Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • سابق پولیس اہلکار کی اپنے لئے انصاف کی اپیل

    قصور
    شہر قصور میں ڈاکو راج قائم،
    شہر چوروں،لٹیروں نوسر بازوں کے رحم و کرم پر، پولیس والے بھی نا بچ سکے ،قصور شہر کا سابق اے ایس آئی بھی لٹ گیا

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے ہر روز لوگ سڑکوں ،چوکوں ،چوراہوں اور اپنے گھروں میں لٹ رہے ہیں
    حالات یہاں تک پہنچ گئے کہ پولیس والے بھی غیر محفوظ ہو گئے ہیں
    ریٹائرڈ پولیس ملازم سابق اے ایس آئی قصور ملک محمد صدیق گزشتہ دن نیشنل بینک میں برانچ قصور سے پینشن لینے گئے اور بینک سے پیسے لینے کے بعد ایک رکشے میں بیٹھ گئے
    رکشے میں پہلے سے بیٹھے 5 نامعلوم افراد نے سابق اے ایس آئی کو باتوں میں لگا کر زہریلی دوائی سنگھا کر نیم بے ہوشی کی حالت میں پیر والا روڈ پر پھینک دیا اور جیب سے سارے پیسے نکال کر لے گئے
    اہل علاقہ نے ریکسیو 1122 کو کال کرکے بلایا جنہوں نے سابق اے ایس آئی کو ہسپتال پہنچایا
    سابق اے ایس آئی ملک محمد صدیق نے کافی عرصہ قصور پولیس میں رہ کر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی ہے اور ان کی نیک نامی اب بھی لوگوں کو یاد ہے
    سابق اے ایس آئی نے 30 سال سروس کی اور اب کافی ضعیف العمر اور دل کے مریض ہیں اور پنشن کے علاوہ ان کا کوئی اور ذریعہ معاش نہیں ہے

    سابق اے ایس آئی و قصور کی سیاسی،صحافی برادری نے ڈی پی او قصور سے از خود نوٹس لے کر سابق اے ایس آئی کو انصاف دلوانے کی استدعا کی ہے

  • کوٹ رادھا کشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کا بلڈ ڈونیشن کیمپ

    کوٹ رادھا کشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کا بلڈ ڈونیشن کیمپ

    قصور
    تحصیل کوٹ رادھا کشن میں کوٹ رادھاکشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا ،درجنوں لوگوں نے خون عطیہ کیا،خون عطیہ کرنے کے فوائد اجاگر کئے گئے

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن میں کوٹ رادھاکشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں لوگوں نے خون عطیہ کیا اور 50 سے زائد بوتل خون عطیہ کیا

    کوٹ رادھا کشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی عرصہ دراز سے لوگوں کو مفت خون مہیا کر رہی ہے اور مستحق مریضوں کو خود جا کر خون مہیا کرتی ہے
    بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے سینئیر عہدیداروں محمد آصف جٹ،محسن عبداللہ قصوری نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو خون عطیہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ شہری زیادہ سے زیادہ خون عطیہ کریں تاکہ لوگوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں کیونکہ فرمان الہی ہے جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے ساری انسانیت کو بچایا

    ڈونرز سوسائٹی کی طرف سے خون عطیہ کرنے کے فوائد بارے لوگوں کو معلومات بھی دی گئیں
    شہریوں نے کوٹ رادھا کشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے کام کو سراہا اور مذید تعاون کی یقین دہانی کروائی

