Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • کوئٹہ : پاکستان میں کبھی بھی غیر جانبدارانہ انتخابات نہیں ہوئے – ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

    کوئٹہ : پاکستان میں کبھی بھی غیر جانبدارانہ انتخابات نہیں ہوئے – ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان آکاخیل)پاکستان میں کبھی بھی غیر جانبدارانہ انتخابات نہیں ہوئے – ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
    تفصیل کے مطابق کوئٹہ میں سید زین الدین شاہ کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پرسابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کاکہنا تھا کہ اس وقت ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال عدم استحکام کا شکار ہے،پاکستان میں کبھی بھی غیر جانبدار انتخابات نہیں ہوئے، پی ڈی ایم نے ہمیشہ مسائل مذاکرات اور افہام تفیم سے حل کرنے کی کوشش کی، عدلیہ پر تنقید کے بجائے پی ڈی ایم کو اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا نکالنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کثیر الا القومی اور کثیر الا المذہبی پارٹی کی جانب پر گامزن ہے، شمولیتوں سے نیشنل پارٹی ماضی کی نیپ بننے جارہی ہے، ہم سماجی تبدیلی اور برابری کی بنیاد پر سماج کی تشکیل چاہتے ہیں، نیشنل پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ ہے، پنجاب کے 19 اضلاع میں نیشنل پارٹی فعال ہے، بلوچستان کے قوم پرست جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش رہے ہیں، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ سید آغا زین شاہ کی شمولیت سے نیشنل پارٹی کوئٹہ میں مزید مضبوط ہوگی، سیاسی و سماجی رہنماء آغا سید زین شاہ نے اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اورکہاکہ نیشنل پارٹی نے مشکل دور میں اقتدار سنبھال کر صوبے کے حالات میں بہتری کیلئے کردار ادا کیاتھا-

  • میرپور ساکرو: زہریلی چائے پینے سے مرچیں چننے والی 6 خواتین سمیت 8 مزدور بے ہوش

    میرپور ساکرو: زہریلی چائے پینے سے مرچیں چننے والی 6 خواتین سمیت 8 مزدور بے ہوش

    میرپور ساکرو،باغی ٹی وی (نامہ نگار قادرنواز کلوئی): زہریلی چائے پینے سے مرچیں چننے والی 6 خواتین سمیت 8 مزدور بے ہوش
    تفصیل کے مطابق کیٹی بندر کے ساحلی علاقے میں مرچیں چننے والی6خواتین سمیت 8 مزدور زہریلی چائے پینے سے بے ہوش ہوگئے جنہیں باغان رورل ہیلتھ سنٹر لے جایاگیا،زہریلی چائے سے بے ہوش ہونے والوں نعیمہ ملاح،نذیراں جت، امام خاتون جت، عائشہ جت، رازدان ملاح، روبینہ جت، ساجد علی ملاح اور دوست علی جت شامل ہیں۔ہسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بیہوش ہونے والوں کے ساتھی کارکنوں کا کہنا تھا کہ مرچیں چنتے ہوئے چائے پی، جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے،باغان ہسپتال انتظامیہ نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ چائے زہریلی ہو سکتی ہے، ابتدائی طور پر بیہوش ہونے والوں کو طبی امداد دی گئی اور تین خواتین سمیت چار افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں سول ہسپتال ٹھٹھہ ریفر کیاگیا-

  • کوئٹہ : بولان کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلابی ریلے

    کوئٹہ : بولان کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلابی ریلے

    کوئٹہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار زبیرخان آکاخیل) بولان کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلابی ریلے
    تفصیل کے مطابق بولان کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد پہاڑی ندی نالے بپھر گئے ،مختلف علاقوں سیلابی ریلے ،مچھ کے علاقے گیشتری ندی میں سیلابی ریلہ ہے،سیلابی ریلہ پانچ کان کنوں کو بہا کر لے گیا،مقامی افراد نے ایک کان کن کو زخمی حالت میں بچا لیا،ایک شخص ندی کے اندر اونچا پتھر پر پناہ لئے ہوا ہے،تین افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے،بہہ جانے والے کان کنوں کا تعلق مری قبیلے سے بتایا گیاہے ،
    کان کن کوئلہ کی کان میں کام کرنے کے بعد گھر جارہے تھے.

  • سیالکوٹ :ڈسکہ سول ہسپتال سے اغواء ہونے والا ایک دن کا بچہ بازیاب،ملزم میاں بیوی کو گرفتار

    سیالکوٹ :ڈسکہ سول ہسپتال سے اغواء ہونے والا ایک دن کا بچہ بازیاب،ملزم میاں بیوی کو گرفتار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاھد ریاض سٹی رپورٹر)ڈسکہ ڈی پی او حسن اقبال سول ہسپتال سے اغواء کیا جانے والا ایک دن کا بچہ بر آمد کر کے ملزم میاں بیوی کو گرفتار کر لیا،ایک دن کے بچے کے اغواء پر غم سے نڈھال ہونے والے والدین بازیابی پر خوشی سے نہال،
    تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال میں زنیب بی بی زوجہ عاصم نے بیٹے کو جنم دیا،ایک دن کے بچے کو نامعلوم ملزمان اچانک اغواء کر کے لے گئے،جس پر ہسپتال میں کھلبلی مچ گئی،زینب بی بی اس کا شوہر عاصم اور رشتہ دار غم سے نڈھال ہو گئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات اور آر پی او ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایات پر ڈی پی او حسن اقبال نے ایک دن کے مغوی کی بازیابی کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے کر انہیں پروفیشنل”ٹپس“ دیں،جن کی روشنی میں پولیس نے کام شروع کیا،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی گئی،ڈی پی او کے بار بار فالو اپ لینے پر پولیس نے محض18گھنٹوں سے کم وقت میں ایک دن کے بچے کو اغواء کرنے والے ملزم انیس اور اس کی اہلیہ رافیہ کو گرفتار کر کے بچہ بر آمد کر لیا،بچے کو جب اس کے غم سے نڈھال والدین کے حوالے کیا گیا تو وہ خوشی سے نہال ہو گئے،ملزم میاں بیوی کے خلاف تھانہ ڈسکہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،ڈی پی او حسن اقبال نے ہدائت کی کہ اس زاویے پر بھی تفتیش کی جائے کہ کہیں ان ملزمان کا تعلق بچے اغواء کرنے والے بین الصوبائی گروہ سے تو نہیں جو بچوں کو فروخت کرنے کا مکروہ دھندہ کرتے ہوں،ڈی پی او نے اس مقدمہ کی تفتیش کی نگرانی ڈی ایس پی کے حوالے کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر اس مکروہ قانون شکنی میں کوئی سہولت کار ملوث ہے تو اسے بھی قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے،بچے کی بازیابی پر والدین اور رشتہ داروں نے پنجاب پولیس،آئی جی،آر پی او اور ڈی پی او حسن اقبال کے حق میں نعرے بازی کی

  • ڈیرہ غازیخان: پولیس کی کارروائی لاکھوں روپے مالیتی غیر ملکی موبائل فونز برآمد

    ڈیرہ غازیخان: پولیس کی کارروائی لاکھوں روپے مالیتی غیر ملکی موبائل فونز برآمد

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی( شہزادخان نامہ نگار)پولیس کی کارروائی لاکھوں روپے مالیتی غیر ملکی موبائل فونز برآمد، غیر ملکی موبائل فونز سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔
    تفصیلات کے مطابق انچارج چیک پوسٹ سخی سرور جاوید احمد SI اور ایس ایچ او تھانہ سخی سرور شاہد اقبال SI کی کاروائی لاکھوں روپے مالیتی غیر ملکی موبائل فونز کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ سخی سرور محمد شاہد نے بتایا کہ ایک بس جو کہ صوبہ بلوچستان سے پنجاب آ رہی تھی کو چیک کیا تو بس میں سے 138عدد غیر ملکی موبائل فونز غیر قانونی طریقہ سے سمگل ہو رہے تھے کو قبضہ پولیس میں لیکر مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
    ایس ایچ او تھانہ سخی سرور شاہد اقبال کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات کی روشنی میں چیک پوسٹ پر چیکنگ کا نظام انتہائی سخت کیا ہوا ہے سخت چیکنگ کی بدولت آج لاکھوں روپے مالیتی غیر ملکی موبائل فونز کی سمگلنگ کو ناکام بنایا گیا۔

  • کوٸٹہ :پی ٹی آئی بلوچستان کی جنرل باڈی اور صوبائی کابینہ کا مشترکہ اجلاس

    کوٸٹہ :پی ٹی آئی بلوچستان کی جنرل باڈی اور صوبائی کابینہ کا مشترکہ اجلاس

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیر خان آکاخیل) تحریک انصاف بلوچستان کے جنرل باڈی اور صوبائی کابینہ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تمام مرکزی اور صوبائی عہدیداران اور رہنماہان صوبائی آفس میں اپنی حاضری یقینی بنائینگے اور متفقہ لائحہ عمل سے خان صاحب کے حکم پر صوبے بھر میں عوامی احتجاج کی تیاری کرینگے۔ اس ضمن میں درج زیل کمیٹیاں بنائی گئی۔1۔ رابطہ کمیٹی2۔ میڈیا کمیٹی3۔ لیگل کمیٹی
    تمام ضلعوں کو پابند کیاگیاہےکہ وہ اپنی ضلعی اور تحصیل میٹنگ بلائیں۔ صوبے کو ہر یونین کاونسل پہ ورکرزکی تعداد بشمول نام اور فون نمبرز بھیجیں اور احتجاج کی جگہ کا تعین کریں۔

