Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • صحافی کو قتل کرنے کی دھمکیاں

    صحافی کو قتل کرنے کی دھمکیاں

    قصور میں صحافی کو عمر بلوچ نامی شخص کی صدر پریس کلب محمد عمران سلفی کو قتل کرنے کی دھمکیاں
    تفصیلات کے مطابق صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کو عمر بلوچ نامی شخص کی کال کرکے قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں، فیس پر المکہ سٹی کے خلاف لگائی گئی خبر کو پانچ منٹ میں ڈلیت کر دو ورنہ تمہیں 30 منٹ کے اندر اندر للیانی پریس کلب آکر قتل کر دیں گے اور پریس کلب پر حملہ کرکے تمہارے ساتھیوں سے بھی نمٹ لیں گے، عمر بلوچ نے اس سے قبل بھی 03000444316 فون نمبر سے کال کرکے 18نومبر شام سات بجکر 23منٹ پر بھی خود کو صدر پریس کلب پاکپتن کا تعارف کروا کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے المکہ سٹی کے خلاف خبریں شائع کرنے سے منع کیا تھا،یہ بندہ پاکپتن میں کسی بھی پریس کلب کا صدر نہ ہے ،مجھے یا میرے پریس کلب یا میرے پریس کلب کے کسی بھی ممبر کا کسی قسم کا کوئی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار عمر بلوچ اور المکہ سٹی کے مالکان محمد ندیم ، منور حسین ، شوکت حسین اور شہاب الدین ہوں گے، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج، ڈی پی او قصور ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے با اثر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انصاف فراہم کیا جائے

  • چینی درآمد کرنے سے قیمتیں کم،گھی درآمد کرنے کی استدعا

    چینی درآمد کرنے سے قیمتیں کم،گھی درآمد کرنے کی استدعا

    قصور
    چینی کی درآمد سے ذخیرہ اندوزوں کو منہ کی کھانی پڑی ،قیمتیں کم ہونا شروع ہو گئیں تاہم گھی کی قیمتوں میں اضافہ لوگوں کا گھی بھی درآمد کرنے کی درخواست
    تفصیلات کے مطابق حالیہ اشیاء خوردونوش کے بحران کے بعد گورنمنٹ آف پاکستان نے چینی درآمد کی جس سے زخیرہ اندوزوں کو منہ کی کھانا پڑے تین دن قبل ملکی تیار کردہ چینی جو کہ بڑے مگرمچھوں نے چھپائی ہوئی تھی کی قیمت فی بوری 50 کلوگرام 5150 روپیہ تھی جو اب کم ہو کر 4500 روپیہ ہو گئی ہے جس پر شہریوں نے گورنمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ ان ظالم بے رحم ذخیرہ اندوز لوگوں کو لگام ڈالنے کیلئے اب گھھ بھی بیرون ملک سے منگوایا جائے کیونکہ 2200 روپیہ 16 کلوگرام گھی کا پیک اب 3500 کا کر دیا گیا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ان گھی بیرون ملک سے منگوا کر لوگوں کو دیا جائے تاکہ ان ظالموں کا زخیرہ کردہ گھی ان کے گوداموں میں پڑا خراب ہو جائے اور ان کو عبرت حاصل ہو سکے

  • ڈاکو راج بدستور قائم پولیس خواب خرگوش میں

    ڈاکو راج بدستور قائم پولیس خواب خرگوش میں

    قصور
    چونیاں کے علاقے الہ آباد میں بدستور ڈاکو راج قائم پولیس خواب خرگوش میں مصروف
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں بدستور ڈاکو راج قائم ہے
    مولاپور روڈ پر شہر کے اندر ڈاکووں نے موٹر سائیکل چھین کر ساجد نامی شہری کو ٹانگ میں گولی مارکر شدید زخمی کردیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے نوجوان شادی پر مٹھائی لینے سوڈیوال سے الہ آباد آرہا تھا جسے رورل ہیلتھ سنٹر الہ آباد میں طبی امداد کے لئے لایا گیا
    یاد رہے کہ ابھی فو دن قبل ہی دو موٹر سائیکلیں دن کو جبکہ یہ ایک موٹرسائیکل رات کو ڈاکو چھین کر لے گئے ہیں جبکہ پولیس بدستور خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے جس پر عوامی و سماجی حلقے سراپا احتجاج ہیں اور آر پی او شیخوپورہ ریجن سے نوٹس کا مطالبہ کر رہے ہیں

  • انتظامیہ کی غفلت سے پانچ سالہ بچی جانبحق

    انتظامیہ کی غفلت سے پانچ سالہ بچی جانبحق

    قصور
    چونیاں کے نواحی گاؤں ارزانی پور میں پانچ سالہ بچی اکیڈمی سے گھر واپسی پر گٹر میں گر کر جانبحق ہو گئی
    تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گاؤں ارزانی پور میں انتظامیہ کی غفلت نے بچی کی جان نگل لی کھلے گٹر میں بچی گ کر ہلاک ہوئی
    پانچ سالہ بچی اکیڈمی سے گھر واپسی آتے گٹر میں گر گئی جو کہ گھر نا پہنچی تو ورثاء نے ڈھونڈنا شروع کر دیا جس پر انہیں پتہ چلا کہ ان کی بچی گٹر میں گر کر جانبحق ہوگئی ہے بچی کی لاش گٹر سے نکال لئی گئی
    اہلیان علاقہ نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل و ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے ایک معصوم جان چلی گئی

  • تین قیمتی بھینسوں کو زہر دے کر مار ڈالا

    تین قیمتی بھینسوں کو زہر دے کر مار ڈالا

    قصور
    انسانیت بھی شرما گئی ظالموں نے بھینسوں کو زہر دے کر مار ڈالا
    تفصیلات کے مطابق چونیاں ذاتی دشمنی یا کچھ اور جس میں ظالموں نے بے زبان جانوروں کو بھی نہ بخشا بلکہ انہیں زہر دے کر مار ڈالا
    انسانوں نے ہی اشرف المخلوقات کے رتبے کی توہین کر ڈالی
    نواحی گاؤں بقا پور کے مقامی زمیندار کی لاکھوں روپے مالیت کی تین بھینسوں کو نامعلوم ملزمان نے زہر دے کر مار ڈالا متاثرہ زمیندار نے پولیس سے ملزمان کو گرفتار کرنے اور تفتیش کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کی دہائی
    زمیندار کا کہنا ہے کہ زمیندار کے پاس کل اثاثہ زمین اور جانور ہی تو ہوتے ہیں

  • مسافروں کے روپ میں ڈاکو گینگ

    مسافروں کے روپ میں ڈاکو گینگ

    قصور
    مسافروں کا روپ دھار کر گاڑیاں لوٹنے والا گینگ گرفتار
    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد کی کاروائی میں ذوالفقار ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا یہ گینگ
    چند دن پہلے کوسٹر لوٹنے والوں میں شامل تھا ملزمان سے لوٹی گئی نقدی رقم موبائل فونز ،کپڑے برآمد کر لئے گئے ہیں یہ ملزمان اسلحہ کے زور پر قصور شیخوپورہ لاہور گوجرانوالہ میں وارداتیں کرتے تھے ان کے قبضہ سے جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے یہ ملزمان مسافروں کے روپ میں گاڑی میں سوار ہوتے اور گاڑی کو گن پوائنٹ پر ویران جگہ پر لے جاکر لوٹتے تھے

  • آٹا 2500 روپیہ من فروخت جاری

    آٹا 2500 روپیہ من فروخت جاری

    قصور
    کنگن پور میں آٹا چکی مالکان کی من مانیاں عروج پر مرضی کے ریٹ پر آٹا فروخت تحصیل انتظامیہ بے بس عوام مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور
    تفصیلات کے مطابق کنگن پور نزد ڈاکخانہ آٹا چکی مالکان عبد الرشید نامی شخص نے 2500 روپے من کے حساب سے آٹا فروخت کر رہا ہےشہری آٹے کی تلاش میں دربدر دھکے کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں غریب اور مجبور عوام کا کہنا ہے کہ عبد الرشید نامی شخص پہلے تو آٹے کی فراہمی نہ ھونے کا بہانہ بنا کر ٹال دیتا ہے اور بعد میں کہتا ہے کہ اگر آٹا لینا ہے تو 2500 روپے من کے حساب سے ملے گا، کنگن پور میں آٹا بلیک اور مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے،
    غریب عوام کا اسسٹنٹ کمشنر چونیاں، محکمہ فوڈ اتھارٹی سے فوری نوٹس لے کر تحصیل چونیاں کے شہریوں کو آٹے کی بلا تعطل فراہمی اور خود ساختہ قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • شہر میں ڈاکوؤں کا راج،لوگوں کی پولیس سے استدعا

    شہر میں ڈاکوؤں کا راج،لوگوں کی پولیس سے استدعا

    قصور
    شہر میں ڈاکوؤں کا راج دن دیہاڑے شہری سے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو دو لاکھ چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں وارداتوں کا تسلسل جاری ہے جس میں ڈاکو لوگوں کو دن رات لوٹنے میں مصروف ہیں
    کل دوپہر ایک بجے کے قریب ملک طارق گوالا سکنہ کھارا قصور اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بمعہ دودھ والے برتن 2 لاکھ روپیہ لے کر جا رہا تھا کہ بائی پاس کھارا پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اس کے قریب موٹر سائیکل لا کر فائرنگ شروع کر دی اور اسے روک کر دو لاکھ روپیہ لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے
    حالانکہ بائی پاس پر رونق تھا تاہم ڈاکوؤں کو کسی کا بھی کوئی ڈر نا تھا ان وارداتوں سے سیف سٹی کیمروں کی قلعی کھل گئی جو کہ ناکارہ ہیں
    واضع رہے گزشتہ چند ماہ سے قصور اور گردونواح میں ڈاکوؤں کا راج ہے جس سے شہری سخت پریشان ہیں لوگوں نے ڈی پی او قصور عمران کشور سے چوروں ڈاکوؤں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی استدعا کی ہے

  • پیٹرولنگ پولیس کی سموگ کے خلاف آگاہی

    پیٹرولنگ پولیس کی سموگ کے خلاف آگاہی

    قصور
    پیٹرولنگ پولیس کی سموگ کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز جس میں سموگ کے حوالے سے ڈرائیورز کو لیکچر اور پمفلٹس کی تقسیم کی گئی
    تفصیلات کے مطابق حالیہ سموگ کی لہر کے پیش نظر ٹریفک حادثات سے بچنے اور سموگ کے زہریلے اثرات سے محفوظ رہنے کے حوالے سے پیٹرولنگ پولیس قصور نے ڈی ایس پی پٹرولنگ قصور کی زیر نگرانی آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے جس میں ڈرائیوروں, کنڈکٹروں اور روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کو سموگ کے حوالے سے احتیاطی تدبیروں سے آگاہی دی گئی اور اس حوالے سے خصوصی لیکچر بھی دیئے گئے اور پمفلٹس کی بھی تقسیم کی گئی ڈی ایس پی پٹرولنگ ذوالفقار علی خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کے دوران سکول کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں میں میں بھی اس مہم کے تحت سموگ کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیئے جائیں گے کیونکہ اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد اپنی سواریوں پر تعلیمی اداروں کا روزانہ سفر کرتے ہیں اور سموگ کے دوران روڈ سیفٹی کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھنا اور ہر ممکن احتیاط قیمتی جانوں کے ضیاع کو روک سکتی ہے اور حادثات میں کمی لائی جاسکتی ہے

  • اہلیان شہر کا سٹریٹ لائٹس کا مطالبہ

    اہلیان شہر کا سٹریٹ لائٹس کا مطالبہ

    قصور
    اہلیان شہر چونیاں کا اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر سے وٹو چوک تا پیر جہانیاں چوک، میرکوٹ بائی پاس، چھانگا مانگا مین روڈ پر لائٹوں کے لگانے کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق چونیاں کے رہائشیوں نے شہر میں سٹریٹ لائٹس لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے
    وٹو چوک چونیاں سے پیر جہانیاں چوک تک مین روڈ پر بہت زیادہ اندھیرا ہوتا ہے اور اس راستے میں سڑک کے دونوں اطراف قبرستان بھی ہے اندھیرے کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی واردات یا روڈ ایکسیڈنٹ جیسا بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے جس پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ برائے مہربانی وٹو چوک تا پیر جہانیاں چوک، میر کوٹ بائی پاس، چھانگا مانگا روڈ، رات کے وقت لائٹوں کا انتظام کیا جائے تاکہ رات کو اس راستہ سے گزرنے والا ہر انسان آسانی سے سفر طے کر سکے اور شہر بھر میں وارداتوں کے پیش نظر بڑھتی ہوئی خوف کی فضاء کو بھی کسی حد تک روکا جا سکے