Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • فرنٹ ڈیسک ملازمین کی طرف سے احتجاج کی کال

    فرنٹ ڈیسک ملازمین کی طرف سے احتجاج کی کال

    قصور
    فرنٹ ڈیسک کے ملازمین نے ہڑتال کی کال دے دی،بھرپور احتجاج کیا جائے گا

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں فرنٹ ڈیسک جو کہ سال 2015 سےسٹارٹ ہوا تھا اور جس کو عوام نے بہت پسند بھی کیا ہے اور جسے 2016 تک پورے پنجاب کے ہر ایک تھانے تک پھیلا دیا گیا جس میں پڑھے لکھے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو بزریعہ NTS میرٹ پر بھرتی ہوئی ہے اور ان میں ملازمین کو SSA کو 32000 روپےجبکہ PSA کو 25000 روپے کی فکس سیلری Lump Sumبپر بھرتی کیا گیا تھا
    فرنٹ ڈیکس کے تمام ملازمین نے محکمہ پولیس میں بہت اچھا کام کیااور کرپشن سے پاک نوکری کر رہے ہیں جس کا اعتراف ہر کوئی کرتا ہے
    یکن تقریباً چھ سال گزرنے کے باوجود ان کو نہ تو دیگر محکمہ جات کی طرح کوئی سالانہ انکریمنٹ لگائی گئی ہے اور نہ ہی اب تک ان ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے جس کے پیش نظر فرنٹ ڈیسک کے ملازمین اب تنگ آکر محکمہ پولیس کو خیر باد کہہ رہے ہیں اور فرنٹ ڈیسک کے سینکڑوں ملازمین نے افسران بالا سے اپنے جائز مطالبات پورے کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اگر محکمہ نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو وہ دفتر بند ہڑتال اور بھر پور احتجاج کریں گے

    فرنٹ ڈیسک کے ملازمین نے جناب انعام غنی صاحب انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور جناب غلام محمود ڈوگر صاحب سی سی پی او لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کو مستقل کیا جائے تا کہ مہنگائی کے دور میں اپنا اچھا گزر بسر کر سکیں اور عوام کی فلاح کا یہ کام جاری رہ سکے کیونکہ تھانہ کلچر میں تبدیلی کا یہ پہلا قدم تھا جس کی پولیس افسران نے حکومت پنجاب اور وزیر اعظم سے شاباشیں وصول کیں اور تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کر کے ترقیاں لیں اور اصل حقدار اپنے جائز مطالبات سے محروم ہیں
    فرنٹ ڈیسک ملازمین نے اپنے جائز مطالبات کے حق میں مورخہ 26.7.21 کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کی کال دیدی ہے

  • سرکاری گرین بیلٹ پر قبضہ

    سرکاری گرین بیلٹ پر قبضہ

    قصور
    موڑ کمال چشتی چوک گرین بیلٹ کے اندر پھل فروشوں کا قبضہ گرین بیلٹ توڑ کر اس کے اندر ریڑھیاں کھڑی کر رکھی ہے ضلعی انتظامیہ مکمل خاموش شہر کی سماجی فلاحی سول سوسائٹی تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے کروڑوں روپے کی لاگت سے خوبصورت پودے گرین بیلٹ کے اندر لگائے تھے جن کو پھل فروشوں نے راتوں رات ختم کر کے پودے اکھاڑ کر پھینک دیے اور اس کے اوپر پھول فروخت کرنے والوں نے ریڑھیاں سجالیں ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ ان کے آگے بے بس ھے تمام کام فوٹو سیشن تک محدود ہیں ان لوگوں نے پورے چوک میں قبضہ کر رکھا ہے سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے کے اہلکار ان سے باقاعدہ منتھلی وصول کرتے ہیں جو کاروائی نہیں ہونے دیتے چوک کی خوبصورتی تباہ کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل چوک کا خود دورہ کریں اور ان لوگوں کے خلاف کارروائی کریں اگر ان کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی تو یہ پورے چوک پر قبضہ کرلیں گے اور جو پودے بچ گئے ہیں ان کو ختم کر دیں گے قصور کی سماجی فلاحی تنظیموں نے ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • موبائل فون سروس کمپنیوں کی نا اہلی

    موبائل فون سروس کمپنیوں کی نا اہلی

    قصور
    حسب سابق کی طرح اس عید پر بھی موبائل نیٹ ورک پرابلم رہی،کالز بار بار ڈراپ،انٹرنیٹ سروس نا ہونے کے برابر،عید گزرنے کے باوجود سلسلہ تاحال جاری

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں حسب سابق کی طرح اس بار بھی عید کے موقع پر موبائل فون سروس کمپنیوں کی نااہلی کی بدولت نیٹ ورک پرابلم بنی ہوئی ہے جس کے باعث کال بار بار ڈراپ ہو رہی ہے اور موبائل انٹرنیٹ سروس نا ہونے کے برابر ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے خاص کر زونگ و جاز نیٹ ورک انتہائی خراب ہو چکے ہیں تاہم بار بار شکایات پر بھی ازالہ نہیں کیا جاتا
    شہریوں نے وفاقی گورنمنٹ سے استدعا کی ہے کہ کمپنیوں کو پوری کوریج دینے کا پابند کیا جائے بصورت دیگر ان کے لائسنس کینسل کئے جائیں
    عید گزرنے کے باوجود موبائل سروس پرابلم کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس سے لوگ ایک دوسرے سے رابطہ نا ہونے پر سخت پریشان ہیں

  • شہر کی مساجد میں نماز عید کی ادائیگی کا اعلان

    شہر کی مساجد میں نماز عید کی ادائیگی کا اعلان

    قصور اور گرد ونواح میں نماز عید الاضحی درج ذیل اوقات پر ادا کی جائے گی۔7:00بجے ڈگری کالج قصور مولانا تاج محمود ریحان6:00بجے دارالعلوم جامعہ حنفیہ مفتی حسن علی قادری،دربار مسجد خواجہ دائم الحضوری قصوری حافظ محمد رفیع،جامع مسجد تکیہ پاوے شاہ مولانا افتخار احمد راشد، مرکز توحید میاں رفیق ٹاون بستی قادر آباد مفتی قاری بلال احمد،جامعہ مسجد اویس کرنی نیا بازار قصور مولانا عبدالباسط فاروقی،جامع مسجد فیضان مدینہ عبدالشکورکالونی،علامہ سرور احمد نوری 30: 6 گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قاری تنزیل الرحمان چھتوی۔ 6:30 گورنمنٹ حنفیہ اسلامیہ ہائی سکول حافظ عبدالغفار منصور 30:6 جامع مسجدکھجور والی کوٹ رکندین خان قاری محمد یونس،جامع مسجد نفیس کا لونی قاری عیش محمد۔جامع مسجد کوٹ حلیم خان قاری ہارون رشید۔جامع مسجد رحمت اللعالمین شہباز روڈ مولانا ظفر اقبال۔ مدنی مسجد تبلیغی مرکز رائیونڈ روڈ مفتی سعید احمد 45:6،جامع مسجد گلبرک کالونی قاری محمد یوسف آزاد۔ جامع مسجد خاتون جنت شہباز خان روڈ مولانا مظہر شجاع آبادی 7:00بجے جامع مسجد انوارالتوحید، ڈاکٹر غلام سرور قاسمی۔ جامع مسجد خیردین حافظ عطا المصطفی۔ مسجد الخیر مولانا علی عدنان حیدری۔ جامع مسجد بابا کمال چشتی خافظ غلام دستگیر نوری۔جامع مسجد غوثیہ بستی برات شاہ قاری محمد اسلم۔نئی عید گاہ عبداللہ بن عباس سید زہیر شاہ ہمدانی۔ جامع مسجد حسین ابن علی چوک شیخ بھاگو قاری مشتاق احمد رحیمی 45:7 جامع مسجد غوثیہ کوٹ اسلام پورہ حافظ محمد نعیم۔ جامعہ مسجد میاں کالا کوٹ عثمان خان۔جامع مسجد امام شاہ بخاری حافظ عبدالوحید۔8 بجے جامع مسجد رضویہ پرانا لاری اڈا مفتی حامد علی قادری،۔بڑی عید گاہ بلدیہ چوک قصور مفتی محمد امین نقشبندی۔جامع مسجد پولیس لائن قصورمولانا محمد عارف

  • ضلع بھر کی سیکیورٹی انتہائی سخت

    ضلع بھر کی سیکیورٹی انتہائی سخت

    قصور
    آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او قصور کی زیر نگرانی ضلع بھر کی سیکیورٹی انتہائی سخت،رات گئے ڈی پی او قصور عمران کشور کی خود مانیٹرنگ

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی پی او قصور کی زیرِ نگرانی پورے ضلع قصور کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے
    ضلع بھر کے تمام شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگائے گئے ہیں جہاں گاڑیوں کی تلاشی لے کر گزرنے دیا جا رہا ہے گزشتہ رات ڈی پی او قصور عمران کشور نے رات گئے مختلف ناکوں کا وزٹ کیا اور پولیس اہلکاروں کا مورال بڑھایا
    ڈی پی او قصور عمران کشور نے کہا کہ کسی کو بھی امن و امان کی صورتحال خراب نہیں کرنے دی جائے گی اور تمام پولیس اہلکار پوری ذمہ داری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دینگے نیز کوئی بھی کمی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی
    نماز عید کی ادائیگی کیلئے مساجد میں پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے اور قصور پولیس 24 گھنٹے پیٹرولنگ کرے گی اور کسی بھی ایمرجنسی کیلئے شہریوں کی خدمت کیلئے حاضر ہو گی

  • محرر ایس ایچ او کے فرائض سرانجام دینے لگا

    محرر ایس ایچ او کے فرائض سرانجام دینے لگا

    قصور
    تھانہ کھڈیاں خاص کا محرر اپنے فراءض سرانجام دینے کی بجائے ایس ایچ او بن گیا ہر آنے والے ملزم اور مدعی کو ڈیل کرکے مبینہ طور پر دیہاڑیاں لگا ناوطیرہ بنا لیا اور ایس ایچ او کو عیدی دینے کے لیے دن رات ایک کر رکھا ہے ایس ایچ او جو پہلے ہی کرپٹ راشی ہے اپنے تمام اختیارات نیکے منشی پرویز دلال کو دے رکھے ہیں جس کی وجہ سے تمام تفتشی پریشان نظر اتے ہیں ایک چھوٹے تھانیدار نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرائط پر بتایا درخواست سے تفتیش تک تمام پارٹیوں کو نیکا منشی پرویز سنتا ہے سارا دن 500سے لے کر بڑے بڑے نوٹ اکھٹے کر کے ایس ایچ او کو دیتا ہے تاکہ ایس ایچ او اعلی افسران کو ڈیلی کمائی دے کر اپنی نشست پکی کر رکھی ہے ورنہ کبھی بھی چھٹی ہو سکتی ہے ایسی لیے جب تھانہ کھڈیاں خاص میں آر پی او شیخوپورہ رینج کی امد کی اطلاعات کسی کو نہ دی اس سے تھانیدار کے موقف کو تقویت ملتی ہے اور ایس ایچ او کی کرپشن کے چرچے اب ہر زبان پر جاری ہے ایسی لیے تو معزز صحافی مشتاق پپو کو دھمکیاں دینے کے باوجود اعلی افسران کے کان میں جو تک نہی رینگ رہی علاقہ کی معزز سیاسی و سماجی شخصیات کی وزیر اعلی پنجاب اور
    ڈاکٹر انعام وحید ار پی شیخوپورہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • ظلم کا تعلق مظلوم کے احساس سے ہے

    ظلم کا تعلق مظلوم کے احساس سے ہے

    قصور کے نوجوان جرنلسٹ چوھدری فہیم قاسم نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتےہوا کہا کہ ظلم کا تعلق مظلوم کے احساس سے ہے جب تک مظلوم اُس عمل سے پریشان نہ ہو بعض اوقاف تو مظلوم اس ظلم کو برداشت کرنا اپنے ایمان کا حصہ سمجھ لیتا ہے ظالم کا سب سے بڑا ظلم یہی ہے کہ وہ مظلوم کو ظلم سہنے اور ظلم میں رہنے کی تعیلم دے چکا ہوتا ہے ظالم اپنے ظلم کو برقرار رکھنے کے لیے بڑے بڑے رُوپ دھارتا ہے کھبی رہنمائی کا رُوپ کبھی بہت زیادہ ہمدرد بن کر کبھی رشتے اور دوستی کا احساس جتلا کر کھبی محبت کا طلسم کھبی تعریف کرنے والے کی شکل میں "ہر رُوپ میں ظلم بہرحال جاری رہتا ہے” بہت خطرناک ظالم بہت قریبی رشتہ دار یا پھر قریبی دوست ہی کے رُوپ میں سامنے آتا ہے ایسے ظالم سے بچنا بہت مشکل ہوتا ہے جس کے پاس محبت کی تلوار ہو اور اپنی زبان کی فنکاری کو استعمال کرنے میں مہارت رکھتا ہو اور اپنے ایمان تک کی پروا نہ کرتا ہو جھوٹی قسمیں اور قرآن تک کا حلف اٹھانے میں کوئی آر محسوس نہ کرتا ہو! بہر حال ظلم کو برقرار رکھنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرتا اُس کے ایمان کا حصہ بن چکا ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس کے دل میں رحم یا ہمدردی نام کی کوئی صفت باقی نہیں رہتی کھبی کھبی ظالم آدمی دہشت کی علامت بن کر بھی سامنے آتا ہے ایسا شخص معاشرے کی آنکھوں میں دھول ڈالنے کیلئے عبادات صدقات اور خیرات کا ڈھونگ بھی خُوب رچاتا رہتا ہے ۔ مظلوم کی خاموشی ظالم کی عبرت کی ابتدا ہے خاموش مظلوم خاموش طوفان کی طری بڑا خطرناک ہوتا ہے ظلم کی صورتیں بے شمار ہیں مظلوم کی کی صورت ایک ہی ہے شریف النفس سادہ لوح جلد مان لینے والا اپنا حق ترک کر دینے والا معصوم ، مظلوم ظلم کو مقدر سمجھتا ہے اور جبکہ ظالم اُسے اپنی دانائی

  • مہنگی کھاد و ادویات پانی کی کمی و چوری،کسان پریشان

    مہنگی کھاد و ادویات پانی کی کمی و چوری،کسان پریشان

    قصور
    دھان کے کاشتکار سخت پریشان،شدید گرمی ،بارشوں کی کمی،ادویات و مہنگی پنیری،نہری پانی کی کمی و چوری

    تفصیلات کے مطابق قصور میں دھان کے کاشتکار سخت پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ پنیری کھاد و ادویات انتہائی مہنگی ہیں جبکہ اس بار ابھی تک برسات بھی نا ہونے کے برابر ہوئی ہے اور اوپر سے نہری پانی بھی میسر نہیں جبکہ ٹیوب ویل کے اخراجات بہت زیادہ ہیں
    کسانوں کا کہنا ہے کہ اللہ سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی جلد سے جلد برسات برسائے اور گورنمنٹ بھی ہمارے حال پر رحم کرتے ہوئے ہمیں کھاد،ادویات و پنیری میں سبسٹڈی دے تاکہ کسان دھان کی اچھے طریقے سے کاشت کرسکے کیونکہ زراعت ہمارے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے
    لہذہ پنجاب گورنمنٹ کسانوں سے تعاون کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ نہری پانی مہیا کرے اور نہری پانی کی چوری کو روکے تاکہ چھوٹے کاشتکاروں کو ان کاجائز حق ملے سکے

  • ایس ایچ او کا پرائیویٹ کار خاص ،وبال جان

    ایس ایچ او کا پرائیویٹ کار خاص ،وبال جان

    قصور
    ایس ایچ او الہ آباد کے کار خاص پرائیویٹ شخص نے پولیس یونیفارم اور سرکاری اسلحہ کا استعمال بھی شروع کر دیا ،نعیم نامی کار خاص مبینہ طور پر منشیات فروشوں سے منتھلیاں بھی اکٹھی کرتا ہے آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی شیخوپورہ ریجن سے نوٹس لینے کا

    مطالبہ تفصیلات کے مطابق SHO الہ آباد عابد محمود چھینہ نے ایک پرائیویٹ نعیم نامی آدمی کو اپنا کار خاص رکھا ہوا ہے جو کہ تھانہ میں ہر وقت موجود رہتا ہے اور پولیس کی سرکاری وردی پہن کر شہر بھر میں گشت کرتا رہتا ہے اور شریف شہریوں کو ہراساں کر کے پیسے بٹورتا ہے جبکہ منشیات فروشوں کے ساتھ نعیم نامی آدمی کے روابط ہیں اور مبینہ طور پر منتھلیاں بھی اکٹھی کرتا ہے مطلوبہ اور بروقت منتھلی نہ دینے والوں کے خلاف الہ آباد پولیس کے ذریعے کاروائی بھی کرواتا ہے سرکاری وردی اور سرکاری رائفل لیکر اعلیٰ افسران کی ساتھ بھی موجود رہتا ہے گزشتہ دنوں AC چونیاں کے ساتھ اس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں نعیم نامی ٹاؤٹ پولیس کی سرکاری یونیفارم میں ملبوس اور سرکاری رائفل تھامے نظر آ رہا ہے SHO کے کار خاص نعیم نامی پرائیویٹ آدمی سے اگر کوئی حادثہ رونما ہو جاتاہے تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا مقامی شہریوں نے آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی شیخوپورہ ریجن کے نام دی گئی درخواستوں میں مطالبہ کیا ہے کہ اس واقع کی مکمل انکوائری کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے

  • مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

    مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

    قصور
    مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،غریب لوگ مہنگے جانوروں کے باعث سخت پریشان،مویشی مالکان کا کہنا ہے کہ مہنگائی بہت ہو چکی ہم مجبور ہیں

    تفصیلات کے مطابق قصور کی مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں عام حالات میں 50 ہزار روپیہ والے بکرے کی قیمت 1 لاکھ روپیہ تک وصول کی جا رہی ہے جس کے باعث غریب لوگ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرنے سے قاصر ہیں اور سخت پریشان ہیں جبکہ مویشی مالکان کا کہنا ہے کہ ہر چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور ہم بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں اگر ہم ضروریات زندگی کی ہر چیز مہنگی خرید رہے ہیں تو ہم کسطرح مویشی سستے بیچیں؟
    اس بار حالات کو دیکھتے ہوئے مہنگائی و بے روزگاری سے پریشان زیادہ تو لوگ اجتماعی قربانی کر رہے ہیں تاکہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی پوری ہو سکے
    منڈی میں خریداری کرنے آئے بیشتر افراد خالی ہاتھ لوٹ رہے ہیں جس کی وجہ مویشیوں کی بہت زیادہ قیمتیں ہیں