Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سے  لوگ پریشان ہو گئے

    جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سے لوگ پریشان ہو گئے

    قصور, پتوکی کے علاقے جمبر کلاں ٹاؤن کمیٹی کی حدود میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ناقص سیورج کے باعث گلی محلے جوہڑوں میں تبدیل شہری مختلف قسم کے جان لیوا امراض میں مبتلا ہونے لگے ۔۔۔

    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے علاقے اور چھانگا مانگا کے نواح جمبر کلاں کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ تو دے دیا گیا تاحال شہریوں کو تمام تر سہولیات سے بھی محروم کر دیا گیا سیورج کے ناقص نظام کے باعث گلی ، محلے اور مین چوراہے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے ،مین شاہراہوں پر لگے گندگی کے ڈھیر عوام کیلئے عذاب بن گئے ،

    شہری مختلف قسم کے جان لیوا امراض میں مبتلا ہونے لگے نمازی گھروں میں نماز ادا کرنے پر مجبور ہو گئے جبکہ متعلقہ انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی ، عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ، ڈی سی قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • فرانسیسی سفیر کو 17 فروری سے پہلے ملک بدر کرنے کا مطالبہ

    فرانسیسی سفیر کو 17 فروری سے پہلے ملک بدر کرنے کا مطالبہ

    قصور
    تحریک لبیک پاکستان نے گورنمنٹ سے 17 فروری تک فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا،مطالبہ سابق معاہدہ فیض آباد کے تحت کیا گیا ہے

    تفصیلات کے مطابق مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان نے معائدہ فیض آباد کی رو سے گورنمنٹ آف پاکستان سے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کر دیا ہے گ
    ورنمنٹ سے فرانسیسی سفیر کو 17 فروری تک ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے
    وضع رہے کہ سنہ 2017 میں فیض آباد دھرنے پر وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کے بعد وفاقی حکومت اور مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کےدرمیان معاملات طے پائے تھے جس میں 6 نکاتی معاہدے پر 5 حکومتی افراد نے دستخط کئے تھے

  • ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ  گل نے 10 لاکھ رشوت لینے والے  کو معطل کر دیا

    ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل نے 10 لاکھ رشوت لینے والے کو معطل کر دیا

    قصور، ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل کی پہلی کھلی کچہری میں بڑی کارروائی تحصیلدار ضلع قصور کے ریڈر ارشد خان 10 لاکھ رشوت ملوث پانے پر فوری معطل کردیا, تفصیلات کے مطابق قصور ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کی بڑی کارروائی میں عوامی شکایات فوری ایکشن لیتے ہوئے کام شروع کر دیا، کھلی کچہری میں محبوب نامی سائل نے بتایا کہ ارشد خان نے میرے زمینی معاملات کے سلسلے میں مجھ سے 10 لاکھ رشوت لی ہے

    ڈپٹی کمشنر قصور نے محبوب کی شکایت پر ارشد خان ریڈر کو فوری معطل کردیا ، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈی سی آفس میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کی قیادت میں منعقد کی گئی ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں ریکارڈ کی درستگی، فرد کا اجراء، ڈومیسائل، انتقال کا اندراج، انکم سرٹیفکیٹ اور دیگر متفرق درخواستوں کے کیسز سنے جا رہے ہیں

    اس میں ڈپٹی کمشنر آسیہ گل ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں عوام الناس کے مسائل خود سن رہی ہیں ڈی سی قصور نے کھلی کچہری میں قائم ڈیسک کو متعلقہ درخواستیں مارک کر دیں اور ان کے ازالہ کی فوری ہدایات بھی جاری کر دیں درخواستوں کو فوری حل کرنے کا عمل جاری ہے. ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری قائم کرنے سے عوام الناس کو ریلیف مل رہا ہے

  • ڈی سی کے حکم پر کھلی کچہری لگائی گئی

    ڈی سی کے حکم پر کھلی کچہری لگائی گئی

    قصور، ڈی سی قصور کے حکم پر کھلی کچہری اے سی چونیاں نے گزشتہ روز DC قصور کے حکم پر کھلی کچہری لگائی جس میں محکمہ ریونیو کے تحصیل بھر کے ذمہ دران نے شرکت کی جبکہ سینکڑوں سائلین کی کھلی کچہری میں شرکت سائلین کی درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے اور فوری کاروائی کرنے کا حکم دیا

    مقامی شہریوں نے DC قصور کی طرف سے کھلی کچہریوں کے انعقاد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے اس موقع پر AC چونیاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ DC قصور کے حکم پر ریونیو کے افسران پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور کسی غریب آدمی کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی تحصیل بھر کے پٹواری اور دیگر ذمہدران عوام کو مسائل میں الجھانے کی بجائے ریلیف فراہم کریں تاکہ انتظامیہ اور حکومت پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکے

  • 5 فروری کو بلڈ ڈونشین کیمپ کا انعقاد،خون عطیہ کرنے کی اپیل

    5 فروری کو بلڈ ڈونشین کیمپ کا انعقاد،خون عطیہ کرنے کی اپیل

    قصور
    تھیلیسیمیا کیئر فاؤنڈیشن کنگن پور کے زیر اہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اعجاز میموریل ہسپتال میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد،نوجوانوں کو خون عطیہ کرنے کی اپیل
    تفصیلات کے مطابق تھیلیسیمیا کیئر فاؤنڈیشن کنگن پور کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے خون عطیہ کرنے کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اعجاز میموریل ہسپتال کنگن پور میں انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں کنگن پور و گردونواح کے نوجوانوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے کیونکہ تھلیسمیا کے مریض بچوں کو ہر ہفتے 1 بوتل خون کی ضرورت ہوتی ہے اور اس وقت کنگن پور تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن 70 سے زائد مریض بچوں ،بچیوں کو اپنے ذاتی خرچ سے انتقال خون و دیگر علاج معالجہ کروا رہا ہے
    بلڈ ڈونیشن کیمپ میں کراس میچنگ کی جائے گی اور خون عطیہ کرنے والوں سے خون کا عطیہ لیا جائے گا کیمپ صبح 9 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا
    اس سے قبل اہلیان کنگن پور و گردونواح کے مخیر حضرات نے تعاون کرکے بچوں کیلئے ایمبولینس کا انتظام کیا ہے کیونکہ ان بچوں کو لاہور لیجایا جاتا ہے کیونکہ قصور میں ان کے علاج کی سہولت میسر نہیں
    ان مخیر حضرات و خون عطیہ کرنے والے لوگوں کو مریض بچے بچیاں دن رات دعائیں دیتے ہیں
    واضع رہے کہ تھیلیسیمیا کے مریض بچے زیادہ سے زیادہ 20,22 سال کی عمر تک فوت ہو جاتے ہیں زیادہ تر اس سے بھی کم عمر میں فوت ہو جاتے ہیں
    ان مہمان بچوں کو خون و دیگر سہولیات علاج مہیا کرنا ہم سب پر فرض ہے
    لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب ،ڈی سی قصور و کمشنر لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان بچوں کیلئے قصور میں علاج و انتقال خون کی سہولت مہیا کی جائے

  • نماز پڑھنے آئے  نمازی کو مسجد میں قتل کر دیا

    نماز پڑھنے آئے نمازی کو مسجد میں قتل کر دیا

    قصورکل موضع ستوکی میں نماز عصر کے وقت مسجد میں قتل ہونے والے ماسٹر اسلم کی نماز جنازہ آج 2 بجے دوپہر ادا کی جائے گی, تفصیلات کے مطابق کل تھانہ للیانی قصور کے علاقے موضع ستوکی میں ملزمان ندیم،جمیل پسران اسماعیل بھٹی نے فائرنگ سے مسجد میں نماز عصر ادا کرنے والے ماسٹر محمد اسلم کو قتل کر دیا تھا جس کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے موضع ستوکی میں ادا کی جائے گی

    متوفی ماسٹر محمد اسلم اور اس کا بھائی محمد اشرف مسجد میں نماز عصر ادا کرکے بیٹھے تھے کہ ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر جس سے ایک گولی ماسٹر اسلم کے دل پر لگی اور اس کی موقع پر ہی جان نکل گئی وجہ عناد ایک موٹر سائیکل بتائی گئی ہے جو کہ ماسٹر اسلم نے خریدی تھی , پولیس تھانہ مصطفی آباد للیانی نے مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہو گئے ہیں

  • ملی یوتھ ونگ کے صدر کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    ملی یوتھ ونگ کے صدر کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    قصور، ملی یوتھ ونگ پی پی 177 کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،ہزاروں لوگوں کی نماز جنازہ میں شرکت ،اہل علاقہ نے غم کا اظہار کیا ، تفصیلات کے مطابق کل ملی یوتھ ونگ قصور حلقہ پی پی 177 کے صدر نعمان خالد کے والد محمد خالد کا انتقال ہو گیا تھا جن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں موضع تلونڈی چونیاں میں کل شام ساڑھے چھ بجے ادا کی گئی

    نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی پورے ضلع سے سیاسی ،سماجی،صحافی ،وکلاء و دیگر شعبہ زندگی کے لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی ، مرحوم درد دل رکھنے والے انسان تھے اور علاقے میں خدمت خلق کا کام کرتے تھے خصوصی بیواؤں اور یتیموں کی خدمت کرنے کے ساتھ مساجد میں اشیاء ضروریات کا خاص خیال رکھتے تھے اور غریبوں کی مدد کرتے تھے

    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہم آج ایک انتہائی شفیق اور درد بانٹنے والے شحض سے محروم ہو گئے ہیں اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے

  • مہنگائی کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    مہنگائی کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    قصور، پاکستان فلاح پارٹی کا مہنگائی کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    تفصیلات کے مطابق قصور پریس کلب کے باہر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں سیاسی و مذہبی جماعتوں طلبا و تاجر تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی، مظاہرین نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے

    مظاہرے سے سابقہ کونسلر چوہدری مظفروارثی ، جنرل سیکرٹری فیصل حبیب خاں ایڈووکیٹ قصور سٹی کے صدر چوہدری محمود الہی چشتی نائب صدر ڈاکٹرجمیل نصیروی سنئیرنائب صدر ڈاکٹرنعیم شیخ جنرل سیکرٹری ڈاکٹرلیاقت علی ڈاکٹرشفاقت ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ایف پی عطاءمحمد قصوری نے خطاب کیا جبکہ مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیاء آٹا چینی گھئی سبزیوں سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی میں بدترین مہنگائی کی ہے حکومت عوام دشمن پالیسی بند کرے اور غریب آدمی کیلئے اشیاء ضروریات زندگی سستا کرے

    یہ حکومت مہنگائی روکنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جبکہ حکومت کی نااہلی کے باعث عام آدمی سے لے کر سفید پوش طبقہ بھی شدید اضطراب کا شکار ہے جب کہ نااہل حکمران سب اچھا کی رٹ لگا رہے ہیں

  • چور تالے توڑ کر موبائل فونز لے اڑے

    چور تالے توڑ کر موبائل فونز لے اڑے

    قصور ، پتوکی شہر میں وارداتوں کا سلسلہ نا رک سکا چو موبائل فون شاپ سے لاکھوں روپیہ مالیت کے فونز چرا کر لے گئے ، تفصیلات کے مطابق پتوکی اندرون شہر میں چوری کی واردات میں رضا چوک عاطف موبائل سنٹر اور U.S موبائل سنٹر کی دوکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کی مالیت کے موبائل فونز اور نقدی چور لے اڑے

    لوگوں کا کہنا ہے کہ چور توڑے بھرکے لاکھوں روپے کی مالیت کے موبائل فونز چرا کر لے گئے ہیں اس پر موبائل یونین نے سڑک بلاک کی تھی مگر پولیس کی یقین دہانی کے بعد سڑک کھول دی گئی تاہم تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر چور جلد گرفتار نا ہوئے تو ہم دوبارہ روڈ بلاک کرینگے

  • قصور کا سرحدی علاقہ شدید مشکلات سے دوچار

    قصور کا سرحدی علاقہ شدید مشکلات سے دوچار

    قصور کا سرحدی علاقہ پی پی 177 گنڈا سنگھ سے حسین خانوالہ روڑ عرصہ بیس سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،لوگ پریشان
    تفصیلات کے مطابق قصور کا سرحدی علاقہ عرصہ بیس سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جو کہ سابقہ حکمران جماعت مسلم ن کے پلیٹ فارم سے مسلسل ہیٹرک سے زائد بار منتخب ہونے والے ممبران صوبائی قومی اسمبلی کا اعزاز حاصل کرنے والے شرفاء کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے
    عرصہ اڑھائی سال سے برسرِ اقتدار تبدیلی سرکار بھی زراعت میں خود کفیل قصور کے اس سرحدی علاقے میں آباد سینکڑوں دیہاتوں میں لاکھوں کی آبادی پر مقیم لوگوں کو صاف ستھرا روڑ و دیگر سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے
    روڑ کی ٹوٹ پھوٹ گہرے کھڈوں کی بدولت ریسکیو ٹیموں کو بھی اپنے فرائض میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

    لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے