قصور
ڈسٹرکٹ پولیس آفس قصور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیر اہتمام بچوں کے تحفظ کیلئے کوشاں ،روشنی ہیلپ لائن کے تعاون سے زینب الرٹ ایکٹ کو لاگو کرنے کے سلسلہ میں تفتیشی افسران کی ایک روز ہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کل کیذ گیا تھا جس کا مقصد معاشرے میں بچوں کے حقوق اور تحفظ بارے آگاہی پھیلانا ہے،ورکشاپ میں ڈی پی اوقصورعمران کشور، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر قصور محمد عدنان اور فوکل پرسن زرتاب راجہ ، پراجیکٹ مینجر روشنی محمد علی، زینب شہید کے والد محمد امین انصاری اورسینئر پولیس افسران ضلع قصور نے شرکت کی ورکشاپ کے دوران بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے قوانین کی ترامیم ،پولیس ورک ، بچوں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی تنظیم روشنی اورحکومت پاکستان کے تعاون سے زینب الرٹ ایپ کے ذریعے بروقت ایف آئی آر کا اندراج اور لاپتہ بچے کی تلاش میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے کام کرنے کے میتھڈ پر بات کی گئی ،اس کے علاوہ بچوں کے اغوائ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ورک،زینب الرٹ ایکٹ کے متعلق واقفیت ،بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے مقدمات کے چالان قانونی سقم سے پاک کرکے عدالتوں میں جمع کرانے کے طریقہ کار اورجنسی تشدد سے بچوں کی شخصیت پر اثرات کے متعلق بتایا گیا ،ورکشاپ کے دوران ڈی پی اوقصور عمران کشور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں میں جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔زینب الرٹ ایکٹ ایک ایسا ڈیٹا بیس ہوگا جس میں جنسی استحصال میں ملوث تمام ملزمان کا ڈیٹا ہو گا ، انہوں نے کہا آپ آفیسرز عوامی نمائندوں،ممبران سول سوسائٹی،میڈیا،انجمن تاجران،علماءاکرام،اساتذہ کرام سمیت زندگی کے ہر مکتبہ فکرسے خود رابطہ کرکے انکی معاونت حاصل کریں،کیونکہ اپنے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہم سب ملکرمشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ ورکشاپ کے آخر میں شرکت کرنے والے پولیس افسران میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے
Author: غنی محمود قصوری
-

زینب الرٹ بل کی رو سے روشنی ہیلپ لائن نے کام کا آغاز کیا
-

وارداتوں کا سلسلہ مذید تیز ہو گیا
قصور اور گردونواح میں وارداتوں کا سلسلہ نا رک سکا پولیس بری طرح ناکام ہو گئی
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نس رک سکا راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں نے شہریوں کو عدم تحفظ کا شکار بنا دیا،ڈاکووں نے لاکھوں کی رقم و دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔بیدیا ں روڈ مصطفی آباد میں چار ڈاکو کاشف رفیق کے پولٹری فارم پر آئے اور وہاں پر موجود سیکیورٹی گارڈ ودیگر ملازمان کو یرغمال بنا کر وہاں سے چھ لاکھ کا سامان اور پچاس ہزارکی نقدی لوٹ کر لے گئے اور بستی قادر آباد قصور سے تین ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار لیئق نامی شہری سے بارہ ہزار کی نقدی،موٹرسائیکل اور ایک موبائل چھین کر لے گئے جبکہ کندن موڑ چھانگا مانگا کے قریب تین ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار محمد مشتاق سے موٹرسائیکل چھین لی اور اسی طرح پل گھارا کنگن پور کے قریب تین ڈاکووں نے عدنان نامی شہری سے موٹرسائیکل اورپنتیس سوروپے لوٹ لئے جبکہ گریڈ اسٹیش الہ آباد کے قریب آصف نامی راہگیر سے بائیس ہزار کی رقم چھین لی اور محلہ ملک پورہ پتوکی میں تین ڈاکووں نے خالد انجم کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے دو لاکھ کی رقم اور تین تولے طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے جبکہ نین وال چونیاں میں نا معلوم چور احمد علی کی گائے چوری کرکے لے گئے اور اسی طرح بہاری پور چونیان سے چور ایوب کی ھویلی مویشیاں سے دو بکرے اور تین بکریاں چوری کرکے لے گئے۔ مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے جبکہ بڑھتی ہوئیں وارداتوں میں شہریوں میں شدید عدم تحفظ پایا جانے لگا جبکہ انجمن تاجراں نے ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈکیتی اور راہزنی کی ورداتوں میں فوری کمی کے لئے ھنگامی اقدامات کئے جائیں
-

قتل یا خودکشی ،لواحقین نے نمائندہ باغی ٹی وی کو حقیقت بتا دی
قصور
احتجاج کے باعث قصور بائی پاس بند ،کل راؤ خان والا میں پولٹری فارم پر خودکشی کرنے والے چودا سالہ بچے کے وارثین کا مؤقف کہ بچے کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق کل شام موضع راؤ خان والا تھانہ راجہ جنگ میں تنویر پولٹری فارم پر ایک چودہ سالہ بچے اویس کی لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی
بچہ قصور کے نواحی گاؤں پیرو والا کا رہائشی ہے اور تین دن قبل اس کے لواحقین اسے تنویر پولٹری فارم موضع راؤ خان والا میں نوکری کے لئے چھوڑ کر آئے تھے کہ کل پولٹری فارم والوں نے اس کے والد کو کال کی کہ اویس کی طبیعت خراب ہے آپ جلدی پہنچیں جس پر لواحقین پولٹری فارم پہنچے تو اویس کی لاش پھندے پر جھول رہی تھی جس پر تھانہ راجہ جنگ کو اطلاع دی گئی جنہیں نے لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچائی جہاں پوسٹمارٹم میں پتہ چلا کے اسے قتل کیا گیا ہے مگر پوسٹمارٹم رپورٹ کو بدلنے کی کوشش کرتے ہوئے کل کی تاریخ کی بجائے 16 فروری 2020 ڈال دی گئی اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی
والدین نے نمائندہ باغی ٹی وی کو بتایا کہ بچے کے ساتھ سات بندوں نے جنسی زیادتی کرنے کے بعد قتل کیا گیا ہے اور پولیس ابھی تک کاروائی کرنے سے گریزاں ہے
مظاہرین نے پولیس رویے اور حقائق کو مسخ کرنے پر لاش کو قصور بائی پاس پر رکھا ہوا ہے اور احتجاج کیا جا رہا ہے -

قصور شہر وارداتیں عروج پر ،پولیس کے مطابق سب اچھا ہے
قصور بڑھتی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا قصور دن دیہاڑے عمیر ظہیر ایڈوکیٹ سے دو مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر 7 لاکھ چھین لیے
تفصیلات کے مطابق قصور پولیس ڈکیتی کی وارداتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے قصور شہر میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ہے قصور پولیس اور اس کے ترجمان کی حسب سابق ’’روایتی خاموشی‘‘ پر لوگ حیران ہیں
عملی اقدامات کی بجائے صرف بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف احتجاج رکوانے کیلئے متحرک ۔مسلسل ڈکیتی کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں جس میں کئی شہری اپنی لاکھوں روپے کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم گزشتہ روز شہری ممبر بار قصور عمیر ظہیر ایڈوکیٹ کے ساتھ دن دیہاڑے دوپہر 2 بجے قصور دیپال پور بائی پاس پہ 7 لاکھ کی گن پوائنٹ پہ ڈکیتی عمیر ظہیر ایڈوکیٹ اپنے اینٹوں والے بھٹے پہ مزدور کی مزدوری دینے جا رہا تھا دو مسلح افراد نے گن پوائنٹ پہ عمیر ظہیر ایڈوکیٹ سے سات لاکھ روپے چھین لیا جبکہ قصور پولیس ڈکیتی چوری اور راہزانی کی وارداتوں کے خلاف عملی اقدامات کرنے کی بجائے اعلی کارکردگی کی پریس ریلیزیں جاری کرنے میں مصروف شہر کی سیاسی سماجی فلاحی اور شہری تنظیموں نے ڈی پی او قصور عمران کشور اور آئی جی پنجاب ،وزیر اعلی عثمان بزدار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

سردار فیصل اورنگزیب یکجہتی کشمیر ریلی
قصور
عوام دوست اتحاد کے سربراہ سردار فیصل اورنگزیب امیدوار برائے چئیرمین تحصیل کونسل قصور کی طرف سے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی سیاسی وسماجی، مذہبی شخصیات سمیت عوام کی کثیرتعداد نے شرکت کی جن میں مہرقاسم شیر،عثمان قصوری،مہرشکیل شریف،کاشف ڈوگر،محمددین آزاد،غلام دستگیر،طارق مغل،کرم فریدصابری،حاجی محبوب، ودیگر تھے
تفصیلات کے مطابق عوام دوست اتحاد کے سربراہ سردار فیصل اورنگزیب امیدواربرائے چئیرمین تحصیل کونسل قصور کی طرف سے یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گئی، ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ،کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ کے نعرے لگا رہے تھے، مظاہرین نے کشمیر اور پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے،قصورپولیس کی طرف سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے، اس موقع پرسردار فیصل اوردیگرمقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر مذمت سے نہیں بلکہ ہندوکی مرمت سے آزاد ہو گا، 5 فروری حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں اور بالعموم دنیا بھر پر واضح کرتے ہیں کہ ہم جموں و کشمیر کے طویل عرصہ سے حل طلب تنازعہ اور بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں بھولے، ہم اپنے کشمیر ی بہن بھائیوں کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہم کشمیر کے بارے میں اصولی موقف پر پوری طرح کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ ہیں، جنوبی ایشیا میں اس وقت تک پائیدار امن کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی ان کا بنیادی اور جمہوری حق ہے، اقوام متحدہ کا یہ اخلاقی فرض ہے کہ اپنے منشور پر عمل کرا کرمقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی کا بنیادی حق دلوائے،جب تک دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت بھارت مقبوضہ وادی میں طاقت کے استعمال اور جبر و تشدد کو بند نہیں کرکے کشمیریوں کو ان کا جمہوری حق نہیں دیتی دنیامیں امن قائم نہیں ہو سکتا، کشمیر کا پاکستان سے رشتہ نظریاتی ہی نہیں بلکہ جغرافیائی بھی ہے، کشمیر کے تمام دریاؤں کا رخ پاکستان کی طرف اور تمام راستے بھی پاکستان کی طرف جاتے ہیں، پاکستان اور کشمیر نظریاتی اور جغرافیائی ہر لحاظ سے ایک دوسرے کا فطری اٹوٹ انگ ہیں، اس لیے بانی پاکستان محمد علی جناح نے بجا کہا تھا کہ ”کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ایک طرف جغرافیائی طور پر کشمیری پاکستان سے پیوستہ ہے تو دوسری طرف نظریاتی لحاظ سے بھی یکجان و پیوستہ ہے، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اْٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کی آزادی کیلئے کی جانے والی جدوجہد کیلئے خراجِ تحسین، اْن سے اظہارِ یکجہتی، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی، بے گناہ کشمیری نوجوانوں اور بچوں کو شہید اور شدید زخمی کئے جانے کی مذمت، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے جبر و ظلم پر عالمی انسانی حقوق کے اداروں کا کردار، عالمی برادری کا مسئلہ کے حل کیلئے کردار اور کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کیلئے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے متعلق نعرے درج تھے -

سینکڑوں لوگوں نے خون عطیہ کیا،تحصیل بار نے بھی اعلان کر دیا
قصور
تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنگن پور کے زیر اہتمام کل 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپ میں سینکڑوں لوگوں نے خون عطیہ کیا ،چونیاں بار ایسوسی ایشن نے اگلا بلڈ کمیپ بار ایسوسی ایشن میں لگا کر وکلاء برادری سے خون عطیہ کرنے کی پیشکش کر دی
تفصیلات کے مطابق کل 5 فروری کو چونیاں کے علاقے کنگن پور میں تھیلسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کی طرف سے اعجاز سکندر میموریل ہسپتال کنگن پور میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور سے ام نصرت فاؤنڈیشن لاہور نے شرکت کر کے لوگوں کی کراس میچنگ کی اور خون عطیہ کرنے والوں کا خون لیا
اس کیمپ میں چونیاں،پتوکی،الہ آباد،کنگن پور و گردونواح کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور خون عطیہ کیا جبکہ چونیاں بار ایسوسی ایشن کے صدر نے اپنے ساتھیوں سمیت شرکت کرکے خون عطیہ کیا اور اعلان کیا کہ جلد ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ چونیاں بار ایسوسی ایشن میں لگایا جائے گا جہان وکلاء برادری سے خون عطیہ کرکے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے دیا جائیگا
اس کے علاوہ سردار وقاص ڈوگر سابق ایم پی اے مسلم لیگ ق ،پروفیسر زاہد لکھوی راہنما پی ٹی آئی ،صحافی برادری ،تاجر برادری و دیگر شعبہ زندگی کے لوگوں نے شرکت کی اور تھیلسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی
تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنگن پور کے صدر پروفیسر عبدالستار نے اہلیان علاقہ و شرکاء کو خراج تحسین پیش کیا
نیز خون عطیہ کرنے والے والوں و دیگر شرکاء کی تازہ جوس مسمی ،گاجر و مالٹا سے تواضع کی گئی
پروفیسر عبدالستار و اہلیان علاقہ نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں تھیلسیمیا سپیشلسٹ کی خالی اسامی کو جلد سے جلد پر کیا جائے تاکہ ان بچوں کا علاج قصور میں ہی ہو ان کو لاہور نا لیجانے کی زحمت اٹھانی پڑے
واضع رہے کہ 70 سے زائد بچوں کو تھیلسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنگن پور کی ایمبولینس کے ذریعے مرحلہ وار ہر ہفتے لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں لیجایا جاتا ہے جہاں ان کا انتقال خون کروایا جاتا ہے
یہ سارے بچے غریب گھرانوں کے ہیں ان کے علاج کے علاوہ ان کی تعلیم و تربیت کا زیادہ تر ذمہ تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کے ہی زیر انتظام ہے -

پولیس کی آشیر باد سے پتنگ بازی جاری
قصور
تھانہ بی ڈویژن میں پولیس کی آشیر باد سے پتنگ بازی کا سلسلہ جاری
تفصیلات کے مطابق قصور شہر کے تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں میں پتنگ بازی کے خونی کھیل کا سلسلہ جاری ہے اور کیمکل اور دھاتی ڈور کا استعمال کیا جارھا ھے اور بستی ونیکاں رکن پورہ گلی نمبر 9/7/ 10 اور اسکے گردونواح علاقوں میں کییمکل ڈور پتنگیں گڈیاں فروخت ھونے کا سلسلہ جاری ھے زرائع کے مطابق یہ تھانہ بی ڈویژن پولیس کی آشیرباد حاصل ھے علاقہ کے لوگوں نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے کہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ھے تاکہ لوگوں کی جانیں محفوظ رہ سکیں -

ممبر ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل بننے پر مبارکباد
قصور
سیاسی و سماجی شخصیات کی طرف سے چوہدری امجد اقبال خاں ایڈووکیٹ کو پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا وائس چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی
تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا وائس چیئرمین منتخب ہونے پر امجد اقبال خاں ایڈووکیٹ کو مقامی سیاسی وسماجی، وکلاء اور صحافتی شخصیات محمد ضیاء الحق ایڈووکیٹ صدر چونیاں بار، ارشد قمر، میاں حفیظ طاہر ایڈووکیٹ ایڈووکیٹ، حافظ عمران ایڈووکیٹ، چوہدری اشرف خاں ایڈووکیٹ، آصف جلال ایڈووکیٹ، مہر محمد اسماعیل جاوید صدر مرکزی پریس کلب الہ آباد، فیاض احمد دھون 92 چینل، چوہدری ظہیر بابر، شیخ عرفان امین، ملک اکرم وغیرہ نے مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ جس طرح بھاری اکثریت سے ممبر پنجاب بار منتخب ہوئے تھے اسی طرح اب پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا وائس چیئرمین منتخب ہو کر وکلاء کے حقوق کے لئے جدوجہد کریں گے اور انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے -

ضلع بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
قصور
پوری دنیا و ملک بھر کی طرح قصور میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسے و ریلیاں نکالی جائینگی
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ضلع بھر کے ہر گلی محلے گاؤں و شہر میں ریلیاں نکالی جائینگی جس میں 74 سال قبل سلامتی کونسل کی طرف سے جنگ بندی کی شرط پر کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جو کہ تاحال پورا نہیں کیا گیا سلامتی کونسل کو اس دن کا وعدہ یاد کروانے کیلئے ریلیاں نکالی جائینگی اور مطالبہ کیا جائے گا کہ انڈین گورنمنٹ مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوجیں نکالے اور کشمیریوں کو رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی اجازت دی جائے
ریلیاں نماز جمعہ کے فوری بعد نکالی جائینگی -

مکئی کا بھٹہ چرانے پر بچے پر بدترین تشدد
قصور
6 ماہ قبل مکئی کا بھٹہ چرانے پر محنت کش کے 9 سالہ بچے پر زمیندار کا مبینہ تشدد ۔بچے کی حالت نازک چلڈرن ہسپتال لاہور سے بچے کو تشویشناک حالت سے گھر ریفر کردیا گیا پولیس ملزم سے مبینہ طورپر ساز باز تاحال ملزم کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی ورثاء سراپا احتجاج وزیراعلی پنجاب سے انصاف کےحصول کا مطالبہتفصیلات کے مطابق تلونڈی کے محنت کش محمد تنویر نے مقامی تھانے میں درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ میرے 9 سالہ بیٹے معظم کو سکول سے واپس آتے ہوئے مکئی کا بھٹہ چرانے پر زمیندار ابوبکر نے مبینہ تشدد کانشانہ بناتے ہوئے پانی کے تالاب میں غوطے لگوائے اور نل کی دیوار سے سر مارتا رہا جس سے میرے بیٹے کی حالت نازک ہوگئی پولیس کو درخواست دینے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوسکی جبکہ لاہور چلڈرن ہسپتال سے تشویشناک حالت میں گھر بھیج دیا گیا ہے محمد تنویر نے وزیراعلی پنجاب اور ڈی پی او قصور سے انصاف کے حصول کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب الزام علیہہ نے اپنے مؤقف میں کہا کہ میں نے دو تپھڑ مارے تھے اور معظم ٹھیک تھا ۔