Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ

    قصور
    ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سسلہ نا رک سکا،کئی ماہ پہلے چوری ہوئی موٹر سائیکلیں تاحال برآمد نا ہو سکیں،ملزمان کی شناخت کروا کر بھی ملزمان کے خلاف کارروائی نا ہو سکی،ڈی پی او سے انصاف کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے جس سے شہری سخت پریشان ہیں
    کئی ماہ پہلے چوری ہوئی موٹر سائیکلوں کی برآمدگی ابھی تک نہیں ہو سکی
    28-12-2021 کو تھانہ سٹی پھولنگر میں شہری امانت علی ولد احمد دین سکنہ ملک کالونی پھولنگر نے درخواست دی کہ وہ بیرون لاری اڈا اپنے بھائی کے زیر تعمیر مکان پر گیا تو اس نے بلڈنگ سے دیکھا کہ ملزم مختیار احمد ولد اشرف سکنہ کھڈیاں قصور اور ایک نامعلوم شحض میری موٹر سائیکل سے چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں جس پر میں جلدی سے بلڈنگ سے اتر کر موٹر سائیکل کے قریب جانے لگا تاہم دونوں ملزمان تندہی سے موٹر سائیکل کے لاک توڑ کر موٹر سائیکل چرا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے
    شہری کا کہنا ہے کہ ملزمان کو میں نے پورے ہوش و ہواس سے پہچانا ہے
    شہری نے بتایا کہ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود اور ملزمان کی شناخت بتاتے ہوئے بھی پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی
    متاثرہ شہری نے ڈی پی او قصور صہیب اشرف سے انصاف کی اپیل کی ہے

  • قصور کا کرپٹ ترین محمکہ واپڈا لوگوں کیلئے وبال جان

    قصور کا کرپٹ ترین محمکہ واپڈا لوگوں کیلئے وبال جان

    قصور
    کرپٹ اور نااہل ترین محکمہ لیسکو واپڈا قصور نے رات ہلکی ہوا چلنے سے سارے علاقے کو تاریکی میں ڈبو دیا،تاحال کئی علاقوں میں بجلی غائب،لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    تفصیلات کے مطابق قصور کے کرپٹ اور نااہل ترین محکمے واپڈا لیسکو قصور نے لوگوں کا جینا دو بھر کیا ہوا ہے
    ہر فیڈر میں ہفتہ کے ایک دن 8 سے 10 گھنٹہ مسلسل بجلی بند رکھی جاتی ہے نیز دیہی علاقوں میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ جاری ہے جن میں سرفہرات راؤ خانوالہ فیڈر ہے جہاں ہفتہ کے سات دن لوگوں کو 24 گھنٹوں میں بمشکل 12 گھنٹے بجلی دی جاتی ہے
    کل رات چلنے والی ہلکی ہوا سے بہانے کے متلاشی راشی اور کرپٹ ترین محمکہ واپڈا کے کارندوں نے کئی فیڈروں کی بجلی بند کی ہوئی ہے اور بیشتر علاقوں میں بجلی تاحال غائب ہے جس کے باعث لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں جبکہ مساجد سے اعلانات ہو رہے ہیں کہ مساجد میں پانی نہیں نمازی اپنے اپنے گھروں سے وضو کرکے آئیں حالانکہ بیشتر گھروں میں بھی بجلی بند ہونے کی بدولت پانی نہیں
    شہریوں نے قصور کے کرپٹ ترین محکمہ واپڈا کے خلاف وزیراعلی پنجاب سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • 25 فروری کو ورکرز کنونشن سے خطاب

    25 فروری کو ورکرز کنونشن سے خطاب

    قصور
    امیدوار برائے میئر ضلع قصور، سربراہ تحریک اللہ اکبر پاکستان پروفیسر سیف اللہ خالد قصوری 25 فروری کو قصور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے

    تفصیلات کے مطابق تحریک اللہ اکبر پاکستان کے سربراہ اور امیدوار برائے مئیر ضلع قصور مفسر قرآن پروفیسر سیف اللہ خالد قصوری 25 فروری بروز جمعہ سٹی قصور میں دیوان خاص میرج ہال میں ورکرز کنونشن میں خطاب فرمائیں گے
    پروگرام نماز مغرب سے شروع ہو گا
    ورکرز کنونشن میں سیف اللہ خالد کے علاوہ قصور کی صحافی،وکلاء برادری اور سول سوسائٹی کے عہدیداران بھی خطاب فرمائیں گے

  • اتحاد ویلفئیر فاؤنڈیشن ڈھلواں کا ایک روزہ آئی کیمپ

    اتحاد ویلفئیر فاؤنڈیشن ڈھلواں کا ایک روزہ آئی کیمپ

    قصور
    اتحاد ویلفئیر فاؤنڈیشن ڈھلواں بھائی پھیرو کے زیر اہتمام ایک روزہ آئی کئیر کیمپ کا انعقاد،سینکڑوں لوگ مستفید ہوئے ،400 کے قریب مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور ادویات دی گئیں،آئندہ جمعرات 47 مریضوں کا مفت آپریشن کیا جائے گا

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے شہر پھول نگر کے گاؤں ڈھلواں میں اتحاد ویلفئیر فاؤنڈیشن ڈھلواں کے زیر اہتمام آئی کئیر کیمپ لگایا گیا جس میں المصطفی ہسپتال کی زیر نگرانی ایک روزہ کیمپ میں 400 کے قریب مستحق غریب مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور مفت ادویات دی گئیں
    نیز مستحق 47 مریضوں کا آنے والی جمعرات کے دن فری آپریشن کیا جائے گا اور لینز ڈالے جائینگے
    اہلیان علاقہ نے فری چیک اپ اور ادویات دینے پر اتحاد ویلفئیر فاؤنڈیشن ڈھلواں اور المصطفیٰ ہسپتال کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں

  • تھانہ صدر قصور میں ڈاکو راج قائم،لوگوں گھروں تک محدود

    تھانہ صدر قصور میں ڈاکو راج قائم،لوگوں گھروں تک محدود

    قصور
    تھانہ صدر کے علاقے میں ڈاکو بے لگام ،دن رات لوگ لٹنے لگے،چند دن قبل شہری سے موٹر سائیکل،نقدی اور لہنگے لوٹنے والے ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ صدر میں ڈاکو بے لگام ہو چکے ہیں
    کئی ماہ سے لوگوں کو ڈاکو دن رات لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس کے باعث شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں
    بتاریخ 13/2/2022 کو شہری محمد نعیم ولد محمد سلیم سکنہ شیخ بھاگو جو کہ لہنگوں کا کام کرتا ہے لہنگے لینے کے بعد اپنی موٹر سائیکل سی جی ون 125 نمبر ahw 5481 ماڈل 2021 پر تھانہ صدر کے علاقے کھارا سے بھلو کی جانب جا رہا تھا کہ سی ڈی 70 موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے اسے اسلحہ کے زور پر روکا اور موٹر سائیکل, نقدی 30 ہزار اور 20 عدد تیار لہنگے لوٹ کر فرار ہو گئے
    بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہری سخت پریشان ہیں اور اپنے گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے
    شہریوں نے ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے جو کہ پولیس کا اولین فرض ہے
    نیز لٹنے والے شہری نے تھانہ صدر پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ان سے موٹر سائیکل،نقدی و لہنگے برآمد کرکے واپس کئے جائیں

  • پی ٹی آئی کے سینئیر راہنما کو مبارکباد

    پی ٹی آئی کے سینئیر راہنما کو مبارکباد

    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حافظ احسان الرحمن صاحب کو ممبر ایڈوائزری کونسل باڈی ڈسٹرکٹ قصور بننے پر میاں محمد عمران آرائیں ڈپٹی کنوینیئر وزارت اطلاعات و نشریات ترجمان حکومت پنجاب قصور چوہدری رضوان اقبال ایڈووکیٹ صاحب سابقہ صدر سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن قصور سینئر رہنما پی ٹی آئی محمد علی چشتی صاحب وقار احمد بھٹہ صاحب صدر ik سوشل میڈیا قصور چوہدری ندیم کمبوہ صاحب چیئرمین 48 نیوز چینل اور دیگر دوست مبارک باد پیش کررہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ضلع قصور کی ایڈوائزری کونسل کی باڈی اور عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور تمام منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ تمام عہدیداران اپنی اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دے گے اور پارٹی میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گے اور پارٹی کو ہر پلیٹ فارم پر مظبوط کرے گے

  • آر ایچ سی انچارج پر لوگوں کا اظہار اعتماد

    آر ایچ سی انچارج پر لوگوں کا اظہار اعتماد

    قصور
    نواحی گاؤں جوڑا و ارد گرد کے دیہات کے لوگ آر ایچ سی جوڑا و سٹاف سے مطمئن،لوگوں کا اظہار اطمینان

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں جوڑا و ارد گرد کے دیہات کے رہائشیوں نے بتایا کہ رورل ہیلتھ سنٹر ( آر ایچ سی) جوڑا میں ڈاکٹر و پیرا میڈیکل سٹاف پوری ایمانداری سے کام کرتے ہیں اور ہسپتال میں مریض مطمن نظر آتے ہیں
    ڈیوٹی وقت میں سٹاف محض نماز جمعہ پڑھنے جاتے ہیں جو کہ مسجد میں پڑھنی واجب ہے باقی ٹائم نماز ہسپتال میں ہی ادا کر لی جاتی ہے
    ارد گرد کے دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ میڈیکل آفیسر آر ایچ سی جورا ڈاکٹر حنان ایک ذمہ دار انسان ہیں جبکہ گورنمنٹ کی طرف ہسپتال میں جو بھی سہولیات دی گئی ہیں ان کے مطابق علاج کیا جاتا ہے
    لوگوں نے بتایا کہ ڈاکٹر حنان پر پیرا میڈیکل سٹاف کو گھر سے لینے اور چھوڑنے جانے والی بات جھوٹی اور بے بنیاد ہے

  • ضلع بھر میں ڈاکو راج قائم،شہری غیر محفوظ

    ضلع بھر میں ڈاکو راج قائم،شہری غیر محفوظ

    قصور
    ضلع قصور خاص کر تحصیل چونیاں کے علاقے کنگن پور میں ڈاکو راج قائم،گزشتہ دن بینک سے پیسے نکلوا کر آنے والے شہری نے بمشکل اپنی رقم اور جان بچائی

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع اور خاص کر تحصیل چونیاں میں ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے جس کے باعث شہری خود کو ہر وقت غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں
    گزشتہ دن چونیاں کے شہر کنگن پور کا شہری محمد امین بینک سے پیسے نکلوا کر واپس آ رہا تھا کہ اس کی رہائش گاہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھیر لیا جس پر حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد امین نے اپنے رشتہ دار حوالدار محمد رمضان کے گھر کے صحن میں
    ساڑھے سترہ لاکھ روپوں سے بھرا بیگ اچھال دیا اور خود بھی جلدی سے گھر میں داخل ہو گیا
    اپنی ناکامی دیکھتے ہوئے ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے پورے محلے میں دہشت پھیل گئی ناکام واردات کے بعد ڈاکو بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے
    اس سارے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج توحید میڈیکل سٹور نے ریکارڈ کر لی جس میں ڈاکوؤں کو بڑی دیدہ دلیری سے واردات کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے
    ضلع میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہریوں نے آئی جی پنجاب ،آر او شیخوپورہ اور ڈی پی او قصور سے از خود نوٹس لینے کی استدعا کی ہے

  • سرکاری رجسٹری محرر کے خلاف مقدمہ،گرفتاری کیلئے چھاپے

    سرکاری رجسٹری محرر کے خلاف مقدمہ،گرفتاری کیلئے چھاپے

    قصور
    سرکاری ریکارڈ میں رودوبدل کرکے لوگوں کی زمینے ہتھیانے والے سرکاری
    رجسٹری محرر کے خلاف مقدمہ درج،گرفتاری کیلئے چھابے

    تفصیلات کے مطابق سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل اور خسرہ نمبر تبدیل کرکے زمین ہتھیانے والا سابق رجسٹری محرر شیخ بلال احمد سمیت دو افراد کے خلاف ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے تفتیش کرنے کے بعد مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے جبکہ مقدمہ کے مدعی اخلاق احمد نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور کو بتایا کہ اس کا رقبہ تعدادی 1K-0Mکھاتہ نمبر 155/188کھتونی نمبر 1461 خسرہ نمب ر565 موضع راجہ جنگ خرید کیا گیا تھا جس میں رقبہ کے مطابق اس نے درست حدود اربعہ اور خسرہ نمبر 565 رجسٹری بیعنامہ میں تحریر و تصدیق کروایا تھا بعد ازاں ملزمان شیخ بلال احمد اور پرائیویٹ منشی خالد عزیز ولد محمد شفیع نے سائل سے رقبہ چھیننے اور ناجائز قبضہ کرنے کے لیے ایک عدد دعویٰ حکم امتناعی سائل کےخلاف دائر کیا اور دعویٰ کے ساتھ جو بیع نامہ کی دستاویز نمبر 13875 کی ہیں اس کے صفحہ نمبر 3 میں خسرہ نمبر 593 اور حدود اربعہ کی جگہ خالی چھوڑ دی تھی جب سائل کو بے بنیاد دعویٰ کا علم ہوا تو سائل نے فوری طور پر دعویٰ دائر کرکے بیع نامہ بحق ملزمان کو چیلنج کیا ملزمان نے خود اپنے دعویٰ میں لکھا ہے کہ حدود اربعہ کے چاروں اطراف خالی جگہ ہے جس پر بعدالت نوید کنول سول جج نے اس سارے واقعہ کی انکوائری محکمہ اینٹی کرپشن کو دی تاہم محکمہ اینٹی کرپشن نے ملزمان سابق رجسٹری محرر شیخ بلال اور خالد عزیز کو اس سارے واقعہ کا قصور وار ٹھہراتے ہوئے ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں

  • مقامی صحافی کی دعوت ولیمہ میں سول سوسائٹی و صحافی برادری کی شرکت

    مقامی صحافی کی دعوت ولیمہ میں سول سوسائٹی و صحافی برادری کی شرکت

    قصور
    مقامی صحافی ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی قصور عبدالغفار ریاض ( جرار شاکر) کی دعوت ولیمہ میں سول سوسائٹی و صحافی برادری تحریک اللہ اکبر اور عوام دوست اتحاد کے عہدیداران کی شرکت،صحافی کو شادی کی مبارکباد

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن مقامی صحافی ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی قصور عبدالغفار ریاض ( جرار شاکر) کی دعوت ولیمہ کی تقریب المکہ سٹی اڈا نور پور نہر ہوئی
    جس میں سول سوسائٹی و صحافی برادری کے علاوہ عوام دوست اتحاد قصور اور تحریک اللہ اکبر پاکستان کے عہدیداران نے بھی شرکت کی
    دعوت ولیمہ کے موقع پر کالم نگار و ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی قصور غنی محمود قصوری،عبدالستار شیر محمد،سماجی کارکن حماد اسماعیل یزدانی،ابتسام الہی ظہیر،احسن جمال،حافظ بلال،علامہ احسان اکبر ظہیری،اللہ اکبر تحریک پاکستان پی پی 176 یوتھ ونگ کے چئیرمین عمر مغل ،عبداللہ طاہر،محمد نوید،محمد یوسف سلفی،ساجد مقبول و دیگر نے شرکت کی
    شرکاء نے صحافی کو شادی کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا