع ودھنور پہنچا جہاں پہلے سے سڑک پر موجود ارشد، اصغر، شفیع و دیگر دو نامعلوم افراد نے اسے موٹرسائیکل سے اتار کر باندھ لیا اور محمد اصغر کے ڈیرے پر لے جا کر مقدمہ درج کرانے کی دھمکی دیتے ہوئے ہراساں کر کے پہلے پانچ لاکھ روپے دینے کا مطالبہ جو کم ہو کر تین اور پھر ڈیڑھ لاکھ دینے پر مجبور کرنے لگے میں نے رقم دینے کے بہانے گواہان کو بلا لیا جنھوں نے منت سماجت کر کے میری جان چھڑائی میری معلومات پر پتہ چلا کہ ان خواتین نے ایک گینگ بنا رکھا ہے جو شریف شہریوں کو ورغلا کر انہیں پھنساتے ہوئے زناء بالرضا کے بعد مقدمہ درج کرانے کی دھمکی دے کر ہراساں کرتے ہوئے ان سے رقم بٹورتے ہیں تاہم متاثرہ نوجوان کی رپورٹ پر پولیس تھانہ دھوڑکوٹ نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں -

کوئٹہ :پشین میں جے یو آئی کے حاجی زین اللہ خان ٹھیکیدار کے طرف سے ٹی پارٹی کا اہتمام کیاگیا
کوئٹہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار زبیرآکاخیل )پشین میں جے یو آئی کے حاجی زین اللہ خان ٹھیکیدار کے طرف سے ٹی پارٹی کا اہتمام کیاگیا
تفصیل کے مطابق پششین میںجمعیت علماء اسلام تحصیل برشور کے رہنما حاجی زین اللہ خان ٹھیکیدار کے طرف سے چائے پارٹی کااہتمام کیا گیا ،اس ٹی پارٹ می ںصوبائی امیر لوچستان وفاقی وزیر ہاوسنگ حضرت مولانا عبدالواسع صاحب، جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ کے جنرل سیکرٹری و ایم پی اے حاجی محمد نواز خان کاکڑ صاحب، پشین کےضلعی امیر مولوی عزیز اللہ حنفی ،، ایم پی اے حاجی اصغرترین ، صوبائی سالار حاجی دین محمد سیگئ ، طاہر خان کاکڑ و دیگر شامل تھے، -

ڈیرہ غازی خان :فوڈ سنٹر سرور والی نے 1لاکھ بوری کا حدف پورا کرنے کیلئے 60 ہزار بوری گندم خرید کر لی-
ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار شہزادخان ) فوڈ سنٹر سرور والی نے 1لاکھ بوری کا حدف پورا کرنے کیلئے 60 ہزار بوری کا ٹارگٹ مکمل کر لیا تفصیل کے مطابق غازی گھاٹ چیک پوسٹ پر ناجائز طریقے سے سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پل غازی گھاٹ پر چیک پوسٹ قائم کر کے گندم کی غیر قانونی روک تھام کرتے ہوئے 1 لاکھ بوری کے ٹارگٹ کو مکمل کرنے کیلئے اس وقت فوڈ سنٹر سرور والی رند اڈا پر 60 ہزار بوری کا ٹارگٹ مکمل کیا ہوا ہے فوڈ انسپکٹر نعیم الحسن نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ڈی ایف سی کی خصوصی ہدایات پر سنٹر پر ملازمین کی دن رات کوششوں سے یہ ٹارگٹ چند روز تک مکمل کر لیا جائے گا ۔
-

کوئٹہ:ملک کی تعمیر و ترقی میں مزدور طبقہ ریڑھ کی ہڈی کے حیثیت رکھتا ہے۔ سردار زادہ سیدظفر آغا
کوئٹہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار زبیرآکاخیل ) جمیت علماے اسلام بلوچستان کے رہنما سردار زادہ سید ظفر آغا نے کہا ہے کہ یوم مئی ہمیں محنت کش طبقے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو ملکی تعمیر و ترقی میں اہم ستون کی اہمیت رکھتا ہے۔ہم مزدور طبقے کی ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آج کا دن پاکستانی مزدور کمیونٹی کے کردار، صلاحیتوں، کام سے لگاؤ، ملک کی خوشحالی اور ترقی پسند قوم کے عزم کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے لہذا ہم پر لازم ہے کہ ان کی فلاح و بہبود اور ان کی خدمات کے معاوضے کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔
-

کوئٹہ : ہمیں بلوچستان فوڈ اتھارٹی سے کوئی شکایت نہیں ہے، حاجی ولایت حسین
کوئٹہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار زبیرخان آکاخیل) سپلائیرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ولایت حسین، سنیئر نائب صدر عابد خان جدون، جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض احمد پریس سیکرٹری حسین جدون نے کہاہےکہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا آل بلوچستان ملک شاپس مالکان کیساتھ رویہ انتہائی اچھا رہاہے ہمیں امید یے کہ آئندہ بھی چلیں گے ہم نےکبھی بھی فوڈاتھارٹی کیخلاف کوئی بات کی ہےنہ کوئی بیان دیا ہے ،انہوں نےکہاکہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کھبی بھی ریٹوں کے سلسلے میں ہمارے دکاندارکو جرمانہ نہیں کیاہے،جرمانہ صرف کوالٹی پر کیا ہے اور بارہاں تنبیہ بھی کی ہےان کاکہناہےکہ فوڈاتھارٹی کاکہنا یےکہ جس کوالٹی کا دودھ فروخت کرتے ہوں اس کوالٹی لکھ کر لگاؤ، ہم ڈائریکٹر جنرل فوڈ نعیم بازئی اور ان کی فوڈسیفٹی ٹیموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ ان کی دن رات کوششوں سے عوام کو خالص اور معیاری خوراک مل رہی ہے اس مشن میں ہم ان کے ساتھ ہیں فوڈ اتھارٹی نے مفت دودھ چیک کرنےکی سہولت بھی دی ہے صرف ان سے یہ درخواست ہےکہ ہمارے سادہ لوح دکانداروں کو جس کوالٹی کادودھ ملتاہےاسی کوالٹی کادودھ آگے فروخت کرتےہیں اگر کوئی دکاندار سے شکایت ہے تو ڈیری فارمز پر جاکر دودھ کو چیک کیاجائے۔
-

چونیاں :مزدور کےدن کے نام پرآج چھٹی ہے،مگرمزدوراس دن سے بے خبر مزدوری میں مصروف
چونیاں (باغی ٹی وی)مزدور کےدن کے نام پرآج چھٹی ہے لیکن مہنگائی کے اس دور میں مزدور آج کےدن بے خبر کام کرنے پر مجبور، اگر مزدوری کریں گے تو گھر کا چولہا جلے گا ورنہ بھوک ہی مزدور کا مقدر ہے
چونیاں سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار میاں عدیل اشرف کی رپورٹمزدور کےدن کے نام پرآج چھٹی ہے لیکن مہنگائی کے اس دور میں مزدور آج کےدن بے خبر کام کرنے پر مجبور، اگر مزدوری کریں گے تو گھر کا چولہا جلے گا ورنہ بھوک ہی مزدور کا مقدر ہے
چونیاں سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار میاں عدیل اشرف کی رپورٹ@BaaghiTV @MumtaazAwan pic.twitter.com/ED53teytRD— QNN WORLD (@QNN_World) May 1, 2023
-

ڈیرہ اسماعیل خان :شہدا ء اور غازیان ڈیرہ پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنواز مغل نامہ نگار)ظفر نقوی فانڈیشن کی جانب سے شہدا ء اور غازیان ڈیرہ پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد،شہداء اور غازیان نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے مٹی سے محبت کا ثبوت دیا،ظفر نقوی،شہدا ء کی فیملیز خود کو تنہانہ سمجھیں،شہداء کی فیملیز ہماری فیملیز کی طرح ہیں کبھی ان کو اپنی فیملی سے جدا نہیں سمجھا،ڈی پی اوڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی۔تفصیلات کے مطابق ظفر نقوی فائونڈیشن کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے شہداء اور غازیان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی تھے جبکہ تقریب ظفر نقوی فانڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ظفر نقوی،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈیرہ سردار عالمگیر خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ٹانک سید اصغر علی شاہ، لائن آفیسر محمد عابد،فوکل پرسن شہدا ملک عمران،شہدا ڈیسک انچارج ملک عارف سمیت دیگر افسران ،شہدا پولیس کے ورثا اور غازیان شریک ہوئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ZNF ظفر نقوی نے شہدا اور غازیان ڈیرہ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں اور آپ کے پیاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے مٹی سے محبت کا فرض ادا کیا جو قابل تحسین اور قابل فخر ہے آپ ڈیرہ پولیس کے نہیں بلکہ پوری قوم کے غازی اور شہدا ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی نے شہدا کی فیملیز اور غازیاں ڈیرہ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی قربانیوں کی بدولت آج ملک بھر اور خصوصا خیبرپختونخوا میں امن کی فضا قائم ہے،شہدا پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں آپ کی اور میری ایک جیسی ہی زندگی اور موت ہے کیونکہ آپ کا اور میرا دشمن ایک ہی ہے ایک ہی گولی سے ٹارگٹ کرتا ہے پھر چاہے وہ کوئی پولیس آفیسر ہو یا اہلکار ۔ آپ کے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کا ازالہ ہم نہیں کرسکتے لیکن ہم آپ ہر خوشی غمی میں شریک ہوئے ہیں اور ہونگے،شہدا کی فیملیز ہماری فیملیز کی طرح ہیں کبھی ان کو اپنی فیملی سے جدا نہیں سمجھا ۔ تقریب کے آخر میں شہداء کی فیملیز اور غازیوں میں فانڈیشن کی طرف سے تحائف اور راشن پیکیج بھی تقسیم کیے گئے۔ پولیس افسران کی جانب سے ظفر نقوی فانڈیشن کو پولیس شہداء اور غازیوں کیلئے کئے گئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
-

گوجرخان : تیز رفتار کار کی ٹکر سے 8سالہ بچہ جاں بحق
گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم )تیز رفتار کار کی ٹکر سے 8سالہ بچہ جاں بحق
تفصیل کے مطابق آج پیر کے روز گوجرخان جی ٹی روڈ تھانہ مندرہ کے علاقہ گل پیڑہ کے مقام پر راولپنڈی سے گوجرخان آنے والی سوزوکی مہران کار کو عقب سے آئے والی تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی، ٹکر کے نتیجہ میں آٹھ سالہ معصوم محمد حسنین ولد ملک افتخار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا
تفصیلات کے مطابق گوجرخان بار کے ممبر ملک افتخار ایڈووکیٹ اپنی فیملی کے ساتھ راولپنڈی سے گوجرخان آرھئیے تھے کے عقب سے آنے والی انتہائی تیز رفتار ایکسل آئی ٹویوٹا کار نے ان کو ٹکر مار دی حادثہ میں ملک افتخار اور ان کی اہلیہ بھی زخمی ہو ئیں جبکہ کم سن بیٹا جاں بحق ہو گیا.