Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • نوجوان کو دوران پیشی دھمکیاں،واپسی پر لاپتہ

    نوجوان کو دوران پیشی دھمکیاں،واپسی پر لاپتہ

    قصور
    عدالت پیشی پر گئے شحض کو عدالت میں دھمکیاں،واپسی گھر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ،لاپتہ ہوئے چوتھا دن،پولیس ایف آئی آر درج کرنے سے انکاری

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبہ راؤخانوالہ کا رہائشی ملک ظفر اقبال ولد محمد عاشق ملک 8 نومبر کو اپنی پیشی پر ضلع کچہری قصور گیا جسے اس کے مخالفین نے کچہری میں دھمکیاں لگائیں جس کی اطلاع ظفر نے اپنے وکیل کو کی
    وکیل نے دوران پیشی جج کو بتایا کہ میرے مؤکل کو دھکیاں لگائی جا رہی ہیں
    پیشی سے فارغ ہو کر ظفر اقبال اپنی موٹر سائیکل نمبری LEW 6976 پر اپنے گھر راؤخانوالہ کی طرف واپس آ رہا تھا کہ اس کے گھر والوں نے اس کے ساتھ اس کے موبائل فون پر رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ میں موضع نول پر پہنچ چکا ہوں اور چند منٹ تک پہنچ جاؤنگا
    موضع نول اور موضع راؤخانوالہ کا فاصلہ تقریبا 10 کلومیٹر ہے مگر کافی ٹائم گزرنے کے بعد بھی جب وہ گھر نا پہنچا تو گھر والوں نے نمبر ملایا جو کہ بند تھا
    پریشان ہو کر گھر والے وکیل کے پاس پہنچے تو وکیل نے بتایا کہ ظفر نے مجھے مطلع کیا تھا کہ اسے دھمکیاں لگائی جا رہی ہیں جس کا تذکرہ دوران پیشی جج سے کیا گیا ہے
    ظفر کے لواحقین نے رشتہ داروں سے پوچھا تاہم کوئی سراغ نا ملا جس پر تھانہ صدر قصور اطلاع کی گئی جنہوں نے تاحال چوتھا دن گزرنے کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں دی
    ظفر کے گھر والوں نے ڈی پی اور قصور سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • قصور کی طالبہ کی لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن

    قصور کی طالبہ کی لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن

    قصور
    الہ آباد میں قائم رائل ایجوکیشن کمپلیکس کی نہم کلاس کی طالبہ ثمرہ عارف نے لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی،شاندار کارکردگی پر سکول پرنسپل و طالبہ کو مبارک باد

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبہ الہ آباد میں واقع رائل ایجوکیشن کمپلیکس کی نہم کلاس کی طالبہ ثمرہ عارف رولنمبر 435640 نے لاہور بورڈ میں 505 نمبروں میں سے 505 نمبر لے کر لاہور بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کی جس پر اہلیان علاقہ الہ آباد و ضلع بھر کی،وکلا برادری، صحافی ،سیاسی،سول سوسائٹی ،و کالم نگار و ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی قصور غنی محمود قصوری،مشہور سماجی کارکن ابتسام الہٰی ظہیر آف کنگن پور،پولٹری فارمر حافظ بلال آف الہ آباد،مشہور تاجر کنگن پور احسن جمال ،سماجی کارکن کنگن ہور حماد اسماعیل یزدانی ،سوشل ورکر الہ آباد ساجد مقبول،سوشل ورکر و مشہور تاجر کوٹ رادہاکشن محسن عبداللہ قصوری،سینئر جرنلسٹ قصور غفار ریاض،سی او ڈیلی پنجاب قصور اسامہ شفیق،سماجی کارکن بھائی پھیرو عبدالحفیظ و دیگر نے ننھی طالبہ ثمرہ عارف و سکول پرنسپل عمران نوید کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ادارے کی مذید ترقی کیلئے دعا کی

  • ڈینگی کا وار تیز،ضلعی انتظامیہ نے سپرے نا کیا

    ڈینگی کا وار تیز،ضلعی انتظامیہ نے سپرے نا کیا

    قصور
    کوٹ اندرون موریگیٹ،کوٹ بدر دین،و دیگر علاقوں میں ڈینگی بخار خطرناک حد تک بڑھ گیا ،انتظامیہ نے تاحال مچھر مار سپرے نا کیا،لوگ پریشان

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی ڈینگی بخار کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے
    قصور اور گردونواح میں ڈینگی کے وار تیز سے تیز تر ہو رہے ہیں خاص کر قصور شہر میں اندرون کوٹ موریگیٹ،کوٹ بدر دین،کوٹ رکندین و دیگر علاقوں میں ڈینگی بخار بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کی ہٹ ڈھرمی کے باعث ابھی تک مچھروں کے خاتمے کی سپرے نہیں کی گئی جس پر شہری سخت پریشان ہیں کیونکہ ڈینگی کے وار تیز سے تیز تر ہو رہے ہیں اور لوگ بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ رہے ہیں

    شہریوں نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر قصور و گردونواح میں فوری طور پر مچھر مار سپرے کیا جائے تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کم ہو اور لوگ ڈینگی جیسے مہلک مرض سے محفوظ رہ سکیں

  • پرالی کو آگ لگانے سے سموگ میں اضافہ

    پرالی کو آگ لگانے سے سموگ میں اضافہ

    قصور
    قصور اور گردونواح میں سموگ کا راج،دھان کے کئی کاشتکار فصل کی کٹائی کے بعد زمین میں بچ جانے والی پرالی کو آگے لگانے لگے،

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں سموگ کا راج برقرار ہو چکا ہے جس سے شہریوں کو آنکھوں،گلہ،جلد کی بیماریوں کے ساتھ سانس لینے میں دشواری کا بھی سامنا ہے
    قصور و گردونواح میں دھان کی فصل کی کٹائی جاری ہے جس پر اکثر زمیندار حضرات فصل کاٹ کر نکالنے والی مشین چلا کر بچ جانے والی پرالی کو آگ لگا رہے ہیں جس سے سموگ میں مذید اضافہ ہو رہا ہےنیز کئی بھٹہ خشت ابھی تک بند نہیں ہوئے جبکہ محکمہ ماحولیات کی طرف سے بھٹہ خشت کو بند کرنے کا حکم نامہ جاری ہو چکا ہے
    بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر شہریوں نے محکمہ ماحولیات قصور و ڈپٹی کمشنر قصور سے استدعا کی ہے کہ چلنے والے بھٹہ خشت کو بند کروایا جائے اور ان میں زگ زیگ سسٹم لگوایا جائے اور زمینداروں کو پرالی کو جلانے سے روکا جائے تاکہ سموگ کی شدت کم کی جا سکے

  • پیٹرول پمپوں پر لوٹ مار کی انتہاہ،کم پیٹرول ڈالنا وطیرہ

    پیٹرول پمپوں پر لوٹ مار کی انتہاہ،کم پیٹرول ڈالنا وطیرہ

    قصور
    پیٹرول پمپ مالکان کی ملی بھگت سے پیٹرول پمپ عملہ کی بدمعاشی ،ناپ تول میں انتہائی کمی،ضلعی انتظامیہ قصور خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں پیٹرول پمپ مالکان کی ملی بھگت سے عملہ پیٹرول پمپ نے ناپ تول میں کمی کی انتہاہ کرتے ہوئے کم پیٹرول ڈالنا شروع کر دیا ہے
    أج صبح ب8 بجے کے قریب ھٹی ہسپتال قصور بائی پاس پر واقع ٹوٹل پیٹرول پمپ سے مقامی صحافی غنی محمود قصوری نے 450 روپیہ کا پیٹرول اپنی بائیک 70 سی سی ماڈل 21 میں ڈلوایا اور اوکاڑہ کی طرف براستہ رائیونڈ ،چھانگا مانگا سفر کا آغاز کیا جب 94 کلومیٹر سفر کرکے رینالہ خورد سے پیچھے پہنچے تو پیٹرول ختم ہو گیا
    دیئے گئے پیسوں سے 3 لیٹر سے زائد پیٹرول آنا تھا اور کم سے کم ایوریج لگاتے بھی تو مطلوبہ پیٹرول 150 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا تاہم ٹوٹل پمپ کا 450 روپیہ یعنی 3 لیٹر سے زائد پیٹرول محض 94 کلومیٹر سے بھی کم سفر طے کر پایا حالانکہ بائیک میں پہلے سے ہی پیٹرول موجود تھا
    تصدیق کیلئے صحافی نے قریبی پی ایس او پیٹرول پمپ رینالہ خورد کچھ فاصلہ پیچھے ایک لیٹر پیٹرول ڈلوایا جو کہ 62 کلومیٹر بائیک چلانے کے بعد ختم ہوا
    ضلعی انتظامیہ کی ڈیل یا ڈھیل کے باعث پیٹرول پمپ مالکان لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں

    مقامی صحافی نے ڈپٹی کمشنر قصور سے کارؤائی کا مطالبہ کیا ہے

  • سرکاری سکول اساتذہ کو کئی ماہ سے تنخواہیں نا ملیں،سکول بند

    سرکاری سکول اساتذہ کو کئی ماہ سے تنخواہیں نا ملیں،سکول بند

    قصور
    تحصیل پتوکی کے نواحی قصبہ حبیب آباد کے گاؤں تھڑہ کا 1976 سے قائم شد دو کمروں پر مشتمل 300 بچوں کی تعداد والا سکول PEF کی طرف سے اساتذہ کو کئی ماہ سے تنخواہیں نا دینے پر بند کر دیا گیا،گورنمنٹ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف

    تفصیلات کے مطابق قصور میں نظام تعلیم کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں
    تحصیل پتوکی کے نواحی قصبہ حبیب آباد کے گاؤں تھڑہ میں 1976 میں عارضی بلڈنگ بنا کر پرائمری سکول قائم کیا گیا جس کی بلڈنگ 1993 میں محض دو کمروں پر مشتمل تعمیر کی گئی
    اس سکول میں 300 بچے زیر تعلیم ہیں اور کل عملہ 5 افراد پر مشتمل ہے
    اس سکول کو 15_3_2017 کو PEF کے انڈر رجسٹریشن نمبر 35130153 کیا گیا

    لوگوں نے بارہا گورنمنٹ کو سکول کی زبو حالی بارے درخواستیں دیں مگر بے سود رہا
    بلاآخر اہلیان علاقہ نے 17_2_2020 کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ کو تحریری درخواست لکھی جنہوں نے باقاعدہ خود وزٹ کرکے سکول کی خستہ حالی دیکھی تاہم کوئی کاروائی نا کی گئی
    اس کے بعد اہلیان علاقہ نے سابق ڈپٹی کمشنر قصور کو بھی آگاہ کیا جنہوں نے سوائے تسلی دینے کے کچھ نا کیا
    بالآخر کئی ماہ کی تنخواہیں نا ملنے، سکول کی چھت گری ہونے اور بچوں کیلئے فرنیچر نا ہونے کے باعث اس سکول کو گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو بند کر دیا گیا جس پر اہل علاقہ کے 300 غریب بچے گھروں میں بیٹھ گئے ہیں

  • ڈی ایچ کیو میں ڈینگی ٹیسٹ کی فیس زیادہ،پرائیویٹ میں کم

    ڈی ایچ کیو میں ڈینگی ٹیسٹ کی فیس زیادہ،پرائیویٹ میں کم

    قصور
    ڈینگی کے مریضوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں لوٹا جانے لگا ،پرائیویٹ ٹیسٹ فیس 100 روپیہ جبکہ سرکاری ہسپتال میں اسی ٹیسٹ کی فیس 200 روپیہ وصول کی جا رہی ہے

    تفصیلات کے مطابق قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا ہے
    ڈینگی فیور ٹیسٹ کی فیس سرکاری ہسپتال میں 200 روپیہ وصول کی جارہی ہے جبکہ اسی طرح کی پرائیویٹ لیب پر فیس 100 روپیہ لی جا رہی ہے
    سرکاری ہسپتال میں بجائے عوام کو ریلیف دینے کے الٹا دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے
    بیماری سے پریشان مریضوں کو ٹیسٹوں پر زائد فیسیں لے کر مذید پریشان کیا جا رہا ہے
    اسی طرح مین ڈینگی ٹیسٹ کی فیس ڈی ایچ کیو میں 1800 روپیہ لی جا رہی ہے اور پراٸیویٹ لیب والے 1200 روپیہ میں کر کے دے رہے ہیں
    عوام پریشان ہے کہ سرکاری ہسپتال لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے ہوتا ہے کہ لوٹنے کیلئے ؟
    شہریوں نے وزیراعلی پنجاب و وزیر صحت پنجاب سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے

  • بیکری میں واردات،شہری شدید پریشان

    بیکری میں واردات،شہری شدید پریشان

    قصور میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا،مشہور چوک بھٹہ گوریانوالا پر بیکری میں واردات،ڈاکو بے لگام،عوام پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں کئی ماہ سے وارداتوں کا سلسلہ تیز سے تیز تر ہوتا جا رہا ہے
    گزشتہ رات قصور کے مشہور بارونق چوک بھٹہ گوریانوالا میں عمر بیکرز پر تین ڈاکوؤں نے رات ساڑھے دس بجے ڈکیتی کی واردات کی
    ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور
    لاکھوں روپیہ نقدی لوٹی اور بیکری کے اندر موجود گاہکوں سے بھی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ آخر پولیس ان ڈاکوؤں کو پکڑنے میں کیوں ناکام ہے
    واضع رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے قصور و گردونواح میں وارداتوں کا سلسلہ عروج پر ہے جس کے باعث لوگ سخت پریشان ہیں
    شہریوں نے ڈی پی او قصور سے امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کی استدعا کی ہے

  • ڈینگی کا وار تیز، کئی شہری ہسپتال پہنچ گئے

    ڈینگی کا وار تیز، کئی شہری ہسپتال پہنچ گئے

    قصور
    ڈینگی کا وار تیز ،کئی شہری ڈینگی سے متاثر ہو کر ہسپتال پہنچ گئے،انتظامیہ نے تاحال تدراک ڈینگی سپرے نہیں کی،نا ہی ڈینگی سے بچاؤ کی مہم شروع کی

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور و گردونواح میں بھی ڈینگی کا وار تیز ہو گیا ہے جس کے باعث چند دنوں میں ہی کئی شہری ڈینگی کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ چکے ہیں جن کا علاج مختلف ہسپتالوں میں جاری ہے
    قابل افسوس بات یہ ہے کہ انتظامیہ نے نا تو ابھی تک ڈینگی سے بچاؤ کی آگاہی مہم شروع کی ہے اور نا ہی ابھی تک ڈینگی سے بچاؤ کی سپرے کی ہے جس کے باعث ڈینگی مچھر کی تیزی سے افزائش کا خدشہ ہے جبکہ شہر بھر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر بھی ڈینگی مچھر کی افزائش کا سبب ہیں جنہیں اٹھایا نہیں جا رہا

    شہریوں نے ڈی سی قصور و سی ای او ہیلتھ قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈینگی سے بچاؤ کی مہم اور ڈینگی مچھر ختم کرنے کی سپرے کی جائے تاکہ لوگ ڈینگی جیسے خطرناک مرض سے محفوظ رہ سکیں

  • چار لاکھ روپیہ کی واردات،ڈاکو باآسانی فرار

    چار لاکھ روپیہ کی واردات،ڈاکو باآسانی فرار

    قصور
    وارداتیں عروج پر ،لوگ شدید پریشان ،رات نو سے دس بجے کے درمیان حسین خانوالہ چک نمبر 8 تحصیل پتوکی میں دکان پر واردات ، دو ڈاکو چار لاکھ روپیہ گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں وارداتوں کا سلسلہ عروج پر ہے جس سے لوگ غیر محفوظ ہو کر رہ گئے ہیں گزشتہ رات نو سے دس بجے کے درمیان دو ڈاکو طارق کسٹمر سنٹر حسین خانوالہ چک نمبر 8 تحصیل پتوکی پر آئے اور دکان مالک و عملہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر چار لاکھ روپیہ لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے
    ضلع قصور میں چند ماہ سے وارداتوں کا سلسلہ عروج پر ہے جسکے باعث شہری سخت پریشان ہیں اور خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں

    بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہریوں نے ڈی پی او قصور و آئی جی پنجاب سے امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کی استدعا کی ہے