میہڑ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) نجی ہسپتال میں دوران اپریشن خاتون جاں بحق،ورثاء کا لاش روڈ پر رکھ کراحتجاج ،لیڈی ڈاکٹرکے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کامطالبہ
تفصیل کے مطابق میہڑ کے نجی ہسپتال میں آپریشن کے دوران ذوالفقارکھوسوکی بیوی مسماۃ سلمیٰ دوران اپریشن جاں بحق ہوگئی ،دوران اپریشن خاتون کے جاں بحق پر ورثاء کاکہنا ہے کہ لیڈی ڈاکٹرڈاکٹر طلعت بلدائی نے غفلت کاارتکاب کرتے ہوئے غلط اپریشن کیا ہے ،جس کی وجہ سے خاتون جاں بحق ہوگئی،ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے خاتون کی لاش کو بائی پاس روڈ پر رکھ کر بلاک کردیا جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ،گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں،جاں بحق خاتون کے لواحقین نے غفلت برتنے کے الزام میں لیڈی ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

میہڑ: نجی ہسپتال میں دوران اپریشن خاتون جاں بحق،ورثاء کا لاش روڈ پر رکھ کراحتجاج
-

کوئٹہ :19گھنٹے کی بندش کے بعدقومی شاہراہ کو بحال ،ٹریفک کی روانی شروع
کوئٹہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار زبیرآکاخیل)بولان قومی شاہراہ این اے 65 سیلاب سے متاثرہ پنجرہ پل کے علارضی گزر گاہ سے ٹریفک کی روانی شروع ہوگئی ہے
تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز پنجرہ پل کو نچلے درجے کا سیلابی ریلہ آنے سے جزوی نقصان پہنچا،ضلعی انتظامیہ بولان کی امدادی ٹیموں کی جانب سے گزر گاہ کو ہنگامی طور پر ٹریفک گزارنے کے قابل بنایا گیاہے ،اس وقت چھوٹی گاڑیوں کو گزار اجا رہا ہےجبکہ دوسرے مرحلے میں پھنسی ہوئی بڑی مال بردار گاڑیوں کو پنجرہ پل سے گزارا جائے گا۔پھنسی ہوئی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کی روانگی کے بعد متاثرہ حصے کے کا کام مزید مکمل کیا جائے گا۔19گھنٹے کی طویل بندش کے بعد قومی شاہراہ کو بحال کر دیا گیا ہے. -

گوجرہ : جمیعت علمائے پاکستان زیراہتمام عید ملن پارٹی منعقد کی گئی
گوجرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) جمیعت علمائے پاکستان زیراہتمام عید ملن پارٹی منعقد کی گئی
تفصیل کے مطابق جمیعت علمائے پاکستان گوجرہ کے زیراہتمام آستانہ عالیہ پیر سید محمد سعید شاہ پر جمیعت علمائے پاکستان کے عہدے داران کی طرف سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ڈاکٹر جاوید اختر نورانی صوبائی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے پاکستان پنجاب نے شرکت کی،عید ملن پارٹی کے میزبان سرپرست اعلی جمعیت علمائے پاکستان گوجرہ پیر سید محمد سعید شاہ جبکہ تقریب میں امیدوار MPA اور سابقہ ٹکٹ ہولڈر تحریک لبیک پی پی ۔119 چوہدری ذوالفقارعلی صوبہ اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ شاہسوار یہ انواریہ سید مصطفی حسنین شاہ نے خصوصی شرکت کی،تلاوت قرآن الحافظ القاری حضرت علامہ مولانا قاری محمد لطیف انجم تحصیل صدر جمیعت علمائے پاکستان ،نعت شریف جنرل سیکرٹری JUPصاحبزادہ تنویر حسین نوشاہی,حدیث پاک بیان کرنے کی سعادت ضلعی جنرل سیکرٹری حضرت علامہ مولانا مفتی خالد مقصود نورانی نے حاصل کی,اس موقع پر JUP کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر نورانی نےکہا کہ جماعت کو مضبوط کرنے اوردین کو تخت پر لانے کے لئے مذہبی جماعتوں کا ساتھ دینا ہر پاکستان کا اولین فرض ہے،انہوں نےکہاکہ قائد ملت اسلامیہ الشاہ امام احمد نورانی کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے قائد ملت اسلامیہ کے مشن اور منشور کو لے کر چلنا ہوگا۔ -

پی ٹی آئی میں انصاف کافقدان،عمران خان کوسوال پسند نہ آیا،ویڈیو وائرل
لاہور(باغی ٹی وی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں انصاف کےفقدان کےسوال پر عمران خان کے اظہار ناپسندیدگی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی ٹرانسمیشن میں کارکن کوسخت سوال سے روک دیا گیا، کارکن شیر افضل نے عمران خان سے سوال کیا تھا کہ بونیر میں آپ کی پارٹی میں انصاف ہے یا نہیں؟
https://twitter.com/DrMustafa983/status/1652671389206454273
سوال کاجواب دینےکے بجائے عمران خان نےکارکن سے مائیک واپس لینےکی ہدایت کر دی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ آپ کوبتانا ہےکہ پارٹی میں انصاف ہےکہ نہیں، میں کیسے بتاسکتا ہوں۔
پی ٹی آئی کارکن شیر افضل کا کہنا تھا کہ بونیر میں تنظیم ہے مگر اختیارات صرف 2 خاندانوں کے پاس ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ایسےسوالات نہیں پوچھتے، یہ پارٹی کی بات نہیں ہے۔ عمران خان نے فیصل جاوید سے کہا کہ فیصل کسی اور سے سوال لو یہ کوئی سوال نہیں، عمران خان کی ہدایات پرکارکن سے مائیک لے لیا گیا۔ -

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشت گرد ہلاک
ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
تفصیل کےمطابق سیکیورٹی فورسز ،سی ٹی ڈی اور پولیس نے ڈی آئی خان کے چودھوان گاؤں کے قریب کوٹ تگہ میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں نے فورسز پر حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت ان کے قبضے سے ملنے مقامی کالعدم تنظیم کے کارڈز سے ہوئی۔علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ -

قطر: اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام ،تمام بھارتی انجینئرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ
نئی دہلی، دوحہ: قطرنے دہرا گلوبل کے ساتھ کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں تمام بھارتی ملازمین کو مستعفی ہونے کی ہدایت کردی گئی ۔یہ بھارتی ملازمین سب میرین پراجیکٹ پر کام کررہے تھے ۔
سنڈے گارڈین کے مطابق تقریباً 75بھارتی ملازمین کی اکثریت نیوی کے ریٹائرڈ ملازمین تھے، انہیں آگاہ کیاگیا ہے کہ 31مئی ان کی نوکری کا آخری د ن ہوگا۔قطر کے ورک ویزا کی شرائط و قوانین کی وجہ سے ان بھارتیوں کی اکثریت کو وطن واپس لوٹنا ہوگا۔بتایاگیا ہے کہ گزشتہ سال اگست میں قطر کی انٹیلی جنس ایجنسی کی طرف سے اسرائیل کیلئے مبینہ جاسوسی کے الزام میں بھارتی نیوی کے 8سابق ملازمین کی گرفتاری کے بعد سے دہرا گلوبل خبروںمیں تھی ،اس کیس کی اگلی سماعت تین مئی کو ہوگی جس دوران ممکنہ الزامات باضابطہ طورپر سامنے آنے کی توقع ہے، ان 8ملازمین کو بھی کمپنی نے نوکری سے فارغ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں
قطر میں بھارتی بحریہ کے 8 ریٹائرڈ افسران کی پُراسرار گرفتاری
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ ایڈوانس سروسز اینڈ مینٹیننس نامی کمپنی دہرا گلوبل کی دفتری عمارت، کنٹریکٹس اور غیربھارتی ملازمین سمیت تمام اثاثو ں کا کنٹرول سنبھالنے جارہی ہے ۔
عما ن میں موجود ذرائع نے خبررساں ادارے کو بتایاکہ رائل عمان ایئرفورس کے ریٹائرڈ سکواڈرن لیڈر اور دہرا کے سی ای اوخامس العجمی ہی ایڈوانس سروسز اینڈ مینٹیننس کے پیچھے ہیں، وہ بھی بھارتی شہریوں کیساتھ قطری انٹیلی جنس ایجنسی کی طرف سے گرفتار ہوچکے ہیں لیکن نومبر میں انہیں رہا کردیا گیاتھا۔ذرائع بتاتے ہیں کہ بھارتی شہریوں کو کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال اگست کے واقعے کے بعد قطری نیوی کیساتھ دہرا کا کنٹریکٹ منسوخ ہوگیا ہے اور اب ان کی ضرورت نہیں۔یہ بھی کہا جارہاہے کہ نئی کمپنی کے پاس برطانیہ، فرانس اور عمان کے باشندے ہیں جو قطری نیوی کی تربیت کے لیے بھارتی شہریوں کی جگہ لیں گے ۔ -

ڈی جی خان :انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے مریضوں کیلئے او پی ڈی سروس شروع
ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر) نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں دل کے مریضوں کیلئے او پی ڈی سروس شروع کر دی گئی۔سٹیٹ آف دی آرٹ سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی عمارت میں او پی ڈی کے بعد جلد انجیو گرافی شروع کرنے کی بھی نوید سنا دی گئی، کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ڈی جی خان کی تعمیر پر ساڑھے 4 ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں، کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں دل کے ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی مریضوں کا چیک اپ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ڈی جی خان :کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کےلئے پرانی سبزی منڈی کا رقبہ جلد صاف کرنے کےلئے دوبارہ بھاری مشینری لگانے کے احکامات جاریایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن چانڈیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای سی جی، ای ٹی ٹی، ایکو کارڈیوگرافی کا عمل جاری ہے، کارڈیالوجی میں میڈیسن فراہمی کا عمل جاری ہے، او پی ڈی صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک فنگشنل ہے، اگلے ماہ سے انجیوگرافی کا آغاز کر دیا جائے گا، مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
-

بلوچستان : بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 5 افراد جاں بحق
چمن،باغی ٹی وی (نامہ نگار) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) کے مطابق بارشوں اور ریلوں سے ہونے والے نقصانات میں خضدار میں 2 ، مچھ، لسبیلہ میں 2 اور کیچ میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔
پی ڈی ایم اے حکام کا بتانا ہے کہ حالیہ بارشوں سے چاغی اور پنجگور میں متعدد کچے مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ بولان پنجرہ پل کا ایک حصہ اور سوناری پل کوہلو سیلابی پانی میں بہہ گئے۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دونوں مقامات پر پلوں کی مرمت اور ٹریفک بحالی کا کام جاری ہے۔
بلوچستان،ڈی جیخان بارشیں ، ندی نالوں میں طغیانی،سندھ سے رابطہ کی2 قومی شاہراہیں بند -

ہنگلاج ماتا مندر کا سالانہ تین روزہ میلہ،ہندو یاتریوں کی بس کو حادثہ، 30 سے زائد زخمی
لسبیلہ ،باغی ٹی وی (ویب نیوز)بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں ہنگلاج ماتامندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کی بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ،جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیل کے مطابق دنیا بھر میں ہندو برادری کی قدیم ترین مذہبی عبادت گاہ ہنگلاج ماتا مندر کا سالانہ تین روزہ میلہ جاری ہے، دنیا بھر سے آنے والے ہندویاتری دشوار گزار راستوں سے ہوتے ہوئے مذہبی رسومات کی ادائیگی کر رہے ہیں، ہنگلاج مندر کے داخلی وخارجی راستوں پر سیکیورٹی کے لۓ ضلعی پولیس کے کمانڈوز تعینات ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لسبیلہ نے ملک بھر سے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے ہنگلاج مندر آنے والے ہندو یاتریوں کے لیے سی پیک روٹ پر واقعہ کوسٹل ہائے پر تین مقامات پر رابطہ کاری مراکز قائم کئے ہیں۔بلوچستان حکومت کی جانب سے تاریخی ہنگلاج مندر کے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا گیا ہے۔
سی پیک روٹ سے ملحقہ کوسٹل ہائی وے پر 24 گھنٹے ہیلپ لائن سروس ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز کا قیام اور واٹر ٹینکرز کے ذریعے یاتریوں کو پینے کا پانی اور برف 24 گھنٹے فراہم کی جارہی ہے۔دنیا بھر میں مہا استھان شکتی کے حوالے سے ہنگلاج ماتا مندر کا شمار قدیم ترین مذہبی عبادت گاہوں میں ہوتا ہے۔سی پیک روٹ کے ساحلی پٹی پر آئندہ 30 سالہ ماسٹر پلاننگ میں ہنگلاج ماتا مندر کو بھی ترقیاتی پیکیج میں شامل کیا گیا ہے اور اس ماسٹر پلان کے تحت ہندو یاتریوں کے لیے تمام بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
گزشتہ روز چندر گپ کے مقام پر 25 ہزار سے زائد ہندو یاتریوں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی۔ہنگلاج مہا استھان تیرتھ یاترہ آنے والے ہندو یاتری پانچ مقامات پر مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔ -

بلوچستان،ڈی جیخان بارشیں ، ندی نالوں میں طغیانی،سندھ سے رابطہ کی2 قومی شاہراہیں بند
کوئٹہ،حب ،ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی نمائندگان )بلوچستان میں بارشیں ، ندی نالوں میں طغیانی،سندھ سے رابطہ کی2 قومی شاہراہیں بند
تفصیل کے مطابق بلوچستان طاقتور موسمی سسٹم کے زیراثر آ گیا، چمن، پشین، مستونگ، دکی، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، آواران اور نصیرآباد میں تیز بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کے بعد بلوچستان کو سندھ سے ملانے والے دونوں اہم قومی شاہراہیں بند ہوگئیں ہیں ،بولان کے علاقے پنجرہ پل کا متبادل راستہ بہہ جانے سے ٹریفک معطل، لسبیلہ کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، کراچی جانے والی ٹریفک کا متبادل راستہ بھی متاثر جبکہ کوئٹہ سبی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے،
حکام کے مطابق بلوچستان کے پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد کیچ، تربت، مند اور بلو سمیت کئی علاقوں میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں سےنقصانات رپورٹ ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے حب ندی کے متبادل راستے کو نقصان پہنچنے سے آمد و رفت بند ہوگئی ہے، ٹریفک پولیس نے عوام کو کراچی سے کوئٹہ آمد و رفت کیلئے حب بائی پاس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔پراونشل ڈیزاسٹر اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ کوہ سلیمان اور کھیرتھر رینج میں بارش کا سسٹم بن رہا ہے جس کے بلوچستان سندھ اور جنوبی پنجاب بارڈر پر زیادہ اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔جبکہ گذشتہ روز ہفتہ کے دن ڈیرہ غازیخان میں کوہ سلیمان کے علاوہ میدانی علاقوں اور شہرمیں موسلادھاربارش ہوئی ،جس سے کئی نشیبی علاقے زیرآب آگئے،پی ڈی ایم اے کے مطابق آج دوپہر کے بعد تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش بھی متوقع ہے۔