Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • 23 سالہ تھیلیسیمیا کا مریض چل بسا،اہل علاقہ کو وصیت

    23 سالہ تھیلیسیمیا کا مریض چل بسا،اہل علاقہ کو وصیت

    قصور
    کنگن پور میں 23 سالہ تھیلیسیمیا کا مریض بچہ فوت ہو گیا جس کا جنازہ صبح 8 بجے ادا کیا گیا،بچے نے چند دن قبل قصور میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے ہسپتال بنوانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا،تھیلیسیمیا کیئر فاؤنڈیشن کنگن پور نے 23 سال بچے کو اپنے خرچ پر خون مہیا کیا

    تفصیلات کے مطابق قصور کے شہر کنگن پور میں کل 23 سالہ تھیلیسیمیا کے مریض بچے رانا محمد یونس ولد ماسٹر محمد یونس نے وفات پائی جس کی نماز جنازہ آج صبح 8 بجے
    گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کنگن پور میں ادا کر دی گئی
    اپنی وفات سے کچھ عرصہ قبل اس بچے نے تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے قصور میں ہسپتال بنوانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے لئے اس نے مخیر حضرات اور گورنمنٹ سے اپیل کی تھی
    کنگن پور میں عرصہ دراز سے تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن 100 کے قریب مریض بچوں کو خون مہیا کرنے کے ساتھ ان کی ضروریات زندگی کی ہر چیز مہیا کر رہی ہے
    لوگوں نے 23 سال تک تھلیسیمیا کے مریض بچے کو خون مہیا کرنے پر تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور اس ادارے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے

  • ڈی پی سی کی طرف سے قوم کو یوم دفاع پاکستان کی مبارکباد

    ڈی پی سی کی طرف سے قوم کو یوم دفاع پاکستان کی مبارکباد

    قصور

    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے عہدیداران،ایگزیکٹو،کونسل ممبران کی طرف سے قوم کو یوم دفاع پاکستان کی مبارک،قوم ماضی کی طرح مسلح افواج و اپنے اداروں کیساتھ ہے،ڈی پی سی کا مشترکہ اعلامیہ

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے عہدیداران،ایگزیکٹو ممبران و کونسل ممبر نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں قوم کو یوم دفاع پاکستان کی مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ پوری قوم ماضی کی طرح اب بھی متحد ہے اور اپنی افواج پاکستان و دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ ہے
    اعلامیہ میں بانی پریس کلب سردار شریف سوہڈل،ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ ظفر اقبال چوہدری،نائب صدر قصور رانا عدنان بوبی سیکریٹری جنرل سید تنویر حسین شاہ،سیکریٹری فنانس سید عابد بخاری کونسل ممبران غنی محمود قصوری،سردار سعید سوہڈل،عمران نجفی،ڈاکٹر آصف حنیف،کامران اشرف و دیگر نے قوم کو مبادکباد پیش کرنے کے ساتھ امید کی کہ قوم اب بھی متحد ہی رہے گی اور دشمن کے پروپیکینڈے کو ناکام بناتی رہے گی جس کیلئے صحافی برادری کو خاص کردار ادا کرنا پڑے گا
    خدانخواستہ اگر اب کبھی دشمن نے ارض پاک کی جانب میلی نگاہ سے دیکھنے کی جرات کی تو ماضی کی طرف مسلح افواج کے ساتھ مل کر دشمن کا مقابلہ کیا جائے گا اور دشمن کو اس کی اوقات یاد دلائی جائے نیز شہدا 1965 کے لئے خاص دعا کی گئی

  • موٹر سائیکل چوری کرنے والا گینگ گرفتار

    موٹر سائیکل چوری کرنے والا گینگ گرفتار

    قصور
    ڈی پی اور کے حکم پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز،تھانہ کھڈیاں نے 11 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد اور گینگ کے تین ملزمان گرفتار کر لئے

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے قصور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں
    تھانہ کھڈیاں کے ایس ایچ او عمران آصف اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے کھڈیاں و گردونواح سے چوری ہوئی 11 موٹر سائیکل برآمد کر لیں اور گینگ کو بھی گرفتار کر لیا
    ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے جس میں مذید وارداتوں کا انکشاف متوقع ہے
    ڈی پی او قصور عمران کشور نے تھانہ الہ آباد کو کامیاب کاروائی پر شاباش دی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مذید تیز کرنے کا کہا

  • ڈی پی سی کونسل ممبران کا اہم اجلاس چونیاں میں ہوا

    ڈی پی سی کونسل ممبران کا اہم اجلاس چونیاں میں ہوا

    قصور
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کا چونیاں میں سید عامر حسین تقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس

    تفصیلات کے مطابق چونیاں شہر میں ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے کونسل ممبران کا اہم اجلاس ہوا اجلاس چونیاں کے نجی ہال میں منعقد ہوا اجلاس کی کاروائی کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا جنرل سکریٹری سید تنویر اقبال نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور بانی چیئرمین سردار شریف سوہڈل ، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصورچوہدری ظفر اقبال سینئر نائب صدر رانا منصور احمد، چئیرمین ڈسٹرکٹ ایگزیکٹیو کونسل ملک شرافت علی گوہر ، ممبر ایگزیکٹیو کونسل صابر چوہدری ، اور نائب صدر سید عامر حسین تقوی نے تجاویز پیش کی ۔ سید عامر حسین تقوی نے اپنے صدارتی خطاب میں صحافتی کمیونٹی کی فلاح بہبود کے لئے منصوبہ جات پر روشنی ڈالی اور صحافیوں کے لئے کالونی ، پریس کلب بلڈنگ اورانشورنس کے لئے مطالبات کئے جس کے لئے تمام ممبران نے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اجلاس میں ضلعی صدر چوہدری ظفر اقبال ، سنئیر نائب صدر رانا منصور احمد ، بانی چئیرمین سردار شریف سوہڈل ، جنرل سکریٹری سید تنویر اقبال ، سکریٹری نشر واشاعت عمران نجفی، چئیرمین ایگزیکٹئیو کونسل ملک شرافت علی گوہر ،طالب بھٹہ ، محمد اصغر، صابر چوہدری ، طاہر رحمان وہابی ، سمیر الھادی ، محمد عثمان ، فیض ملک ، عاطف اشرف ،میاں اسلم ،رضوان سیف ،حکیم ابراہیم ظہیر، چوہدری ارشد کمبوہ، طاہر انصاری ،ملک عباس کھوکھر سمیت تحصیل بھر کے کونسل ممبران نےخصوصی شرکت کی، چونیاں میں پریس کلب کی بلڈنگ، ضلع قصور کے صحافیوں کے لئے ہاوسنگ کالونی، صحافیوں کے لئے صحت اور تعلیم کی انشورنس، نوجوان صحافیوں کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کروانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس کے اختتام پر سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب بزرگ صحافی حافظ شریف اشرف اور صابر چوہدری کے اہل خانہ کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی

  • سید علی گیلانی کی وفات پر اظہار غم،وصیت کے مطابق تدفین کا مطالبہ

    سید علی گیلانی کی وفات پر اظہار غم،وصیت کے مطابق تدفین کا مطالبہ

    قصور
    کشمیری و پاکستانی قوم کے دلوں کی دھڑکن ،تحریک أزادی کشمیر کے روح رواں مرد مجاھد سید علی شاہ گیلانی کی وفات پر اہلیان قصور کا اظہار غم،بھارت سے ان کی خواہش کے مطابق قبرستان شہداء میں تدفین کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں،کشمری و پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن عظیم مرد مجاھد سید علی شاہ گیلانی کی وفات پر اہلیان قصور نے گہرے غم کا اظہار کیا ہے اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے
    اہلیان قصور ، سول سوسائٹی،وکلا برادری،سیاسی و صحافی برادری نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ مرحوم کو ان کی وصیت کے مطابق سرینگر کے قبرستان شہداء میں دفن کیا جائے اور ان کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے کشمیریوں کو روکنے سے گریز کیا جائے

  • جاز کمپنی 92 لاکھ واپڈا اور 40 لاکھ جگہ مالکان کا ہڑپ کر گئی

    جاز کمپنی 92 لاکھ واپڈا اور 40 لاکھ جگہ مالکان کا ہڑپ کر گئی

    قصور
    جاز کمپنی سیلولر کسٹمرز کیساتھ واپڈہ،جگہ مالکان و ٹاور سیکیورٹی گارڈز کو چونا لگانے لگی،راؤ خانوالا میں جاز ٹاور کا بل بجلی مبلغ 92 لاکھ مئی 2021 سے پے نہیں کیا،واپڈہ ،جگہ کا کرایہ اور سیکیورٹی گارڈز کی تنخواہیں ہڑپ کرنے کے لئے پہلے ٹاور کو چھوڑ کر نیا ٹاور لگانے کا عندیہ دے دیا،متاثرہ افراد کا وزیراعظم پاکستان و وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق پاکستان غیر ملکی سیلولر کمپنی جاز نے پاکستانی محکمہ واپڈہ،ٹاور لگے زمین مالکان اور سیکیورٹی گارڈز کو شدید پریشان کر رکھا ہے
    قصور کے نواحی قصبہ راؤ خان والا میں لگے جاز ٹاور کا بل بجلی مبلغ 9190552 روپیہ ادا نہیں کیا جو کہ ماہ مئی سے ادا نہیں کیا جا رہا ہے مذید چار سال سے کمپنی کے ٹاور لگے زمین مالکان کو زمین کا کرایہ نہیں دیا گیا جو کہ تقریباً 30 لاکھ روپیہ بنتا ہے جبکہ اسی عرصہ سے ٹاور کے دونوں سیکیورٹی گارڈز بھی تنخواہوں سے محروم ہیں جس کا تقاضہ کئی بار کیا جا چکا ہے
    گزشتہ سال زمین مالکان نے عدالت سے ستے آرڈر بھی لیا تھا جس پر کمپنی نے ٹاور بند کر دیا تھا تاہم بجلی کا بل ادا کر کے دوبارہ ٹاور چلا لیا مگر زمین مالکان و گارڈز کو تسلیوں کے علاوہ کچھ نا ملا
    اب جبکہ 92 لاکھ محکمہ واپڈا 40 لاکھ کے قریب زمین مالکان و سیکیورٹی گارڈز کے بقایا جات رہتے ہیں تو کمال عیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر ملکی کمپنی جاز نے نیا ٹاور لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث قومی رقم بجلی والی محکمہ واپڈا کی اور پاکستانی شہریوں ،زمین مالکان و سیکیورٹی گارڈز کی رقم ڈوب جائے گی
    متاثرہ افراد نے وزیراعظم پاکستان و وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لے کر جاز کمپنی کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • دن دیہاڑے واردات،موٹر سائیکل چھین کر گولی مار دی

    دن دیہاڑے واردات،موٹر سائیکل چھین کر گولی مار دی

    قصور
    پورا شہر ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ،دن دیہاڑے قصور بائی پر واردات،ڈاکو نوجوان کو گولی مار کر موٹر سائیکل،نقدی و قیمتی موبائل فون لے اڑے

    تفصیلات کے مطابق کئی ماہ سے شہر قصور میں ڈاکو راج قائم ہے
    جگہ جگہ وارداتیں ہو رہی ہیں جس سے شہریوں کا جینا حرام ہو گیا ہے
    کل دوپہر ایک بجے ڈاکو قصور بائی پاس نزد بھٹی ہسپتال پر شہری نوید سے سی جی ون ٹو فائیو موٹر سائیکل ،قمیتی موبائل فون و نقدی 5 ہزار روپیہ چھین کر لے گئے اور مزاحمت کرنے پر نوید کو کاربین کا فائر مارا جو کہ اس کی دائیں ٹانگ میں لگا جس سے نوید شدید زخمی ہو گیا جس کا علاج ہسپتال میں جاری ہے

    بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پر اہلیان قصور سخت پریشان ہیں اور قصور پولیس سے امن و امان کی بحالی کی بھیک مانگ رہے ہیں تاکہ سکون کی زندگی گزار سکیں

  • گاؤں دیہات میں اب بھی جوہڑ موجود،سرکار کے بڑے بڑے دعوے

    گاؤں دیہات میں اب بھی جوہڑ موجود،سرکار کے بڑے بڑے دعوے

    قصور
    اس دور میں بھی قصور کے تمام دیہات میں جوہڑ موجود،سرکار بلند و بالا دعوے کرنے میں مصروف،سڑکیں تو کجا گورنمنٹ دیہات کے قریب سے گزرنے والے گندے نالوں میں سیوریج کا پانی نا لیجا سکی

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر کے تمام دیہات میں اس موجودہ دور میں بھی جوہڑ موجود ہیں جہاں سارے گاؤں کا پانی سارا سال جمع رہتا ہے اور مکھیاں مچھر اس گندے پانی پر افزائش پاتے ہیں جبکہ دوسری طرف سرکار سالانہ اربوں روپیہ خرچ کرکے ڈینگی مچھر کے سدباب کا سوچتی ہے مگر حیرت کی بات ڈینگی افزائش کے سب سے بڑے سبب جوہڑوں کو ختم نہیں کیا جا رہا
    ہر گاؤں دیہات بستی کے قریب سے گندے نالے گزرتے ہیں مگر سرکار کو اتنی توفیق نہیں کہ دیہاتوں کے سیوریج کا پانی ان نالوں میں ڈال دیا جائے
    سرکار دعوے کرنے تک محدود ہے جبکہ اس دور میں بھی جوہڑوں کی بدولت لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں
    لوگوں نے سرکار سے رحم کی اپیل کی ہے تاکہ ان کو جوہڑوں کے ختم ہونے اور سیوریج کا پانی نالوں میں جانے سے جدید دور کا احساس ہو اور وہ بھی بدبو سے پاک فضا میں سانس لے سکیں

  • غفلت برتنے والے ہمارے درمیان نہیں ہونگے

    غفلت برتنے والے ہمارے درمیان نہیں ہونگے

    قصور
    اچھی کار کردگی دکھاؤ گے تو محکمہ میں رہو گے معاشرے میں امن دشمن عناصر کے خلاف مزیدگھیرا تنگ کردیا جائے ۔ ڈی پی او قصور عمران کشور

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو طلب کرکے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلع بھر کی صورت حال پر بریفنگ لی
    اس موقع پر ڈی پی او قصور عمران کشور کا کہنا تھا کہ امن دشمن عناصر کے خلاف مزید کارروائیوں عمل بڑھایا جائے اچھی کار کردگی نا دکھانے والے کسی بھی رعائیت کے مستحق نہیں ہونگے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوگا ہر تھانہ کے اندر ایک ذمہ دار پولیس ملازم ہے جسکا فرض ہوتا ہے علاقہ میں کڑی نظر رکھے تاکہ امن دشمنوں کا قلع قمع کیا جائے مزید ڈی پی او قصور نے سختی سے احکامات جاری کیئے کہ کوتاہی اور غفلت برتنے والے ہمارے درمیان نہیں ہونگے

  • نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

    نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

    قصور
    بے روز گار نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ غوثیہ کالونی قصور نزد سردار میرج ہال کے رہائشی 35 سالہ نوجوان شکیل احمد ولد بشیر احمد نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
    واقعہ کی اطلاع پاکر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کی موجودگی میں لاش کو پھندا سے اتار کر ہسپتال پہنچایا
    ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ شکیل احمد کافی عرصہ سے بے روزگار تھا اور اسی پریشانی کے باعث زندگی کا خاتمہ کر لیا
    پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے ہیں اور مذید تفتیش کا آغاز شروع کر دیا ہے