Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • پنجاب بار کونسل کا الیکشن،قصور کچہری میں گہما گہمی

    پنجاب بار کونسل کا الیکشن،قصور کچہری میں گہما گہمی

    قصور
    پنجاب بار کونسل کی تیاریاں عروج پر ڈسٹرکٹ کورٹس قصور بینروں سے سج گئی ،ہر طرف جوڑ توڑ کی کوشش
    تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کے انتخابات کیلئے قصور سے بھی امیدوار میدان میں ہیں جن کے بینروں سے پورا ڈسٹرکٹ کورٹس قصور سج گیا ہے پوری کچہری میں ہر طرف بینرز آویزاں ہیں جبکہ امیدواروں کی طرف جوڑ توڑ شروع ہے جس سے کچہری میں معمول سے زیادہ رش اور وکلاء کی جانب سے عدالتوں میں نا جانے کی بدولت کم رش ہے
    سائلین نے کہا ہے کہ وکلاء حضرات الیکشن کمپین میں مصروف ہیں اس لئے ہمیں وقت نہیں دے پا رہے جس سے ہمارے مقدمات تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں

  • اے سی بڑے مگرمچھوں سے گھبرا گیا

    اے سی بڑے مگرمچھوں سے گھبرا گیا

    قصور
    چونیاں مین نانصافی کا بازار گرم اے سی چونیاں بڑے مگرمچھوں سے گھبرا کر چھوٹے چھوٹے دکانداروں کو بھاری جرمانے کرنے لگے
    تفصیلات کے مطابق اے سی چونیاں عدنان بدرکی ناقص پالیسی کی وجہ سے غریب دوکان داروں کی دہائی جس دوکان دار نے سارے دن میں 3 کلو چینی فروخت کی اس کو 5000 ہزارروپے جرمانہ کر دیا اور وہ چینی جو ان دوکان داروں نے5100 سو روپیہ فی توڑا خود خریدا ہے اب اسکا وزن 50 کلو کے حساب سے دوکان داروں کو 105 روپیہ فی کلو ملتی ہے اب وہ دوکان دار ریٹ کم ہونے کی وجہ سے 90 روپیہ فی کلو فروخت کرے تو وہ مجرم قرار دیا جاتا ہے اور پھر یہاں پر ہی بس نہیں کی بلکہ اسی جگہ پر 3 دوکان دار ہیں 2 کا ریٹ 105روپے کلو اور ایک کا ریٹ 90 روپے کلو اور جو سرکاری ریٹ وہ 83 روپے کلو ہے جبکہ اے سی نے3 دوکان داروں کو جرمانہ5000،5000 ہزار کر دیا

  • سرکاری ریٹس اور تاجروں کے ریٹس میں زمین آسمان کا فرق

    سرکاری ریٹس اور تاجروں کے ریٹس میں زمین آسمان کا فرق

    قصور
    مہنگائی کا طوفان بے قابو،تاجروں کی من مانیاں جاری،ریٹ لسٹوں و دکانداروں کے ریٹوں میں زمین آسمان کا فرق
    تفصیلات کے مطابق قصور میں مہنگائی کا طوفان بے قابو ہا چکا ہے جبکہ تاجر حضرات کی من مانیاں جاری ہیں جس کا جو دل چاہے کرتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں سرکاری ریٹوں اور تاجروں کے ریٹوں میں زمین آسمان کا فرق ہے
    سبزی منڈی میں آج کی ریٹ لسٹ کے مطابق بھی ںہت زیادہ فرق ہے جن میں آلو ریٹ لسٹ کے مطابق 90 کلو مگر سیل 120، 130 روپیہ فی کلو
    پیاز ریٹ لسٹ کے مطابق 60 روپیہ کلو مگر سیل 70،80 روپیہ فی کلو فروخت کئے جا رہے ہیں
    لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ پتہ نہیں کہاں ریٹ چیک کر رہے ہوتے ہیں کیونکہ ان کا ورک صرف فوٹو سیشن تک محدود ہوتا ہے باقی عملی طور پر کچھ بھی نہیں

  • سرکاری طور پر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی

    سرکاری طور پر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی

    قصور
    سرکاری اداروں میں کرونا ایس او پیز کی سرعام خلاف ورزی جاری
    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں نادرا آفس نے کرونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں سائلین کی اسٹیڈیم کے ساتھ لمبی لائنیں لگ گئیں تاہم انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے نیز سست روی کی وجہ سے نادرا کا عملہ عوام کو سہولت دینے میں مکمل ناکام ہوچکا آفس کے باہر مرد عورتیں بچے بوڑھے سب نادرا رجسٹریشن کے نام پر زلیل و خوار ہونے لگے حکومت کرونا کی وجہ سے سکول تو بند کر رہی مگر مختلف شعبہ جات میں ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کروا سکی شہریوں نے ڈی سی قصور اور وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • ذخیرہ اندوزی،رشوت خوری و موجودہ معاشرتی حالات مثل قوم نوح از قلم: غنی محمود قصوری

    ذخیرہ اندوزی،رشوت خوری و موجودہ معاشرتی حالات مثل قوم نوح از قلم: غنی محمود قصوری

    موجودہ دور میں مذہب سے دوری کی بنا پر ہم میں ہر وہ برائی آ گئی ہے جس سے ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ اور کتاب الٰہی نے منع کیا ہے خاص کر کاروباری حضرات میں ذخیرہ اندوزی اور سرکاری ملازمین میں رشوت خوری جبکہ عام عوام میں دیگر سینکڑوں معاشرتی برائیاں جنم لے چکی ہیں جن سے ہر کوئی فکر مند ہے کسی بھی کاروباری سے حکومتی مقرر کردہ نرخوں پر چیز حاصل کرنا اور سرکاری کام بغیر رشوت کے سر انجام پا جانا ایک عجوبہ ہی لگتا ہے جبکہ مہنگائی بےروزگاری اور امن و امان کی مخدوش صورتحال بھی ایک لمحہ فکر ہے
    یوں تو یہ جرائم بہت پرانے ہیں مگر موجودہ دور میں ان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور دن بدن بڑی تیزی سے ہو بھی رہا ہے جس سے ہر خاص و عام سخت پریشان ہے اور مارے مایوسی کے ہر کسی کی زبان پر یہی بات ورد کرتی ہے کہ یہ حالات نہیں سدھر سکتے بلکہ مذید خراب ہونگے جن کا سوچ کر ہی دل خوف زدہ ہو جاتا ہے
    مگر نا امیدی کفر ہے کیونکہ اللہ کے ہاں دیر تو ہوسکتی ہے مگر اندھیر ہرگز نہیں
    فی زمانہ اللہ تعالی نے اقوام کی اصلاح و تربیت کیلئے پیغمبر و رسول بیجھے جو اپنی قوموں کی معاملات دین و دنیا میں اصلاح فرمایا کرتے تھے تاکہ امن و سکون قائم ہو پیغمبروں کی باتیں ماننے والی قومیں کامیاب و کامران ہوئیں اخروی و دنیاوی صورتوں میں
    ہم الحمدللہ مسلمان ہیں اور ہماری زندگی اسوہ رسول اور اللہ رب العزت کی طرف سے ہمارے لئے اپنے نبی پر بیجھی گئی کتاب یعنی قرآن مجید کی محتاج ہے چونکہ نبی ذیشان جناب محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں اور ان کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا اس لئے موجودہ حالات کا جائزہ بھی ہمیں قرآن و حدیث سے ہی ملے گا
    اللہ تعالی قرآن مجید میں ایک سرکش قوم کہ جس نے اپنے پیغمبر کی بات کو جھٹلایا اور تکبر و سرکشی،معاشرتی برائیوں میں لتھر کر اور نافذ کردہ حدیں پار کرکے عذاب کی مستحق ٹھہری،قوم نوح کی مثال ہمیں پیش کرتے ہوئے ہم سے یوں مخاطب ہیں
    کیا انہیں اپنے سے پہلے لوگوں کی خبریں نہیں پہنچیں ، قوم نوح اور عاد اور ثمود اور قوم ابراہیم اور اہل مدین اور اہل مؤتفکات ( الٹی ہوئی بستیوں کے رہنے والے ) کی ان کے پاس ان کے پیغمبر دلیلیں لے کر پہنچے اللہ ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرے بلکہ انہوں نے خود ہی اپنے اوپر ظلم کیا ۔۔ سورہ التوبہ آیت 70
    اللہ تعالی ہمیں پہلی سرکش و معاشرتی برائیوں سے عذاب کی مستحق قوموں کی مثالیں پیش کر رہے ہیں یہ قومیں چاہے تباہ ہو چکیں مگر اللہ وہی ہے اور وہ پہلی سی طاقت رکھتا ہے اس لئے اللہ نے قوم نوح کی کارستانی ہم سے بیان کی تاکہ ہم عبرت حاصل کرسکیں اور نافذ کردہ اسلامی حدوں پرعمل پیرا ہو کر اخروی و دنیاوی فلاح پائیں
    نوح علیہ السلام کو اللہ تعالی نے ان کی قوم کی طرف پیغمبر بنا کر بیجھا یہ قوم انتہائی سرکش اور معاشرتی برائیوں کی عادی تھی نوح علیہ السلام نے ان کو اللہ کی نافذ کردہ حدیں بتلائیں اور عذاب الہی سے ڈرایا جس کا قوم نوح نے رد کیا ان کی باتوں سے نوح علیہ السلام پریشان ہو گئے کیونکہ ان کے مخالفین میں ان کا حقیقی بیٹا بھی شامل تھا
    اللہ تعالی نے نوح علیہ السلام سے مخاطب ہو کر کہا کہ اے نوح آپ غمگین نا ہو بلکہ میرے حکم سے ایک بہت بڑی کشتی بنا اور ان کو میری طرف سے ایک بڑے عذاب کی خبر سنا جب عذاب آنے لگے گا تم اور تمہارے پیروکار اس میں سوار ہو جانا اور ان سرکشوں پر عذاب کا نظارہ کرنا
    حکم ربی کے پابند نوح علیہ السلام نے اپنی قوم کو آسمانی پیغام سنایا اور حکم ربی سے ایک بہت بڑی کشتی تیار کی
    حکم ربی سن کر اور کشتی تیار ہوتی دیکھ کر اس قوم کے سرداروں نے نوح علیہ السلام کا مذاق اڑایا
    نوح علیہ السلام نے کشتی تیار کرلی اور پھر ان لوگوں کو عذاب الٰہی سے ڈرایا مگر ان سرکشوں نے کشتی میں مارے حقارت کے رفائے حاجت کر کر کے اس کشتی کو بول و براز سے بھر دیا اور کہنے لگے کہ اے نوح اپنے رب سے کہہ کہ بیجھے ہم پر عذاب
    کشتی میں بول و براز بھرا دیکھ کر نوح علیہ السلام سخت پریشان ہو گئے اللہ نے اپنے پیغمبر کی پریشانی بھانپی اور اس کشتی کو اسی قوم سے صاف کروانے کی خاطر ان میں ایک خاص وبائی مرض پھیلا دی جو بول و براز میں لیٹنے سے رفع ہوتی تھی
    سو چند ہی دنوں میں اسی متکبر اور معاشرتی برائیوں میں لتھری قوم نے اپنی شفا حاصل کرنے کی خاطر کشتی نوح کو لیٹ لیٹ کر اس طرح صاف کر دیا کہ گویا اس میں کبھی گندگی تھی ہی نہیں باقی قوم نوح پر عذاب آیا اس اور وہ تباہ ہو گئے جو ایمان والے اور پیغمبر کے جانثار تھے وہ کشتی نوح میں سوار ہو کر بچ گئے
    آج ہم میں سابقہ قوموں والی برائیاں سرعت کرچکی ہیں جن کی بدولت ہمارے معاشرے کا امن و سکون برباد ہو چکا ہے اور ہم سمجھتے ہیں شاید سدا حالات ایسے ہی رہنے ہیں مگر ایسا ہرگز نہیں
    سابقہ قوموں کو دیکھتے ہوئے آج ہمیں یقین کرنا چاہئیے کہ ہماری معاشرتی برائیوں کی عادت کو ختم کرنے کیلئے اللہ تعالی ہم میں بھی ایسے لوگ پیدا کر دے گا جو اس گندگی سے بھرے نظام کو صاف کر دینگے اور احکام الہٰی پر عمل کراوائینگے کیونکہ میرا رب نہایت مہربان اور بہتر چال چلنے والا ہے ہمیں بس خود کو درست کرنا ہے باقی ان شاءاللہ جلد اللہ اپنا وعدہ پورا کرے گا جو سمجھ گئے وہ بچ جائینگے اور جو سر کشی پر ڈٹے رہے وہ عذاب الہی کا شکار ہونگے

  • چوریوں ڈکیتیوں کا راج پولیس بے بس

    چوریوں ڈکیتیوں کا راج پولیس بے بس

    قصور
    الہ آبا میں چور ڈاکو بے لگام پولیس مال کمانے میں مصروف متاثرین کا ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کی اپیل
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں امن و امان کی صورتحال کافی مخدوش ہو چکی ہے چوریاں ڈکیتیاں ہر روز ہو رہی ہیں جن سے لوگ سخت پریشان ہو کر رہ گئے ہیں گزشتہ دن الہ آباد کے نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ سے پی ٹی آئی کے صدر کے بکرے چوری ہو گئے
    چوروں نے بکروں کے باڑے کے تالے توڑ کر بکرے نکالے اور جاتے ہوئے چھ چھوٹے بکرے راستے میں بانسوں میں چھوڑ گئے
    بکروں کو تین چار کلومیٹر پیدل لے جانے کے بعد سوڈیوال قصور روڈ پر لوڈر رکشے میں لوڈ کر کے لے گئے
    وارداتوں کے سلسلے سے لوگ خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں جبکہ عوامی رائے کے مطابق پولیس چوروں ڈاکوؤں کے سامنے بے بس نظر آ رہی ہے
    لوگوں نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ امن و امان کی فضاء قائم ہو سکے

  • قصور میں وارداتیں تسلسل سے جاری

    قصور میں وارداتیں تسلسل سے جاری

    قصور
    وارداتوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری، لوگ سخت پریشان ،ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا
    تفصیلات کے مطابق حویلی تیلیاں والی رائیونڈ قصور حددو تھانہ راجہ جنگ میں مہر امجد اور مہر زاہد ولد ولد حاجی امانت کے گھروں میں گزشتہ رات ڈکیتی کی واردات 3 تولے طلائی زیور 50 ہزار نقدی اور دیگر سامان لے کر فرار ہونے لگے تو زاہد کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس پر ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا پولیس کے پہنچنے تک ڈاکو جن کی تعداد 10 سے 12 تھی اپنے زخمی ساتھی کو لے کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئےپولیس اور دیگر اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی ہے واضع رہے چند ماہ سے قصور اور گردونواح میں وارداتوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے

  • قصور کے مشہور چوک کا نام بدل دیا گیا

    قصور کے مشہور چوک کا نام بدل دیا گیا

    قصور
    للیانی اڈہ قصور کا نام بدل کر ختم نبوت چوک رکھ دیا گیا
    تاجروں و شہریوں کی للیانی اڈہ کی بجائے ختم نبوت چوک لکھنے و پکارنے کی ہدایت
    تفصیلات کے مطابق قصور کے مشہور و پر رونق چوک للیانی اڈہ کا نام بدل کر ختم نبوت چوک رکھ دیا گیا ہے تاجروں و شہریوں نے مشترکہ طور پر اس کا نام تبدیل کیا ہے اور تحصیل میونسپل کارپوریشن میں اس کی نام تبدیلی کا اندراج بھی کروا دیا ہے جبکہ تاجروں و شہریوں نے لوگوں سے استدعا کی ہے کہ اس چوک کو للیانی اڈہ کی بجائے ختم نبوت چوک لکھا و پکارا جائے
    واضع رہے قصور کا یہ قدیم ترین چوک پہلے للیانی اڈہ نزد نزد کھیم کرن ٹرک اڈہ کے نام سے مشہور تھا
    دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہم مسلمان ہیں اور ہمارے چوکوں چوراہوں کے نام بھی اسلامی ہونے چاہئیں

  • پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن آف ویمن کا اجلاس

    پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن آف ویمن کا اجلاس

    قصور
    پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس
    تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع قصور کے زیر اہتمام خواتین ایجوکیٹرز اساتذہ کا اہم اجلاس گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول دھوڑ کوٹ قصور میں صدر غلام مصطفٰی تبسم کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں خواتین ایجوکیٹرز رہنماوں میں رمضانہ رحمت ، بشری شہزادی ،رابعہ عبدالجبار، عاصمہ خلیل، مبین انجم ، ثروت گیلانی، گورنمنٹ AEO اور SSE کو جلدازجلد ریگولر کرے اور عدالت کے پے اینڈ سروس پروٹیکشن کے فیصلے پر عمل درآمد کرے
    کیونکہ یہ اساتذہ کا حق ہے خواتین ایجوکیٹرز نے کہا کہ محکمہ تعلیم پنجاب میں ایجوکیٹرز نے تعیلمی انقلاب برپا کررہا ہے ایجوکیٹرز محکمہ تعیلم کا فخر ہیں لیکن گورنمنٹ کا اساتذہ کو پے پروٹیکشن اور سروس پروٹیکشن کو عدالتی فیصلے کے باوجود محروم رکھنا افسوس کی بات ہے ۔ نائب صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع قصور کے نائب صدر محمد احمد رضا نےخواتین اساتذہ کو ان کے مسائل حل کروانے کی اور ہر طرح کی مدد کی یقین ربانی کروائی کہ ان کے مسائل اعلٰی احکام سے ترجمیی بنیادوں پر حل کروانے کی کوشش کی جائے گی

  • پیسے نا دینے پر بیوی کو قتل کر دیا

    پیسے نا دینے پر بیوی کو قتل کر دیا

    قصور
    نواحی گاؤں میں نشئی شوہر نے پیسے نا دینے پر بیوی کا خاتمہ کر دیا
    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں کیلوں میں نشےکے پیسے نہ ملنے پر خاوند نے کلہاڑی کے وارکرکے بیوی کو قتل کر دیا منظور نامی شخص نشے کا عادی ہے اور گزشتہ روز اس نے اپنی بیوی شبانہ بی بی سے نشے کے لئے پیسے مانگے تو شبانہ بی بی نے کہا کہ میرے پاس نہیں ہے جس پر منظور طیش میں آگیا اوراس نے گھر میں رکھی کلہاڑی کے وار کرکے شبانہ بی بی کو ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا
    پولیس تھانہ صدر قصور نے مقتولہ کی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا اور قاتل کی تلاش شروع کر دی