Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • ٹریفک چالان کے نام پر فراڈ بے نقاب

    قصور
    ٹریفک پولیس پوائینٹس پر انوکھی کرپشن۔ چالان کے لئے اپنا پوئنٹ موقع پر کھول لیا ڈی آئی جی ٹریفک سے کاروائی کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں میں ٹریفک پولیس کی انوکھی کرپشن آئی ہے ھر پوائنٹ پر چالان بینک میں جمع کروانے کے بجائے اور بینک مہر کے بغیر ھی اپنا بینک کھول لیا گیا ہے ھے ٹرکوں اور ویگنوں کے چلان کر کے جہاں جرمانہ لکھا ھوتا ھے وھاں کی رسید تھوڑی پھاڑ دی جاتی ھے اور موقع پر جرمانہ پانچ سو یا تین سو روپے موقع پر ھی لیا جاتا ھے اور غیر قانونی طور اور اختیارات کا غلط استعمال کرکے کرپشن کا بازار گرم کیا ھے جس سے خزانہ سرکار کو کرپشن کا چونا لگایا جا رھا ھے موقف لینے کیلئے ڈی ایس پی ٹریفک سے رابطہ نہ ھوسکا مگر اہلکار نے نام نہ بتانے کہا کہ یہ رسید بک پرانی ھے اور جرمانہ بینک میں نہیں افسران کی جیب میں جاتا ھے اور کرپشن کی انتہا ھو چکی اس طرح کے چلان نہیں ھوتے جس طرح کے ھو رھے ھیں ایک مکمل رسید ھوتی ھے اور یہ جرمانے کا ہندسہ پھاڑ کرسائل سے رقم وصول کرکے کرپشن کی انتہاء ھو چلی ہیں
    ڈی پی قصور ڈی آئی جی ٹریفک سے کرپٹ افسران اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطال

  • پررونق چوک میں نا اشارے نا ٹریفک اہلکار

    پررونق چوک میں نا اشارے نا ٹریفک اہلکار

    قصور
    اسٹیل باع چوک،ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے ٹریفک نظام درہم برہم،ہر وقت ٹریفک جام رہنا معمول،ایمبولینسوں کو گزرنے میں دشواری،کوئی بھی ٹریفک اہلکار تعینات نہیں

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر کے مشہور و پر رونق چوک اسٹیل باغ،ڈی ایچ کیو ہسپتال چوک میں ٹریفک جام رہنے کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے
    چار طرفہ راستوں والے اس پررونق ترین چوک میں نا تو کوئی اشارے لگے ہیں اور نا ہی کوئی ٹریفک اہلکار تعینات ہے جس کے باعث ہر گزرنے والا اپنی مرضی کا مالک ہے وہ دائیں ہاتھ چلے یاں بائیں ہاتھ اس کی مرضی
    ٹریفک جام رہنے کی بدولت ہسپتال و ریکسیو ایمبولینسوں کو سخت مشکل کا سامنا رہتا ہے
    شہریوں نے ڈی سی قصور و ڈی پی او قصور استدعا کی ہے کہ اس چوک میں ٹریفک اہلکاروں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ٹریفک جام ہونے سلسلہ رک سکے اور لوگوں کو گزرنے میں دشواری نا ہو

  • میڈیکل ریپ لوٹنے والا ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا

    میڈیکل ریپ لوٹنے والا ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا

    قصور
    ڈاکو راج تاحال برقرار،میڈیکل ریپ لٹ گیا ،ایک ڈاکو لوگوں نے قابو کر لیا
    تفصیلات کے مطابق قصور میں ڈاکو راج قائم ہے تھانہ صدر کے علاقہ اٹھیل پور اڈا پر دو موٹر سائیکل سوار چار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر میڈیکل ریپ کو لوٹ لیا
    شاہ رخ نامی میڈیکل ریپ ڈاکٹروں سے میڈیسن کی ریکوری لے کر واپس قصور آرہا تھا, چار ڈاکوؤں نے کار سوار میڈیکل ریپ کو روکا اور لوہے کے راڈ سے گاڑی کا دروازہ کھول دیا. ڈاکوؤں نے میڈیکل ریپ سے 25000 روپے چھین لئے. ڈاکوؤں نے میڈیکل ریپ کو آہنی راڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا. ڈاکوؤں کے تشدد سے میڈیکل ریپ کا بازو فریکچر ہو گیا.
    ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جب کہ باقی فرار ہو گئے. شہریوں نے پکڑے جانے والے ایک ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا

  • مضر صحت کھانوں کی تیاری و فروخت جاری

    مضر صحت کھانوں کی تیاری و فروخت جاری

    قصور
    شہر بھر میں ہوٹلز اور فوڈ زپوائنٹس عوام میں موت بانٹنے لگےضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی حسب روایت خاموش تماشائی بن گئی۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لیکر ناقص اور مضر صحت کھانے فروخت کرنیوالے ہوٹلز اور فوڈزپوائنٹس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق قصور شہر کے مختلف علاقوں فوڈ سٹریٹ،شہباز خان روڈ،اندرون کوٹ فتح دین خان،ریلوے روڈ، چاندنی چوک،کوٹمرادخان بھسرپورہ رکن پورہ محلہ محمد نگر بن روڈ بستی صابری پرانا لاری اڈا روڈ، للیانی اڈا،کوٹ غلام محمد، کچہری روڈ،بائی پاس روڈ اور دیگر علاقوں میں قائم ہوٹلز اور فوڈز پوائنٹس نے کھانوں کے نام پر عوام میں موت بانٹنے کا مکروہ دھندہ شروع کر رکھا ہے۔ جہاں مضر صحت اور ناقص مصالحہ جات سے کھانے تیار کرکے شہریوں کو کھلائے جارہے ہیں جس سے شہری پیٹ، معدہ، ہیپاٹائٹس اور دیگر موذی امراض میں مبتلا ہو کر موت کی وادی میں پہنچ رہے ہیں ان ہوٹلز اور فوڈ پوائنٹس کو چیک کرنے والی اتھارٹیزضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حسب روایت ”خاموشی“ اختیار کررکھی ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن،سیکرٹری فوڈ، ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس لیکر ناقص اور مضر صحت کھانے فروخت کرنیوالے ہوٹلز اور فوڈزپوائنٹس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • سولر پینل  و بیٹری کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

    سولر پینل و بیٹری کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

    قصور
    بجلی کی لوڈشینگ سے سولر کی ڈیمانڈ اور قیمتوں میں اضافہ،150 سے 200 واٹ کے پینل پر فی پینل 1500 تک کا خود ساختہ اضافہ،شہری پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور میں سخت گرمی کے باعث بار بار کی لوڈشینگ سے تنگ شہریوں نے سولر کی خریداری زیادہ کر دی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے 150 سے 200 واٹ کے سولر پینل پر خود ساختہ طور پر 1500 روپیہ کا اضافہ کر دیا ہے جبکہ دیگر 12 وولٹیج اشیاء کی قیمتوں میں بھی کافی اضافہ ہو گیا ہے
    رات کو سولر اشیاء کے ںیک اپ کیلئے بیٹری کا استعمال ضروری ہے سو بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے تاجروں نے بیٹریوں کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں جس سے مہنگائی و لوڈشینگ کے مارے شہری مذید پریشان ہو کر رہ گئے ہیں

  • چئیرمین پریس کلب منتخب یونے پر مبارکباد

    چئیرمین پریس کلب منتخب یونے پر مبارکباد

    ضلع قصور کے معروف نوجوان صحافی میاں زبیر گِل چیئرمین پریس کلب منتخب،ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب،سٹی پریس کلب پتوکی اور دیگر کی میاں زبیر گل کو مبارکباد،

    تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن ضلع قصور کے معروف نوجوان صحافی میاں زبیر گِل پریس کلب کوٹ رادہاکشن کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں، جس پر ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری تنویر اسلم خان،سنئٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب کے رکن حاجی محمد ارشد گولڈن،حاجی محمد رمضان، آر یو جے ضلع قصور کے صدر منیر احمد خاں ساقی،جنرل سیکرٹری مہر عبدالرحمن،سٹی پریس کلب پتوکی کے جنرل سیکرٹری میاں جاوید اقبال،ظہور احمد ساجد،نعیم سلطان،اور آر یو جے تحصیل پتوکی کے صدر چوہدری مشتاق احمد, چیرمین سید آصف جمیل نقوی اور جنرل سیکرٹری خالد ورک نے نومنتخب چیئرمین پریس کلب کوٹ رادھا کشن میاں زبیر گل کو مبارکباد دیتے ھوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

  • کارڈک کئیر یونٹ کے اے سی خراب ،مریض نڈھال

    کارڈک کئیر یونٹ کے اے سی خراب ،مریض نڈھال

    قصور
    ڈی ایچ کیو ہسپتال بے دستور انتظامیہ کی عدم توجہ اور ایم ایس کی نااہلی کی وجہ سے مریض ذلیل و خور ہو کر رہ گئے آئی سی یو وارڈ اور سی سی یو کارڈیک وارڈ کے اے سی مکمل طور پر بند مریض گرمی میں بےحال ہوگئے لواحقین سراپا احتجاج

    تفصیلات کے مطابق قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ کارڈیک وارڈ کے تینوں اے سی خراب مریض شدید گرمی میں بے حال ،دل کے مریض گرمی کی تپش کی وجہ سے زندہ ہی موت کے منہ میں جانے لگے تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کرپشن کنگ ایم ایس ڈاکٹر لائق کی نااہلی کی وجہ ہسپتال بے دستور ہو گیا جہاں کروڑوں کے فنڈ اپنی جیب میں ڈال لیے جاتے ہیں لیکن عوام کو کوئی سہولیات نہیں دی جاتی الٹا مریضوں کو لاہور ریفر کردیا جاتا ہے جس سے زیادہ تر مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں انتہائی نگہداشت کارڈیک وارڈ کے اے سی خراب ہو کر رہ گئے پنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی میں مریضوں کی دہائیاں مریض زندہ ہی موت کے منہ میں جانے لگے ڈاکٹروں کے کمرے کا اے سی چل رہا ہے جبکہ مریضوں کے کمرہ میں دوزخ جیسی گرمی شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور وزیر صحت پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے کرپٹ ایم ایس کو معطل کرکے ہسپتال کا آڈٹ کروایا جائے۔

  • بار بار لوڈ شیڈنگ،بیشتر ٹرانسفارمر جل گئے

    بار بار لوڈ شیڈنگ،بیشتر ٹرانسفارمر جل گئے

    قصور
    بار بار لوڈ شیڈنگ ،بیشتر علاقوں کے ٹرانسفارمر جل گئے،
    بجلی نا پانی،برف نایاب شہری پریشان،واپڈا حکام وفاقی گورنمنٹ کی طرح دعوے کرنے میں مصروف

    تفصیلات کے مطابق قصور و گردونواح میں سخت گرمی کے باوجود بار بار لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں حتی کہ کارخانوں کی برف بھی نایاب ہو گئی ہے لوگ ڈبل قیمت پر برف خریدنے پر مجبور ہیں
    بار بار لوڈ شیڈنگ اور ایل ٹی لائنیں پرانی تاریں بوسیدہ ہونے کے باعث بیشتر علاقوں کے ٹرانسفارمر جل گئے ہیں
    جبکہ واپڈا حکام وفاقی گورنمنٹ کی طرح محض دعوؤں پر ہی اکتفا کر رہی ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ سے اپیل کرنا فضول ہے کیونکہ گورنمنٹ تسلیاں دینے میں ماہر ہے
    لہذہ ہماری استدعا بارگاہ الٰہی میں ہے کہ اپنی رحمت کی ٹھنڈی بارش برسائے تاکہ غریب لوگ کچھ سکون کا سانس لے سکیں

  • پولیس اہلکار کا اختیارات سے تجاوز

    پولیس اہلکار کا اختیارات سے تجاوز

    قصور
    پولیس وردی میں ملبوس حوالدار محمد سجادںاختیارات کا ناجائز استعمال کرنے لگا متاثرہ شخص کی ڈی پی او قصور سے انصاف کی اپیل

    تفصیلات کیمطابق پولیس کی وردی میں ملبوس حوالدار محمد سجاد نے قصور نیوبائی پاس کے قریب دربار بابا گلو شاہ کے قریب ایک حویلی بنا رکھی ہے جہاں اسنے اپنے جائز و ناجائز کاموں کیلئے محمد جمیل نامی شخص جیسے چند کارندے رکھے ہوئے ہیں۔جو کہ اسکی بھینسوں کو چارہ وغیرہ ڈالنے کیساتھ ساتھ منشیات فروشی،شراب فروشی،جسم فروشی کیساتھ ساتھ ریٹائرڈ پولیس افسران کیساتھ ملکر ان کارندوں کے ذریعے غریب افراد کی ملکیتی زمینوں پر قبضہ کروا کر اسے سستے دام پر خرید کر آگے فروخت کرنے کر رہا ہے۔گزشتہ روز بھی حوالدار محمد سجاد نے محمد شفیق نامی شہری کا ریڑھا اور گھوڑا اسکے کے کزن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھین کرفرار ہوگئے اورلیجاکر اسے پولیس حوالدارمحمد سجادکی حویلی میں باند ھ لیا۔جس پر محمد شفیق نے پولیس حوالدار محمد سجاد کیخلاف تھانہ صدر میں درخواست دیدی۔جس پر متعلقہ تھانہ کے پولیس افسران نے اپنے پیٹی بندبھائی کو سپورٹ کرتے ہوئے ابھی تک کسی قسم کوئی قانونی کارروائی نہ کی ہے اور نہ ہی ان سے ریڑھا گھوڑا برآمد کیا ہے۔جس پر شریف شہری محمد شفیق نے دی پی او قصور اور دیگر اعلیٰ افسران سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس حوالدار محمد سجاد اور دیگر ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر انکوائری کی جائے اور مقدمہ درج کرکے اسکا ریڑھا اور گھوڑا جس کی مالیت پانچ لاکھ ہے برآمد کیا جائے تاکہ سائل کہ اسے انصاف مل سکے۔

  • 12 سال قبل واردات کرنے والا گرفتار

    قصور
    چھانگا مانگا 12سال قبل لاکھوں روپے نقدی رقم اور دس بھینسیں گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہونے والے خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا

    تفصیلات کے مطابق 2009 میں ڈکیت گینگ کا سرغنہ محمد فیاض اپنے ڈاکو ساتھیوں کے ہمراہ چھانگا مانگا کے رہائشی ملک خالد کو گن پوائنٹ پر یر غمال بنا کر 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی رقم اور لاکھوں روپے مالیت کی 10 قیمتی بھینسیں چھین کر فرار ہو گئے تھے جس کے پیش نظر محمد فیاض و دیگر معلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 536/9 درج کرلیا گیا تھا
    اب تھانہ چھانگا مانگا کے ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر نے جدید ذرائع استعمال کرتے ہوئے 12 سال بعد ملزم کو ٹریس کیا اور متعدد مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم فیاض کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا