قصور
کرونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر فیس ماسک پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے چوک الہ آباد میں ٹریفک وارڈن عمران منیر نے ماسک نہ لگانے پر متعدد مسافر گاڑیاں تھانہ میں بند اور کئی کوجرمانے بھی کئے
تفصیلات کے مطابق کورونا کی چوتھی لہر شروع ہونے پر گزشتہ روز انچارج ٹریفک پولیس چوک الہ آباد عمران منیر نے DRTA حافظ محمد عثمان اور DSP ٹریفک اقبال حمید کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لاہور، قصور، ملتان و دیگر شہروں کو جانے والی مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی ماسک نہ لگانے پر مسافروں میں ماسک تقسیم کئے گئے اور گاڑی مالکان کو جرمانے متعدد گاڑیاں تھانہ میں بند بھی کی کئی اڈا مالکان کو بھی وارننگ جاری کی گئی کہ ماسک پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے آئندہ اگر کوئی مسافر بغیر ماسک گاڑی میں نظر آیا تو گاڑی کو تھانہ میں بند اور اڈا مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی
Author: غنی محمود قصوری
-

فیسں ماسک نا پہننے والوں کے خلاف کارروائی
-

طالبان کی فتح،شہریوں کی ادائیگی نوافل
قصور
دنیا بھر کی طرح اہلیانِ قصور نے بھی افغانستان میں طالبان کی فتح کا خیر مقدم کیا،لوگوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی ،شکرانے کے نوافل ادا کئے ،تفصیلات کے مطابق اہلیان قصور نے افغانستان میں امریکہ کی شکست و طالبان کی کامیابی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے کل کابل کی فتح کے بعد شہریوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی اور شکرانے کے نوافل ادا کئے
سیاسی،سماجی،صحافی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں مکمل قیام امن کیلئے طالبان گورنمنٹ پاکستانی گورنمنٹ سے تعاون کرے گی اور افغانستان کو ایک صحیح اسلامی ریاست کی طرف لے کر جائے گی -

ون ویلڑوں کے خلاف خصوصی کاروائیاں کرنے کا فیصلہ
قصور
یوم آزادی کے موقع پر ڈی او قصور کی جانب سے ون ویلڑوں کے خلاف خصوصی کاروائیوں کا حکم،والد کے خلاف بھی کاروائی کا فیصلہتفصیلات کے مطابق یوم آزادی و عشرہ محرم الحرام کے پیش نظر قصور پولیس نے ون ویلڑوں کے خلاف خصوصی کاروائیوں کا آغاز کیا ہے
ڈی پی او قصور عمران کشور نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کو ون ویلنگ جیسے خونی کھیل کی نظر نہیں ہونے دیا جائے گا
جو بھی کم عمر نوجوان ون ویلنگ کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف کاروائی کے ساتھ ساتھ اس کے والد کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی
یوم آزادی کے موقع پر قصور پولیس کی جانب سے پیٹرولنگ سخت کر دی گئی ہے اور شہر کے داخلی و خارجی ناکوں پر پولیس اہکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے -

پرائمری سکول کو ایلیمنٹری سکول کا درجہ دیا گیا
قصور
گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ نظام دین خان نول تحصیل و ضلع قصور کو ایلمنٹری سکول کا درجہ ملنے پر ایک پروقار تقریب جس میں ندیم ہارون رشید خان المعروف نونی خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت ۔اشرف مائیکل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب انصاف مینارٹیزاور کثیر تعداد میں والدین اور معززین علاقہ نے شرکت کی ۔ مقررین نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن گرین پاکستان کے تحت سکول میں پودا بھی لگایا گیا ۔آخر میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر حاجی ظفر اللہ نے تمام شرکا کی آمد خاص طور پر ندیم ہارون رشید خان المعروف نونی خان کی تعلیم دوست خدمات کا شکریہ ادا کیا -

مکینک اے سی ٹھیک کرنے کی بجائے چرا کر لے گیا
قصور
نواحی گاؤں میں اے سی مکینک اے سی ٹھیک کرنے کی بجائے آؤٹ ڈور پینل چرا کر لے گیا،یہ کیوں کہا کہ جلدی درست کرو اسے لئے چرایا،جو ہوتا ہے کر لوتفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں کھائی ہتھاڑ میں محمد وسیم ولد محمد منور کے گھر ابرار احمد اے سی مکینک سکنہ ڈھولن اے سی ٹھیک کرنے آیا اور اے سی کے پرزے لے گیا کہ اسے دکان پر لیجا کر ٹھیک کرونگا تاہم چار دن گزرنے کے باوجود ٹھیک نا کیا تو وسیم نے اسے اے سی جلد ٹھیک کرنے کا کہا جس پر بات تو تکرار پر پہنچی اور وسیم اپنے گھر آ گیا مگر اسی رات وسیم کا آؤٹ ڈور پینل گھر سے چوری ہو گیا جس کا شبہ مکینک پر ہوا اور اسے کال ملائی تو اس نے کہا کہ میں نے ہی اے سی چوری کیا ہے تم نے مجھے تھانہ کی دھمکی کیوں دی تھی اب جو ہوتا ہے کر لو
مکینک کے ساتھ کال کی ریکارڈنگ وسیم نے کر لی تاہم مکینک پھر بھی اے سی واپس کرنے پر تیار نہیں
متاثرہ شحض نے ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں سے انصاف کی اپیل کی ہے -

پاسپورٹ آفس میں سرعام رشوت وصولی
قصور
پاسپورٹ آفس میں اندھیر نگری چوپٹ راج،سرعام رشوت کا بازار گرم،سیکیورٹی گارڈ و دیگر عملہ لوگوں سے سرعام رشوت لینے لگا،دفتر میں لوگوں کو موبائل استعمال کرنے سے منع کیا جانے لگاتفصیلات کے مطابق قصور پاسپورٹ آفس میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج قائم ہو گیا ہے
سرعام رشوت وصول کی جانے لگی ہے
افسران بالا نے کلیم نامی سیکیورٹی گارڈ کو ساتھ ملایا ہوا ہے اور سرعام رشوت وصول کی جا رہی ہے
کل دوسری تحصیل سے ایک شہری پاسپورٹ بنوانے آیا تو اس سے کہا گیا کہ اپنے والدین کو ساتھ لے کر آؤ یا پھر 1500 روپیہ رشوت دو
سائل نے امر بامجبوری 1500 روپیہ دیئے تو اندر جانے دیا گیا
ہر سائل کو حیلے بہانوں سے تنگ کیا جاتا ہے اور رشوت کا تقاضہ کیا جاتا ہے جبکہ کسی بھی سائل کے موبائل استعمال کرنے پر عملہ فوری چوکس ہو جاتا ہے اور موبائل کے استعمال سے روکا جاتا ہے تاکہ کوئی تصویر کھینچ کر رشوت ستانی کا بھانڈا نا پھوڑ دے
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل سے نوٹس لے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے -

کیمکل دودھ بنانے والے پلانٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
قصور
کوٹ رادھا کشن میں مضر صحت زہریلا دودھ بنانے والا پلانٹ تاحال جاری،اہل علاقہ میں تشویش کی لہرتفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاؤں رٹی پنڈی میں عرصہ دراز سے مضر صحت کیمکل سے دودھ بنانے کا پلانٹ لگا ہوا ہے جو کہ سرعام پورے علاقے کو دودھ سپلائی کرنے کے ساتھ گوالہ حضرات کو بھی دودھ بیچتا ہے
گوالے اس دودھ کی ملاوٹ کرکے اپنا دودھ دکانوں و گھروں میں بیچتے ہیں جس کے باعث لوگوں خاص کر چھوٹے بچوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں
نیز یہ پلانٹ لاہور بھی دودھ کی سپلائی بیجھتا ہے جس پر کوٹ رادھا کشن کی عوام نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن و فوڈ اتھارٹی سے کاروائی کا مطالبہ کیا تھا اور میڈیا پر بات لائی گئی تھی تاہم بات ہائی لائٹ ہونے کے باوجود ابھی تک نا تو اس مضر صحت دودھ پلانٹ کے خلاف کاروائی کی گئی ہے اور نا ہی لوگوں کی فریاد سنی گئی ہے جس پر لوگ سخت تشویش کا شکار ہیں
لوگوں نے کمشنر لاہور ڈویژن و ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

پولیس کی بروقت کوشش،مغوی بازیاب
قصور کے نواح سید پور سے اغواء ہونے والا تاجر پولیس کی بروقت کوششوں سے باحفاظت بازیاب ہو گیا
تفصیلات کے مطابق سید پور کے علاقے سے اغواء ہونے والا تاجریٰسین پولیس کی بروقت کاروائی سے چونیاں کے قریبی علاقے سے بازیاب۔مغوی کے ورثاء میں سے ممتاز اغواء کاروں کو ان کی بتائی ہوئی جگہ پر تاوان کی رقم دینے گیا تو ایلیٹ فورس کے جوانوں نے انہیں دبوچ لیا جس کے نتیجہ میں دو اغواء کار گرفتار جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب اس دوران پولیس اور اغواء کاروں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں ایک ملزم زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ڈ ی،پی،او قصورعمران کشور اور پولیس کی دیگر ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے بروقت کوششوں سے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ -

سابقہ رنجش پر فائر مار کر زخمی کر دیا
قصور
کھڈیاں خاص کے نواحی علاقہ گاؤں کھائی ہتھاڑ میں سابقہ رنجش پر 66 سالہ شحض کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیاتفصیلات کے مطابق کل صبح تھانہ کھڈیاں کے علاقے کھائی ہٹھاڑ میں 66 سالہ حاجی حاجی غلام نبی ولد جان محمد قوم تھیم کو سابقہ رنجش پر ذوالفقار ولد عمر سکنہ کھائی ہٹھاڑ نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا جسے ریکسیو 1122 کے ذریعہ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج جاری ہے
ملزم فائر مارنے کے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے
پولیس تھانہ کھڈیاں خاص قصور نے مقدمہ کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے -

زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی عیادت آر پی او نے کی
قصور
پرسوں تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور کے اہلکاروں کی طرف سے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے اور ایک کو پولیس مقابلہ میں ہلاک کرنے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایلیٹ فورس کے جوان نصراللہ کی آر پی او شیخوپورہ نے عیادت کیتفصیلات کے مطابق پرسوں شام پانچ بجے کے قریب حاجی فرید روڈ قصور حدود تھانہ سٹی اے ڈویژن میں ڈاکوؤں نے ایک دکان پر واردات کی جس کی اطلاع تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور کو ملتے ہی پولیس فورس نے 2 ڈاکوؤں کو موقع پر پہنچ کر گرفتار کر لیا جبکہ دو ساتھی ڈاکوؤں کو تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا پولیس پارٹی جب ایک ڈاکو کو گرفتار کرنے گئی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ ایلیٹ فورس کا جوان نصراللہ شدید زخمی ہو گیا جسے علاج کیلئے لاہور جنرل ہسپتال پہنچایا گیا جہاں آر پی او شیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید نے زخمی اہلکار کی عیادت کی
اور ہر قسم کے اعلی طبی علاج سہولت فراہم کرنے کا حکم جاری کیا
آر پی او نے پولیس جوانوں کی کارکردگی کو سراہا اور داد دی