Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • عرس بلہے شاہ کی تقریبات محدود،کل ایک روزہ تقریب ہوگی

    عرس بلہے شاہ کی تقریبات محدود،کل ایک روزہ تقریب ہوگی

    قصور
    بابا بلہے شاہ کے عرس کی تقریبات 3 روزہ کی بجائے ایک روزہ ہونگیں،کل ایک روزہ عرس تقریب ہو گی،ضلع بھر میں سرکاری چھٹی ہوگی،ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل

    تفصیلات کے مطابق قصور میں بابا بلہے شاہ کی عرس تقریبات کو کرونا وباء اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر محدود کر دیا گیا ہے
    ہر سال تین روزہ تقریبات منعقد کی جاتی تھیں تاہم اس بار کل 26 اگست کو ایک روز تقریب ہی ہو گی جس میں کرونا ویکسین لگوائے گئے افراد کو ہی شرکت کرنے دی جائے گی اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا لازم ہوگا
    عرس تقریبات انتہائی سادگی سے ادا کی جائیگی گیں اور باقی دو دن دربار کو بند رکھا جائے گا
    دپٹی کمشنر قصور آسیہ گل نے دربار بابا بلہے شاہ پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
    کل عرس کی بدولت پورے ضلع میں سرکاری چھٹی ہو گی

  • کسان سخت پریشان ،ازالے کی استدعا

    کسان سخت پریشان ،ازالے کی استدعا

    قصور
    پتوکی میں کسان پریشان ،پریشانی کے ازالے کیلئے استدعا
    تفصیلات کے مطابق قصور پتوکی ہے علاقے تھانہ سرائے مغل کی حدود میں شیخم کے بااثر زمینداروں کا سرکاری پانی پر قبضہ
    جس پر مقامی کسانوں کا محکمہ زراعت کے افسران اور اورسیز سے باربار رابطے کے باوجود بھی افسران کاروائی کرنے سے گریزاں
    باوثوق ذارئع کے مطابق شیخم کے بااثر زمینداروں نے ویرڈ مینڈر کا پانی نہر میں کوڑا کرکٹ اور ریت کے توڑے پھینک کر پانی بند کرکے اپنی زمینوں کو سیراب کرنے لگے
    اورسیز میاں عامر کی ملی بھگت سے درجنوں دیہاتوں کا پانی عرصہ تقریباً دو سال سے بند کیا ہوا ہے
    موضعات گوپےرا ،اعوان چک 39،چک38،ںیاز بیگ،ہنجرائےکلاں،جھورو،کے سینکڑوں کسان پریشان اور سراپا احتجاج ہیں اور
    کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری، وزیر اعلیٰ پنجاب،وزیراعظم عمران خاں سے اپیل کی کہ ہمارے حق کا پانی ہمیں دیا جائے تاکہ ہماری زمینیں بھی سیراب ہوسکیں

  • بچوں کو جنسی ہراساں کرنے والے کے خلاف کاراوئی کا مطالبہ

    بچوں کو جنسی ہراساں کرنے والے کے خلاف کاراوئی کا مطالبہ

    قصور
    چونیاں میں دس سالہ معصوم بچی کو جنسی ہراساں کرنے والا درندہ باقاعدہ تحریری درخواست دیئے جانے کے باوجود بھی آزاد،معصوم بچے بچیاں و والدین سخت پریشان،وزیراعظم،وزیراعلی پنجاب و آئی جی پنجاب سے کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں معصوم بچے ماضی کی طرح ایک بار پھر غیر محفوظ ہو گئے ہیں
    رانی بی بی زوجہ خرم شہزاد رہائشی محلہ پرانی تحصیل چوک کھاریاں نے تھانہ سٹی چونیاں کو مورخہ 6/8/21 کو درخواست دی کہ اس کی دس سالہ بیٹی ثمن نور طالبہ کلاس پنجم نے گھر آکر بتایا کہ عثمان عرف محمود عرف مودا اس کو ٹیوشن جاتے ہوئے تنگ کرتا ہے اور میرا بازو پکڑتا ہے اور پاؤں پر پاؤں رکھ کر جنسی ہراساں کرتا ہے جس کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ معصوم بچے اور بچیاں محفوظ ہو کر اپنے گھروں سے نکل سکیں تاہم اتنے دن گزرنے کے باوجود ظالم درندہ صفت کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی جس پر متاثرہ لڑکی کی والدہ و معصوم لڑکی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آئی جی پنجاب انعام غنی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے
    واضع رہے گزشتہ سال چونیاں میں بچوں سے جنسی زیادتی اور قتل کے واقعہ کے بعد بچے پہلے ہی غیر محفوظ ہیں اور اب اس جیسے درندہ صفت عناصر کو نشان عبرت نا بنانا قابل تشویش ہے جس سے لوگوں میں تشویش کی لہر پیدا ہو گئی ہے

  • کتوں کی بہتات سے شہری سخت پریشان

    کتوں کی بہتات سے شہری سخت پریشان

    قصور اور گردونواح میں اوارہ کتوں کی بھر مار سے شہری پریشان،کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ جبکہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے کتوں کی تعداد میں کمی کرنے میں ناکام، شہری تنظیموں کا اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے مختلف علاقوں کوٹ حلیم خاں،بستی شاہدرہ،قصاب خانہ،بکرمنڈی چوک،شفیع والا چوک،بستی قاردآباد،اسٹیل باغ،پاکیزہ کالونی اور نواحی علاقے اٹھیل پور نول۔بھیڈیاں کلاں،گنڈا سنگھ والااور دیگر علاقوں میں آوارہ کتوں کا گشت جاری رہائشی علاقوں سے ان آوارہ کتوں کا اخراج لازم ہے مقامی شہریوں اور دیہات کے رہنے والے ان کتوں سے کافی خوفزدہ ہیں قصو ر میں کتوں کے کاٹنے کے ایسے واقعات بھی ہوچکے ہیں جو کہ رپورٹ نہیں کیے گئے اور نہ زخمی ہونے والے افراد سرکاری اداروں تک رسائی حاصل کرسکے ہیں ایسے لوگ جن کو اس کے بارے انفورمیشن نہیں ہے اپنے مقامی علاقوں میں ہی اتائیوں اور نیم حکیموں سے علاج کروا لیتے ہیں زرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ماتحت اداروں کو یہ واقعات رپورٹ کرنے کی زمہ داری سونپی تھی مگر اس کے باوجود بھی کچھ پیش رفت نہیں ہوسکی اور معاملہ یوں کا توں ہی ہے آئے روز آوراہ کتوں کے کاٹنے سے لوگوں کی ہلاکتیں اور زخمی ہونے کے واقعات ہورہے ہیں جو مختلف اخبارات میں شائع بھی ہوچکے ہیں ایک شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق قصور میں چند گنے چنے ہی واقعات ہیں جو رجسٹرد ہیں مگر جو رجسڑڈ نہیں ہوئے وہ الگ ہیں کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی تعداد میں کافی اضافہ ہوچکا ہے جس کے لیے محکمہ صحت کو فوری طور پر آپریشن کلین اپ کرنے کی ضرورت ہے آوارہ کتے اکثر و بیشتر سلاٹر ہاؤسز،پارکوں،فیکٹریوں،پولٹری فارمز اور شادی حالوں کے باہر دندناتے پھر رہے ہیں قصور بھر کے شہریوں،سماجی،سیاسی اور مزہبی تنطیموں کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کو جلد از جلد اس کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قصور کے شہری بھی سکون سے اپنی زندگی گزار سکیں

  • شادی شدہ لڑکی اغواء،والد کی وزیراعلی سے اپیل

    شادی شدہ لڑکی اغواء،والد کی وزیراعلی سے اپیل

    قصور
    15 روز قبل اغواء ہونے والی شادی شدہ لڑکی بازیاب نا ہو سکی،متاثرہ خاندان نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے لڑکی کی بازیابی کی اپیل کر دی

    تفصیلات کے مطابق محمد اکرم کھوکھر رہائشی چھانگا مانگا تحصیل چونیاں نے تھانہ چھانگامانگا میں درخواست دی کہ 8 اگست 2021 کو بوقت 8 بجے شام ملزمان آصف ،فیاض،عمران وغیرہ میری شادی شدہ بیٹی معراج بی بی زوجہ اللہ وسایا کوگن پوائنٹ پر اغواء کرکے لے گئے اور ساتھ زیورات بھی لے گئے

    مغویہ کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی اپنے خاوند سے جھگڑ کر میرے ہاں آئی ہوئی تھی جسے بزور اسلحہ ملزمان نے اغواء کیا ہے جس کی تحریری درخواست تھانہ چھانگا مانگا میں دی گئی ہے تاہم کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور ملزمان آزاد گھوم پھر رہے ہیں
    مغویہ کے والد محمد اکرم نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے از خود نوٹس لے کر اپنی بیٹی کو بازیاب کروانے کی اپیل کی ہے

  • دکاندار سڑک پر قابض،لوگ پریشان

    قصور
    الہ آباد میں دکاندار سڑک پر قابض ہو گئے،لوگ پریشان
    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے علاقے الہ آباد میں شہر سے کنگن پور روڈ کے دونوں اطراف میں دکانداروں نے چار چار پانچ پانچ ریڑھیاں دکانوں کے آگے لگوا کر ان سے کرایہ وصول کر کے انکروچمنٹ کی انتہاء کی ہوئی تھی جس کی وجہ سے کنگن پور روڈ پر ہر وقت ٹریفک جام رہتی تھی آج ٹریفک پولیس کے آفیسر عمران منیر اور انکی ٹیم نے دونوں اطراف میں لگی ریڑھیاں ۔اور سٹال جو روڈ پر تھے آپریشن کیا اور تمام کلیئر کروا دئیے۔لوگوں نے ڈی پی قصور اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس کے احکامات کی روشنی میں انچارج الہ آباد عمران منیر اور اس کی ٹیم کا یہ احسن اقدام بے حد سراہا جانے کے قابل ہے

  • ڈپٹی کمشنر کا اداروں کو خراج تحسین

    ڈپٹی کمشنر کا اداروں کو خراج تحسین

    قصور
    ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل کا محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین کی کاوش پریس علماء کرام،سیکیورٹی اداروں ،صحافی برادری و شہریوں کو خراج تحسین

    تفصیلات کےمطابق ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل نے محرم الحرام میں امن و امان کی بحالی اور اتحاد بین المسلمین کی اعلی کاوش پر ضلع بھر کے علماء کرام،سیکیورٹی اداروں،صحافی برادری، شہری و سماجی حلقہ کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی محنت اور لگن سے ضلع قصور میں محرم الحرام میں امن و امان کی فضاء برقرار رہی
    ڈپٹی کمشنر قصور نے خاص کر ڈسٹرکٹ پولیس قصور،ریسکیو 1122 قصور ،سول ڈیفینس قصور،پاکستان آرمی و رینجرز، پی ٹی سی ایل و محکمہ صحت قصور کو خراج تحسین پیش کیا

  • 31 جلوس 48 مجالس،موبائل و انٹرنیٹ سروس بند

    31 جلوس 48 مجالس،موبائل و انٹرنیٹ سروس بند

    قصور
    یوم عاشورہ کے موقع پر موبائل و انٹرنیٹ سروس صبح 8 سے رات 8 بجے تک بند رہی،سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کئے گئے،ضلع میں کل 31 جلوس برآمد ہوئے

    تفصیلات کے مطابق قصور میں کل یوم عاشورہ کے موقع پر زبردست ترین سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے جن کی مانیٹرنگ خود ڈی پی او قصور عمران کشور نے کی
    سیکیورٹی وجوہات کی بدولت کل صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ہر قسم کی موبائل سروس بند رکھی گئی اور انٹرنیٹ سروس بھی بند رہی

    ضلع قصور میں کل 31 جلوس برآمد ہوئے جبکہ 48 مجالس ہوئیں جن کی سکیورٹی کے فرائض قصور پولیس نے سر انجام دیئے
    قصور شہر میں سادات منزل سے جلوس کا آغاز ہوا اور ڈائیورشن روٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ الحسینہ کوٹ رکندین پر اختتام پذیر ہوا
    یوم عاشورہ سے پہلے قصور شہر میں تھانہ سٹی اے ڈویژن کی جانب سے کوریج کرنے والے صحافیوں کو سپیشل کارڈ جاری کئے گئے تھے

  • نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے جنسی زیادتی

    نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے جنسی زیادتی

    قصور
    لاہور کی رہائشی لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کر دی اور ویڈیو بنا لی

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی رہائشی صائمہ بی بی سکونتی گرین ٹاؤن لاہور نے ایس ایچ او تھانہ راجہ جھنگ کو درخواست دی کہ چند روز قبل میں دوائی لینے لاہور جنرل ہسپتال گئی تو ہسپتال میں مجھے ملزمان
    عرفان،فرمان،سلیم قوم بھٹی سکونتی موضع میر محمد قصور نے روک کر پوچھا کہ آپ ڈاکٹر ہیں تو میں نے کہا کہ نہیں میں ڈاکٹر نہیں یہاں دوائی لینے آئی ہوں جس پر انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ملازمہ کی ضرورت ہے اگر آپ ملازمت کرنا چائیں تو ہمیں اپنا نمبر دے دیجئے جس پر میں نے انہیں اپنا نمبر دیا تو اگلے دن انہوں نے مجھے کہا کہ آپ کا انٹرویو لینا ہے لہذہ 1 لاکھ 40 ہزار روپیہ لے کر میر محمد پہنچو لہذہ میں رائے ونڈ کی سمت سے رکشہ لے کر میر محمد پہنچی جہاں وہ مجھے ایک کمرے میں لے گئے اور ڈرا دھمکا کر جنسی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی اور مجھے جانے کا کہا اور کہا کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دینگے اور ویڈیو وائرل کر دینگے میں ڈری سہمی باہر آ گئی اور چوک میر محمد میں آکر 15 پر کال تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر میری فریاد سنی تاہم ملزمان بھاگ گئے
    متاثرہ لڑکی نے ڈی پی او قصور سے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • محکمہ صحت و میونسپل کی نااہلی،مچھر کی بہتات

    محکمہ صحت و میونسپل کی نااہلی،مچھر کی بہتات

    قصور
    محکمہ صحت و میونسپل کی نااہلی سے مچھر کی بہتات ہو گئی،ڈینگی مچھر کی افزائش کے ساتھ دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ،عرصہ دراز سے سپرے نہیں کی گئی

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں محکمہ صحت اور میونسپل کی نااہلی کی بدولت مچھر کی بہتات ہو گئی ہے جس کے باعث ڈینگی مچھر کی افزائش کے ساتھ ساتھ ،ملیریا،جلدی امراض و دیگر موذی امراض کے پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے
    ہر سال مچھر سے بچاؤ سے کی جانے والی سپرے عرصہ دراز سے نہیں کی گئی جس کے باعث مچھر کی افزائش بڑی تیزی سے ہو رہی ہے
    شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل سے نوٹس لے کر علاقے میں مچھر سے بچاؤ کی سپرے کروانے کی استدعا کی ہے تاکہ بیماریوں سے بچا جا سکے