Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • آر پی او شیخوپورہ کی قصور پولیس لائن میں بریفننگ

    آر پی او شیخوپورہ کی قصور پولیس لائن میں بریفننگ

    قصور
    شہریوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت ،کرائم کا خاتمہ اور عوامی خدمت پولیس کی پہچان ہونی چاہیے ۔ آر پی اوشیخوپورہ ریجن کا قصور میں خطاب
    تفصیلات کے مطابق آر پی او شیخوپورہ ریجن ڈاکٹر انعام نے قصور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت ،کرائم کا خاتمہ ،عوام کےساتھ خوش اخلاقی اور عوامی خدمت پولیس کی پہچان ہونی چاہیے کیونکہ اللہ کو راضی کرنا ہے تو مخلوق خدا کی خدمت کرو ، مظلوموں کی داد رسی کرکے دعائیں لیں جو بہت بڑی عبادت ہے، صرف پیسے لینے والا اہلکار کرپٹ نہیں بلکہ مظلوم کو انصاف نہ فراہم کرنے والا بھی کرپٹ ہے کیونکہ ہم اسی کام کی تنخواہ لیتے ہیں،اس لیے ہمیں مظلوموں کا ساتھ دینا ہو گا اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بہادری اور دلیری سے لڑتے ہوئے قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا
    پولیس لائن قصور میں منعقدہ پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرڈی پی اوقصورعمران کشور، ایس پی انویسٹی گیشن علی بن طارق،ایڈیشنل ایس پی اویس ملک، ڈی ایس پی محمد یعقوب اعوان ،ڈی ایس پی صدراشفاق حسین کاظمی،ڈی ایس پی چونیاںخالد اسلم ،ڈی ایس پی پتوکی محمد اکرام خاں،ایس ایچ اوز ، ایلیٹ فورس کے جوان ،فرنٹ ڈیسک سٹاف ،ٹریفک سٹاف اوردیگر پولیس افسران و ملازمان بھی موجود تھے ۔پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے آر پی اوشیخوپورہ ریجن نے کہا کہ کرپٹ پولیس آفیسر اورجو جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرتے ہیں ان کو ہمیں اپنی صفوں سے باہر نکا ل دینا ہو گا کیونگہ یہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا با عث ہیں ، پولیس کی وردی درحقیقت اللہ کی طرف سے دی گئی امانت ہے اور اس امانت کے متعلق جو بھی ذمہ داریاں ہیں وہ تمام ذمہ داری پوری کرنا ہوں گی تاکہ صحیح معنوں میں لوگوں کی خدمت کر سکیں

  • خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار

    خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار

    قصور
    چونیاں میںں پولیس نے کاروائی کرتے ہقئے خطرناک ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ،مذید تفتیش جاری
    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں پولیس کی کاروائی میں شاپ رابری اور ہاؤس ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک صفدری ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی تین لاکھ روپے سے زائدکی نقدی رقم، موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے
    ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے

  • قحبہ خانہ کے خلاف ایکشن لینے کی استدعا

    قحبہ خانہ کے خلاف ایکشن لینے کی استدعا

    قصور عرصہ دراز سے قائم قحبہ خانے کے خلاف پولیس کاروائی کرنے سے گریزاں علاقہ مکینوں کا ڈی پی او قصور عمران کشور سے نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور تھانہ بی ڈویثزن کی حدود سابقہ پولیس چوکی بھسرپورہ سے چند قدم کے فاصلے پر محلہ محمد نگر میں عرصہ دراز سے قحبہ خانے قائم ہیںباور پولیس ان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں نظر آتی ہے
    محلہ محمد نگر میں بدنام زمانہ نائیکہ پروین عرف پینو اور رفاقت عرف رفاقتی نے قحبہ خانہ قائم کیا ہوا ہے اور نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں
    جس پر اہل علاقہ نے کئی بار شکایات کی ہیں تاہم کوئی کارروائی نہ ہو سکی اہل علاقہ نے ایس ایچ او بی ڈویژن عارف اور ڈی پی او قصور عمران کشور سے نوٹس لے کر کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے

  • ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انسپیکٹر کے خلاف درخواست

    ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انسپیکٹر کے خلاف درخواست

    قصور ایکسائز انسپکٹر اسد اللہ نے شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ٹوکن کی رقم ادا کردینے کے باوجود لاہور سے آئے شہری اور اس کی گاڑی کو چوکی لاری اڈا میں بند کروا دیا گاڑی کی اصل رجسٹریشن بک اور 3ہزار روپے رشوت دینے پرشہری کی جان خلاصی ہوئی شہری اویس عباس نے کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنر قصور کو درخواست دے دی اور بدتمیز ایکسائز انسپکٹر اسد اللہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصور میں تعینات ایکسائز انسپکٹر اسد اللہ نے شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کرنا اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے اور شہر کے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں کو روک کر ان کو ڈراتا دھمکاتا ہے اور رشوت نہ دینے کی صورت میں ان کے ساتھ نہایت بدتمیزی اور بدمعاشی والا رویہ اختیار کر لیتا ہے۔گزشتہ دنوں لاہور کا شہری اویس عباس اپنے کزن کے ساتھ اپنے رقبہ موضع ویرم جارہا تھا جب وہ بائی پاس گول چکر کے پاس پہنچے تو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی جس میں اسد اللہ انسپکٹر اور ڈرائیور بیٹھے تھے اور کچھ ملازمین باہر کھڑے ہو کر گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کر رہے تھے۔ان کے روکنے پر شہری اویس عباس نے گاڑی روک دی اور ملازمین نے گاڑی کے ٹوکن بارے دریافت کیا جو ادا نہ تھے اور اس کا شہری اویس عباس کو علم بھی نہ تھا۔ ایکسائز انسپکٹر اسداللہ نے بدتمیزی کرتے ہوئے بدمعاشی کے لہجے میں کہا کہ تمہیں اور تمہاری گاڑی کو تھانے میں بند کروا دوں گا۔ گاڑی ٹوکن کی رقم29200 روپے ادا کرنے کے باوجود ایکسائز انسپکٹر نے اس کی گاڑی ہمراہ ملازمین ساتھ بھیج کر چوکی لاری اڈا بند کروا دی۔ایکسائز ملازم نے گاڑی کی اصل رجسٹریشن بک اور تین ہزار روپے رشوت کے عوض ایکسائز انسپکٹراسد اللہ سے جان خلاصی کرنے کی پیشکش کی جس پر شہری اویس عباس نے گاڑی کی اصل رجسٹریشن بک اور تین ہزار روپے دے دیئے مگر رشوت لینے کے باوجود ایکسائز انسپکٹر نے گاڑی نہ چھوڑی۔ شہری اویس عباس جب ای ٹی او قصور کے دفتر گیا تو وہ دفتر میں موجود نہ تھے مگر وہاں موجود ملازمین کی منت سماجت کی تو انہوں نے اس کی گاڑی چوکی لاری اڈا سے چھڑائی۔ شہری اویس عباس نے ڈپٹی کمشنر قصور کو ایکسائز انسپکٹر اسد اللہ کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دے دی ہے جس میں اس کے خلاف کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

  • سورج نا نکلے چار دن ہو گئے

    سورج نا نکلے چار دن ہو گئے

    قصور میں سورج غروب ہوئے اور بادلوں کے راج کیساتھ آج چوتھا دن،سردی میں اضافہ،مذید چند دن ہلکے بادل رہنے کا امکان
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں گزشتہ جمعہ والے دن ہونے والی بارش و ہلکی زالہ باری سے سردی میں کافی اضافہ ہو گیا ہے اور آج بادلوں کا راج بنے چار دن ہو گئے ہیں باخبر کسان ذرائع کے مطابق قصور میں اگلے چند دنوں تک ہلکے بادل رہینگے جس سے سردی کی شدت میں مذید اضافہ ہو گا

