Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • لاکھوں کی آبادی مگر لوڈشینگ انتہاہ کی

    لاکھوں کی آبادی مگر لوڈشینگ انتہاہ کی

    قصور
    کھڈیاں خاص جیسا لاکھوں کی آبادی والا شہر انتظامیہ کی بے حسی اور لاپرواہی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا، کھڈیاں سٹی کے سب ڈویژنز کھڈیاں سٹی اور بستی غوث صابری کو رورل ایریا سے اربن ایریا میں شامل کیا جائے، عوام الناس کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبہ کھڈیاں شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے جس سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے. واضح رہے کے لاکھوں کی آبادی کا شہر کو رورل ڈویژن میں شامل کر کے سخت زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، لائن لاسز 10 فیصد سے کم ہونے کے باوجود 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے. ہم ہر لحاظ سے اربن ایریا والا ٹیکس دے رہے ہیں پھر بھی رورل ڈویژن میں شامل کیا ہوا ہے جو کہ سخت زیادتی ہے. عوام الناس نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع قصور کے سب سے بڑے قصبے جس کی آبادی لاکھوں میں ہے اسے رورل ڈویژن سے اربن ڈویژن میں شامل کر کے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے

  • کالونی کا پینے کا پانی ڈیڑھ ماہ سے معطل

    کالونی کا پینے کا پانی ڈیڑھ ماہ سے معطل

    قصور
    ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کی کالونی کے مکین پینے کے پانی سے محروم۔ملازمین کی رہائشی کالونی میں نصب ٹینکی کی موٹر چلانے کیلئے کوئی مستقل ملازم نہیں ،مکینوں کا ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس لے کر پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی کا مطالبہ کیا ہے

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کے ملازمین کیلئے بنائی جانیوالی رہائشی کالونی میں جس میں ڈاکٹرز، کنسلنٹ، پیرا میڈیکل سٹاف سمیت دیگر ملازمین رہائش پذیر ہیں، کالونی کے مکینوں کو پینے کا صاف پانی تقریباً ڈیڑ ھ ماہ سے میسر نہیں اگر کبھی کبھار پانی آبھی جائے تو یہ اس مضرصحت پانی میں ریت اور کیڑے تیرتے صاف دیکھے جا سکتے ہیں۔اس پانی کی وجہ سے ملازمین اور ان کے بچوں میں موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ ٹینکی میں نصب موٹر چلانے کیلئے کوئی مستقل ملازم بھی نہیں ہے، اگر مکین اس موٹر کو خود چلانا چاہیں تو اس کے راستے میں بڑی بڑی خطرناک جھاڑیاں موجود ہیں* جن میں سے گزرتے ہوئے ملازمین سخت خوف کا شکار رہتے ہیں۔ ملازمین پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے بروقت اپنی ڈیوٹی پر نہیں پہنچ پاتے۔ اس بابت ایم ایس ہسپتال کوبار ہامرتبہ شکایت اور درخواستیں دے چکے ہیں مگر ایم ایس نے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور تاحال اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہ کی ہے
    کالونی کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس لینے اور مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • کشمیر و فلسطین کی آواز سے پریشان فیسبک انتظامیہ

    کشمیر و فلسطین کی آواز سے پریشان فیسبک انتظامیہ

    قصور
    کشمیر و فلسطین کی آواز سے پریشان فیسبک انتظامیہ افغانستان کی آواز بننے والے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹوں سے بیزار،کیمونٹی سٹینڈرڈ کی آڑ میں پابندیاں،اکاؤنٹ بلاک

    تفصیلات کے مطابق ماضی کی طرح موجودہ حالات فتح افغانستان و ذلت امریکہ پر فیسبک انتظامیہ دوغلی پالیسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹوں کے اکاؤنٹ بلا کر رہی ہے
    کشمیر و فلسطین کی آواز سے پریشان فیسبک انتظامیہ افغانستان کی آواز بننے والے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹوں کی آواز کو بھی دبانا چاہ رہی ہے تاکہ دنیا تک اصل بات نا پہنچ پائے
    فیسبک کے قیام 2007 سے ابتک فیسبک انتظامیہ کا رویہ دوغلا ہی رہا ہے جس پر کئی بار احتجاج بھی کیا جا چکا ہے تاہم وقتی پابندیاں ہٹا کر پھر اسی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے
    سوشل ایکٹیویسٹوں نے پاکستان گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ فیسبک کی اس دوغلی پالیسی پر انٹرنیشنل فورم پر آواز بلند کی جائے

  • عوام دوست اتحاد کے سربارہ کا اظہارتشکر

    عوام دوست اتحاد کے سربارہ کا اظہارتشکر

    قصور
    معروف سیاستدان و عوام دوست اتحاد کے سربراہ سردار فیصل اورنگزیب کا کہنا ہے کہ
    واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ تحصیل قصور کے تقریبا 30 سے 35 گاؤں جس میں کیسر گڑھ ۔ موضع مان ۔باہمنی والا۔۔
    شیخ پورہ ۔۔مہالم کلاں۔۔
    رجںی والا آ راہیاں۔۔ رسول نگر۔۔ کھریپڑ۔۔ حسین خان والا۔۔
    نئے کی۔۔نوری والا۔۔رتنے والا۔ جوڑا۔ ۔پتوں کلاں ۔۔نور پور نہر۔۔گوہڑ۔۔بہادر پور۔۔دولے والا۔۔بگری۔۔ گگڑ۔ ۔ٹوڈے پور۔۔
    لکھنے کی۔۔ روڑ سینگھ والا۔۔
    نند کا تکیہ۔۔ساندہ۔چستانہ۔۔اٹھیل پور۔۔کچاپکا۔۔میں منظوری دینے پر اور کی سیڈوں پر کام مکمل بھی ہو چکا ہے ہم وزیراعلی پنجاب اور گورنر پنجاب کے تہہ دل سے مشکور ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔۔جنہوں نے ہمارا درینہ مسلہ پانی کا حل کیا۔۔

    اور ہم امید کرتے ہیں ہماری تحصیل قصور کو روڈز کی گرانٹ کا پیکج ضرور دیا جائے گا انشااللہ ۔جس میں کچہری تا سہجرہ روڈ۔۔ گنڈا سنگھ والا تا حسین خاں والا روڑ ۔ موضع مان تا ہری ہر روڈ۔۔مہالم کلا ں تا رجی والا آرائیاں روڈ ۔۔
    بی آر بی نہر تا لوگڑھجھگیاں روڑ۔۔ شامل ہیں۔۔اور بھی بہت سارے گاؤں ہمارے ہیں جن میں پانی پینے کے قابل نہیں ہے ہم درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں ان گاؤں میں واٹر ٹریٹمنٹ صاف پانی کے پلانٹ دیے جائیں۔۔چمڑا فیکٹریاں کا کیمیکل والا پانی روہی نالے میں ڈال دیا گیا تھا آج سے کوئی دس سال قبل پہلے اس کی وجہ سے قصور کے ارد گرد سے لے کر کھڈیاں تک جتنے گاؤں ہیں ان کا پانی پینے کے قابل نہیں رہا

  • ڈی ایس پی ٹریفک کا خصوصی وزٹ

    ڈی ایس پی ٹریفک کا خصوصی وزٹ

    قصور
    ڈی پی او قصور عمران کشور کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک قصور کا چھانگامانگا فلائی اوور کاوزٹ،ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ہیوی ٹریفک مکمل طور پر بند رکھنے کی بریفنگ

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس قصور اقبال حمید نے چھانگا مانگا فلائی اوور کاوزٹ کیا اور ٹریفک سمیت تمام انتظامات کا جائزہ لیا ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس جوانوں اعجاز خاں ودیگر کو دوران بریفنگ ہدایات جاری کیں کہ فلائی اوور سے تمام قسم کی ہیوی ٹریفک کو فلائی اوور کی مرمت تک مکمل طورپر بند رکھا جائے تا کہ کسی بھی جانی و مالی نقصان کے خدشہ سے عوام کو بچایا جاسکے میڈیا کو اقبال حمید راں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کے جوان 24گھنٹے فلائی اوور پر ڈیوٹی پر موجود ہیں جس کی نگرانی میں خود کررہا ہوں فلائی اوور کی مرمت کاکام جلد مکمل کر لیا جائے گا شہری ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون بڑھائیں تا کہ ٹریفک روانی متاثر نہ ہو ۔

  • نئے عہدیداران کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

    نئے عہدیداران کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

    قصور
    قصور کی صحافی برادری کا ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے انتخابات کی بدولت منتخب ہونے والے عہدیداران کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

    تفصیلات کے مطابق کل ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے سالانہ انتخابات کا انعقاد ڈی پی سی ہال قصور میں ہوا
    جس کے نتجہ میں ضلع بھر کی نئی کابینہ تشکیل پائی
    منتخب ہونے والوں میں
    چوہدی ظفر اقبال صدر، رانا منصور نائب صدر،سید تنویر اقبال جنرل سیکرٹری ، سید عامر حسین تقوی نائب صدر، چوہدری امجد علی، ماجد فاروق، رانا عدنان بوبی ، فنانس سیکرٹری سید عابد بخاری، سیکرٹری اطلاعات عمران علی نجفی، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر آصف حنیف شامل ہیں
    کامیاب ہونے والے عہدیداران کے لئے قصور کی صحافی برادری نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نئی کابینہ آپسی اختلاف کو بھلا کر صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن حد تک کوشش کرے گی اور صحافیوں کی آواز بننے کے ساتھ ساتھ قصور کی عوام کی آواز بھی حکام تک پہنچائی جائے گی
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بانی پریس کلب قصور سردار محمد شریف سوہڈل کا کہنا تھا کہ ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے خفیہ بلٹ پیپر کے ذریعے نئی کابینہ کا انتخاب کیا گیا ہے جو کہ صحافی برادری کی امنگوں پر پورا اترے گی

  • تجاوازات کے خلاف آپریشن،تجاوزات ختم

    تجاوازات کے خلاف آپریشن،تجاوزات ختم

    قصور
    چیف آفیسر میونسپل کمیٹی الہ آباد کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن متعدد افراد کو جرمانے اور سامان ضبط کر لیا گیا شہر کی خوبصورتی کے لئے تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا چیف آفیسر کا بیان

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میونسپل کمیٹی الہ آباد کے چیف آفیسر محمد شبیر نے اپنے عملہ کے ہمراہ چوک الہ آباد اور چاروں سڑکوں پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اس موقع پر متعدد لوگوں کو جرمانے عائد کئے اور بعض کا سامان بھی ضبط کر لیا گیا چیف آفیسر نے دکانداروں کو وارننگ جاری کی ہے کہ اپنے فرنٹ پر کسی ریڑھی والے کو کھڑا نا ہونے دیں جس دکان کے آگے ناجائز تجاوزات قائم ہوئیں اس دکاندار کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک کی روانی کے لئے ناجائز تجاوزات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا مقامی شہریوں نے تجاوزات کا خاتمہ کرنے پر چیف آفیسر کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے

  • وارداتیں،لوٹنے کے بعد گولی مار دی

    وارداتیں،لوٹنے کے بعد گولی مار دی

    قصور
    چونیاں کے علاقے الہ آباد میں ڈکیتی کی دو وارداتیں موٹر سائیکل نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے بھٹہ مزدور کو گولی مار دی دوسری واردات میں ٹھیکیدار سے گن پوائنٹ پر ہنڈا 125 اور پچیس ہزار روپے نقدی چھین لی گئی پولیس دونوں وارداتوں کو نیا رخ دینے کے لئے کوشاں

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام قلعہ ناتھا سنگھ کا رہائشی اور پھوکر کا ٹھیکیدار محمد رمضان اپنے گھر جا رہا تھا کہ قصور مین روڈ پر تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر پچیس ہزار روپے نقد اور ہندا 125 موٹر سائیکل چھین لی دوسری واردات میں چونیاں سے آنے والے بھٹہ مزدور محمد ندیم کو نامعلوم ڈاکوؤں نے روکنے کی کوشش کی موٹر سائیکل نہ روکنے پر پیچھے سے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ندیم جنرل ہسپتال لاہور میں داخل ہے دوران آپریشن ایک گردہ اور تلی ضائع ہونے کی اطلاع ملی ہے الہ آباد پولیس دونوں وارداتوں کے رخ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے مقامی شہریوں نے گزشتہ چند روز کے دوران ایک درجن کے قریب خونی وارداتیں ہونے پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا ہے اور ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص کارکردگی اور وارداتیں کنٹرول نہ کرنے پر ایس ایچ او الہ آباد کو فی الفور معطل کیا جائے اور وارداتوں پر کنٹرول پایا جانے باوثوق ذرائع کے مطابق الہ آباد پولیس ڈاکوؤں کو کنٹرول کرنے کی بجائے مختلف حیلوں بہانوں سے صحافیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے کوشاں ہے

  • شہر کے عین وسط میں گندگی کا راج

    شہر کے عین وسط میں گندگی کا راج

    قصور
    پروگرام ،خدمت آپکی دہلیز پر، کی سر عام دھجیاں اڑائی جانے لگیں،شہر کے عین وسط میں وقف جگہ دفتر ایس ڈی پی او،لائبریری،و پارک پر گندگی کا راج ،انتظامیہ خاموش تماشائی،شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر کے وسط میں پروگرام،خدمت آپکی کی دہلیز پر، کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں
    شہر کے وسط مین چوک بلدیہ بالمقابل تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور کے سامنے ایس ڈی پی او کے دفتر کیلئے وقف،لائبریری و پارک کیلئے چھوڑی گئی خالی جگہ پر میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں نے شہر بھر کا کچرا جمع کرنا شروع کیا ہوا ہے جس سے ہر طرف بدبو کا راج ہے اور لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں
    اس بابت چند ماہ سے اہلیان علاقہ نے تحریری درخواستیں بھی دی ہیں تاہم کوئی عملدرآمد نہیں ہو سکا
    بکرا عید پر یہ جگہ آلائشوں سے بھر دی جاتی ہے جس سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور جلد سے جلد لائبریری و پارک کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے

  • سہولت بازار بند،شہری پریشان

    سہولت بازار بند،شہری پریشان

    قصصر
    کھڈیاں خاص میں مہنگائی کا طوفان برقرار ریلیف کے نام پر سہو لت بازار بند
    گاجر 300،آلو 100،ادرک 600،لہسن 200،ٹماٹر 200 روپے کلو میں فروخت ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے عوام الناس کے لئے کم نرخوں پر وافر مقدار میں اشیاء ضرور یہ سہولت بازار میں دستیاب کرنا تھا۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی ایک بھی اسٹائل نہیں لگایا گیا ۔دکاندار وں کی من مانیاں جاری ہیں حکومتی نرخوں پر اشیاء ضرور یہ فروخت کرنے سے انکار کر دیا سبزیوں کے ریٹس آسمانوں پر باتیں کر رہی ہیں مہنگائی کے اس طوفان نے غریب عوام اور متوسط طبقہ کا جینا محال کر دیا ہے ۔شہری رانا ذوالفقار زلفی، محمد رفیق، ظفر، ذین،عرفان، ھارون،محمود، ودیگر نے کہا عیدالضحی کی آمد آمد ہے مہنگائی کا جن قابو سے باہر ہے مہنگائی مافیا کے خلاف ایکشن خواب بن کر رہ گیا ہے