قصور
بھائی پھیرو کے نواحی گاؤں بونگہ بلوچاں میں واردات تاہم دکاندار نے جان پر کھیل کر بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے شہر پھول نگر کے نواحی گاؤں بونگہ بلوچاں میں گزشتہ رات 9 بجے کے قریب افضل پی سی او و کریانہ شاپ پر تین ڈاکو واردات کیلئے پہنچے اور دکان کے مالک محمد افضل کو گن پوائنٹ پر ہراساں کر کے سامان لوٹنے لگے تو اپنی جان پر کھیلتے ہوئے اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد افضل نے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا اہل علاقہ نے افضل کی بہادری کی داد دی
واضع رہے کہ بونگہ بلوچاں میں قاری یحیحی عزیر میر محمدی مرحوم کا مدرسہ ہے جس میں پورے پاکستان سے بچے پڑھنے آتے ہیں مگر چند دنوں سے اس علاقے میں وارداتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے اہل دیہہ کے ساتھ طالب علم بھی سخت پریشان ہیں
اہل دیہہ نے آئی جی پنجاب،ڈی پی او قصور و ڈی ایس پی پتوکی سے چوروں ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی استدعا کی ہے تاکہ اہل دیہہ کیساتھ ملک بھر سے آئے ہوئے دین کے طالب علم خود کو محفوظ محسوس کریں
Author: غنی محمود قصوری
-

دکاندار نے بہادری سے ڈاکو کو پکڑ کر حوالہ پولیس کیا
-

پولیس اسٹیشن کے سامنے واردات
قصور
چھانگا مانگا میں چوریوں ڈکیتیوں کا سلسلہ عروج پر
تفصیلات کے مطابق چھانگامانگا پولیس اسٹیشن کے سامنے پوسٹ آفس میں ڈکیتی کی واردات میں تین مسلح ڈاکووں نےعملہ کو یرغمال بناکر 8 لاکھ روپے لوٹ لیے پوسٹ ماسٹر محمد اسلم بھٹی و دیگر عملہ یوٹیلٹی بلز کےسکرول کی تیاری اور دیگر دفتری امور میں مصروف تھا کہ تین نامعلوم مسلح ڈاکوووں نےپوسٹ آفس داخل ہوتے ہی پورے عملہ کوگن پواٸنٹ پر یرغمال بنا لیا اور آٹھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گٸے ڈی ایس پی چونیاں اطلاع پاتے ہی پوسٹ آفس پہنچ گٸےاور تفتیش شروع کردی علاوہ تین مسلح ڈاکووں نےچونیاں رانا ٹاٶن کے محمد رمضان جو اپنی بیوی اور دوسالہ بیٹی نور فاطمہ کے ساتھ موٹرساٸیکل پر فیکٹری سے گھر چونیاں جا رہا تھا کہ جب وہ جنگل نہر سے آگے پہنچا تو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک لیااور اس کی دو سالہ کمسن بیٹی کو یرغمال بنا لیا اور بچی پر اسلحہ تان کر والد کو دھمکی دی کہ موٹر ساٸیکل سے نیچے اتر جاٶ جس پر ڈاکو موٹرساٸیکل چھین کرفرار ہوگٸے ایک اور واردات میں نامعلوم افرادنے ڈاکخنہ بل جمع کرانے جانیوالی ایک غریب عورت سے بل کے 33 سو روپے چھین لئے -

صحافی کو دھمکیاں،مقدمہ درج
قصور
صدر پریس کلب محمد عمران سلفی کوقتل کی دھمکیاں دینے والے با اثر افراد کے خلاف مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق المکہ سٹی کے خلاف خبریں شائع کرنے پر صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی اور اس کے ساتھیوں کو قتل کرنے اور پریس کلب پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دینے والے عمر حیات بلوچ نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی نے کہا کہ مجھے ،میرے کسی صحافی دوست کا کسی قسم کا نقصان ہوا یا پریس کلب پر حملہ ہواتو اس کے ذمہ دار عمرحیات بلوچ ، محمد ندیم ، منور حسین ، شوکت حسین اور شہاب الدین ہوں گے، ملزمان انتہائی با اثر ہیں ، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج،ڈی پی او قصور ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ -

رنگین کپڑوں میں 9 سے 1 بجے تک سکول حاضری لازمی
قصور
سرکاری پابندی کے باوجود بڑے پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے طالب علموں کو صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک کلر کپڑوں میں لازمی آنے کی ہدایت ،نا آنے پر سکول سے فارغ کر دیا جائیگا سکول کیساتھ ٹیوشن بھی لازمی
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کو کرونا وباء کی بناء پر چھٹیاں دی گئی ہیں تاہم چند بڑے سکولوں جن میں دی ایجوکیٹرز اور الحبیب پبلک سکول شامل ہیں کی جانب سے طالب علموں کو صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک کلر کپڑوں میں لازمی سکول آنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ساتھ میں انہی سکول کے ٹیچروں سے ٹیوشن پڑھنا بھی لازمی ہے بصورت دیگر سکول سے نکال دیا جائیگا سکول ایڈمنز کی طرف سے بچوں کے والدین کو واٹس ایپ گروپس کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے اور فیس جلد جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے واضع رہے کہ ان سکولوں کو بچوں کی پڑھائی کی بجائے اپنی فیسوں کی فکر ہے نا کہ کرونا وباء سے بند طالبعلموں کی پڑھائی کی آئے روز بچوں کے والدین کو ہراساں کیا جاتا ہے کہ بچوں کو کلر کپڑوں میں سکول و ٹیوشن بیجھا جائے ورنہ بات نا ماننے والے بچوں کو سکول سے فارغ کر دیا جائیگا -

گداگروں سے ستائے لوگ پریشان
قصور
شہری مہنگائی بے روزگاری کے بعد گداگروں سے پریشان ہو گئے
تفصیلات کے مطابق مہنگائی بے روزگاری سے ستائے لوگوں کا گداگروں نے جینا محال کر دیا ہے قصور کے شہر الہٰ آباد میں گداگروں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہو گای ہے جس سے بازار میں سینکڑوں گداگروں نے ڈیرے جما لیئے ایک بندے کے گرد کئی گداگر خیرات مانگنے کیلئے جمع ہو جاتے ہیں اور خیرات ایسے مانگنا شروع کر دیتے ہیں جیسے اپنی ذاتی رقم لینی ہو خیرات نہ دینے پر شہریوں کیساتھ بد زبانی کرتے اور بددعائیں دیتے ہیں گداگروں نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے -

قصور میں انسداد پولیو مہم جاری
قصور
انسداد پولیو مہم ڈی سی قصور اور سی ای او ہیلتھ کی زیر نگرانی جاری،چھوٹے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کی استدعا
تفصیلات کے مطابق قلع قصور میں ڈی سی و سی ای او ہیلتھ کی زیر زنگڑانی انسداد پولیو مہم جاری ہے ضلع کی چاروں تحصیلوں کے ڈی ڈی ایچ اوز اپنی اپنی تحصیل کو مانیٹر کر رہے ہیں جبکہ ڈی سی و سی ای او ہیلتھ قصور نے لوگوں سے چھوٹے بچوں کو لازمی قطرے پلوانے اور ان کو گھروں میں رکھنے کی استدعا کی ہے تاکہ گھر گھر جا کر قطرے پلانے والی ٹیمیں بچوں کو قطرے پلا سکیں نیز ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی بھی فراہم کی گئی ہے -

رورل ہیلتھ سنٹر کے باہر ٹریفک جام
قصور
پھولنگر میں رورل ہیلتھ سنٹر میں ناجائز پارکنگ سے ہر وقت ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا
تفصیلات کے مطابق پھولنگر رورل ہیلتھ سنٹر کے باہر انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے تجاوزات کی بھر مار جس سے ہر وقت ٹریفک بلاک رہنے کی وجہ سے کٸی مریضوں کو اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے تاہم ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے رکشہ ڈراٸیوروں اور پھل فروشوں نے اسپتال کے مین داخلی راستے پر مکمل قبضہ کر رکھا ھے رکشہ ڈراٸیوروں کی من مانی پارکنگ کی وجہ سے اسپتال کے باہر ٹریفک بلاک رہنا معمول بن چکا ھے جس سے ایمبولینس کو راستہ نا ملنا بھی معمول بن گیا ہے -

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا گرفتار
قصور
چھانگا مانگا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا نوجوان جو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر کیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ چھانگا مانگا کے ایس ایچ او کامران شہز اد سندھو نے کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کے نمائش کرنے والے افضال نامی نوجوان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے دو عدد پسٹل تیس بور اور متعدد گولیاں بر آمد کر لیں اور ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 484/20 درج کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا اس موقع پر ایس ایچ او کامران شہزاد سندھو کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کو قانون سے کھیلنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائیگی ، ہر وہ شخص جو ناجائز یا لائسنسی اسلحہ کی سوشل میڈیا پر تشہیر کرے گا اسکے خلاف ہر صورت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی -

پرائیویٹ سکولوں کا چھٹیوں سے انکار
قصور
شہر اور گردونواح کے بیشتر پرائیویٹ سکولوں کا بچوں کو چھٹیاں دینے سے انکار زیادہ تر سکولوں نے یونیفارم کے بغیر بچوں کو مختلف اوقات میں بلانا شروع کر دیا
تفصیلات کے مطابق حالیہ کرونا وباء کے باعث گورنمنٹ نے بچوں کو سکولوں سے 10 جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت تمام سرکاری سکولوں کو چند ایک کلاسز کے علاوہ بند کر دیا گیا ہے تاہم قصور شہر اور گردونواح کے بیشتر پرائیویٹ سکولوں نے بچوں کو چھٹیاں دے کر سکول بند کرنے سے انکار کر دیا ہے بیشتر سکولوں نے بچوں کو مختلف اوقات میں بغیر یونیفارم کے آنے کی ہدایت کی ہے جبکہ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ پورا ملک اسی طرح چل رہا ہے ماسوائے سکولوں کے کیا بچوں کے سکولوں کے علاوہ کرونا نہیں پھیلتا نیز والدین نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا کہ اتنے لمبے عرصے سے سکول بند رکھنے سے بچوں کی پڑھائی کا بہت حرج ہو رہا ہے گورنمنٹ سکول بند کرنے کی ںجائے ای او پیز کو یقینی بنا کر سکول کھولے تاکہ بچوں کی ہڑھائی کا حرج نا ہو سکے -

9 ڈاکوؤں میں سے 4 پکڑے گئے
قصور
کوٹ رادہاکشن میں پولیس کی کامیاب کاروائی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار
کوٹ رادھا کشن میں پولیس کی کامیاب کاروائی میں مخبر کی اطلاع پر پولیس ٹیم نے گھات لگا کر عوام کو لوٹنے والے 4 مسلح ﮈاکو پکڑ لیے
9 عدد مسلح ﮈاکو ہندال روﮈ نہر پر گھات لگا کر عوام کو لوٹنے کی غرض سے موجود تھے کہ پولیس ٹیم کی ریڈ پر 4 ﮈاکو پکڑ لیے گۓ جبکہ 5 ﮈاکو موقع واردات سے بھاگنے میں کامیاب ہو گۓ ﮈاکوؤں سے تین درجن کے قریب گولیاں,4 عدد لوﮈ پسٹل اور راہگیروں سے لوٹی ہوئی نقدی برآمد ہوئی ہے ﮈاکوؤں میں ریاض,خالد,منیر احمد,عمردراز عرف فجا شامل ہیں پکڑے گۓ ﮈاکوؤں کی نشاندہی پر بھاگنے والے 5 ﮈاکوؤں کی ممکنہ شناخت بشارت علی,ٹلی مسیح,شہزاد عرف شدی,اسلام,محبوب عرف بلا کے ناموں سے ہوئی
تمام ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج مزید کاروائی جاری ہے