Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • جناز گاہ کی دیواریں گرا کر قبضہ کر لیا

    جناز گاہ کی دیواریں گرا کر قبضہ کر لیا

    قصور
    نواحی گاؤں میں قبضہ مافیا نے جنازگاہ کی دیواریں گرا کر قبضہ کر لیا اور زبردست ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں گاؤں سکندر پورہ تحصیل و ضلع قصور کی جنازگاہ میں قبضہ مافیا نے زبردستی قبضہ کر لیا ہے اور جنازگاہ کی دیواریں گرا کر قبضہ مافیا گروپ عارف ڈوگر ساجد ڈوگر محمد حسین عرف ممی آرائیں نے مسلح افراد کے جتھے دوسرے گاؤں سے بلوا کر ہوائی فائرنگ کی جس سے سکندر پورہ میں خوف و ہراس پھیل گیا
    گاؤں والوں کی طرف سے ایف آئی آر دینے پر قبضہ مافیا گروپ نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور دوبارہ سے ہوائی فائرنگ کی جس کی وجہ سے علاقے بھر میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے
    اہلیان دیہہ کا کہنا ہے کہ ہماری وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب اور تمام اعلی عہدے داران سے انصاف کی اپیل کی جاتی ہے

  • تھانہ کے قریب مین روڈ پر واردات

    تھانہ کے قریب مین روڈ پر واردات

    قصور
    تھانہ راجہ جنگ میں وارداتوں کا سلسلہ جاری،تھانہ کے قریب مین روڈ پر دکان پر واردات،ڈاکو باآسانی فرار

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ راجہ جنگ میں ڈکیتیوں کا تسلسل جاری ہے ڈاکو اتنے بے لگام ہو چکے ہیں کہ تھانہ کے قریب سے مین قصور رائیونڈ روڈ اڈا راجہ جنگ پر واقع شفیع کریانہ سٹور پر 5 بجے ڈاکو آئے اور اسلحہ کی نوک پر مبلغ 30000 روپیہ لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے حالانکہ مین روڈ ہونے کی بدولت ہر وقت رش رہتا ہے مگر ڈاکو بے خوف ہو کر آئے اور واردات کرکے چلتے بنے
    تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہریوں نے ڈی ہی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • تھانہ مصطفیٰ آباد میں وارداتوں کا سلسلہ نا رک سکا

    تھانہ مصطفیٰ آباد میں وارداتوں کا سلسلہ نا رک سکا

    قصور
    علاقہ تھانہ مصطفی آباد للیانی میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نا رُک سکا، مین فیروزپورروڈ پر بھلوسٹاپ کے قریب ڈکیتی کی واردات

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی تھانہ مصطفیٰ آباد للیانی میں ڈکیتی کا نا رکنے والا سلسہ شروع ہے جو کہ آئے دن بڑھتا ہی جا رہا ہے ایک اور واردت میں مین فروزپو رروڈ تھانہا مصطفیٰ آباد کے ایریا میں بغیرنمبری 125پر سوار ڈاکو طارق نامی شہری سے مبلغ 33000 روپیہ جبکہ صدیق نامی شہری سے مبلغ 1600 ہزار روپے اور امجد علی سے مبلغ 15000 روپیہ اور موبائل گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں
    تھانہ مصطفیٰ آباد کے علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • 6 قصابوں پر مقدمہ 4 گرفتار

    قصور
    ایس ایچ او الہ آباد ملک شمشیر اور محکمہ لائیوسٹاک نے قصابوں کے گردگھیرا تنگ کردیا 2 مضرصحت گوشت بر آمد کرکے تلف کردیا 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ایک ملزم جوڈیشنل دیگر ملزمان زیرحراست ۔عوام تک معیاری اور صحت مند گوشت کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اثھائینگے ایس ایچ او ملک شمشیر کی میڈیا سے گفتگو

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او الہ آباد ملک شمشیر نے محکمہ لائیو سٹاک کے ہمراہ مضرصحت گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف ڈاکٹر متین کے ہمراہ باقاعدہ طورپر مہم کا آغازکردیا تلونڈی کے علاقہ سے 6 قصابوں کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر کے 4 ملزمان گرفتار کر لئے جن میں سے ملزم عابد علی کو جوڈیشنل کردیا گیا جبکہ دوملزمان عاشق قصائی اوراسکا بیٹا تاحال فرارہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں میڈیا سے گفتگو میں ملک شمشیر نے کہا کہ عوام تک صحت مند اور معیاری گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے اور یہ مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی ۔

  • ڈیڑھ ماہ بعد اسیران سے ملاقات کی اجازت

    ڈیڑھ ماہ بعد اسیران سے ملاقات کی اجازت

    قصور
    ڈیڑھ ماہ بعد ڈسٹرکٹ جیل قصور میں لواحقین کو اسیران سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لواحقین کو اسیران کی ملاقات کی اجازت دے دی جس کے بعد سپرنٹنڈنٹ غلام۔سرور سمرا نے ڈسرکٹ جیل قصور میں ڈیڑھ ماہ بعد لواحقین کو اسیران سے ملاقات کرنے کی اجازت دے ہے
    تاہم سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا ہے کہ اسیران سے ملاقات کے لئے شیڈول کے مطابق آنے کی اجازت ہو گئی اور عملہ جیل کو کہا کہ
    زبانی وائرلس احکامات پر فوری اسیران کی ملاقات کروائی جائے اور حکومتی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے

  • رکشہ ڈرائیور پر تشدد،ڈارھی بھی نوچی

    رکشہ ڈرائیور پر تشدد،ڈارھی بھی نوچی

    قصصر
    چونیاں میں پرچی ٹھیکہ دار نے رکشہ ڈرائیور پر تشدد کیا اور ڈارھی نوچی
    تفصیلات کے مطابق چونیاں میں رکشہ ڈرائیور پر پرچی ٹھیکیدار کی طرف سے مبینہ تشدد کیا گیا
    اور رکشہ پرچی ٹھیکیدار کا رکشہ ڈرائیور پر فیملی کے سامنے سرعام مبینہ تشدد کیا گیا تشدد کرنے والے تین ملزمان نے داڑھی نوچی، مکوں کا استعمال کیا، رکشہ ڈرائیورز سے ہر پھیرے کے پیسے وصول کئے جانے کا کہا پتہ چلا ہے کہ اس ٹھیکیدار کے ساتھ متعدد رکشہ ڈرائیورز اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین بھی سازباز ہیں

    لوگوں کی طرف سے 15 پر کال کرنے سے تھانہ سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جبکہ مزید کارروائی کیلئے متاثرہ رکشہ ڈرائیور فاروق منشاء کی مدعیت میں درخواست دائر کر دی گئی متاثرہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق اور ڈی ایس پی عبدالغفور واقع کا نوٹس لے کر غنڈے ٹھیکے دار کے خلاف قانونی کارروائی کروائی جائے

  • نوجوان کی نعش برآمد،پولیس نے تحویل میں لے لی

    نوجوان کی نعش برآمد،پولیس نے تحویل میں لے لی

    قصور
    پتوکی میں نوجوان کی نعش برآمد،پولیس نے تحویل میں لے کر ھسپتال منتقل کر دی
    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے قریبی علاقے ھلہ چوک میں ملک محمد اکمل کی سویٹ شاپ کے قریب سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی لوگوں کی طرف سے اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس پتوکی کے اے ایس آئی محبوب عالم
    نے پولیس نفری کے ھمراہ موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال پتوکی منتقل کر دی ہے
    بتایا جاتا ہے کہ مرنے والہ مانگا منڈی رھائشی ہے اور نشہ کرتا ہے جو کہ نشہ نا ملنے کی بدولت جانبحق ہوا ہے
    تاہم پولیس نے ورثاء کی تلاش شروع کی دی ہے

  • حماس و فلسطین کی حمایت سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

    حماس و فلسطین کی حمایت سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

    قصور
    اسرائیلی جارحیت کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز اٹھانا سوشل میڈیا کو سخت ناپسند،فلسطینیوں و حماس کی حمایت میں ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس ختم

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی کی حالیہ درندگی اور فلسطین و حماس کی حمایت میں سوشل میڈیا پر آواز اٹھانا جرم بن گیا سوشل میڈیا نے حماس و فلسطین کی حمایت کرنے پر پاکستان بھر سے ہزاروں ٹویٹر،فیسبک،انسٹاگرام اکاؤنٹس ختم کر دیئے واضع رہے کہ ماضی میں بھی کشمیر و فلسطین شام و عراق برما و افغانستان کی حمایت میں آواز اٹھانے پر لاکھوں پاکستانیوں کے اکاؤنٹس ختم کئے جا چکے ہیں خاص طور پر حافظ محمد سعید،لشکر طیبہ،جیش محمد،ذکی الرحمن لکھوی،جماعت الدعوہ،خادم حسین رضوی جیسے الفاظ پوسٹ کرتے ہیں وارننگ ملتی ہے اور پھر عارضی طور پر اکاؤنٹ محدود کر دیا جاتا ہے اور اس کے بعد دوبارہ ان الفاظ کے پوسٹ کرنے پر اکاؤنٹ مستقل اڑا دیا جاتا ہے
    سوشل میڈیا صارفین نے آزادی اظہار رائے پر قدغنیں لگانے پر گورنمنٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کو سرکاری طور پر اٹھایا جائے تاکہ آزادی اظہار رائے کا صحیح حق مل سکے

  • دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا

    دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا

    قصور
    موضع نند کا تکیہ میں دو نوجوان لڑکوں کو جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھے کو مین روڈ پر نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر زخمی کر دیا،ہسپتال منتقل
    تفصیلات کے مطابق دو نوجوان موضع نند کا تکیہ تھانہ تھ شیخم مین سڑک پر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جار ہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جو سے دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے جنہوں ریکسیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور منتقل کر دیا ہے
    زخمی ہونے والوں میں سے ایک نوجوان کا تعلق موضع مہتاب والی حویلی راجہ جنگ جبکہ دوسرے کا باہمنی والا سے ہے گولیاں مارنے والوں میں سے ایک اپنا پسٹل جاتے ہوئے وہیں پھینک گیا
    معاملہ کسی دشمنی کا لگتا ہے پقلیس تھانہ تھ شیخم نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے

  • دکان داروں نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں

    قصور
    دکانداروں نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں
    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں کرونا وائرس ایس او پیز کی دھجیاں اڑانا معمول بن گیا ہے
    پتوکی میں تمام بیکریز پر عوام کا رش سوچ سمجھ برطرف ہے حکومت کی طرف سے اگر ان کو اجازت ہے تو چھوٹے دکانداروں کو بھی اجازت ہونی چاہیے تاکہ وہ بھی اپنے بچوں کے لئے روزگار کما سکے اگر کرونا وائرس بیکریز پر نہیں آتا تو چھوٹے دکانداروں پر ہی کیوں آئے گا پتوکی بیکریز کو حکومت کی طرف سےاجازت ملنے کے باوجود حکومت کی طرف سے جو ہدایات ملی اس کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اکثر دیکھا گیا ہے نا تو کسی کسٹمر کے چہرے پر ماکس اور نہ ہی حکومتی ہدایات چھے فٹ کے فاصلے پر عمل درآمد حکومت کو چاہیے کہ یا تو چھوٹے دکانداروں کو بھی اجازت دیں یا تو ان بیکریز کو بھی بند کیا جائے تاکہ عوام کرونا وائرس وبائی مرض سے محفوظ رہ سکیں