  • دس ماہ سے سڑک کی مرمت کا کام تاحال جاری

    دس ماہ سے سڑک کی مرمت کا کام تاحال جاری

    قصور
    نول سٹاپ پر سڑک کی مرمت کیلئے کئی دنوں سے کی گئی کھڈائی لوگوں کیلئے وبال جان
    لوگوں کا کہنا ہے جس رفتار سے کام ہو رہا ہے دس سالوں تک ہی گورنمنٹ اس کام کو نبٹا پائے گی
    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ پر واقع موضع نول میں کئی دن قبل سڑک کی مرمت کیلئے ایک سائیڈ کو اکھاڑ کر مٹی و پرانا پتھر نکالا گیا تھا جسے چند دنوں بعد دوبارہ پھر اسی مٹی و پتھر سے بھر دیا گیا تاہم کچھ گڑھے ابھی میں موجود ہیں جن میں پتھر نہیں ڈالا گیا جو بارش می برولت پانی سے بھر گئے ہیں جن کے باعث لوگوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے لوگ بمشکل گزر پاتے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ جس رفتار سے کام جاری ہے لگتا ہے کہ گورنمنٹ نے دس سالوں میں اس کام کو نبٹانے کا تہیہ کر رکھا ہے
    واضع رہے رواں برس فروری میں اس سڑک کی مرمت کیلئے فنڈ جاری ہوا تھا مگر اب تک سڑک پر مین اڈوں کو چھوڑ کر جو سڑک پر جو گڑھے پر کئے گئے تھے وہ دوبارہ گڑھے بن گئے ہیں اور گورنمنٹ کی طرف سے 10 ماہ سے آہستہ آہستہ کام کا سلسہ جاری ہے جس کے باعث موسم برسات میں یہ سڑک بارش کے پانی سے بھر جاتی ہے اور لوگوں کا گزرنا محال ہو جاتا ہے حتی لوگ اپنے پیاروں کے جنازے کو بھی کندھا دینے سے قاصر ہیں اور ٹرالیوں پر جنازے لے کر جانے پر مجبور ہیں
    لوگوں نے وزیراعلی،کمشنر لاہور ڈویژن سے نوٹس لے کر سڑک کی جلد سے جلد مرمت کا مطالبہ کیا ہے

  • پی ڈی ایم میں شرکت کیلئے قافلوں کی روانگی

    پی ڈی ایم میں شرکت کیلئے قافلوں کی روانگی

    قصور
    پی ڈی ایم جلسہ میں شرکت کیلئے قصور سے قافلوں کی روانگی کیلئے تیاری،جلسہ ہمارا جمہوری حق ہے ہمیں جانے سے کوئی نہیں روک سکتا،عمران خان اپنا کنٹینر جلسہ بھول گئے
    لوگوں کا اظہار خیال
    تفصیلات کے مطابق قصور سے مینار پاکستان پی ڈی ایم جلسہ میں شرکت کرنے کیلئے لوگ قافلوں کی صورت میں نکل رہے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی تو یہ زیادتی ہو گی کیونکہ ماضی میں عمران خان نے 126 دن تک ملک کو بند کئے رکھا تھا اب وہی لوگ بھول گئے کہ یہ جلسے ریلیاں ہمارا آئینی جمہوری حق ہے اور مہنگائی بے روزگاری کے خلاف آواز بلند کرنا بھی ہمارا حق ہے
    حکمران اگر سچے ہیں تو انہیں پھر اس جلسے کا ڈر کیسا ؟
    طاقت کے زور پر ہماری آواز کو دبایا نہیں جا سکتا اور نا ہی ہم دب سکینگے کیونکہ گورنمنٹ نے تمام حدیں پار کر لی ہیں اب عوام کی باری ہے

  • ایک ہی خاندان کے چار افراد جانبحق

    ایک ہی خاندان کے چار افراد جانبحق

    قصور
    نواحی گاؤں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جانبحق جبکہ ایک کی حالت سیریس

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں سہاری میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ ایک کی حالت تشویش ناک ہے مرنے والوں میں بچوں کی والدہ آسیہ بی بی، اسکے بچے طیب ، افضل اور اقرا شامل ہیں
    مرنے والوں میں تین بچے 2 سالہ طیب، 4 سالہ افضل ، 6 سالہ اقرا اور ان کی حاملہ والدہ آسیہ شامل ہے
    خاندان کے سربراہ تنویر کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا
    تنویر کا خاندان مقامی بھٹہ فرید برکس پر کام کرتا تھا
    تنویر کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے، بہو اوران کے بچوں کے ساتھ جو کچھ ہوا سمجھ سے باہر ہے تاہم ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ خاندان کو مبینہ طور پر زہر دیا گیا

  • اے سی کو جائے نماز کا تحفہ

    اے سی کو جائے نماز کا تحفہ

    قصور
    پبلک پارک کا کام شروع کروانے پر اور الہ آباد میں گول چکر اور تزئین و آرائش کروانے پر معروف شخصیت سابقہ کونسلر مائی شریفان بی بی کا اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کو لوح قرآن اور جائے نماز کا تحفہ فلاحی اقدامات کو سراہا اور ڈھیروں دعائیں دیں
    تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ میں پانی کے تالاب کی جگہ پبلک پارک کا منصوبہ شروع کروانے اور الہ آباد چوک سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر کے گول چکر بنوانے اور ٹف ٹائل اور سٹریٹ لائٹس لگوانے پر معروف سیاسی شخصیت بزرگ خاتون سابقہ کونسلر مائی شریفان بی بی نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کو لوح قرآن اور جائے نماز کا تحفہ پیش کیا اور ان کو فلاحی کام کروانے پر داد اور ڈھیروں دعائیں دیں اے سی چونیاں عدنان بدر نے اس موقع پر سینئر صحافیوں بابا عبدالباسط حیدری اور مہر محمد اسماعیل جاوید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اللّٰہ تعالیٰ کی مہربانی ہے کہ عوام مجھ سے پیار کرتی ہے اور اپنی دعاؤں میں مجھے یاد کرتے ہیں عوام کی فلاح وبہبود کے لیے جب تک زندہ ہو کام کرتا رہوں گا میری نیت نیک ہے صرف اللہ تعالیٰ کی رضا اور قانون کی سربلندی کے لئے کام کرتا ہوں مجھ پر اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی ہے کسی سے نہ ہی میں ڈرتا ہوں اور نہ ہی کسی کے ساتھ میں زیادتی کرتا ہوں اور نہ ہی کسی کا ناجائز پریشر برداشت کرتا ہوں

  • تھانے کے اندر منشیات فروشی جاری

    تھانے کے اندر منشیات فروشی جاری

    قصور
    تھانہ الہ آبادکو منشیات فروشوں نے گڑھ بنا لیا ،تھانے میں افسران و اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے منشیات فروشی جاری
    متعلقہ ا فسران منشیات فروشوں کی گاڑیاں ذاتی و سرکاری کاموں میں استعمال کرنے لگے عوامی سماجی فلاحی و تاجر تنظیموں نے آر پی او شیخوپورہ ریجن سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا
    تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد میں منشیات فروشوں نے ڈیرے جمالئے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ منشیات فروش مقامی پولیس افسران سے مبینہ طورپر سازباز ہو کر تھانے کے اندر ہی منشیات فروخت کر رہے ہیں جبکہ پولیس افسران دن رات منشیات فروشوں کی ذاتی گاڑیاں استعمال کررہے ہیں علاقہ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو نوجوان نسل کی اکثریت نشے کی لت میں مبتلاء ہو چکی ہے جس کی وجہ سے چوری وڈکیتی کی وارداتوں کی صورت میں کرائم کی شرح کافی حدتک بڑھ رہی ہے خصوصاََ بھاگیوال ٹبہ،گہلن ہٹھاڑ،کوڑے سیال،تلونڈی،بگھیانہ اور سید پور منشیات کا گڑھ ہیں جبکہ حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے مقامی پولیس فرضی مقدمات درج کر کے کارکردگی بہتر دکھانے میں مصروف ہے عوامی سماجی فلاحی و تاجر تنظیموں نے آرپی او شیخوپورہ ریجن سے تحقیقات کر کے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے