قصور
عوامی حلقوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے اسے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور ظلم و زیادتی قرار دیا ہے۔حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل طور پر سرنگوں ہو چکی ہے اور اسے مہنگائی کے مارے عوام کی بے بسی کا کوئی احساس نہیں ہے
ان خیالات کااظہار قصور کے شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر گفتگو کرتے ہوئے کیا شہریوں نے مزیدکہا کہ عید قربان سے قبل پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5روپے 40پیسے، ڈیزل 2روپے 54پیسے، لائٹ ڈیزل 1روپے 72پیسے اور مٹی کے تیل میں 1روپے 39پیسے اضافہ کر کے حکومت نے انتہائی ظالمانہ اقدام کیا ہے۔ حکومت اس اضافے کو فوری واپس لے اور دیگر اشیا ئے ضروریہ کی قیمتیں بھی کم کی جائیں۔حکومت مسلسل عوام کوجھوٹی تسلیاں دے رہی ہے اور ریلیف کیلئے عملی طورپر کچھ نہیں کررہی ہے اگر حکومت عوام کونہیں ریلیف دے سکتی ہے توعوام کاوقت ضائع کیے بغیرحکومت چھوڑکرگھرچلے گائے ایک طرف وزیراعظم صاحب کہتے ہیں گھبرانا نہیں تو دوسری جانب لوگ حالات کے مارے خودکشی کرنے پرمجبور ہیں حکومت ہوش کے ناخن لیں اور اپنا قبلہ درست کرے ورنہ ہماراہاتھ اور حکمرانوں کے گریبان ہو گے
Author: غنی محمود قصوری
-

نئی قیمتوں پر عوام میں تشویش
-

تحصل بھر کی تینوں پوزیشنیں سکول کے اپنے نام
قصور
الہ آباد ماڈل سائنس کالج کنگن پور کی شاندار کارکردگی تحصیل بھر میں پہلی تین پوزیشن اپنے نام کر لیں علاقہ بھر کی سیاسی سماجی اور صحافتی شخصیات کی طرف سے مبارکبادتفصیلات کے مطابق ماڈل سائنس کالج الہ آباد اور کنگن پور کی شاندار کارکردگی تحصیل بھر کی پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کر لی پرنسپل قاسم لقمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کالج کے ہونہار طلباء نے بی ایس سی پارٹ ون کے نتائج میں تحصیل بھر میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کر لیں جس سے علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے طلباء کے والدین کا ہم پر اعتماد بحال ہوا ہے کامیاب طلباء کے والدین نے بتایا ہے کہ کالج کی انتظامیہ اور تمام اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی بدولت ہمارے بچے کامیاب ہوئے ہیں علاقہ بھر کی سیاسی سماجی اور صحافتی شخصیات نے ماڈل سائنس کالج کی انتظامیہ اور تمام سٹاف کو مبارکباد پیش کی ہے
-

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،مہنگائی کی نئی لہر
قصور
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ہی دکانداروں نے کرایہ کی مد میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا،کل سے مہنگائی کی نئی لہر شروع ہو چکی ہے جس سے غریب کا جینا محال ہو گیا،ضلعی و تحصیل انتظامیہ فوٹو سیشن تک محدودتفصیلات کے مطابق کل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بڑھنے ہے ساتھ ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے اعلان کے ساتھ ہی دکانداروں نے اشیاء کے اوپر آنے والے کرایہ کی مد میں خودساختہ طور پر بڑھا دی ہیں حتی کہ آج قصور کی سبزی منڈی میں بے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے کو ملا
تاجروں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے کرایے بڑھ گئے ہیں جس کے باعث چیزیں مہنگی بیچنا ہماری مجبوری بن جبکہ خودساختہ مہنگائی پر ضلعی و تحصیل انتظامیہ آنکھیں بند کئے سو رہی ہے اور فوٹو سیشن تک ہی محدود ہے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مہنگائی کی لہر کے ساتھ ساتھ جرائم میں بھی اضافہ ہو گا
موجودہ دور حکومت میں کرائم میں حد درجہ اضافہ ہو گیا ہے جس کی خالصتاً وجہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے -

کرپٹ لائن میں بل ریکوریاں ہڑپ کرنے لگا
قصور
چونیاں لیسکو واپڈا کاکرپٹ لائن مین رانا شاہد لوگوں کی بل ریکوریاں ہڑپنے لگا لوگوں کی وفاقی محتسب اعلی کو درخواست ارسال نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق چونیاں واپڈا کا لائن مین شاہد لوگوں سے بل ریکوریاں لے کر ہڑپ کر گیا بل جمع نا ہونے کی وجہ سے لوگوں کے میٹر کٹ گے غلام مرتضی ساکن گندھی اوتاڑ نے درخواست دیتے ھوا کہا کہ میرے گھر کا میٹرنمبرs.3791836جس کا بل مبلغ15838روپے تھا جسکی ریکوری کے لیے رانا شاھد لائن مین جس کی ڈیوٹی بل ریکوری پر تھی آیا کہا کہ آپکا بل بقایا ھے میٹر کاٹنا ھے یا بل ریکوری دو تو موقع پر میرے بھائی نے موقع پر9000روپے دے دئیے اور7000روپے میں نے ادا کر دئیے اور تمام بل کلئیر کر دیا اور میں کراچی چلا گیا واپسی پر پتہ چلا کہ میرا بل ادا نہیں ھوا اور بعد میں23701کا بل آگیا میں نے رانا شاھد کو فون کیا کہ میرا بل ادا نہیں ھوا تو رانا شاھد نے کہا کہ بل ادا ھو جائے گا فکر نہ کرے آج تک ٹال مٹول سے کام لے رھا ھے نہ تو بل ادا ھوا ہے اور نہ پیسے واپس کئیے گئے ہیں راناشاھد لائن مین کے خلاف وفاقی محتسب اعلی چیرمین واپڈا ایف آئی اے کو درخواست ارسال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ھے کہ کرپٹ لائن مین کے خلاف کاروائی کی جاوے اور میری رقم واپس دلائی جائے یہ۔کرپٹ لائن مین دو دفعہ پہلے بھی کرپشن میں معطل ھو چکا ھے اور جہاں بھی ڈیوٹی کرتا ہے اختیارات کا ناجائز استمال کرتا ہے -

واپڈا کی بے حسی ٹرانسفارمر بار بار جلنے لگے
قصور 2 ٹرانسفارمر کا مسئلہ جو بار بار خراب ہوجاتے ہیں قصور گارڈن پارک کے سامنے والا ٹرانسفارمر اور پریس کلب ڈاکٹر قیصرہ والی گلی کے سامنے لگا ٹرانسفارمر آئے روز خراب اس ماہ میں واپڈا ہیلپ لائن اسلام آباد اور قصور بے انتہا کالز کی گئی لیکن ٹرانسفارمر تبدیل نہ ہوسکا اہل علاقہ پریس حکلب قصور کا نیا ٹرانسفارمر کوئی فنی خرابی کی وجہ سے واپڈا قصور اْتار کر لے گئے اور اس کی جگہ پرانا ٹرانسفارمر رکھ گئے جوآئے دن خراب ہوجاتا ہے آج یہ ٹرانسفارمر پھر 3 روز سے پھر خراب ہے لوگ بجلی کی وجہ بہت زیادہ پریشان ہیں واپڈا قصور نے اگر پریس کلب کے پاس لگے ہمارے ٹرانسفارمر کو تبدیل نہ کیا تو اہل علاقہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے اہل علاقہ میں لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر نیا لگانے ڈیڑھ سال قبل درخواست دی گئی واپڈا قصور سول ایرا محلے سے بل اکھٹے کر کے لے گئے کہ پروپوزل بنانی ہے لیکن کوئی عمل درامد نہ کیا گیا 3 ماہ کے بعد دوبارہ مینجر واپڈا سے درخواست مارک کرواکر ایس ڈی او سول ایریا قصور کو دی گئی ایس ڈی او نے تجمل کو مارک کردی لیکن تجمل نے کہا ہم وزٹ کرتے ہیں آج تک وزٹ نہ کیا گیا اور تجمل کے پاس جا کر درخواست مانگی تو تجمل کا کہنا تھا کہ وہ درخواست گم ہو گئی ہے آپ نئی لکھ کے دے دیں اہل علاقہ بجلی نہ ہونے کہ وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں ایکسین قصور اور ایس ڈی او قصور سے نوٹس کی اپیل ہے کہ اہل محلہ کا ٹرانسفارمر تبدیل کیا جائے
-

قصور پولیس کی ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری
قصور تھانہ سٹی چونیاں کے ایس ایچ او سید افتخار بخاری کی بڑی کاروائی 9 سال سے مجرم اشتہاری عمران عرف مانی ولد اشتیاق سکنہ منڈی عثمان والا اور مجرم اشتہاری عاصم ولد صدیق کو گرفتار کر لیا
تفصیلات کے مطابق قصور پولیس سرکل ڈی ایس پی چونیاں کے زیر نگرانی اورڈی پی او عمران کشور کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں سید افتخار بخاری نے اپنی ہمراہ ٹیم کے ساتھ 9 سال سے اشتہاری مجرم عمران عرف مانی ولد اشتیاق سکنہ منڈی عثمان والا اور دوسرا مجرم اشتہاری عاصم ولد صدیق کو گرفتار کر لیا 9 سال سے فرار مجرموں کو گرفتار کرنے پر ڈی ایس پی چونیاں اور ڈی پی او عمران کشور تھانہ سٹی چونیاں ہولیس کو شاباش دی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوِئے تھانہ سٹی چونیاں کے ایس ایچ او سید افتخار بخاری کا مزید کہنا تھا اپنے علاقے سے جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے اور قصور پولیس ڈی پی او عمران کشور صاحب کی ہدایت پہ دن رات محترک ہے، منشیات ،جواء ، اور دیگر جرائم کی ہر وقت حوصلہ شکنی کی جائیگی جرائم کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہی کی جانب گامزن کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا تھانہ سٹی چونیاں پولیس کی اچھی کارکردگی پر اہل علاقہ نے تھانہ سٹی چونیاں پولیس کی کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا
-

ایکسیئن کے آتے ہی رشوت کا بازار گرم ہو گیا
قصور
ایکسئین واپڈا کے آتے ہی رشوت کا بازار گرم لوگ سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق ایکسین واپڈا قصور
محمد شاہد نےآتے ہی کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ٹی اے مشتاق اور عمران کے ذریعے ملازمین کو بلیک میل کیا جاتا ہے اگر کوئی ملازمین ان کی ڈیمانڈ نہ پوری کرے تو اسے تبدیل کر دیا جاتا ہے یا اسے شوکاز نوٹس دے دیا جاتا ہے کئی ملازمین کو تو معطل بھی کر دیا جاتا ہے ٹی اے مشتاق اور عمران دفتر میں کھلے عام رشوت لیتے ہے ایکسئین سٹی کے دفتر میں کھلم کھلا کرپشن جاری ہے اپنے دفتر میں ایکسین سٹی محمد شاہد عمران مشتاق کے ساتھ صبح آتے ہیں لین دین کی میٹنگ جاری ہوتی ہے اگر کوئی شہری واپڈا افسران کو بجلی چوری کی شکایت کرتا ہے اس پر نوٹس لینے کی بجائے بجلی چور سے پیسہ وصول کر لیا جاتا ہیں بعد میں سب اچھے کی رپورٹ بنا دی جاتی ہے -

سگی بھابھی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا
قصور
رشتوں کا تقدس پامال جیٹھ نے بھابھی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا خاموشی کے لئے سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
ملزم پہلے بھی بھابی کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا سسر الیوں نے طلاق دینے اور مارنے کی دھمکیاں دے کر خاموشی کا کہا ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں تتارہ میں اوباش جیٹھ نے بھابھی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالانازیہ بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم خادم اسے زبردستی کمرے میں لے گیا جہاں پر ملزم زیادتی کا نشانہ بناتا رہا حالت غیر ہونے پر ملزم نازیہ کو کمرے میں بند کر کے فرار ہو گیا دریں اثنا نازیہ بی بی کے سسرالیوں نے واقع جان کر نازیہ بی بی پر تشدد کیا اور خاموش رہنے کے لئے حراساں کرتے ہوئے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے ملزم اس سے قبل بھی نازیہ کو اپنی حواس کا شکار بنا چکا ہے جس پر سسرال والوں نے خاموش نہ رہنے پر طلاق دینے اور جان سے مار دینے کی دھکمیاں بھی دی تھی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے
-

پنجاب کیمسٹ کونسل کی ہڑتال کی حمایت
قصور
پنجاب کیمسٹ کونسل کی گورنمنٹ کی طرف سے ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ کے خلاف آج 15 جولائی کی ہڑتال کے اعلان پر قصور کے کیمسٹ و ڈرگسٹ نے بھی اظہار یکجہتی کرنے کا فیصلہ کیا اور گورنمنٹ سے اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیاتفصیلات کے مطابق آج 15 جولائی کو پنجاب کیمسٹ کونسل کی طرف سے ادویات کی خریداری پر ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے جس کی تائید میں قصور کے کیمسٹ و ڈرگسٹ نے بھی اس ہڑتال کی تائید کی ہے اور پنجاب کیمسٹ کونسل سے اظہار یکجہتی کیا ہے اور گورنمنٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس لینے کا فیصلہ فوری طور پر مؤخر کیا جائے کیونکہ گورنمنٹ پہلے ہی ادویات ساز کمپنیوں کے ساتھ ہول سیل ڈیلروں و میڈیکل سٹور مالکان سے کافی ٹیکس لے رہی ہے اب فائلر و نان فائلر کا ٹیکس بڑھا کر مذید ظلم کیا جا رہا ہے
واضع رہے کہ گورنمنٹ کے فیصلے کے مطابق ایک لاکھ کی ادویات کی خریداری پر پہلے سے لگے ٹیکسوں کے علاوہ اب فائلر سے 3 فیصد اور نان فائلر سے 5 فیصد مذید ٹیکس لینے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے
گورنمنٹ ادویات ساز کمپنوں سے ٹیکس لیتی ہے اس کے بعد ہول سیل ڈیلروں و میڈیکل سٹور مالکان سے بھی انکم و سیلز ٹیکس بھی لیا جاتا ہے اور اب اتنے ٹیکسوں کے بعد اس ٹیکس کا نفاذ سراسر زیادتی ہے -

لاکھوں کی آبادی مگر لوڈشینگ انتہاہ کی
قصور
کھڈیاں خاص جیسا لاکھوں کی آبادی والا شہر انتظامیہ کی بے حسی اور لاپرواہی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا، کھڈیاں سٹی کے سب ڈویژنز کھڈیاں سٹی اور بستی غوث صابری کو رورل ایریا سے اربن ایریا میں شامل کیا جائے، عوام الناس کا مطالبہتفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبہ کھڈیاں شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے جس سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے. واضح رہے کے لاکھوں کی آبادی کا شہر کو رورل ڈویژن میں شامل کر کے سخت زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، لائن لاسز 10 فیصد سے کم ہونے کے باوجود 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے. ہم ہر لحاظ سے اربن ایریا والا ٹیکس دے رہے ہیں پھر بھی رورل ڈویژن میں شامل کیا ہوا ہے جو کہ سخت زیادتی ہے. عوام الناس نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع قصور کے سب سے بڑے قصبے جس کی آبادی لاکھوں میں ہے اسے رورل ڈویژن سے اربن ڈویژن میں شامل کر کے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے