Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • 21 روز قبل لاپتہ ہونے والا نوجوان تاحال لاپتہ

    21 روز قبل لاپتہ ہونے والا نوجوان تاحال لاپتہ

    قصور
    21 روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا 35 سالہ نوجوان ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود تاحال نا مل سکا

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقہ کوٹ اسلام پورہ کا رہائشی فیاض احمد ولد محمد یاسین قوم انصاری 23/11/21 سے اپنے کام دین گڑھ الخیر ٹینری سے واپسی آتے ہوئے شام 6 بجے کے قریب لاپتہ ہوا جسے ہر جگہ ڈھوندا گیا مگر کوئی سراغ نا ملا
    اس کے والد غلام یاسین کا کہنا ہے کہ ہم نے اسے ہر جگہ تلاش کیا لیکن کہیں سے کوئی سراغ نا ملا ہے جس پر میں نے اس کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ بی ڈویژن قصور میں درج کروا دی ہے اور آج اسے لاپتہ ہوئے 21 دن سے ہو گئے ہیں میری ڈی پی او قصور سے استدعا ہے کہ جلد سے جلد میری بیٹے کو تلاش کیا جائے
    جبکہ دوسری جانب پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور پولیس نے بذریعہ سوشل میڈیا بھی لاپتہ نوجوان کے پوسٹر لگا دیئے ہیں اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس بابت کسی کو کچھ معلوم ہو تو فوری پولیس کو دیئے گئے نمبران پر مطلع کیا جائے نیز پولیس کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنیکل طریقوں سے بھی لاپتہ نوجوان کا سراغ لگایا جا رہا ہے

  • سکولوں کے اوور لوڈڈ رکشوں کے باعث بچے غیر محفوظ

    سکولوں کے اوور لوڈڈ رکشوں کے باعث بچے غیر محفوظ

    قصور
    شہر و گردونواح کے دیہات سے سکول کے بچوں کو رکشوں میں جانوروں کی طرح لاد کر لایا اور لیجایا جانے لگا،ضلعی انتظامیہ و چائلڈ پروٹیکشن بیورو بے خبر،کئی حادثات رونما ہو چکے

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح کے دیہات میں معصوم بچوں کو سکول لانے اور لیجانے کیلئے جانوروں کی طرح رکشوں میں لادا جاتا ہے نیز رکشے کی سیٹوں کے علاوہ ایکسٹرا سیٹیں لگا کر بچوں کو بٹھایا جاتا ہے جس کے باعث رکشے اوور لوڈ ہوجاتے ہیں اور اس باعث ابتک کئی حادث رونما ہو چکے ہیں مگر اس سب کے باوجود ضلعی انتظامیہ و چائلڈ پروٹیکشن بیورو چپ سادھے ہوئے ہے حالانکہ روزانہ درجنوں رکشے ڈسٹرکٹ کورٹس قصور کے سامنے سے بھی گزرتے ہیں مگر افسوس کہ افسران کی نظر کبھی ان معصوم بچوں پر نہیں پڑی
    شہریوں نے بچوں کو لیجانے والے سکولوں کے اوور لوڈنگ رکشوں کے خلاف کاراوئی کا مطالبہ کیا ہے

  • ہسپتال کا سنگ بنیاد،زندہ دلان قصور نے ایک ہی دن میں 50 لاکھ فنڈ دیا

    ہسپتال کا سنگ بنیاد،زندہ دلان قصور نے ایک ہی دن میں 50 لاکھ فنڈ دیا

    قصور
    چند ماہ قبل تھیلیسیمیا سے وفات پانے والے مرحوم بچے کی پکار پر زندہ دلان قصور نے ہسپتال کی تعمیر کیلئے جگہ دی اور پیسوں کے ڈھیر لگا دیئے،ایک ہی دن میں 50 لاکھ کا فنڈ ،ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل تھیلیسیمیا مرض سے وفات پانے والے بچے مرحوم احمد کے خواب اور خواہش کو پورا کرنے کے لیے کل احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا جس میں مہمانوں کا استقبال تھیلیسیمیا کے مریض بچوں نے کیا
    حافظ ابوالقاسم صاحب نے خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر اہل علاقہ بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے
    ضلع بھر کی تمام صحافی تنظیموں نے بھرپور کوریج کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے فنڈ کی اپیل کی
    جس کے بعد زندہ دلان قصور نے خوب بڑھ چڑھ کر فنڈ دیا اور تقریباً 50 لاکھ روپیہ فنڈ اکھٹا ہوا جس میں کچھ نقد اور کچھ افراد نے وعدے کئے
    فنڈ کی اپیل کے طور پر یہ کنگن پور کی تاریخ کا سب سے بڑا فنڈ پروگرام ثابت ہوا
    کئی افراد نے ہزاروں اینٹیں بھی فنڈ میں جمع کروائیں
    فاونڈیشن نے اللہ کی مدد اور لوگوں کے تعاون سے ایک سال میں یہ ہسپتال مکمل کرنے کا عزم کیا ہے
    تھیلیسیمیا کے مریض بچوں و فاؤنڈیشن نے کہا کہ اللہ تعالی جگہ عطیہ کرنے والوں چوہدری محمد اقبال خاں ملک نعیم حیدر ایڈووکیٹ چوہدری طارق خاں ایڈوکیٹ حاجی محمد اشرف جوئیہ چوہدری پرویز بلوچ ایڈووکیٹ اور اس کی تعمیر و ترقی میں تعاون کرنے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے
    نیز آرائیں فارمیسی چونیاں، محسن رائس ملز چونیاں، اعجاز سکندر میموریل ہسپتال کنگن پور، و دیگر تاجر برادری نے دل کھول کر عطیات دیئے جس پر بچوں نے تمام نیک دل افراد کو دعائیں دیں

  • ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ جاری

    ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ جاری

    قصور
    ضلع قصور اور خاص کر تحصیل چونیاں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ عروج پر ،شہری شدید پریشان،ڈی او قصور سے چوروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور اور خاص کر تحصیل چونیاں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ عروج پر ہے

    شبیر احمد گوندل ممبر چونیاں بار کونسل کی کچھ عرصہ قبل چوری ہونے والی موٹرساہیکل نمبری 3442 ماڈل 18 CD70 رنگ سرخ جس کی FIR نمبری 702/21 تھانہ سٹی چونیاں میں درج ہے مگر مقامی پولیس اسے برآمد کرنے میں ناکام ہے
    واضع رہے کہ ضلع بھر اور خاص طور پر تحصیل چونیاں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں عروج پر ہیں جس کے باعث شہری سخت پریشان ہیں اور ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ازخود نوٹس لے کر چوروں کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرکے مالکان کے حوالہ کی جائے اور چوروں کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے تاکہ موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ رک سکے

  • مجرمان کو عامی افراد کا خود سزا دینا منافی اسلام ہے

    مجرمان کو عامی افراد کا خود سزا دینا منافی اسلام ہے

    قصور
    سری لنکن شہری کا قتل منافی اسلام ہے ،ماورائے عدالت قتل اسلامی شریعت کے خلاف ہے ،سزا دینے کا اختیار ریاست کا ہے نا کہ عامی افراد کا ،نئے تعینات ہونے والی کابینہ اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کو مبارکباد،علامہ احسان اکبر ظہیری

    تفصیلات کے مطابق رئیس مرکز ابن الخطاب اسلامیہ الہ آباد قصور حضرت مولانا علامہ احسان اکبر ظہیری نے کہا ہے کہ سری لنکن شہری کا قتل منافی اسلام ہے کیونکہ مجرمان کو سزا دینے کا اختیار ریاست کا کام ہے ناکہ عامی افراد کا اگر ہر سزا عامی افراد کے سپرد کر دی گئی تو معاشرے میں شدید بگاڑ پیدا ہو گا اسی لئے ریاست کے تابع رہنا لازم ہے
    علامہ احسان اکبر ظہیری نے نئے تعینات ہونے والے صدر اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان حافظ محمد عامر صدیقی،جنرل سیکریٹری حافظ سلمان اعظم،صدر اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب حافظ قسیم شیخوپوری کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا
    نیز علامہ صاحب نے کہا کہ قوم اللہ رب العزت کی طرف رجوع کرے اور قرب الٰہی حاصل کرکے دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کرے یہی ہمارے مسلمان ہونے کا تقاضہ ہے

  • تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کا سنگ بنیاد،مریض بچوں کا پیغام

    تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کا سنگ بنیاد،مریض بچوں کا پیغام

    قصور
    کنگن پور میں احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کا سنگ بنیاد 10 دسمبر کو رکھا جائے گا ،مریض بچوں کا زندہ دلان قصور کے نام پیغام

    تفصیلات کے مطابق تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنکن پور کے زیر سایہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور میں احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور کا سنگ بنیاد 10 دسمبر کو رکھا جائے گا جس میں ضلع بھر سے سیاسی ،سماجی،صحافی اور سول سوسائٹی شحضیات شرکت فرمائینگی

    تھیلیسیمیا کے مریض بچوں نے ہسپتال کے قیام کے لئے جگہ اور پیسہ دینے والے افراد کا شکریہ ادا کیا
    تھیلیسیمیا مرض میں مبتلا بچی ماہم نے کہا کہ ہمارے والدین ہمارے لئے خون ڈھونڈنے کیلئے پریشان رہتے تھے کیونکہ خون ہر ہفتہ حاصل کرنا بہت مشکل ہے ہم تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنگن پور کے بے حد مشکور ہیں جو ہمیں خون مہیا کرتے ہیں اور قصور سے لاہور انتقال خون کیلئے لے کر جاتے ہیں
    قصور سے لاہور کا سفر ہمیں تھکا دیتا ہے
    ہماری پریشانی دیکھتے ہوئے زندہ دلان قصور نے احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کیلئے جگہ اور پیسہ دیا جس پر ہم تمام افراد کے بے حد شکر گزار ہیں

  • سرکاری قیمتوں کی بجائے من مانے ریٹوں پر اشیاء کی فروخت

    سرکاری قیمتوں کی بجائے من مانے ریٹوں پر اشیاء کی فروخت

    قصور
    مرغی فروشں کی من مانیاں جاری،سرکاری نرخ سے زائد قیمتوں پر گوشت کی فروخت جاری،گاہکوں کے پوچھنے پر کہنے لگے ہم قانونی ریٹ کو نہیں مانتے،ہمارے ریٹ پر لینا ہے تو لو ورنہ چلے جاؤ

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں دیگر اشیاء خوردونوش کی طرح مرغی فروشوں نے بھی اپنی من مانیاں کر رکھی ہیں
    نمائندہ باغی ٹی وی کو ملک فرقان سکنہ کھارا نزد قصور بائی پاس نے بتایا کہ میں بروز اتوار اپنے قریبی دکاندار سعید میئو سے گوشت لینے اس کی دکان پر گیا تو مجھے گوشت کا ریٹ 330 روپیہ بتایا جس پر میں نے اس دن کی لگی پرچی پر درج قیمت 281 پر گوشت فروخت کرنے کا کہا تو مجھے اس نے کہا کہ میں کسی سرکاری ریٹ کو نہیں مانتا اگر اسی ریٹ پر گوشت لینا ہے تو لے لو ورنہ دکان سے چلے جاؤ
    ضلع بھر میں ہر دکاندار اپنی مرضی کے ریٹ پر اشیاء فروخت کر رہے ہیں جس پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور و چاروں تحصیلوں کے اے سی صاحبان سے کاراوئی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو اصل قیمتوں پر چیزیں مل سکیں اور اس مہنگائی کے دور میں لوگ سکھ کا سانس لیں

  • جانبحق نوجوان کو اٹھاتے پھر حادثہ،8 اور زخمی

    جانبحق نوجوان کو اٹھاتے پھر حادثہ،8 اور زخمی

    قصور
    کنگن پور سے لاہور جاتے ہوئے الہ آباد کے قریب کنٹیر کیساتھ ٹکرانے سے نوجوان موٹر سائیکل سوار جانبحق ساتھی زخمی،پیچھے سے ایک اور تیز رفتار موٹر سائیکل ٹکرا گئی،آٹھ مذید زخمی

    تفصیلات کے مطابق کنگن پور کا رہائشی نوجوان محمد علی ولد محمد اختر کنگن پور سے لاہور اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے ایک ساتھی کے ساتھ جا رہا تھا کہ الہ آباد کے نزدیک سرور فوڈ کے قریب موڑ کاٹتے کنٹینر سے موٹر سائیکل جا ٹکرائی جس سے محمد علی موقع پر خالق حقیقی سے جا ملا اور اس کا دوسرا ساتھی شدید زخمی ہو گیا جنہیں لوگ اٹھانے میں مصروف تھے کہ پیچھے سے حجرہ شاہ مقیم سے آتی ہوئی تیز رفتار موٹر سائیکل زخمیوں کو اٹھانے والوں سے جا ٹکرائی جس کے باعث کل آٹھ افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے
    حادثہ صبح 6 بجے پیش آیا
    حادثہ کنٹیر والے کی غفلت کے باعث پیش آیا

    خالق حقیقی سے جا ملنے والا محمد علی انتہائی متقی اور پرہیز گار نوجوان تھا جس کی وفات کی خبر سن کر پورا علاقہ غم میں ڈوب گیا
    اہلیان علاقہ نے محمد علی کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعائیں کی ہیں

    ریسکیو 1122 نے تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا ہے جن کا علاج جاری ہے

  • ڈریپ کی پابندی کے باوجود بغیر لاک سرنجوں کی فروخت

    ڈریپ کی پابندی کے باوجود بغیر لاک سرنجوں کی فروخت

    قصور
    آٹو لاک سرنجز کی کوالٹی انتہائی ناقص،پلنجر کھولتے ہی ٹوٹنے لگا،قیمت بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں،ڈریپ کی طرف سے ممانعت کے باوجود پرانی بغیر لاک سرنجز کی فروخت تاحال جاری،ٹرسٹ نامی بغیر لاک سرنج پورے شہر میں سرعام فروخت ہونے لگی

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان ( ڈریپ ) نے سختی سے بغیر لاک سرنجز کی فروخت منع کی ہوئی ہے تاہم پابندی کے باوجود شہر قصور و گردونواح میں بغیر لاک سرنجز فروخت ہو رہی ہیں جبکہ مارکیٹ میں نئی آٹو لاک سرنجز کی کوالٹی انتہائی ناقص ہے
    نئی آنے والی مختلف کمپنیوں کی آٹو لاک سرنجز کے پلنجر کو ہاتھ لگاتے ہی پلنجر ٹوٹ جاتا ہے اور سرنج بیکار ہوو جاتی ہے جبکہ اکثر سرنجز لاکڈ آ رہی ہیں جو کہ استعمال کے قابل ہی نہیں رہتیں او بابت میڈیکل عملہ سخت پریشان ہے
    نیز بلیک مارکیٹنگ مافیا نے ایک بار پھر بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرنجوں کی فی ڈبی کی کی قیمت 400 سے بڑھا کر 700 تک کر دی ہے جس سے لوگ انتہائی سخت پریشان ہو کر رہ گئے ہیں بعض اوقات ہر پانچویں سرنج خراب نکلتی ہے لوگوں نے وزیر صحت و ڈریپ سے نوٹس لے کر کاراوائی کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈی ایچ کیو میں ڈینگی کا علاج جاری،بیماری میں کمی

    ڈی ایچ کیو میں ڈینگی کا علاج جاری،بیماری میں کمی

    قصور
    مہلک مرض ڈینگی سے لڑنے میں ڈی ایچ کیو قصور کا عملہ پیش پیش ، ڈاکٹر وسیم اعجاز کی سربراہی میں دو ماہ میں 500 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا ،مریضوں کا ٹیسٹ فیسوں کے علاوہ عملہ ہسپتال پر اظہار اطمینان،مریضوں کی ڈاکٹروں کو دعائیں

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی مہلک مرض ڈینگی کا وار تیز رہا ہے جس میں اب قدرے کمی واقع ہوئی ہے
    ڈی ایچ کیو قصور میں ڈاکٹر وسیم اعجاز کی سربراہی میں میڈیکل وارڈ کے عملہ و ڈاکٹر حسیب،ڈاکٹر صغیر،ڈاکٹر عمران اور ڈاکٹر شرجیل نے دو ماہ کے اندر تقریباً 500 مریضوں کا علاج کیا اور مریضوں کا بھرپور خیال کیا جبکہ ڈاکٹر وسیم اعجاز نے مریضوں کو مفت مشورے کیلئے اپنا پرسنل نمبر بھی دیا اور علاج کروا کر جانے والے مریضوں سے کہا کہ کسی بھی پریشانی کی صورت میں مجھ سے فوری اور مفت مشورہ کریں تاکہ اس مہلک مرض کو پھیلنے سے روکا جائے
    ڈینگی کے مریضوں نے ٹیسٹوں کی فیسوں کے علاوہ ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کے عملہ و ڈاکٹروں کے طریقہ علاج کو داد تحسین پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا
    دو ماہ بعد ڈینگی کے وار میں کچھ کمی ہو رہی ہے
    ڈاکٹر وسیم اعجاز کا کہنا ہے کہ شہری مچھروں کی افزائش کو روکیں اور تازہ پھلوں و جوسز کا استعمال کریں اور ڈینگی کی کوئی بھی علامت ظاہر ہوتے ہی ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا رخ کریں جہاں ان کا فری علاج کیا جائے گا