Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • کوئٹہ : سبزل روڈ نزد کلی بنگزئی مین روڈ کے سامنے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے

    کوئٹہ : سبزل روڈ نزد کلی بنگزئی مین روڈ کے سامنے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے

    کوئٹہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار زبیر خان آکاخیل ) سبزل روڈ نزد کلی بنگزئی مین روڈ کے سامنے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے
    تفصیل کے مطابق کوئٹہ میں سبزل روڈ نزد کلی بنگزئی مین روڈ کے سامنے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ہیں جس کی وجہ سے ہرطرف گندگی پھیل چکی ہے ،جس سے مختلف خطرناک متعددی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں، اہلیان علاقہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گندگی کے اس ڈھیر کی وجہ سے ماحول تعفن زدہ ہوچکاہے، گھروں میں بھی بد بو اور مچھروں کی بہتاب ہوگِئی ہے اور آنےجانے والے لوگوں خاص طورپر مسجد تک جانے والے نمازیوں کو شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،شہریوں نے مزید بتایا کہ مکانوں اور بنگلوں کے درمیان ایک ڈیری فارم ہے اس ڈیری فارم کی وجہ سے بھی علاقہ میکن پریشان ہیں انہوں نے ایڈمنسڑیٹر میٹروپولیٹن کوئٹہ جاوید مینگل اور دہگر حکام بالا سے پرزور مطالبہ اور اپیل کی ہے کہ مین سبزل روڈ پر گندگی کے ڈھیر کو ہٹایا جائے علاقہ میکنوں کی پریشانی اور مشکلات کم کی جائیں

  • اوچ شریف :سید محمد شاہ جرار کی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد خانقاہ قاسمیہ آمد

    اوچ شریف :سید محمد شاہ جرار کی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد خانقاہ قاسمیہ آمد

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان ) سید محمد شاہ جرار کی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد خانقاہ قاسمیہ آمد
    تفصیل کے مطابق پیر سید محمد شاہ جرار کی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد خانقاہ قاسمیہ آمد ، مریدین و متعلقین کی کثیر تعداد کی طرف سے شاندار استقبال ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور خوبصورت مالا سے پیر و مرشد کو لاد دیا اس موقع پر پیر سید محمد شاہ جرار نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں رب کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے اللّہ تعالیٰ نے مجھے آٹھویں مرتبہ روضہ رسول کی حاضری نصیب فرمائی اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کے مختلف مقدس مقامات کی زیارت کر کے جو قلب کو دلی اطمینان پہنچتا ہے وہ کسی نعمت سے کم نہیں تو عالم اسلام سے گزارش ہے کہ اپنی تمام تر فضول ضروریات کو دیوار کے ٹھکانے لگا کر زندگی میں ایک بار ضرور حرمین شریفین کی زیارت کریں-

  • اوچ شریف : قوم کو پاک افواج پر فخر ہے , پاک افواج کے عظیم جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے.شہری

    اوچ شریف : قوم کو پاک افواج پر فخر ہے , پاک افواج کے عظیم جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے.شہری

    اوچ شریف، باغی ٹی وی(حبیب خان نامہ نگار)قوم کو پاک افواج پر فخر ہے , پاک افواج کے عظیم جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے.شہری
    تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے سیاسی وسماجی شخصیات چیف آف لنگاہ برادری حافظ جمیل احمد نے اوچ شریف کے شہریوں سردار طاہر خان بلوچ ایڈووکیٹ۔ کامران لاڑ ۔ کاشف خان بلوچ سردار ایاز خان ملک یاسر مڑل حاجی شفیع اعوان ودیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج کی ملک کے لیے دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوےکہا ہے کہ ملک کے دفاع اور دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک افواج نے جو قربانیاں پیش کی ان کی مثال نہیں ملتی پوری قوم کو پاک افواج پر فخر ہے اور قوم پاک افواج کے ان عظیم جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا سینہ سپر ہو کر مقابلہ کیا اور وطن کی عزت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بھرپور انداز میں پاک فوج کی لازوال قربانیوں، خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ملک کی سیاسی قیادت بھی افواج پاکستان سے بھرپور محبت کا اظہار کررہی ہے۔قومی اسمبلی میں پاک فوج کی خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں ایوان نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ہے،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ایک عام دکاندار،غریب ریڑھی بان،عام شہری کسی بھی طور پر پاکستان کی افواج سے جدا نہیں ہیں بلکہ آج بھی ہر ایک کے اندر پاک فوج کے ساتھ وطن کی حفاظت کی خاطر مرمٹنے کا جذبہ پہلے سے کہیں زیادہ موجود ہے۔عوام کے دل ان جوانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں جو موسم کی سختیوں،کھانے پینے اورآرام کی پرواہ کئے بغیراپنے بیوی بچوں اورعزیزواقارب سے دور ملک کی سرحدوں کی دن رات حفاظت کررہے ہیں اور اس کی خاطر اپنی قیمتی جانیں قربان کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ ہمیں اپنی فوج پرہمیشہ فخر اور ناز ہونا چاہیئے۔ شائد آپ جانتے ہوں دنیا بھر میں بہت سے ممالک ایسے ہیں جو اپنی افواج پر سالانہ کھربوں ڈالر خرچ کرتے ہیں تاکہ ان کی افواج کی عسکری طاقت مزید مضبوط ہو اوران کی افواج کا معیار اورصلاحیت بڑھ سکے،صدیوں پر محیط عسکری تاریخ رکھنے کے باوجود ان ممالک کی افوج اپنا وہ مقام اب بھی نہیں بنا سکیں جو افواج پاکستان نے مختصر سی تاریخ میں بنا لیا ہے۔ ترقی پذیر ملک پاکستان نے وسائل کی کمی کے باوجود ایسے کارنامے کئے ہیں کہ دنیا حیرت میں مبتلا ہے۔اسی لئے جب بھی کسی ملک کی افواج کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے تو افواج پاکستان کانام صف اول میں شمار ہوتا ہے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان میں رہنے والوں کو میرا پیغام ہے کہ سیاست آپنی جگہ مگر پاک فوج کے خلاف نا زیبا الفاظوں سے گریز کریں اپنے بچوں کو پاک فوج کی قدر و اہمیت کے بارے اگاہ کریں

  • اوچ شریف :جعلی پیروں اور نجومیوں کی بھر مار،کئی گھرانے برباد

    اوچ شریف :جعلی پیروں اور نجومیوں کی بھر مار،کئی گھرانے برباد

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (حبیب خان نامہ نگار )جعلی پیروں اور نجومیوں کی بھر مار سادہ لوح عوام کو لوٹنے لگے تعویز گنڈوں کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے جانے لگے شہریوں کا احتجاج
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے کے رہائشی محمد قاسم خان ولد رستم خان شکرانی نے اپنے اہل علاقہ کے لوگوں کے ساتھ جعلی پیروں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا اہل علاقہ پلے کارڈز آٹھا رکھے تھے انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے سمیت اوچ شریف وگردونوح میں جعلی پیروں کوثر شاہ نامی۔ محمد اصغر ہاشم ولد اکبر موضع محمود ماتم بگو رام جانی رام پیپو رام بگو رام احمد بخش ٹاوری سمیت ا وچ شریف وگردونوح کے علاقوں میں درجنوں سے زائد چمکارے وجعلی نجومیوں ‘ڈبہ پیروں ‘عاملوں اور کاہنوں کاگھناؤنا اورجان لیوا دھندہ عرصہ دراز سے جاری ہے جہاں سادہ لوح افراد کوکالے جادواوردیگر شعبدہ بازیوں سے متاثرکرکے ان سے سرعام لاکھوں روپے ہتھیائے جارہے ہیں اکثرتماشبین جعلی اورڈبہ پیروں نے اپنے اڈوں میں خفیہ کمرے بنا رکھے ہیں جہاں ’’ضرورت مندی‘‘ کیلئے آنے والی خواتین کی عصمت دری بھی کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اوچ شریف شہر اور اس کے گردونواح میں گلی محلوں ‘پوش علاقوں مین بازاروں اور مارکیٹوں وغیرہ میں سینکڑوں بداعمال کاہنوں ‘جعلی نجومیوں اورعاملوں وغیرہ نے اپنے مخصوص نیٹ ورک بنا رکھے ہیں۔ اکثرجعلی‘وڈبہ پیر وں نے سینکڑوں کی تعدادمیں تحصیل بھرمیں اپنے چیلے چھوڑ رکھے ہیں جوکہ ان کی کرامات کی فرضی کہانیاں بیان کرکے شہریوں کوبے وقوف بناکرانہیں بطور چارہ پیش کرکے اپنا کمشن وصول کرتے ہیں۔ غیرقانونی دھندے میں ملوث مذکورہ ڈبہ پیروں ‘جعلسازوں اورکاہنوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ اورپولیس نے پراسرارخاموشی اختیارکررکھی ہے اورعرصہ دراز سے ایسے بداعمالوں کے خلاف کوئی بڑا کریک ڈاؤن دیکھنے میں نہیں آیاجبکہ شہریوں کی کثیرتعداد نے ایسے گھناؤنے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کی فوری گرفتاری اوران کے اڈے ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے اوراس سلسلہ میں بعض سرکاری ملازمین کاموقف جاننے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے اس پرکچھ بھی کہنے سے گریز کیاہے دوسری جانب علماء کرام اور وکلا نے اپنے بیان میں کہا کہ جعلی پیر روحانیت کے نام پر حیوانیت کا پرچار کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جہالت و گمراہی کے خاتمے کیلئے علماء سمیت سیاسی شخصیات بھی اپنا کردار ادا کریں او رقوم کو صحیح اسلامی تصوف سے آگاہ کریں، معاشرے میں پھیلنے والی سماجی برائیوں کیخلاف جہاد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، عوام جعلی پیروں، عاملوں او ر جادوٹونہ کرنیوالوں سے بچیں اور اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں، انہوں نے کہا کہ اسلام میں روحانیت کی آڑ میں غیر شرعی حرکات کی کوئی گنجائش نہیں، جس روحانی درگاہ پر شریعت کی پابندی نہ کی جاتی وہ خانقاہ نہیں دکان ہے، جعلی پیر پاکیزہ خانقاہی نظام کو بدنام کر رہے ہیں، غیر شرعی امور میں ملوث جعلی پیر اور عامل معاشرے کیلئے ناسور بن چکے ہیں اس لئے حکومت تصوف کو بدنام کرنیوالے جعلی پیروں اور عاملوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرے

  • اوچ شریف : 40 سالہ پرانا زمین کا تنازع،فریقین کو مسجد میں بٹھا کرحل کرادیا گیا

    اوچ شریف : 40 سالہ پرانا زمین کا تنازع،فریقین کو مسجد میں بٹھا کرحل کرادیا گیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی ( حبیب خان نامہ نگار) 40 سالہ پرانا زمین کا تنازع،فریقین کو مسجد میں بٹھا کرحل کرادیا گیا
    تفصیل کے مطابق خاندان اوچ شریف کے غوری خاندان نمبردار ملک غلام نازک غوری ملک جہانگیر غوری ملک منور غوری قاضی سہیل فیاض غوری نے صلح کرائی، ملک مشتاق غوری ،ملک محمد نواز غوری، ملک اسلم غوری ،ملک کامران غوری، ملک عبدالحمید غوری کے ساتھ زمین کا تنازع چل رہا تھا ، تنازع کے تصفیہ کے لیے غوری خاندان کے بزرگوں نے صلح کی کوشش کی جو کہ گزشتہ روز انکی کوشش رنگ لے آئی، انہوں نے دونوں گروپوں کو موضع سلطان پور کی جامع مسجد میں بیٹھا کر 40 سال سے حل طلب تنازع پرصلح کرائی گئی، خاندان میں جو رنجش تھی خاندان اور علاقے میں صلح کی خبر خوشی کی لہر بھی دوڑ گئی اس موقع پر غوری خاندان کے چشم وچراغ نمبردار ملک اجمل عاربی، ملک اقبال عاربی ایڈوکیٹ ، ملک اللہ نواز غوری، ملک جمشید احمد غوری، ملک زیبر غوری، سردار ملک بابر عاربی ،ملک ریاض غوری، ملک سجاد غوری ،ملک مرید غوری، ملک الہی بخش غوری ، حاجی بشیر غوری ، ملک نزیر غوری ،ملک ممتاز غوری، ملک اسماعیل ظفر غوری موجود تھے دونوں گروپوں کی صلح پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور ایک دوسرے کو گلے لگایا –

  • سیالکوٹ :ایف آئی اے کی سمبڑیال ائرپورٹ پر کارروائی، جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر جرمنی جانے والا گرفتار

    سیالکوٹ :ایف آئی اے کی سمبڑیال ائرپورٹ پر کارروائی، جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر جرمنی جانے والا گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر )ایف آئی اے کی سمبڑیال ائرپورٹ پر کارروائی، جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر جرمنی جانے والا گرفتار
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ ایف آئی اے کی سمبڑیال ائرپورٹ پر کارروائی، امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کےشفٹ انچارج سب انسپکٹر اسد ضمیر نے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر جرمنی سفر کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا، مسافر مزمل رضوان پرواز نمبر QR-631 سے جرمنی جارہا تھا اور گجرات سے تعلق رکھنے والے مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا پولینڈ کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا، ایف آئی اے نے حراست میں لیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ سال 2005 میں غیر قانونی راستے سے یورپ گیا تھا، ملزم گزشتہ اٹھارہ سال سے یورپ کے مختلف ممالک میں غیر قانونی رہائش پذیر رہا، ملزم نے پانچ ہزار یورو کے عوض پولینڈ کے ایجنٹ سے ریزیڈنٹ کارڈ حاصل کیا تھا بعد ازاں ایف آئی اے نے ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات منتقل کردیا جہاں تفتیش جاری رہی-

  • سیالکوٹ : ڈی پی او کی زیرصدارت کرائم میٹنگ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکی شرکت

    سیالکوٹ : ڈی پی او کی زیرصدارت کرائم میٹنگ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکی شرکت

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض )ڈی پی او کی زیرصدارت کرائم میٹنگ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکی شرکت
    تفصیل کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی کانفرنس روم پولیس لائنز میں کرائم میٹنگ. ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے شرکت کی.
    ڈی پی اوسیالکوٹ نے تھانہ جات کی انفرادی کارکردگی سے متعلق ،اندراج مقدمات، 15 کالز، مقدمات کے اندراج میں دی گئی ٹائم لائنز پر عملدرآمد، اشتہاری و مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور سنگین مقدمات کی پراگریس کا جائزہ لیا. ڈی پی او سیالکوٹ نے تمام ایس ڈی پی اوز کو اپنے سرکل میں جرائم پر قابو پانے اشتہاریوں کو گرفتار کرنے اور زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کئے

  • کوئٹہ : بوگس ایف آئی آرز اور گرفتاریاں جنگل کے قانون کی عکاسی کر رہی ہیں – سالار خان کاکڑ

    کوئٹہ : بوگس ایف آئی آرز اور گرفتاریاں جنگل کے قانون کی عکاسی کر رہی ہیں – سالار خان کاکڑ

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان آکاخیل)بوگس ایف آئی آرز اور گرفتاریاں جنگل کے قانون کی عکاسی کر رہی ہیں – سالار خان کاکڑ
    تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی سینئیر قیادت پی ٹی آئی کے ایف آئی آر میں نامزد لیڈرشپ کے ہمراہ سیشن کورٹ کوئٹہ میں پیشی کے موقع پر موجود رہے،اس موقع پر سالار خان کاکڑ اور دیگرنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئین و قانون کو اپنا نصب العین بناکر سیاست کر رہے ہیں ،بوگس ایف آئی آرز اور گرفتاریاں جنگل کے قانون کی عکاسی کر رہی ہیں، منفی پروپیگنڈوں اور اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے عزم پست نہیں بلکہ مزید بلند ہونگے

  • ڈی جی خان:غازی پارک فلٹریشن پلانٹ کو شام 6 بجے تالے لگ گئے،شہری پانی کیلئے پریشان

    ڈی جی خان:غازی پارک فلٹریشن پلانٹ کو شام 6 بجے تالے لگ گئے،شہری پانی کیلئے پریشان

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہد خان )غازی پارک فلٹریشن پلانٹ کو شام 6 بجے تالے لگ گئے،شہری پانی کیلئے پریشان
    تفصیل کے مطابق غازی پارک فلٹریشن پلانٹ جس سے شاہ فیصل( بہاری) کالونی، شمس آباد کالونی اور نزدیکی علاقے کے لوگ پانی بھرتے ہیں جو کہ سابق ایم پی اے حنیف خان پتافی نے موسٰی خان فاؤنڈیشن کے تعاون سے لگواکر دیا،اب یہ فلٹریشن پلانٹ من مانے لوگوں کی بھینٹ چڑھا ہوا ہے پلانٹ کو شام 6 بجے ہی بند کردیا جاتا ہے حالانکہ کے شہر میں فلٹریشن پلانٹ کی کلوز ٹائمنگ رات 10 بجے تک ہوتی ہے جس سے نزدیکی لوگوں کو پانی بھرنے کے لئے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہر کےاس علاقہ میں زیرزمین پانی پہلے ہی صحت کے لئے مضر ہے، حنیف پتافی کی طرف سے نزدیکی آبادیوں کی پینے کے پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے فلٹریشن پلانٹ دیا گیا ہے لیکن اب یہ پلانٹ مافیاء کے زیرکنٹرول آچکا ہے ،یہ فلٹریشن پلانٹ شیڈول کے اوقات کارکی بجائے اپنی مرضی سے کھلتا اور بند ہوتا ہے ،یہاں کے نزدیکی آبادیوں کے مکین مزدور طبقہ جب مزدوری کرکے گھر واپس لوٹتے ہیں تو جب غازی پارک فلٹریشن پلانٹ پر بھرنے جاتے ہیں تو بیشتراوقات میں فلٹریشن پلانٹ پر تالالگاہوتاہے تو انہیں پانی بھرنے کے لیےشہر کے فلٹریشن پلانٹ پر جانا پڑتا ہے نزدیکی فلٹریشن پلانٹ کا مقامی لوگوں کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہو رہا، شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فلٹریشن پلانٹ ڈیوٹی پر مامور فرد کو فلٹریشن پلانٹ مقررکردہ اوقات کارکے مطابق کھولنے اور بند کرنے کیلئے پابند کیاجائے تاکہ مقامی لوگوں کو پانی بھرنے کے لیے دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے –

  • کوئٹہ : جمیعت علمائے اسلام کے  وفد کی پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ آمد

    کوئٹہ : جمیعت علمائے اسلام کے وفد کی پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ آمد

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل) جمیعت علمائے اسلام کے وفد کی پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ آمد
    تفصیل کے مطابق جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما حاجی صادق نورزئی کی قیادت میں ایک وفدکی تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹریٹ بلوچستان آمد ، جنرل سیکرٹری بلوچستان سالار کاکڑ کو مبارکباد دی اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے موجودہ صورتحال اور دونوں پارٹیز کی کوارڈینیشن بہتر بنانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی، اس موقع پر سنیر نائب صدر بڑیچ ڈی جی ایس ملک نصیب اللہ بیٹنی نائب صدر عالُم کاکڑ بھی موجود تھے.