  • کندھ کوٹ میں ڈاکو راج ، بدامنی کے خلاف قومی عوامی تحریک کے جانب سے احتجاج

    کندھ کوٹ میں ڈاکو راج ، بدامنی کے خلاف قومی عوامی تحریک کے جانب سے احتجاج

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیار احمد اعوان)کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں راج بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف قومی عوامی تحریک کے جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی
    تفصیل کے مطابق ضلع کشمور کندھ کوٹ میں بھڑتی ہوئی بدامنی اور پولیس کی نااہلی کے خلاف قومی عوامی تحریک کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک سے لیکر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں قومی عوامی تحریک کے رہنماؤں۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمور پولیس کی نااہلی اور امن کرواؤامن کرواؤ کی زوردار نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلع کشمور میں پولیس امن و امان قائم کرانے میں ناکام ہو چکی ہے ہرروز درجنوں کی تعداد میں لوگو اغوا ہو رہے ہیں پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ضلع کشمور میں امن و امان آخر کون قائم کروائے گا ،؟ 36 سے زائد افراد ابھی تک ڈاکوؤں چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں پوراضلع اس وقت بدامنی کی لپیٹ میں ہے۔ عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہے، مظاہرین نے سندھ حکومت سے ضلع کشمور کی بدامنی کا نوٹس لیکر مغویوں کی بازیابی اور امن و امان کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

  • کوئٹہ :بلوچستان ہائی کورٹ نے حکومت کو حکومتی ترجمانوں کی تعیناتی سے متعلق سماعت 15 مئی تک ملتوی

    کوئٹہ :بلوچستان ہائی کورٹ نے حکومت کو حکومتی ترجمانوں کی تعیناتی سے متعلق سماعت 15 مئی تک ملتوی

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان آکاخیل)بلوچستان ہائی کورٹ نے حکومت کو حکومتی
    ترجمانوں اور کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی سے متعلق جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دیتے ہوئے سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی۔ جمعہ کو بلوچستان ہائی کورٹ میں حکومتی ترجمانوں اور کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی حکومت کی جانب سے دوسری سماعت پر بھی ترجمانوں و کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی کی وجوہات پر جواب جمع نہ کرایا گیا۔ سماعت کے دوران مخالف وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی رول آف بزنس میں کہیں نہیں۔ جس پر بلوچستان ہائی کورٹ نے حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دیتے ہوئے سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی۔

  • کوئٹہ : عیسیٰ  نگری میں سرعام شراب، آئس، شیشہ و دیگر منشیات کی فروخت جاری

    کوئٹہ : عیسیٰ نگری میں سرعام شراب، آئس، شیشہ و دیگر منشیات کی فروخت جاری

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان آکاخیل)کوئٹہ بروری تھانہ کی حدود عیسیٰ نگری میں سرعام شراب آئس شیشہ اور دیگر نشہ آور چیزوخت جاری ہے ،جس کی وجہ سے سبزل روڈ، بروری روڈ اور دیگر علاقوں کے نوجوان بچے نشہ میں عادی ہو رہے ہیں اس علاقے کے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم اپیل کرتے ہیں آئی جی بلوچستان ڈی آئی جی کوئٹہ اور تمام بالا افسروں سے کہ نشہ بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ایس ایچ او بروری کو معطل کر کے ایماندار ایس ایچ او مقرر کیا جائے تاکہ یہاں کی عوام کے بچوں کو ان نشہ آور چیزوں سے بچایا جا سکے.

  • اوچشریف :ٹریلر نے موٹرسائیکل سواروں کوکچل ڈالا،3 جاں بحق

    اوچشریف :ٹریلر نے موٹرسائیکل سواروں کوکچل ڈالا،3 جاں بحق

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )ٹرہلر نے موٹرسائیکل سواروں کوکچل ڈالا،3 جاں بحق
    ٹرالر اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم حادثہ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر اوچشریف کے قریب عباسیہ کنال کے مقام پر پیش آیا۔ تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا حادثہ کے نتیجے میں تین موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گئے ۔
    ریسکیو حکام کے مطابق افسوس ناک حادثہ قومی شاہراہ پر اوچشریف کے قریب عباسیہ کنال کے مقام پر پیش آیا،جاں بحق افراد کی شناخت 20 سالہ معاز ،22 سالہ عاصم اور 26 سالہ عتیق کے نام ہوئی جن میں سے دو چنی گوٹھ اور ایک رحیم یار خان کا رہائشی تھا ۔
    تینوں ہلاک ہونے والے افراد کو رورل ہیلتھ سنٹر اوچشریف منتقل کر دیا گیا ہے