Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • 1 ماہ سے لاپتہ نوجوان کا سراغ نا لگ سکا

    1 ماہ سے لاپتہ نوجوان کا سراغ نا لگ سکا

    قصور
    1 ماہ قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا 35 سالہ نوجوان ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود تاحال نا مل سکا،ورثا سخت پریشان،ڈی پی او قصور سے از خود نوٹس لینے کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقہ کوٹ اسلام پورہ کے رہائشی فیاض احمد ولد محمد یاسین قوم انصاری کے والد نے تھانہ بی ڈویژن قصور کو درخواست دی کہ اس کا بیٹا 23/11/21 سے اپنے کام دین گڑھ الخیر ٹینری سے واپسی آتے ہوئے شام 6 بجے کے قریب لاپتہ ہوا جسے ہر جگہ ڈھوندا گیا مگر کوئی سراغ نا ملا
    اس کے والد غلام یاسین کا کہنا ہے کہ ہم نے اسے ہر جگہ تلاش کیا لیکن کہیں سے کوئی سراغ نا ملا ہے جس پر میں نے اس کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ بی ڈویژن قصور میں درج کروا دی ہے اور آج اسے لاپتہ ہوئے 1 ماہ ہو چکا ہے تاہم اس کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا لہذہ میری ڈی پی او قصور سے استدعا ہے کہ جلد سے جلد میری بیٹے کو تلاش کیا جائے
    جبکہ دوسری جانب قصور پولیس تھانہ بی ڈویژن نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور پولیس نے بذریعہ سوشل میڈیا بھی لاپتہ نوجوان کے پوسٹر لگا دیئے ہیں اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس بابت کسی کو کچھ معلوم ہو تو فوری پولیس کو دیئے گئے نمبران پر مطلع کیا جائے نیز پولیس کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنیکل طریقوں سے بھی لاپتہ نوجوان کا سراغ لگایا جا رہا ہے

  • اے پی ایس کے شہید بچوں کیلئے دعائیہ تقریبات

    اے پی ایس کے شہید بچوں کیلئے دعائیہ تقریبات

    قصور
    سانحہ اے پی ایس کی یاد میں قصور کے بچوں کا شہدائے اے پی ایس سے اظہار یکجہتی،سکولوں میں بچوں کی طرف سے اے پی ایس سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کیلئے دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع کے سکولوں میں اے پی ایس پشاور کی یاد میں سرکاری و نجی سکولوں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے 16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشت گردانہ کاروائی میں شہید ہونے والے بچوں کیلئے دعائیں کیں اور شہید بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نغمے گائے
    بچوں نے دشمن کو اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہر گز ان دہشت گردانہ کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں اور نا ہی اے پی ایس کے بچے ڈرے تھے
    ضلع قصور کے بچوں کا کہنا ہے کہ اے پی ایس پشاور کے بچوں نے اپنی جانیں دے کر دشمن کے نظریات کو خاک میں ملایا اور ہم پڑھ لکھ کر اس ارض پاک کے معزز پڑھے لکھے شہری بن کر دشمن کے عزائم کو خاک آلود کرینگے

  • ٹھیکری پہرہ لازم،خلاف ورزی پر قانونی کاروائی

    ٹھیکری پہرہ لازم،خلاف ورزی پر قانونی کاروائی

    قصور
    ایس ایچ او تھانہ راجہ جنگ کی طرف سے حدود تھانہ میں واقع تمام گاؤں دیہات میں ٹھیکری پہرہ لگانے کا حکم،مساجد سے اعلانات

    تفصیلات کے مطابق دھند کی بدولت بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر کرائم میں کمی لانے کیلئے ایس ایچ او تھانہ راجہ جنگ نے حدود تھانہ میں واقع تمام گاؤں دیہات و قصبوں میں ٹھیکری پہرہ لگانے کا حکم جاری کیا ہے
    پہرہ لگانے کی ذمہ داری نمبردار کے ذمہ لگائی گئی ہے جو ہر گھر کے ایک فرد کا مقررہ وقت آنے تک ایک رات کیلئے پہرہ لگائے گا اور مختلف گلی محلوں میں دو سے تین تین افراد کا پہرہ لگایا جائے گا سرکاری ملازمین کو پہرہ سے استشنی حاصل ہے
    جبکہ پہرہ نا دینے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے
    حدود تھانہ کی تمام مساجد میں ایس ایچ او کی طرف سے اعلانات کروائے گئے ہیں تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم پہرہ دینے کو تیار ہیں جو کہ ہمارا ہی فائدہ ہے کیونکہ دھند کے ان دنوں میں مویشی چوری کی وارداتوں کا سلسلہ تیز ہو جاتا ہے مگر ہر کسی کے پاس ذاتی اسلحہ نہیں لہذہ ہمارا خالی ہاتھ ڈانگ سوٹے کیساتھ پہرہ دینا معنی ہے لہذہ ہمیں ہتھیار دیئے جائیں تاکہ چوروں ڈاکوؤں سے سامنے کی صورت پر ان کا مقابلہ کیا جائے خالی ہاتھ سامنے کی صورت میں ہم کس طرح ان کا مقابلہ کر سکتے ہیں

  • 21 روز قبل لاپتہ ہونے والا نوجوان تاحال لاپتہ

    21 روز قبل لاپتہ ہونے والا نوجوان تاحال لاپتہ

    قصور
    21 روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا 35 سالہ نوجوان ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود تاحال نا مل سکا

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقہ کوٹ اسلام پورہ کا رہائشی فیاض احمد ولد محمد یاسین قوم انصاری 23/11/21 سے اپنے کام دین گڑھ الخیر ٹینری سے واپسی آتے ہوئے شام 6 بجے کے قریب لاپتہ ہوا جسے ہر جگہ ڈھوندا گیا مگر کوئی سراغ نا ملا
    اس کے والد غلام یاسین کا کہنا ہے کہ ہم نے اسے ہر جگہ تلاش کیا لیکن کہیں سے کوئی سراغ نا ملا ہے جس پر میں نے اس کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ بی ڈویژن قصور میں درج کروا دی ہے اور آج اسے لاپتہ ہوئے 21 دن سے ہو گئے ہیں میری ڈی پی او قصور سے استدعا ہے کہ جلد سے جلد میری بیٹے کو تلاش کیا جائے
    جبکہ دوسری جانب پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور پولیس نے بذریعہ سوشل میڈیا بھی لاپتہ نوجوان کے پوسٹر لگا دیئے ہیں اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس بابت کسی کو کچھ معلوم ہو تو فوری پولیس کو دیئے گئے نمبران پر مطلع کیا جائے نیز پولیس کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنیکل طریقوں سے بھی لاپتہ نوجوان کا سراغ لگایا جا رہا ہے

  • سکولوں کے اوور لوڈڈ رکشوں کے باعث بچے غیر محفوظ

    سکولوں کے اوور لوڈڈ رکشوں کے باعث بچے غیر محفوظ

    قصور
    شہر و گردونواح کے دیہات سے سکول کے بچوں کو رکشوں میں جانوروں کی طرح لاد کر لایا اور لیجایا جانے لگا،ضلعی انتظامیہ و چائلڈ پروٹیکشن بیورو بے خبر،کئی حادثات رونما ہو چکے

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح کے دیہات میں معصوم بچوں کو سکول لانے اور لیجانے کیلئے جانوروں کی طرح رکشوں میں لادا جاتا ہے نیز رکشے کی سیٹوں کے علاوہ ایکسٹرا سیٹیں لگا کر بچوں کو بٹھایا جاتا ہے جس کے باعث رکشے اوور لوڈ ہوجاتے ہیں اور اس باعث ابتک کئی حادث رونما ہو چکے ہیں مگر اس سب کے باوجود ضلعی انتظامیہ و چائلڈ پروٹیکشن بیورو چپ سادھے ہوئے ہے حالانکہ روزانہ درجنوں رکشے ڈسٹرکٹ کورٹس قصور کے سامنے سے بھی گزرتے ہیں مگر افسوس کہ افسران کی نظر کبھی ان معصوم بچوں پر نہیں پڑی
    شہریوں نے بچوں کو لیجانے والے سکولوں کے اوور لوڈنگ رکشوں کے خلاف کاراوئی کا مطالبہ کیا ہے

  • ہسپتال کا سنگ بنیاد،زندہ دلان قصور نے ایک ہی دن میں 50 لاکھ فنڈ دیا

    ہسپتال کا سنگ بنیاد،زندہ دلان قصور نے ایک ہی دن میں 50 لاکھ فنڈ دیا

    قصور
    چند ماہ قبل تھیلیسیمیا سے وفات پانے والے مرحوم بچے کی پکار پر زندہ دلان قصور نے ہسپتال کی تعمیر کیلئے جگہ دی اور پیسوں کے ڈھیر لگا دیئے،ایک ہی دن میں 50 لاکھ کا فنڈ ،ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل تھیلیسیمیا مرض سے وفات پانے والے بچے مرحوم احمد کے خواب اور خواہش کو پورا کرنے کے لیے کل احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا جس میں مہمانوں کا استقبال تھیلیسیمیا کے مریض بچوں نے کیا
    حافظ ابوالقاسم صاحب نے خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر اہل علاقہ بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے
    ضلع بھر کی تمام صحافی تنظیموں نے بھرپور کوریج کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے فنڈ کی اپیل کی
    جس کے بعد زندہ دلان قصور نے خوب بڑھ چڑھ کر فنڈ دیا اور تقریباً 50 لاکھ روپیہ فنڈ اکھٹا ہوا جس میں کچھ نقد اور کچھ افراد نے وعدے کئے
    فنڈ کی اپیل کے طور پر یہ کنگن پور کی تاریخ کا سب سے بڑا فنڈ پروگرام ثابت ہوا
    کئی افراد نے ہزاروں اینٹیں بھی فنڈ میں جمع کروائیں
    فاونڈیشن نے اللہ کی مدد اور لوگوں کے تعاون سے ایک سال میں یہ ہسپتال مکمل کرنے کا عزم کیا ہے
    تھیلیسیمیا کے مریض بچوں و فاؤنڈیشن نے کہا کہ اللہ تعالی جگہ عطیہ کرنے والوں چوہدری محمد اقبال خاں ملک نعیم حیدر ایڈووکیٹ چوہدری طارق خاں ایڈوکیٹ حاجی محمد اشرف جوئیہ چوہدری پرویز بلوچ ایڈووکیٹ اور اس کی تعمیر و ترقی میں تعاون کرنے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے
    نیز آرائیں فارمیسی چونیاں، محسن رائس ملز چونیاں، اعجاز سکندر میموریل ہسپتال کنگن پور، و دیگر تاجر برادری نے دل کھول کر عطیات دیئے جس پر بچوں نے تمام نیک دل افراد کو دعائیں دیں

  • ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ جاری

    ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ جاری

    قصور
    ضلع قصور اور خاص کر تحصیل چونیاں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ عروج پر ،شہری شدید پریشان،ڈی او قصور سے چوروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور اور خاص کر تحصیل چونیاں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ عروج پر ہے

    شبیر احمد گوندل ممبر چونیاں بار کونسل کی کچھ عرصہ قبل چوری ہونے والی موٹرساہیکل نمبری 3442 ماڈل 18 CD70 رنگ سرخ جس کی FIR نمبری 702/21 تھانہ سٹی چونیاں میں درج ہے مگر مقامی پولیس اسے برآمد کرنے میں ناکام ہے
    واضع رہے کہ ضلع بھر اور خاص طور پر تحصیل چونیاں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں عروج پر ہیں جس کے باعث شہری سخت پریشان ہیں اور ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ازخود نوٹس لے کر چوروں کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرکے مالکان کے حوالہ کی جائے اور چوروں کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے تاکہ موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ رک سکے

  • مجرمان کو عامی افراد کا خود سزا دینا منافی اسلام ہے

    مجرمان کو عامی افراد کا خود سزا دینا منافی اسلام ہے

    قصور
    سری لنکن شہری کا قتل منافی اسلام ہے ،ماورائے عدالت قتل اسلامی شریعت کے خلاف ہے ،سزا دینے کا اختیار ریاست کا ہے نا کہ عامی افراد کا ،نئے تعینات ہونے والی کابینہ اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کو مبارکباد،علامہ احسان اکبر ظہیری

    تفصیلات کے مطابق رئیس مرکز ابن الخطاب اسلامیہ الہ آباد قصور حضرت مولانا علامہ احسان اکبر ظہیری نے کہا ہے کہ سری لنکن شہری کا قتل منافی اسلام ہے کیونکہ مجرمان کو سزا دینے کا اختیار ریاست کا کام ہے ناکہ عامی افراد کا اگر ہر سزا عامی افراد کے سپرد کر دی گئی تو معاشرے میں شدید بگاڑ پیدا ہو گا اسی لئے ریاست کے تابع رہنا لازم ہے
    علامہ احسان اکبر ظہیری نے نئے تعینات ہونے والے صدر اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان حافظ محمد عامر صدیقی،جنرل سیکریٹری حافظ سلمان اعظم،صدر اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب حافظ قسیم شیخوپوری کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا
    نیز علامہ صاحب نے کہا کہ قوم اللہ رب العزت کی طرف رجوع کرے اور قرب الٰہی حاصل کرکے دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کرے یہی ہمارے مسلمان ہونے کا تقاضہ ہے

  • تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کا سنگ بنیاد،مریض بچوں کا پیغام

    تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کا سنگ بنیاد،مریض بچوں کا پیغام

    قصور
    کنگن پور میں احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کا سنگ بنیاد 10 دسمبر کو رکھا جائے گا ،مریض بچوں کا زندہ دلان قصور کے نام پیغام

    تفصیلات کے مطابق تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنکن پور کے زیر سایہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور میں احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور کا سنگ بنیاد 10 دسمبر کو رکھا جائے گا جس میں ضلع بھر سے سیاسی ،سماجی،صحافی اور سول سوسائٹی شحضیات شرکت فرمائینگی

    تھیلیسیمیا کے مریض بچوں نے ہسپتال کے قیام کے لئے جگہ اور پیسہ دینے والے افراد کا شکریہ ادا کیا
    تھیلیسیمیا مرض میں مبتلا بچی ماہم نے کہا کہ ہمارے والدین ہمارے لئے خون ڈھونڈنے کیلئے پریشان رہتے تھے کیونکہ خون ہر ہفتہ حاصل کرنا بہت مشکل ہے ہم تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنگن پور کے بے حد مشکور ہیں جو ہمیں خون مہیا کرتے ہیں اور قصور سے لاہور انتقال خون کیلئے لے کر جاتے ہیں
    قصور سے لاہور کا سفر ہمیں تھکا دیتا ہے
    ہماری پریشانی دیکھتے ہوئے زندہ دلان قصور نے احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کیلئے جگہ اور پیسہ دیا جس پر ہم تمام افراد کے بے حد شکر گزار ہیں

  • سرکاری قیمتوں کی بجائے من مانے ریٹوں پر اشیاء کی فروخت

    سرکاری قیمتوں کی بجائے من مانے ریٹوں پر اشیاء کی فروخت

    قصور
    مرغی فروشں کی من مانیاں جاری،سرکاری نرخ سے زائد قیمتوں پر گوشت کی فروخت جاری،گاہکوں کے پوچھنے پر کہنے لگے ہم قانونی ریٹ کو نہیں مانتے،ہمارے ریٹ پر لینا ہے تو لو ورنہ چلے جاؤ

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں دیگر اشیاء خوردونوش کی طرح مرغی فروشوں نے بھی اپنی من مانیاں کر رکھی ہیں
    نمائندہ باغی ٹی وی کو ملک فرقان سکنہ کھارا نزد قصور بائی پاس نے بتایا کہ میں بروز اتوار اپنے قریبی دکاندار سعید میئو سے گوشت لینے اس کی دکان پر گیا تو مجھے گوشت کا ریٹ 330 روپیہ بتایا جس پر میں نے اس دن کی لگی پرچی پر درج قیمت 281 پر گوشت فروخت کرنے کا کہا تو مجھے اس نے کہا کہ میں کسی سرکاری ریٹ کو نہیں مانتا اگر اسی ریٹ پر گوشت لینا ہے تو لے لو ورنہ دکان سے چلے جاؤ
    ضلع بھر میں ہر دکاندار اپنی مرضی کے ریٹ پر اشیاء فروخت کر رہے ہیں جس پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور و چاروں تحصیلوں کے اے سی صاحبان سے کاراوئی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو اصل قیمتوں پر چیزیں مل سکیں اور اس مہنگائی کے دور میں لوگ سکھ کا سانس لیں