  • کشمیریوں کا نعرہ ہے کشمیر بنے گا پاکستان،سیف اللہ خالد

    کشمیریوں کا نعرہ ہے کشمیر بنے گا پاکستان،سیف اللہ خالد

    قصور
    ضلع بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسے اور ریلیاں نکالی گئی،کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسے اور ریلیاں نکالی گئیں
    قصور شہر سے نور پہر نہر تک عوام دوست اتحاد کے سربراہ سردار فیصل اورنگزیب کی قیادت میں بہت بڑی ریلی نکالی گئی
    مرکزی جمیعت اہلحدیث سٹی قصور کے زیر اہتمام ولی ہسپتال تا بھٹہ چوک ریلی نکالی گئی
    کنگن پور میں تحریک اللہ اکبر پاکستان اکبر کے سربراہ سیف اللہ خالد قصوری کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی
    نیز کھڈیاں،پتوکی،چونیاں،کوٹ رادہاکشن،الہ آباد،پھول نگر چھانگا مانگا و ضلع کے تمام گاؤں دیہات و شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پروگرام کئے گئے
    عوام دوست اتحاد قصور کے سربراہ سردار فیصل اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اس لئے انڈیا کو جلد سے جلد اپنی فوجیں مقبوضہ کشمیر سے نکالنی ہونگیں
    سیف اللہ خالد قصوری نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور کشمیریوں کا نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان لہذہ کشمیر کی آزادی کیلئے سلامتی کونسل اپنا مثبت کردار ادا کرے
    اور اپنی قرار داد کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے کا

  • مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے 914 دن گز گئے

    مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے 914 دن گز گئے

    قصور
    تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کل ضلع بھر میں مشترکہ پروگرام کرینگے، بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے 914 دن ہو گئے

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری بھرپور طریقے سے منایا جائے گا
    ضلع بھر کی تمام سیاسی و مذہبی تنظیمیں ایک ہو کر پورے ضلع میں کشمیریوں کے حقوق کیلئے بھارت کے خلاف پروگرام کرینگی
    قصور،نور پور،الہ آباد کھڈیاں،پتوکی،چونیاں،کوٹ رادہاکشن،پھولنگر،کنگن پور و دیگر ضلع بھر کے تمام گاؤں دیہات،قصبوں و شہروں میں تمام جماعتیں یک جان ہو کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرینگی
    پورے ضلع بھر میں کشمیریوں کی حمایت پر مبنی بینرز لگ گئے ہیں جس میں بھارت کی فوجوں کی واپسی اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے
    واضع رہے کہ بھارت کی طرف سے ریاست مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے آرٹیکل 370 اے کو 5 اگست 2019 کو منسوخ کیا گیا تھا

  • 4 قتل ہونے والے افراد میں 1 راہگیر بھی شامل

    4 قتل ہونے والے افراد میں 1 راہگیر بھی شامل

    قصور
    کل تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور میں ہلاک ہوئے 4 افراد میں سے ایک راہگیر بھی شامل،مقتول اپنی رہائش گاہ سے اپنی دکان پر جا رہا تھا کہ گولیوں کا نشانہ بن گیا

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور میں کل دو مسلح گروپوں کے مابین تصادم میں ایک راہ گیر بھی جانبحق ہوا
    دیگر راہگیر بھی زخمی ہوئے
    شدید ترین فائرنگ سے سکول جاتے بچوں،عورتوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں
    کل کوٹ بسم اللہ کنگن پور میں پرانی دشمنی کی بناء پر
    دو گروپوں کے مابین مسلح تصادم میں ہلاک ہونے والا عبدالغفار قوم رحمانی سکنہ کوٹ بسم اللہ اپنی دکان مین بازار کنگن پور جا رہا تھا کہ گولیوں کا نشانہ بن گیا
    پورا علاقہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر سوگوار ہے

  • پیٹرول پمپ مشین کو کنٹرول کرنے والے آلے کا استعمال،شہری ہوشیار

    پیٹرول پمپ مشین کو کنٹرول کرنے والے آلے کا استعمال،شہری ہوشیار

    قصور
    ‏پٹرول ڈالنے والی مشینوں میں مقدار کو ریموٹ کنٹرول سے کم کیا جانے والا آلہ شرقپور میں پکڑا گیا،قصور میں بھی کاراوئیاں کی جائیں تو سینکڑوں پیٹرول پمپوں سے یہ آلے برآمد ہونگے، شہریوں کی ڈی سی قصور سے پیٹرول پمپوں کی خفیہ نگرانی کروانے کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ شرقپور شریف نے کاروائی کے دوران پیٹرول پمپ سے سیل مین سے ریموٹ کنٹرول آلہ برآمد کیا جو پیٹرول پمپ کی مشین کو کنٹرول کرتا تھا
    جیب میں رکھے ریموٹ سے پیٹرول و ڈیزل کی مقدار پوری و کم کی جا سکتی ہے
    چیکنگ آفیسر نے یہ اعلی گزشتہ دنوں خفیہ اطلاع پر حراست میں لیا اور پیٹرول پمپ کے خلاف کارروائی کی
    ضلع قصور کے بیشتر پمپوں پر بھی شہریوں نے پیٹرول کی کم مقدار کے ملنے کی متعدد بار شکایات کی ہیں
    یقیناً یہ طریقہ کار قصور میں بھی آزمایا جا رہا ہے اور لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے جس پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور،چاروں تحصیلوں کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صاحبان سے استدعا کی ہے کہ پیٹرول پمپوں کی خفیہ مانیٹرنگ کی جائے اور کم مقدار پیٹرول ڈالنے والے پمپوں کے خلاف کاروائی کی جائے جن سے یہ آلے لازمی برآمد ہونگے

  • پی آر ایس پی ملازمین 18 سال سے حق سے محروم

    پی آر ایس پی ملازمین 18 سال سے حق سے محروم

    قصور
    محکمہ ہیلتھ ،پنجاب رورل سپورٹ پروگرام ( پی آر ایس پی) کے تحت بھرتی ہونے والے ایل ایچ ڈبلیو،نائب قاصد،چوکیدار،ہیلتھ ٹیکنیشن،ڈاکٹرز،ایل ایچ وی ،مالی سویپر اور ڈسپنسر وغیرہ عرصہ 18 سال سے انصاف کے متلاشی،18 سال سے ریگولر نہیں کیا گیا،ہر سال کنٹریکٹ بڑھا دیا جاتا ہے

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ہیلتھ میں پی آر ایس پی پروگرام ( پنجاب رورل سپورٹ پروگرام) 2004 میں بنایا گیا تھا جس میں ڈاکٹرز،ایل ایچ ڈبلیو،ایل ایل وی،ہیلتھ ٹیکنیشن،ڈسپنسر،مالی چوکیداروں کو بھرتی کیا گیا
    پی آر ایس پی کا یہ پروگرام 2004 سے 2016 تک جاری رہا تاہم سابقہ دور حکومت نے 2016 میں اسے پروگرام کی بجائے کمپنی قرار دے دیا
    2004 سے ابتک 18 سال سے اس پروگرام کے تحت بھرتی ہونے والوں کو نا تو ریگولر کیا گیا ہے اور نا ہی دیگر مراعات دی گئی ہیں بلکہ پروگرام کو کمپنی قرار دیا گیا ہے
    کمپنی ایکٹ کے تحت جو ملازم تین سال مسلسل نوکری کر لے اسے ریگولر کیا جانا لازم ہے مگر ابھی تک کسی کو بھی ریگولر نہیں کیا گیا
    اپنے ساتھ ہوئی اس نا انصافی کی آواز جب پی آر ایس پی ملازمین نے سیکریٹری ہیلتھ پنجاب تک پہنچائی تو سیکریٹری ہیلتھ نے کہا کہ میں اس معاملہ میں کچھ نہیں کر سکتا آپ وزیراعلی پنجاب سے رابطہ کریں
    پی آر ایس پی ملازمین نے وزیراعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ انہیں ریگولر کیا جائے اور مراعات دی جائیں

  • میڈیکل و سرجکل پراڈکٹس مذید مہنگی

    میڈیکل و سرجکل پراڈکٹس مذید مہنگی

    قصور
    میڈیسن و سرجیکل پراڈکٹس پر گورنمنٹ کی طرف سے 20 فیصد تک جی ایس ٹی لگنے سے مہنگائی کا نیا طوفان،میڈیسن و سرجیکل پراڈکٹس کی قیمتیں بڑھ گئیں،سرنجیں نایاب

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کی طرف سے شعبہ میڈیسن اور سرجیکل پر 17 سے 20 فیصد ٹیکس لگنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آ گیا ہے
    گورنمنٹ کی طرف سے فائلرز پر سیل ٹیکس 17 فیصد لگایا گیا ہے اور نان سیل فائلرز پر 20 فیصد جس کے باعث ادویات و سرجیکل پراڈکٹس مذید مہنگی ہو گئی ہیں اور سرنجز کی شدید قلت ہو گئی ہے 100 سرنج کی پیکنگ 400 روپیہ سے بڑھ کر 800 روپیہ کر دی گئی ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ موجودہ گورنمنٹ نے اپنے پورے دور حکومت میں سوائے نئے ٹیکس لگانے کے اور کچھ بھی نہیں کیا جس کے باعث مہنگائی بڑھتی ہی جا رہی ہے

  • سکول کی رزلٹ تقریب،معززین کی شرکت،اظہار اطمینان

    سکول کی رزلٹ تقریب،معززین کی شرکت،اظہار اطمینان

    قصور کے نواحی گاؤں سوڈی وال میں تقوی اسلامک پبلک سکول کی سالانہ رزلٹ کی تقریب منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا رزلٹ کی تقرب میں طلبا و طالبات میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے،اہل علاقہ کا سکول کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں سوڈی وال میں تقوی اسلامک پبلک سکول کی سالانہ رزلٹ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں میٹرک کی فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے پر لیپ ٹاپ کا انعام دیا گیا
    سیکنڈ تھرڈ پوزیشن اور پاس ہونے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے بچوں کے والدین سمیت اساتذہ اور صحافیوں نے بھی شرکت کی اس تقریب میں مہمان خصوصی۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد ۔ پروفیسر راؤ اختر علی انجم سابقہ پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج قصور اور سردارجاوید عاشق ڈوگر نے خصوصی شرکت کی
    شرکاء نے استاذہ کی کارکردگی کو سراہا اور خطاب بھی کیا استاذہ کو اچھی کارکردگی پر ایوارڈ بھی دیے گئے
    اس تقریب میں علاقہ مکینوں نے بھی بھرپور تعداد میں شرکت کی اسکول کے بچوں نے معاشرے کے چند پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ملک پاکستان اور پاک فوج سے محبت کا اظہار کیا
    تمام حاضرین کے لیے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا
    اہلیان علاقہ نے سکول کی کارکردگی کو خوب سراہا اور اظہار اطمینان کیا

  • شہر کے قریب درجنوں دیہات کی سڑکیں برباد

    شہر کے قریب درجنوں دیہات کی سڑکیں برباد

    قصور
    گزشتہ بارشوں کی وجہ سے قصور کے ملحقہ گاؤں بھیڈیاں کلاں،نول،قادی ونڈ،کھارا، کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں لوگوں کے لئے وبال جان بن گئیں

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہوئیں برسات کے بعد قصور کے نزدیکی دیہات بھڈیاں کلاں،کھارا،نول،قادی ونڈ کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں لوگوں کیلئے وچال جان بن گئی ہیں قصور کے قریبی گاؤں بھیڈیاں کلاں سے آگے مہالم کلاں کی بھی 200 میٹر سٹرک بہت خراب ہے جس پر سفر کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے
    مہالم کلاں سے آگے درجنوں گاوں ہیں جہاں سے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں ٹرک سبزیاں اور دیگر تجارتی سامان لے کر گزرتے ہیں
    سڑک خراب ہونے کی وجہ سے کئی ٹرک پھنس جاتے ہیں جس سے ٹریفک بند ہوجاتی ہے اور تجارتی ٹرک لائنوں میں لگ جاتے ہیں

    اہلیان دیہات کی حکام بالا سے درخواست ہے کہ جلد سے جلد سڑکوں کی مرمت کروائی جائے تا کہ تجارتی سر گرمیاں بھرپور طریقے سے بحال ہوں اور لوگ پریشانی سے بچ سکیں