Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • بیٹیاں باعث رحمت،سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

    بیٹیاں باعث رحمت،سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

    قصور
    کل میانوالی میں سات دن کی نومولود بچی کے سگے باپ کے ہاتھوں قتل کے بعد سوشل میڈیا پر بیٹیوں کی شان میں پوسٹیں،بیٹیاں رحمت ،بیٹیوں کے حق میں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

    تفصیلات کے مطابق کل میانوالی میں ایک ظالم درندے نے اپنی پہلی اولاد سات دن کی بچی کو پسٹل کی 5 گولیاں مار کر قتل کر دیا اور کہا کہ مجھے بیٹی نہیں بیٹا چائیے
    ظالم درندے کے اس فعل پر پوری دنیا خاص کر پاکستانیوں نے خوب مذمت کی اور بیٹیوں کی شان میں اپنی ننھی منی بیٹیوں کی تصاویریں بطور اظہار یکجہتی لگائیں جس کے باعث کل سے آج تک سوشل میڈیا پر بیٹیاں باعث رحمت ،باعث فخر،باعث جنت جیسے شاہانہ الفاظ دیکھنے کو مل رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بیٹیوں کی شان ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے
    شہریوں نے میانوالی کے ظالم درندے کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے اور عورت مارچ کی آڑ میں عورتوں کی تذلیل کی مذمت کی ہے

  • مویشی چور گینگ گرفتار،سرغنہ اے ایس آئی کا بیٹا

    مویشی چور گینگ گرفتار،سرغنہ اے ایس آئی کا بیٹا

    قصور
    مویشی چور گینگ پولیس کی گرفت میں،چور گینگ کا سرغنہ حاضر سروس اسسٹنٹ سب انسپکٹر کا بیٹا نکلا،لوگوں کی ڈی پی اور قصور صہیب اشرف سے ازخود نوٹس لینے کی استدعا

    تفصیلات کے مطابق تھانہ راجہ جنگ کے گاؤں دیہات میں عرصہ دراز سے مویشی چور گینگ سرگرم تھا جس سے نتیجہ میں لوگ اپنے قیمتی جانوروں سے محروم ہو رہے تھے اور یہ گینگ پولیس کیلئے چیلنج تھا
    تھانہ راجہ جنگ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اس مویشی چور گینگ کو بمعہ سرغنہ گرفتار کر لیا جن میں
    فیصل ولد محمد یسین،انعام ولد باؤ،شاہد ولد نامعلوم، احسان ولدنامعلوم،عامرولدخضر حیات وغیرہ شامل ہیں اور ان کے خلاف ایف آئی آر نمبری 115/22 ابوبکر ولدمحمد اقبال کی مدعیت میں تھانہ راجہ جنگ قصور میں درج ہے
    مدعی مقدمہ ابوبکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے راؤ خانوالہ اور حدود تھانہ راجہ جنگ میں درجنوں کے حساب سے لوگوں کے جانور اور بکرے چوری ہو چکےہو رہے تھے جبکہ میرے بھی 3 عدد بکرے جن کی مالیت تقریباً 150000 لاکھ میری حویلی سے ملزمان فیصل ولد محمد یسین،انعام ولد باؤ،شاہد ولد نامعلوم، احسان ولد نامعلوم،عامر ولد خضر حیات وغیرہ چوری کر کے لے گئے تھے اور اب پولیس کے شکنجہ میں ہیں تاہم فیصل تھانہ بی ڈویژن قصور کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس کا بیٹا ہے اور محمد یسین اپنے سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے اپنے حقیقی بیٹے ملزم فیصل یسین اور دیگر ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش میں رکاوٹ پیدا کررہا ہے لہذہ ڈی پی او قصور صہیب اشرف از خود نوٹس لے کر میرٹ پر تفتیش کروا کر مجھے انصاف مہیا کریں

  • پیٹرول سستا،ایل پی جی 28،گھی 60 روپیہ فی کلو  مہنگا

    پیٹرول سستا،ایل پی جی 28،گھی 60 روپیہ فی کلو مہنگا

    قصور
    10 روپیہ پیٹرول سستا کرنے کا عوام کو ایل پی جی 28 روپیہ اور گھی 60 روپیہ فی کلو تک مہنگا ہونے کا تحفہ،مہنگائی کا نیا طوفان،گورنمنٹ کے اتحادی 10 روپیہ سستا پیٹرول کی دن رات صلواتیں پڑھنے میں مصروف

    تفصیلات کے مطابق موجودہ گورنمنٹ نے بہت بڑا تیر چلاتے ہوئے پیٹرول کی قیمت 10 روپیہ فی لیٹر کم کر دی جس پر گورنمنٹ کے اتحادیوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا مگر دوسری جانب لوگوں کو دیئے گئے مہنگائی کے بڑے تحفے کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے
    جس دن پیٹرول 10 روپیہ سستا کیا گیا اسی دن ایل پی جی کی قیمت میں 28 روپیہ فی کلو گرام اور گھی کی قیمتوں میں 60 روپیہ فی کلو گرام کا اضافہ کیا گیا ہے نیز دیگر ضروریات زندگی بھی مہنگی ہو گئی ہیں جس سے مہنگائی کے نئے طوفان نے لوگوں کی چیخیں نکلوا دی ہیں مگر گورنمنٹ کے اتحادی 10 روپیہ پیٹرول کی کمی پر دن رات صلواتیں پڑھ رہے ہیں
    لوگوں کا کہنا ہے کہ کونسا ریلیف ہے اور کیا ملک میں پرائس کنٹرول مینجمنٹ اور ریگولیٹری نام کی کوئی چیز ہے بھی ہے کہ نہیں ؟
    حالانکہ پیٹرول سستا ہونے سے چیزیں سستی ہونی چائیے تھیں مگر الٹ ہر چیز کی قیمت میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا یے

  • عملہ صفائی کی نااہلی ہر طرف گندگی و تعفن

    عملہ صفائی کی نااہلی ہر طرف گندگی و تعفن

    قصور
    عملہ صفائی کی نااہلی سے بیرون کوٹ عثمان خان، رڑا گجراں ،ریلوے اسٹیشن کے علاقے گندگی سے بھر گئے،ہر طرف تعفن اور بدبو

    تفصیلات کے مطابق سٹی قصور کے علاقے رڑا گجراں،بیرون کوٹ عثمان خان اور ریلوے اسٹیشن قصور کے گلی محلے محمکہ صفائی کی نااہلی کے باعث گندگی سے بھر گئے ہیں
    اہلیان علاقہ نے بتایا ہے کہ متعلقہ علاقے کا داروغہ اور عملہ صفائی ہفتہ میں ایک دن محض پیسے مانگنے آتے ہیں اگر ان کو صفائی کرنے کا کہا جائے تو صفائی کا وعدہ کرکے چلے جاتے ہیں تاہم صفائی ہفتہ ہفتہ نہیں کی جاتی جس کے باعث پورے علاقے میں تعفن پھیلی ہوئی ہے اور شہریوں کا جینا دشوار ہو چکا ہے
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • فیروز پور روڈ قصوریوں اور لاہوریوں کے کیلئے وبال جان

    فیروز پور روڈ قصوریوں اور لاہوریوں کے کیلئے وبال جان

    قصور
    منی موٹر وے فیروز پور روڈ بمقام کاہنہ نو لاہور لاہوریوں اور قصوریوں کیلئے وبال جان،سڑک ہر روز دریا میں تبدیل رہتی ہے

    تفصیلات کے مطابق منی موٹر وے فیروز پور روڈ کاہنہ کے مقام پر لاہوریوں اور قصوریوں کیلئے وبال جان بن چکا ہے
    برسات ہو نا ہو مگر اس سٹاپ پہ سڑک پر ایک سے دو فٹ تک پانی کھڑے رہنا روز کا معمول ہے جس کی وجہ سیوریج سسٹم کا خراب ہونا ہے
    بجائے سیوریج سسٹم کو درست کرنے کے پانی سڑک سے نکال دیا جاتا ہے جس کے باعث سڑک چند گھنٹے پانی سے خالی رہتی ہے مگر چند گھنٹوں بعد وہی صورتحال بن جاتی ہے جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں اور ٹریفک جام ہو جاتی یے
    یہ سلسلہ گزشتہ کئی ماہ سے چل رہا ہے مگر انتظامیہ نے اب تک کوئی کام نہیں کیا
    واضع رہے کہ روزانہ ہزاروں لوگ قصور سے لاہور اسی سڑک سے آتے جاتے ہیں جن کو اس سٹاپ کے باعث کئی کئی گھنٹے ٹریفک میں پریشان ہونا پڑتا ہے

  • شہر کے نواحی گاؤں کے گلی محلے تالاب بن گئے

    شہر کے نواحی گاؤں کے گلی محلے تالاب بن گئے

    قصور
    انٹرنیشنل بارڈر گنڈہ سنگھ کے علاقے گاؤں ساندہ چستانہ میں نالیوں کا گندہ پانی گلیوں اور بازاروں میں، گلیاں بازار تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، انتظامیہ خاموش تماشائی

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں اور انٹرنیشنل بارڈر گنڈہ سنگھ کے قریبی علاقہ ساندہ چستانہ کے لوگ سخت اذیت میں مبتلا ہیں
    اس گاؤں کی آبادی 17 ہزار کے قریب ہے مگر گاؤں کا سیوریج نظام بہت ہی خراب ہے جس کے باعث نالیوں کا پانی باہر راستوں اور گلیوں میں آجاتا ہے اور گلیاں بازار تالاب کا منظر پیش کرتے ہیں
    ہر وقت گندہ پانی کھڑا ہونے سے گزرنے والے لوگوں اور نمازیوں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    گندے پانی کی وجہ سے بہت موذی بیماریوں کے ساتھ ڈینگی جیسی موذی بیماری بھی پھیلنے کا خدشہ ہے
    موضع ساندہ کےلوگوں کا کہنا ہے موجودہ حکومت نے وعدے تو بہت کئے مگر وعدے یفا نا ہوئے
    گاؤں کے لوگوں نے ڈی سی قصور وزیراعلی پنجاب اور وزیرے اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ گاوں ساندہ چستانہ کی صفائی ستھرائی کروائی جائے تاکہ لوگ سکون کی زندگی گزار سکیں

  • نجی سکول کی سالانہ رزلٹ تقریب

    نجی سکول کی سالانہ رزلٹ تقریب

    قصور
    دی گرائمر ہائی سکول انگلش میڈیم چھبر چوک قصور میں شاندار رزلٹ ڈے کی تقریب کا انعقاد،بچوں کے والدین،سیاست دانوں،سول سوسائٹی اور صحافیوں کی شرکت

    تفصیلات کےمطابق دی گرائمر ہائی سکول انگلش میڈیم چھبر چوک قصور میں سالانہ رزلٹ ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سےکیا گیا
    جس میں عابد جمال ڈوگر ڈائریکٹر کینکورڈیا کالج،چوہدری شاہد رسول دیول ،پروفیسر راشد علی پرنسپل Kips کالج قصور،عبدالرزاق پرنسپل کنکورڈیا کالج کھڈیاں،معروف سیاستدان بیرسٹر شاہد مسعود خاں، صحافی سردار جاوید عاشق ڈوگر ممبر پاکستان پریس کلب اسلام آباد،اللہ وسایا ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان فیڈرل اتحاد یونین آف جرنلسٹ ،مہرالیاس احمد اور بچوں کے والدین و اہلیان حلقہ کی سیاسی،سماجی شخصیات سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
    رزلٹ ڈے کے موقع پر بچوں نےمختلف ٹیبلو بھی پیش کیے اور بچوں کے درمیان تقریری مقابلے بھی ہوئے جس میں سینئر کلاسز کی بچیوں نے بڑھ چڑھ کےحصہ لیا کامیاب طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے
    گئے
    بیرسٹر شاہد مسعود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سی ای او دی گرائمرہائی سکول ابوبکر ،پرنسپل محمد رفیق صائم اور سکول کےسٹاف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے بہت محنت کی اور علاقہ بھرمیں واحد انگلش میڈیم سکول قائم کرکے ڈسٹرکٹ قصور کا نام روشن کیا ہے
    آج رزلٹ ڈےکےموقع پر بچے تعلیم کے میدان میں کامیاب ہوئے اور مختلف ٹیبلوز میں اچھی کارکردگی دکھائی

    دی گرائمر ہائی سکول انگلش میڈیم کےطلباء نے میٹرک کےامتحان میں شاندار مارکس لےکر اپنےسکول کا نام روشن کیا ہے طالب علم علی رضا منیر نے 1094، حفضہ اسلم نے 1073, قمر شفیق 1074,عظیم شوکت 1019 اور مدیحہ انور نے934 نمبرحاصل کیےجنہیں دی گرائمر ہائی سکول کےسی ای او ابوبکر اور پرنسپل محمد رفیق صائم کی طرف سے شیلڈز دی گئیں تقریب کااختتام قومی ترانہ پر کیا گیا

  • سرپرائز ڈے پر مفت چائے کے سٹال لگائے گئے

    سرپرائز ڈے پر مفت چائے کے سٹال لگائے گئے

    قصور
    سرپرائز ڈے پر شہریوں نے جگہ جگہ ٹی سٹال لگائے،لوگوں کو مفت چائے پلائی گئی،بچوں نے ابھی نندن اور فوجی بن کر انڈیا کو 27 فروری 2019 کی یاد دہانی کروائی،شہریوں نے سوشل میڈیا پر چائے کے مگ و کپ پکڑ کر تصویریں شئیر کیں

    تفصیلات کے مطابق کل سرپرائز ڈے پر اہلیان قصور نے بزدل دشمن بھارت کی ناپاک و ناکام جسارت 26 فروری 2019 اور اس کے جواب میں افواج پاکستان کی طرف سے سرپرائز دینے پر 27 فروری کو انڈین علاقے میں جا کر انڈیا کے طیارے مار گرانے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے پکڑے جانے پر اسے یاد دہانی کروانے کیلئے جگہ جگہ چوکوں چوراہوں پر ٹی سٹال لگائے اور لوگوں کو مفت چائے پلائی
    بچوں نے پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن اور پاک فوج کے جوان بن کر بھارت کو اس دن کی اہمیت کی یاد دہانی کروائی اور پیغام دیا کہ اس ملک کے شہری اپنی افواج کیساتھ ہیں
    شہریوں نے کل سارا دن چائے پیتے ہوئے چائے کے مگ و کپوں کیساتھ سوشل میڈیا پر تصویریں شئیر کیں اور افواج پاکستان سے اظہار یکجتی کیا
    سوشل میڈیا پر
    #teawasfantastic #27feburary
    #Surpriseday
    ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا

  • تحریک اللہ اکبر پاکستان سٹی قصور کا ورکرز کنونشن

    تحریک اللہ اکبر پاکستان سٹی قصور کا ورکرز کنونشن

    قصور
    تحریک اللہ اکبر پاکستان سٹی قصور کا ورکرز کنونشن دیوان خاص میرج ہال میں ہوا،کثیر تعداد میں صحافیوں،وکلا،سول سوسائٹی اور اللہ اکبر تحریک کے کارکنوں نے شرکت کی

    تفصیلات کے مطابق تحریک اللہ اکبر پاکستان کا ورکز کنونشن دیوان خاص میرج ہال بھٹہ گوریانوالہ قصور میں ہوا
    جس میں سینئر جرنلسٹ قصور سعید احمد بھٹی،ہاشم بھٹی،غنی محمود قصوری،
    تحریک اللہ اکبر کے کارکنوں اور عہدیداروں عمر مغل،سرار فیصل اورنگزیب ،نعیم چوہدری،بشیر ورائچ،محمد
    مصطفی،سید بابر شاہ،وقار ڈوگر اور کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی
    کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اللہ اکبر تحریک ضلع قصور کے یوتھ ونگ کے سربراہ وقار ڈوگر نے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوان نسل کو سیدھی راہ پر لانا ہے اور انہیں بھٹکنے نہیں دینا ہم نوجوانوں کی ہر طرح کی راہنمائی کرینگے
    امیدوار برائے ڈپٹی میئر تحصیل قصور سردار فیصل اورنگزیب نے کہا کہ ہم جیتیں یاں ہاریں ہم خدمت خلق کے کام پہلے بھی کرتے تھے اور اب بھی کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا
    نیز انہوں نے کہا کہ ہر پیر کا دن میں نے کچہری کیلئے مختص کیا ہوا ہے کسی بھی ہمارے جماعتی یاں غیر جماعتی کو کوئی بھی کام ہو وہ بھلا جھجھک مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے ان شاءاللہ ہر جائز کام کروایا جائے گا
    تحریک اللہ اکبر ضلع قصور کے سربراہ نعیم چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ ہم خدمت انسانیت کی سیاست کرینگے جیسا کہ ہم ماضی میں خدمت خلق کے کام کرتے رہے ہیں ان شاءاللہ ان خدمت خلق کے کاموں کو مذید بڑھاینگے ہم نے مستحق لوگوں کے لئے فری دستر خوان شروع کئے ہیں جن کا دائرہ کار مذید وسیع کیا جا رہا ہے
    تحریک اللہ اکبر پاکستان کے سربراہ اور امیدوار برائے میئر ضلع قصور کے امیدوار سیف اللہ خالد قصوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد گالم گلوچ اور تنقید کی سیاست سے ہٹ کر اسلامی سیاست کرنا ہے جیسا کہ خلفاء راشدین نے کی ہے اور ہم اپنے کارکنوں کو کسی بھی صورت تنہاہ نہیں چھوڑے گے اور مظلوم کی مدد کرینگے اور ظالم کو ظلم سے روکے گے
    ان کا کہنا ہے کہ قصور کے تھانوں میں کسی کو کوئی جائز کام ہو تو ہمارے کارکنان ان کی مدد کرینگے اور ہسپتالوں میں ہمارے کارکنان ہر کسی کو بغیر امتیاز کے خون مہیا کر رہے ہیں اور کرتے بھی رہینگے نیز انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ ہم اقتدار میں آکر بیوہ ،یتیموں ،غریبوں کی خاص کفالت کرینگے اور نوجوانوں کیلئے نوکریوں کا بندوبست کرینگے تاکہ نوجوان نسل برسر روزگار ہوکر اپنے خاندان کا سہارا بنیں
    نیز پروگرام میں اللہ تحریک ضلع قصور کے بلدیاتی امیدواروں نے بھی خطاب کیا
    پروگرام میں شرکاء کو کھانا بھی کھلایا گیا

  • واپڈا کی نااہلی،ہائی وولٹیج تاریں لوگوں کے گھروں میں

    واپڈا کی نااہلی،ہائی وولٹیج تاریں لوگوں کے گھروں میں

    قصور
    سٹی قصور کے محلے بیرون کوٹ غلام محمد کالونی بابا ترک شاہ میں واپڈا کی نااہلی سے گلی محلوں و گھروں کے اوپر سے گزرتی ہائی وولٹیج تاروں کو سماجی کارکنوں،صحافیوں کی بار بار یاد دہانی پر ہٹایا گیا،لوگ سخت پریشان تھے

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نااہل ترین محکمہ نے ہائی وولٹیج بجلی کی تاریں لوگوں کے گھروں سے گزاری ہوئی تھیں جس کے باعث لوگ ہر وقت خوف کا شکار رہتے تھے کیونکہ یہ تاریں انتہائی بوسیدہ ہو چکی تھیں اور کئی بار ٹوٹ کر گر بھی چکی تھیں
    قصور سٹی کے محلہ بیرون کوٹ اعظم خان کالونی بابا ترک شاہ علاقہ لیسکو بلہے شاہ سب ڈویژن قصور میں ہائی وولٹیج بجلی کی تاری لوگوں کے گھروں سے گزرتی تھیں جس پر اہلیان علاقہ نے کئی بار واپڈا اہلکاروں کو مطلع کیا تاہم بے سود رہا
    لوگوں کی پریشانی کو بھانپتے ہوئے سماجی کارکن و صحافی میاں خلیل صدیق آرائیں نے انتھک محنت سے واپڈا حکام کے نوٹس میں لا کر ان تاروں کو اتروایا اور گھروں سے باہر لگوایا جو کہ لوگوں کیلئے وبال جان تھیں
    لوگوں نے اس کاوش پر میاں خلیل صدیق آرائیں کا شکریہ ادا کیا