ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمد نواز مغل)سابق وفاقی وزیرسردار علی امین گنڈہ پور کے پرسنل سیکرٹری لطیف نیازی کے گھر پرصدرپولیس کا چھاپہ، پولیس نے لطیف نیازی کی گھرمیں موجودگی نہ ہونے پران کے چھوٹے بھائی معین نیازی کوگرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرسردار علی امین گنڈہ پور کے پرسنل سیکرٹری لطیف نیازی کے گھر پرتھانہ صدر پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارامگر لطیف نیازی گھر پر موجود نہیں تھے جبکہ ان کی غیر موجودگی میں پولیس نے لطیف نیازی کے چھوٹے بھائی معین نیازی کو گرفتار کرلیا۔ نیازی فیملی کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ لطیف نیازی کی غیر موجودگی میں چادر و چاردواری کو پامال کرتے ہوئے بغیر وارنٹ کا چھاپہ مارا اور لطیف نیازی کے چھوٹے بھائی معین نیازی کو گرفتار کرلیا گیا جو کہ سراسر قانون کی خلاف ورزی ہے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ڈیرہ اسماعیل خان: علی امین گنڈہ پور کے پرسنل سیکرٹری کابھائی گرفتار
-

سرگودھا :مزدوروں سے اظہار یکجہتی،تقریریں نہیں عملی اقدامات کرنے چاہئیں-میاں اویس قاسم تلہ
سرگودھا، باغی ٹی وی(نامہ نگار،ملک شاہ نواز جالپ )مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیلئے محض تقریروں کی بجائے ان کے بنیادی حقوق کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئےں۔ مزدور طبقہ آج مہنگائی کے دور میں خود کشیوں پر مجبور ہے حکومت کو چاہےے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ مزدور کی اجرت ایک تولہ سونا کے برابر کرنے کیلئے قانون بنائے۔ ان خیالات کا اظہار یوم یکجہتی مزدور کے موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع سرگودھا میاں اویس قاسم تلہ، امیر سٹی اختر رسول ،شمس نوید چیمہ ایڈووکیٹ، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک فضل الہٰی نے سرگودھا پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ مزدور پر ظلم ڈھانے اور مزدور کی آواز دبانے کیلئے تمام طبقات سیاستدان ، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتی آج تک کسی بھی حکومت نے مزدور طبقہ کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے نا ہی کوئی آئین سازی کی ہے اور نہ ہی عملی اقدامات کےے ہیںجماعت اسلامی سرگودھا نے ہمیشہ مزدور طبقہ کی ناصرف مدد کی ہے بلکہ انہیں اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنے کیلئے الخدمت فاو¿نڈیشن کے ذریعے سلائی مشین سکیم اور آسان قرضہ جات جیسے اقدامات اٹھارہی ہے ۔امیر جماعت اسلامی میاں اویس قاسم تلہ نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ جو کہ خود بھی ایک متوسط طبقہ سے تعلق رکھتا ہے نے غریب مزدوروں کیلئے آواز بلند کی جس کی پاداش میں انہیں ایک جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اس گرفتاری کے خلاف جماعت اسلامی ملک گیر احتجاج کررہی ہے۔انہوںنے کہا کہ عوام کو چاہےے کہ وہ عوامی نمائندوں کے انتخاب کے دوران ان لوگوں کو منتخب کریں جو کہ غریبوں اور متوسط طبقہ کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہو جب تک عوام کے حقیقی نمائندے اقتدار میں نہیں آئیں گے اس وقت تک ملک کے حالات نہیں بدل سکتے۔جماعت اسلامی کی بنیادی پالیسی وسائل کی منصفانہ تقسیم ہے ۔انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں اور پی ٹی آئی کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ملکی وسائل کو لوٹا جائے پی ڈی ایم کی حکومت اور پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کے وسائل کو جس بے دردی سے لوٹا ہے اس کی وجہ سے آج پاکستان معاشی مشکلات کا شکار ہے ان دونوں جماعتوں کاایجنڈا صرف اور صرف لوٹ مار ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی کسی بھی جماعت کے ساتھ الحاق نہیں کریگی بلکہ تمام حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کریگی۔
-

اوچ شریف : جعلی بیج ،ناقص زرعی ادویات سے کسانوں کی فصلیں تباہ ،زراعت آفیسرفرضی رپورٹیں بنانے میں مصروف
اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگار حبیب خان)محکمہ زراعت کے افسران و عملہ کی مبینہ غفلت سے اوچ شریف بھر میں جعلی بیج ناقص زرعی ادویات سے کسانوں کی فصلیں تباہ محکمہ زراعت کے کرتا دھرتا کسانوں کو باہم سہولیات فراہم کرنے کی بجائے فرضی رپورٹیں اعلی حکام کو بجھوانے میں مصروف ہے‘کسان پھٹ پڑے
تفصیلات کے مطابق میڈیا سروے کے دوران مقامی زمینداروں کی بڑی تعداد نے صحافیوں کو بتا یا کہ پہلے گندم کی بوائی میں محکمہ زراعت کے عملے کی سستی و نااہلی صحیح مانیٹرنگ نہ ہونے کے باعث 2 نمبر بیج کی سرعام فروخت کھلی دوکانوں پر جاری رہی ان بیجوں کو زمینوں میں اگانے اور ناقص زرعی ادویات سے گندم کی فصل پر منفی اثرات مرتب ہونے سے ہمیں لاکھوں روپیہ کا نقصان اُٹھانا پڑا ،، محکمہ زراعت کے مقامی افسران کو بار بار مطلع کرنے کے باوجود ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ، اب کپاس بوائی میں بھی ناقص بیجوں کی بڑے پیمانے پر فروخت بھی پہلے کی طرح محکمہ زراعت کے عملہ کی ناقص حکمت عملی سے جاری رہی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ جعلی بیج اور ادویات کے استعمال سے فصلیں تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ زراعت سے وابسطہ سینکڑوں کسان و کاشتکار بد حالی کا شکار ہو چکے ہیں اور اوچ شریف شہر وگردونواح کے علاقہ میں زراعت کا مستقبل مخدوش ہوتا چلا جا رہا ہے ، کسانوں کا کہنا ہے کہ ناقص بیجوں اور ادویات بنانے والی کمپنیاں مشہور برانڈ کی نقل تیار کر کے نت نئے ناموں سے مارکیٹ میں پھیلا رہی ہیں جب کہ محکمہ زراعت کے حکام اس کاروبار سے اپنا حصہ وصول کر کے چشم پوشی اختیار کرتے ہیں، اس صورتحال کی وجہ سے زراعت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی بھاری نقصان پہنچ رہا ہےذرائع کے مطابق محکمہ زراعت اوچ شریف کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے اوچ شریف شہر وگردونواح علاقوں میں زرعی ادویات کے کئی غیر قانونی اسٹور کھل گئے ہیں جہاں پر نقلی اور غیر معیاری زرعی ادویات کی فروخت سرعام جاری ہے ، اوچ شریف میں محکمہ زراعت کے افسران نے مبینہ طور پر بھاری رشوت لے کر زرعی ادویات کے غیرقانونی اسٹورزکو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جو دھڑلے سے غیر معیاری ادویات فروخت کررہے ہیں، جس کے باعث کپاس کے کاشتکاروں کو شدید نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے،کپاس کے کاشتکاروں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ زراعت اوچ شریف کے عملے کیخلاف کارروائی کی جائے جو اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے انجام نہیں دے رہے ہیں -

اوچ شریف :بہاولپور کی صوبائی حیثیت بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے – سید سلمان مہتاب
اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)بہاولپور کی صوبائی حیثیت بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے کیپٹن ر سید سلمان مہتاب شاہ کا تمام سیاسی جماعتوں،عوامی نمائندوں اور بیوروکریسی کو واضح پیغام، نئی سیاسی پارٹی متعارف کرانے کا اعلان،
صوبہ بحالی بہاولپور تحریک زور پکڑ گئی بانی تحریک کیپٹن (ر) سید سلمان مہتاب شاہ نے پاکستان میں نئی سیاسی پارٹی متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
صوبہ بحالی بہاولپور تحریک کے بانی کیپٹن ر سید سلمان مہتاب شاہ نے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہاولپور کی دھرتی پاکستان کو سب سے زیادہ ریوینیو دینے والا ایک قیمتی زمین کا ٹکڑا ہے جو 43 بلین ڈالر سے زیادہ ریونیو کی مد میں دیتا جبکہ اس کے جواب میں ترقیاتی فنڈز کی مد میں صرف چھ ساڑھے چھ بلین ڈالر بمشکل خرچ کیا جاتا ہے جبکہ ملازمتوں کے کوٹہ میں شدید حق تلفیوں کو ہمارا مقدر بنا دیا گیا ہے اور اس پر سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ ملنے والے ملازمتوں کے کوٹے کی بھی چند مقامی سیاستدان بھاری قیمت وصول کر لیتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے وقت ریاست بہاولپور کی دی گئی قربانی کو آج تمام سیاسی جماعتوں اور عوامی نمائندوں نے پس پشت ڈال کر یہاں کی عوام کو محرومیوں کی طرف دھکیل دیا ہے ۔
نواحی علاقے کوٹلہ رحمت علی شاہ کے مقام پر کیپٹن ر سید سلمان مہتاب شاہ کی قیادت میں صوبہ بحالی بہاولپور تحریک کی جانب سے ایک سینمار کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل احمد پور شرقیہ بھر سے عوام اور میڈیا گروپوں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر صوبہ بحالی بہاولپور تحریک کے بانی کیپٹن ر سید سلمان مہتاب شاہ نے بہاولپور کی صوبائی حیثیت بحالی تحریک کو پراپر چلانے کے لیے اپنی کینیڈین نیشنیلٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے بہاولپور کی صوبائی حیثیت بحالی تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
صوبہ بحالی بہاولپور تحریک نے بہاولپور کی صوبائی حیثیت بحالی کی قرار داد اسمبلی میں کے جانے کے لیے پاکستان میں ایک الگ سیاسی جماعت رجسٹرڈ کرنے کا بھی اعلان کیا، جس کے نام کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا اس موقع پر میڈیا کلب احمد پور شرقیہ ،متحدہ پریس کلب اوچ شریف، آزاد میڈیا گروپ چنی گوٹھ، نوائے اوچ میڈیا گروپ کے نمائندوں نے بہاولپور صوبہ بحالی کیلئے سید سلمان مہتاب کے ساتھ مل کر متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے مل کر جدوجہد کرنے کا اعلان کیا اور اور علامتی اتحاد کی انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی، تقریب میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے انجینئر معین، سجادہ نشین سید مجتبی شاہ، شیخ عزیز الرحمن، احمد خان بابر، سید مجتہد رضوی ،محمد اعجاز مغل، اظہرعلی دانش، جہانگیر خان لنگاہ، سلیم خان لنگاہ، شکیل خان، خادم حسین مہر، مہر خلیل احمد، انیسہ کنول، محمد؛ اسلم ہمشیرا ،سید تحسین عباس،علامہ محمد احمد سعیدی، صفدر علی حیدری، و دیگر نے شرکت کی -

ڈی آئی خان : اندھے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 3 ملزمان گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل)تھانہ صدر پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کے مقدمہ میں مطلوب3ملزمان گرفتارکرلیے ،صدرپولیس نے تینوں ملزمان کوگرفتارکرکے پابندسلاسل کردیا،ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرئوف بابر قیصرانی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرف بابر قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ صدر کے ایس ڈی پی او کلاچی سرکل آصف محمود کی نگرانی میں ایس ایچ او کیڈٹ ظفر عباس نے تھانہ صدرپولیس کے ہمراہ اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے مقدمہ میں نامعلوم ملزمان کو جدید سائنسی طریقوں سے ٹریس کرتے ہوئے تین ملزمان بلال خان ولد شیر رحمان قوم محسود سکنہ محسود ٹائون،عین اللہ ولد دلشاد خان قوم محسود سکنہ منیز آباد اور نذیر اللہ ولد صلاح الدین قوم محسود سکنہ کورائی کوگرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔پولیس نے ملزمان کوگرفتارکرکے تفتیش کاعمل شروع کردیاہے ۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ملزمان کی گرفتاری پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرئوف بابر کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔
-

ڈی آئی خان : سوشل میڈیا پر سیکورٹی فورسز کے خلاف ہرزہ سرائی پرملزم گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنواز مغل) سوشل میڈیا پر سیکورٹی فورسز کے خلاف ہرزہ سرائی پرملزم گرفتار، زبیرنامی ملزم پہاڑپورکے علاقہ میں نجی سکول کاپرنسپل ہے، ملزم کے خلاف شہری احسان اللہ نے پولیس کودرخواست دی ،ملزم کا تعلق ایک مخصوص سیاسی جماعت سے معلوم ہواہے جو سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف تھا،ملزم کا تعلق تحصیل پہاڑپور کے نواحی گاؤں تیر گڑھ سے ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقہ پہاڑپور میں قائم نجی سکول مالک زبیر نے فیس بک پر سیکورٹی فورسز کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی جس پر پہاڑپور پولیس نے عوام کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں ملزم زبیر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف شہری احسان اللہ نے درخواست دی تھی کہ زبیر نامی شخص جو پہاڑپور میں ایک نجی سکول کا مالک ہے نے سوشل میڈیا پر سیکورٹی فورسز کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس سے عوام کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسایا گیا ہے اور ملزم کا تعلق ایک مخصوص سیاسی جماعت ہے جو سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے جس سے شہر میں نقص امن کا خطرہ ہے۔ پہاڑپور پولیس نے شہری احسان اللہ کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم زبیر کو گرفتارکر لیا۔ واضح رہے کہ ملزم کا تعلق پہاڑپور کے نواحی گائوں تیر گڑھ سے ہے۔ -

ڈی آئی خان : واپڈاپیسکو رورل ڈویژن ، ڈیرہ ٹاؤن فیڈرپر غیراعلانیہ ناروالوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)واپڈاپیسکو رورل ڈویژن کی جانب سے ڈیرہ ٹائون فیڈرپر غیراعلانیہ ناروالوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ، ڈیرہ ٹائون فیڈرپر16،16گھنٹے بجلی غائب رہنامعمول بن گیا،واپڈااہلکار وں نے زیادتی کی انتہاکردی،اڈے کاٹ کربجلی منقطع کرنا معمول بناہے ،عوام گرمی کے موسم میں بجلی نہ ہونے کے باعث اذیت میں مبتلا ، مساجد میں بجلی نہ ہونے کے باعث پانی ناپیدہوگیاجس کی وجہ سے نمازیوں کو سخت مشکلات پیش آتی ہیں جبکہ گھریلو خانہ داری میں خواتین کوتکلیف کاسامنا ،بجلی نہ ہونے سے معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے ، ڈیرہ ٹائون فیڈر کے باسیوں کا ایکسین واپڈا رورل ڈویژن سے بجلی کی نارواظالمانہ لوڈشیڈنگ کوکم کرنے کامطالبہ ، اگربجلی کامسئلہ حل نہ ہواتواحتجاج کیاجائے گا جس کی تمام ذمہ داری واپڈاحکام پر عائد ہوگی۔تفصیلات کے مطابق گرمی کے موسم میںڈیرہ ٹائون فیڈرپر واپڈاپیسکو کی جانب سے نارواظالمانہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جس سے عوام عاجز آگئی ہے۔بجلی نہ ہونے کے باعث مساجد میں پانی ناپیدہوتاہے جس کی وجہ سے نمازیوں کو نمازکی ادائیگی میں مشکلات ہیں ۔ کاروبار زندگی ٹھپ ہوکررہ گیاہے ۔ڈیرہ ٹائون کے باسیوں نے واپڈاحکام کوآگاہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر بجلی کی لوڈشیڈنگ کم نہ کی گئی تو احتجاج کا راستہ اختیارکرنے پر مجبورہوں گے جس کی تمام ذمہ داری واپڈاحکام پر عائدہوگی۔
-

ڈی آئی خان : سیلاب سے متاثرہونے والی CRBC نہر کا افتتاح وفاقی وزیرخورشید شاہ کریں گے
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل )ضلعی صدر پی پی پی وامیدوارصوبائی اسمبلی ملک فرحان افضل دھپ کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کاانعقاد، وفاقی وزیرمملکت فیصل کریم کنڈی کی خصوصی کاوشوں کی بدولت اوروفاقی وزیر سید خورشید شاہ کی خصوصی دلچسپی سے سیلاب میں متاثرہونے والی CRBCنہر کا افتتاح کیاجائے گا، وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی فنڈز سے تعمیر ہونے والی سی آربی سی نہرکا وفاقی وزیرخورشید شاہ اپنے دست مبارک سے افتتاح کریں گے ، وفاقی وزیر مملکت فیصل کریم خان کنڈی کی خصوصی دلچسپی کے باعث پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر اوروفاقی وزیر مملکت محمد علی باچا بھی اس افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ان خیالات کا اظہارضلعی صدرپی پی پی اورامیدوارصوبائی اسمبلی ملک فرحان افضل دھپ نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیرمملکت فیصل کریم خان کنڈی کی کاوشوں کی بدولت وزیراعظم پاکستان کے خصوصی فنڈز سے سیلاب سے متاثرہ سی آربی سی نہرکی تعمیر ومرمت کردی گئی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیر سید خورشید شاہ اپنے دست مبارک سے کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سی آر بی سی نہر ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے منظوری دے کر عظیم حسان کیاتھاجبکہ وفاقی وزیر مملکت فیصل کریم خان کنڈی کی کاوشوں کی بدولت ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے پی آئی اے آفس کھولنے کی منظوری، پی آئی ڈی آفس کاقیام، پی ٹی وی آفس، اے پی پی آفس دوبارہ دکھول دیے گئے ہیں ۔ضلع صدرپی پی پی وامیدوارصوبائی اسمبلی ملک فرحان افضل دھپ نے کہاکہ پی پی پی غریب کسانوں کی جماعت ہے جس کا ملکی معیشت میں اہم کردارہے ۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی وزیرمملکت کے کسانوں زمینداربھائیوں کی مشکلات دورکرنے کیلئے انتہائی اہم قدم اٹھایاہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
-

ڈی آئی خان:علی امین خان گنڈہ پور کو عدالت کے حکم پر رہا نہ کرنے پرحلیم عادل شیخ کی شدید مذمت
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کو عدالت کے احکامات کے باوجود رہا نہ کرنے پر قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کی جانب سے شدید مذمت ،سردارعلی امین خان گنڈہ پور کو جھوٹے کیسز میں سندھ لاکر شکارپور کے جھوٹے کیس میں ریلیزآڈرپر سکھرپہنچایا گیا تھا ۔عدالت سے مٹھی کے جھوٹے کیس میں بھی ٹرانزسٹ بیل مل گئی ہے اور ہمارے وکلاء دونوں آڈرز لے کر سکھرسنٹرل جیل پہنچے لیکن سردارعلی امین خان گنڈہ پورکورہا نہیں کیا گیا۔قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ سکھر جیل حکام نے اپنے آقاؤں کے کہنے پر پرسردارعلی امین گنڈہ پور کو رہا نہیں کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ کسی کو غیر قانونی طور پر قید رکھا نہیں جاسکتا ہے جبکہ سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین گنڈہ پور کوغیر قانونی طور پر حبس بے جا میں رکھا گیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ سندھ حکومت کسی کے جان سے نہ کھیلے۔انہوں نے گفتگومیں کہاکہ سردار علی امین خان گنڈہ پور کی زندگی کو خطرہ ہے اور پکے کے ڈاکو اغوا کر کے کچے کے ڈاکوئوں کے حوالے کر سکتے ہیں۔قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہاکہ جیل حکام نے سردارعلی امین خان گنڈہ پور کو رہانہ کرکے توہین عدالت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ زرداری مافیا کی سندھ حکومت اتنا ظلم کرے جتنا بعد میں برداشت کر سکے۔انہوں نے کہاہمیں خدشہ ہے کہ کہیں علی امین گنڈاپور کو مسنگ پرسن نہ بنادیا جائے۔انہوں نے کہاکہ عدالت سے سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پورکی رہائی کے آڈر مل چکے ہیں لہٰذافوری طور پرسردار علی امین گنڈہ پور کو رہا کیا کیا جائے۔
-

ڈی جی خان : پی ایچ اے نے عیدالفطر پر عوام کو بہترین تفریح اور صاف ستھرا صحت افزا ماحول فراہم کیا
ڈی جی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان) پی ایچ اے نے عیدالفطر پر عوام کو بہترین تفریح اور صاف ستھرا صحت افزا ماحول فراہم کیا
تفصیل کے مطابق پی ایچ اے ڈی جی خان کےتمام انتظامی اور فیلڈ سٹاف نے دوران تعطیلات عیدالفطرکے دوران عوام الناس کو بہترین تفریح اور صاف ستھرا صحت افزا ماحول فراہم کرنے کیلئیے ڈی جی پی ایچ اے ڈیرہ غازی خان طاہر جاوید انصاری کے حکم پر شبانہ روز مستعدی اور دلجمعی سے کام کیا۔ تمام پارکس عید کی چھٹیوں میں اہلیان شہر کیلئے کھلے رہے اور عملہ بھی موجود رہا۔
عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد تمام پارکس کی تزئین و آرائش کے کام کا آغاز فوری کر دیا گیا ہے جس میں پارک میں لگے جھولوں گراسی پلاٹس واکنگ ٹریکس اور پودوں کی دیکھ بھال اور مرمت کا کام شامل ہے۔ ان کاموں کا آغاز ڈی جی PHA نے اپنی نگرانی میں کشمیر پارک سے صبح سے شروع کرایا اور دن کے اختتام تک بذات خود موجود رہ کر اس بات کو یقینی بنایا کہ پارک کی صفائی تزئین و آرائش کی بحالی کا کام بااحسن مکمل ہو۔ اسی طرح پی ایچ اے تمام پارکس کو صاف و شاداب رکھنے میں کوشاں ہے۔