قصور
نشے کے عادی افراد سرعام نشہ کرنے لگے جس سے نئی نسل کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے،پولیس خاموش تماشائی
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں نشہ انتہائی عام ہو گیا ہے جس سے نشئی حضرات کھلے عام نشہ کر رہے ہیں آج تحصیل چونیاں کے بس اسٹینڈ میں بیٹھ کر سرعام یہ بندہ قانون کی دھجیاں اڑا رھا ہے اور ہمارے معاشرے کے بچے اور نوجوان اسکو دیکھ کر کیا سکھییں گے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس پر جلد از جلد ایکشن لیکر اس بندے کو گرفتار کرنا چاہیے تاکہ ہمارا معاشرہ اس نشہ کی لعنت سے بچے سکے اور اسکو سخت سے سخت سزا دی جائے
Author: غنی محمود قصوری
-

چونیاں میں نشہ عام ہونے لگا
-

طالب علم پر تشدد،15 افراد پر ایف آئی آر
قصور
الہ آباد میں حافظ قرآن دین کے طالب علم بچے پر تشدد کرکے موت حیات کی کشمکش میں مبتلا کرنے والے 15 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں سردار شعیب ڈوگر اور اس کے 14 ساتھیوں نے مسجد و مدرسہ اقصیٰ کے طالب علم منیر ولد شہزاد رہائشی موضع گہلن ہتھاڑ کو معمولی بات پر اینٹیں مار مار کر شدید زخمی کر دیا تھا جو کہ اس وقت لاہور جنرل ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہے ان غنڈہ صفت عناصر کے خلاف مدرسہ انتظامیہ ایف آئی آر درج کروانے سے کترا رہی تھی کیونکہ یہ لوگ بااثر ہونے کے ساتھ ساتھ اس مدرسہ کو ماہانہ چندہ بھی دیتے ہیں تاہم قصور کی سیاسی ،سماجی،وکلاء برداری و صحافیوں کی کاوش سے ان 15 افراد کے خلاف تھانہ الہ آباد میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے
اہلیان الہ آباد و اہلیان قصور کا کہنا ہے کہ ان بدمعاش عناصر کو جلد سے جلد قانون کے مطابق سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے -

صحافی مثبت تنقید کرکے اصلاح کریں
قصور
ڈی پی او قصور عمران کشور نے کہا کہ صحافی مثبت تنقید کرکے اصلاح کریں
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور نے کہا ہے کے قصور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے دن رات متحرک ہے قصور ضلع کی صحافی برادری مثبت تنقید کرکے اصلاح کریں تھانوں میں شریف شہریوں کو عزت دیں گے جبکہ بدمعاشوں و بدکرداروں کو نشان عبرت بنا دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیرمین پریس کلب پروفیسر ڈاکٹر یوسف آرائیں گروپ لیڈر عطا محمد قصوری نائب صدر خالد نواز خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں عوام الناس کے ساتھ صحافیوں کے مسائل بنیادوں پر حل کئے جائیں گے عمران کشور ڈی پی او قصور نے کہا کے تھانہ کلچر کی تبدیلی وقت کی ضرورت ہے چائلڈ بیورو سمیت دیگر جنسی زیادتی کے واقعات کے بعد اب ہمیں ذمہ دار شہری بننا ہے بدکردار عناصر کو دنیا کے لیے مثال بنانا ہے اور تھانوں میں ہر شہری کو انصاف ملے گا -

الہ آباد میں مدرسے کے طالب علم پر ظلم کی انتہاہ
قصور
الہ آباد میں ظلم کی انتہاہ،مدرسے کے طالب علم کو مار مار کر برا حال کر دیا سر میں اینٹیں ماریں جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں حالت غیر ہونے پر ہسپتال داخل
تفصیلات کے مطابق کل شام چونیاں کے شہر الہ آباد میں ظالموں نے دین کے طالب علم مدرسے کے لڑکے پر ظلم کی انتہاہ کر دی
جامعہ مسجد و مدرسہ اقصیٰ کا طالب علم شہزاڈ ولد منیر موضع گہلن ہتھاڑ کا رہائشی ہے جو کہ کل شام سے قبل مدرسہ کی گلی و مدرسہ کے لڑکوں کیساتھ کرکٹ کھیلنے کے لئے گراؤنڈ میں گیا تو اس کی گیند ٹریکٹرز آٹو سپئیر پارٹس (سردار شعیب ڈوگر )کی دکان کے لڑکے کو لگ گئی جس پر انہوں نے گراؤنڈ کے اندر ہی طالب علم کو مارنا شروع کر دیا مگر جب طالب علم گھر آئے تو انہوں نے اپنے اساتذہ و بڑوں کو بتایا جس پر لڑکوں کے ورثاء و اساتذہ نے دکان پر جا کر ان کی شکایت لگائی تو آٹو سپئیر پارٹس والوں بپھر کر طالبعلم شہزاد کو مدرسے سے نکال کر مارنے لگے کیونکہ شہزاد کا گاؤں مدرسہ سے دور ہے انہوں نے شہزاد کے سر میں اینٹیں ماریں جس پر شہزاد کا سر پھٹ گیا اور خون کے فوارے پھوٹ پڑے لڑکے کو مدرسے والے جان بچانے کی خاطر فوری ہسپتال لے گئے جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جبکہ اس کے سر میں درجنوں ٹانکے لگے ہیں
یہ ساری صورتحال نزدیکی گھروں کے سی سی ٹی وی کیمروں میں بخوبی دیکھی جا سکتی ہے مگر تشویشناک بات یہ ہے کہ مارنے والے اتنے بااثر ہیں کہ مدرسہ انتظامیہ ان کے خلاف پرچہ کٹوانے سے کترا رہی ہے جبکہ لڑکے کے ورثاء لڑکے کی جان بچانے کی خاطر ہسپتال میں ہیں
خبر پاکر ایس ایچ او موقع پر تو پہنچے مگر کوئی کاروائی نا کی جس پر اہل محلہ و مدرسہ کے طالب علموں نے ایس ایچ او الہ آباد و ڈی ایس پی سے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

دکاندار نے بہادری سے ڈاکو کو پکڑ کر حوالہ پولیس کیا
قصور
بھائی پھیرو کے نواحی گاؤں بونگہ بلوچاں میں واردات تاہم دکاندار نے جان پر کھیل کر بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے شہر پھول نگر کے نواحی گاؤں بونگہ بلوچاں میں گزشتہ رات 9 بجے کے قریب افضل پی سی او و کریانہ شاپ پر تین ڈاکو واردات کیلئے پہنچے اور دکان کے مالک محمد افضل کو گن پوائنٹ پر ہراساں کر کے سامان لوٹنے لگے تو اپنی جان پر کھیلتے ہوئے اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد افضل نے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا اہل علاقہ نے افضل کی بہادری کی داد دی
واضع رہے کہ بونگہ بلوچاں میں قاری یحیحی عزیر میر محمدی مرحوم کا مدرسہ ہے جس میں پورے پاکستان سے بچے پڑھنے آتے ہیں مگر چند دنوں سے اس علاقے میں وارداتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے اہل دیہہ کے ساتھ طالب علم بھی سخت پریشان ہیں
اہل دیہہ نے آئی جی پنجاب،ڈی پی او قصور و ڈی ایس پی پتوکی سے چوروں ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی استدعا کی ہے تاکہ اہل دیہہ کیساتھ ملک بھر سے آئے ہوئے دین کے طالب علم خود کو محفوظ محسوس کریں -

پولیس اسٹیشن کے سامنے واردات
قصور
چھانگا مانگا میں چوریوں ڈکیتیوں کا سلسلہ عروج پر
تفصیلات کے مطابق چھانگامانگا پولیس اسٹیشن کے سامنے پوسٹ آفس میں ڈکیتی کی واردات میں تین مسلح ڈاکووں نےعملہ کو یرغمال بناکر 8 لاکھ روپے لوٹ لیے پوسٹ ماسٹر محمد اسلم بھٹی و دیگر عملہ یوٹیلٹی بلز کےسکرول کی تیاری اور دیگر دفتری امور میں مصروف تھا کہ تین نامعلوم مسلح ڈاکوووں نےپوسٹ آفس داخل ہوتے ہی پورے عملہ کوگن پواٸنٹ پر یرغمال بنا لیا اور آٹھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گٸے ڈی ایس پی چونیاں اطلاع پاتے ہی پوسٹ آفس پہنچ گٸےاور تفتیش شروع کردی علاوہ تین مسلح ڈاکووں نےچونیاں رانا ٹاٶن کے محمد رمضان جو اپنی بیوی اور دوسالہ بیٹی نور فاطمہ کے ساتھ موٹرساٸیکل پر فیکٹری سے گھر چونیاں جا رہا تھا کہ جب وہ جنگل نہر سے آگے پہنچا تو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک لیااور اس کی دو سالہ کمسن بیٹی کو یرغمال بنا لیا اور بچی پر اسلحہ تان کر والد کو دھمکی دی کہ موٹر ساٸیکل سے نیچے اتر جاٶ جس پر ڈاکو موٹرساٸیکل چھین کرفرار ہوگٸے ایک اور واردات میں نامعلوم افرادنے ڈاکخنہ بل جمع کرانے جانیوالی ایک غریب عورت سے بل کے 33 سو روپے چھین لئے -

صحافی کو دھمکیاں،مقدمہ درج
قصور
صدر پریس کلب محمد عمران سلفی کوقتل کی دھمکیاں دینے والے با اثر افراد کے خلاف مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق المکہ سٹی کے خلاف خبریں شائع کرنے پر صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی اور اس کے ساتھیوں کو قتل کرنے اور پریس کلب پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دینے والے عمر حیات بلوچ نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی نے کہا کہ مجھے ،میرے کسی صحافی دوست کا کسی قسم کا نقصان ہوا یا پریس کلب پر حملہ ہواتو اس کے ذمہ دار عمرحیات بلوچ ، محمد ندیم ، منور حسین ، شوکت حسین اور شہاب الدین ہوں گے، ملزمان انتہائی با اثر ہیں ، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج،ڈی پی او قصور ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ -

رنگین کپڑوں میں 9 سے 1 بجے تک سکول حاضری لازمی
قصور
سرکاری پابندی کے باوجود بڑے پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے طالب علموں کو صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک کلر کپڑوں میں لازمی آنے کی ہدایت ،نا آنے پر سکول سے فارغ کر دیا جائیگا سکول کیساتھ ٹیوشن بھی لازمی
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کو کرونا وباء کی بناء پر چھٹیاں دی گئی ہیں تاہم چند بڑے سکولوں جن میں دی ایجوکیٹرز اور الحبیب پبلک سکول شامل ہیں کی جانب سے طالب علموں کو صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک کلر کپڑوں میں لازمی سکول آنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ساتھ میں انہی سکول کے ٹیچروں سے ٹیوشن پڑھنا بھی لازمی ہے بصورت دیگر سکول سے نکال دیا جائیگا سکول ایڈمنز کی طرف سے بچوں کے والدین کو واٹس ایپ گروپس کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے اور فیس جلد جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے واضع رہے کہ ان سکولوں کو بچوں کی پڑھائی کی بجائے اپنی فیسوں کی فکر ہے نا کہ کرونا وباء سے بند طالبعلموں کی پڑھائی کی آئے روز بچوں کے والدین کو ہراساں کیا جاتا ہے کہ بچوں کو کلر کپڑوں میں سکول و ٹیوشن بیجھا جائے ورنہ بات نا ماننے والے بچوں کو سکول سے فارغ کر دیا جائیگا -

گداگروں سے ستائے لوگ پریشان
قصور
شہری مہنگائی بے روزگاری کے بعد گداگروں سے پریشان ہو گئے
تفصیلات کے مطابق مہنگائی بے روزگاری سے ستائے لوگوں کا گداگروں نے جینا محال کر دیا ہے قصور کے شہر الہٰ آباد میں گداگروں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہو گای ہے جس سے بازار میں سینکڑوں گداگروں نے ڈیرے جما لیئے ایک بندے کے گرد کئی گداگر خیرات مانگنے کیلئے جمع ہو جاتے ہیں اور خیرات ایسے مانگنا شروع کر دیتے ہیں جیسے اپنی ذاتی رقم لینی ہو خیرات نہ دینے پر شہریوں کیساتھ بد زبانی کرتے اور بددعائیں دیتے ہیں گداگروں نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے -

قصور میں انسداد پولیو مہم جاری
قصور
انسداد پولیو مہم ڈی سی قصور اور سی ای او ہیلتھ کی زیر نگرانی جاری،چھوٹے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کی استدعا
تفصیلات کے مطابق قلع قصور میں ڈی سی و سی ای او ہیلتھ کی زیر زنگڑانی انسداد پولیو مہم جاری ہے ضلع کی چاروں تحصیلوں کے ڈی ڈی ایچ اوز اپنی اپنی تحصیل کو مانیٹر کر رہے ہیں جبکہ ڈی سی و سی ای او ہیلتھ قصور نے لوگوں سے چھوٹے بچوں کو لازمی قطرے پلوانے اور ان کو گھروں میں رکھنے کی استدعا کی ہے تاکہ گھر گھر جا کر قطرے پلانے والی ٹیمیں بچوں کو قطرے پلا سکیں نیز ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی بھی فراہم کی گئی ہے