Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • فرنٹ ڈیسک نے غلط بیانی سے لوگوں کو پریشان کرنا شروع

    فرنٹ ڈیسک نے غلط بیانی سے لوگوں کو پریشان کرنا شروع

    قصور
    پولیس راج فرنٹ ڈیسک نے سائلین سے غلط بیانی کرنا معمول بنا لیا جس سے سائل تھانے کے چکرلگانے پر مجبور ہو گئے ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد میں فرنٹ ڈیسک میں تعینات عملہ تھانہ میں آنے والے سائلین سے غلط بیانی کر کے چکر لگوانے لگا ہے جس سے شہریوں حلقوں کے رہنماؤں نے برہمی کا اظہارںکرتے ہوئے اس فعل کی شدید مزمت کی ہے انکا کہنا تھا کہ فرنٹ ڈیسک کا قیام عام سائلین کیلئے بروقت انصاف کے حصول کیلئے بنایا جانا تھا مگر کرپٹ عملہ نے اسے یرغمال بنا کر آنے والے سائلوں کو غلط بیانی کر کے لوٹ مار کا ذریعہ بنا رکھا ہے ڈی پی او قصور نوٹس لیکر ملوث عملہ کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائیں تاکہ سائلین کو بروقت انصاف مہیا ہوتا رہے

  • فرقہ پرست مولوی گاؤں کا امن برباد کرنے لگا

    فرقہ پرست مولوی گاؤں کا امن برباد کرنے لگا

    قصور
    مولوی نے لوگوں کو فرقہ واریت پر اکسانا شروع کر دیا ،اہلیان علاقہ شدید پریشان تمام مسالک کے لوگ باہمی پیار و محبت سے رہتے ہیں مولوی نے مسلکی چورن بیچنا شروع کر دیا لوگوں نے مولوی کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل کر دی
    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی تحصیل پتوکی کے موضع بلیر ڈاکخانہ بوگھانہ کے مولوی عبدالرحمان نے معصوم اور سادہ لوح دیہاتیوں کو ورغلانا شروع کر دیا جس پر اہلیان دیہہ سخت پریشان ہیں کیونکہ تمام مسالک کے لوگ باہمی رضا مندی اور امن و سکون سے گزر بسر کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں مگر مولوی عبدالرحمان نے دوسرے مسالک کے خلاف کھلے عام فتوے دینا شروع کر دیئے ہیں جس پر لوگ انتہائی پریشان ہیں کیونکہ گاؤں کے چند کم عمر نوجوان اس مولوی کے وار کا شکار ہو کر فرقہ واریت پر اتر آئے ہیں جس سے گاؤں کا امن و امان اور آپسی پیار محبت تباہ ہونے لگا ہے لوگوں نے اس مولوی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگ فرقہ واریت سے پاک ہو کر اور سچے مسلمان بن کر امن و سکون اور پیار محبت سے رہ سکیں اور نئی نوجوان فرقہ واریت جیسی لعنت سے بچ سکے

  • مقدمہ کی پیروی چھوڑ دو ورنہ

    مقدمہ کی پیروی چھوڑ دو ورنہ

    قصور
    امنو امان کی صورتحال انتہائی خراب چونیاں کے علاقے میں مدعی مقدمہ کے گھر میں گھس کر ملزمان کی فائرنگ ،مقدمے کی پیروی نا کرنے کی دھمکی
    تفصیلات کے مطابق چونیاں پولیس سرکل تھانہ الہ آباد کی حدود بھاگیوال ٹبہ میں مدعی مقدمہ اور گواہ پر ملزمان کی گھر میں داخل ہو کر فائرنگ اور مقدمہ کی پیروی نہ چھوڑنے پر جان سے مار دینے کی دھمکی دے دی
    تھانہ الہ آباد کی حدود بھاگیوال ٹبہ کے رہائشی اور مدعی مقدمہ نمبر 503/20 ماسٹر انور اور گواہ مقدمہ بالا شوکت میئو کے گھر رات دس بجے ایوب اور زوالفقار نے پانچ کس نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر مقدمہ درج کروانے کی رنجش پر جان سے مار دینے کی نیت سے فائرنگ کر دی مدعی مقدمہ اور گواہ نے بھاگ کر جان بچائی
    سائل نے 15پر کال بھی کی مگر پولیس کے اطلاع پا کر جائے وقوعہ پر پہنچنے سے پہلے ملزمان جان سے مار دینے کی وارننگ دیتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس تھانہ الہ آباد میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مندرجہ بالا ملزمان 6 سے زائد مقدمات 114/20.518/14.503/20 ۔335/20۔ 423/20۔ 552/20 میں نامزد اور مفرور ملزمان ہیں علاقے میں مویشی چوری سمیت دیگر جرائم میں پولیس کو مطلوب اور علاقے میں خوف کی علامت بن چکے ہیں لیکن پولیس نے آج تک ان کو پکڑنے کی کوشش نہیں کی ماسٹر انور خاں جو گورنمنٹ ہائی سکول الہ آباد میں ٹیچر بھی ہے نے حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ان اشتہاری ملزمان کو فوری پکڑ کر قانونی کارروائی کی جائے اور ہماری جان بچائی جائے

  • تھانہ صدر نے خطرناک ترین گینگ گرفتار کر لیا

    تھانہ صدر نے خطرناک ترین گینگ گرفتار کر لیا

    قصور
    تھانہ صدر پولیس کی گرے ٹریفکنگ کے زریعے ملکی اداروں سمیت سادہ لواح افراد کو لوٹنے والے گروہ کے تین افراد گرفتار

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور نے کاروائی کرتے ہوئے گینگ گرفتار کیا ہے جن سے 3600 ربڑ انگوٹھے، 3500 شناختی کارڈ کاپیاں ، 1400 سمز ، سمز ایکٹیویشن مشینیں و دیگر سامان برآمد ہوا ہے مذید گرفتار ملزمان سے 12 موبائل ، لیپ ٹاپ کمپیوٹرز و ایل سی ڈیز بھی برآمد ہوئیں جبکہ گروہ کے ملزمان فنگر سکین پرنٹس ڈیٹا سے جعلی سمز نکالتے اور بعد ازاں سمز مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے دوران تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ گرفتار ملزمان احساس پروگرام کی رقوم بھی جعل سازی سے نکلواتے رہے
    اویس ملک ایڈیشنل ایس پی نے بتایا کہ گرفتار گروہ کے دہشت گردی کے حوالے سے روابط کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور ملزمان نوید فیصل وغیرہ کو مزید تفتیش کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا جائیگا

  • عمران کشور نئے ڈی پی او تعینات،مروت ایم سی کورس پر

    عمران کشور نئے ڈی پی او تعینات،مروت ایم سی کورس پر

    قصور
    ڈی پی او قصور تبدیل،عمران کشور نئے ڈی پی او تعینات اہلیان قصور کا خیر مقدم
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز کو ایم سی کورس پر جانے کے باعث قصور سے تبدیل کر دیا گیا ہے جن کی جگہ اب عمران کشور کو ڈی پی او قصور تعینات کیا گیا ہے
    سابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کے ایم سی کورس پر روانہ ہونے کے موقع پر قصور کی عوام نے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ نئے آنے والی ڈی پی او قصور عمران کشور کا اہلیان قصور نے خیر مقدم کیا ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے

  • ہزاروں لیٹر مضر صحت دودھ تلف

    ہزاروں لیٹر مضر صحت دودھ تلف

    قصور
    انتظامیہ کا مضر صحت دودھ کے خلاف ایکشن اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی خصوصی ہدایت پر مضر صحت ،کیمیکلز ،خشک دودھ اور مختلف اجزاء سے تیار کردہ ہزاروں لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد چونیاں روڈ بائی پاس پر ہزاروں لیٹر مضرصحت دودھ تلف کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی خصوصی ہدایت پر ریگولیشن برانچ تحصیل کونسل کے انسپکٹر مظہر اقبال ہمراہ عملہ نے مضر صحت اجزاء اور خشک دودھ،کیمیکل سے دودھ تیار کر کےلاہور اور دیگر شہروں کو سپلائی کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں لیٹر دودھ تلف کر دیا جس پر شہریوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور مضر صحت دودھ بنانے و بیچنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگوں کی صحت متاثر نا ہو

  • اسٹام فروشوں کی من مانیاں لوگ پریشان

    اسٹام فروشوں کی من مانیاں لوگ پریشان

    قصور
    اسٹام پیپر فروخت کرنے والوں کی لوٹ مار جاری ،بینک نظام کا بھی خاطر خواہ فائدہ نا ہو سکا
    تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی الہ آباد میں اسٹام نویس پچاس روپے کا اسٹام پانچ پانچ سو روپے میں فروخت کئے جا رہے ہیں اور کروڑوں روپے کی قیمتی زمینوں کے معاہدہ بیع، اقرار نامہ، تقرر ثالثان وغیرہ میں شیڈول کے مطابق اسٹام پیپر لگانے کی بجائے پارٹیوں سے ساز باز ہو کر پچاس روپے کا بیان حلفی جاری کر کے کروڑوں روپے کے معاہدے بیع ، اقرار نامہ، تقرری ثالثان وغیرہ لکھ کر ہزاروں روپے بٹوڑتے جا رہے ہیں شیڈول سے کم قیمت اسٹام لگانے پر لوگ عدالتوں میں ذلیل وخوار ہو رہےہیں مقامی شہریوں نے کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • قصور میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا

    قصور میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا

    قصور
    ریاست مدینہ کے دعویداروں کے وعدے دھرئے کے دھرئے رہ گئے زمیں نگل گئی یا آسماں کھا گیا آٹا بحران کا جن بوتل سے باہر حکمرانوں نے پھر سے غریب عوام کو آٹے کا گداگر بنا دیا ضلع قصور میں آٹا بحران شدت اختیار کر گیا غریب یومیہ مزدوری کرنے والی عوام بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے مزدوری ڈھونڈیں یا پورا پورا دن لائنوں میں لگ کر بلیک میں آٹا حاصل کرنے کیلئے دھکے کھائیں بے آسرا غریب عوام کی زندگی عذاب میں مبتلا ، کوئی پرسان حال نہیں جائیں تو جائیں کہاں۔
    تفصیلات کے مطابق ملک چلانا موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں کیونکہ آٹا بحران کا جن بوتل سے باہر ریاست مدینہ کے دعویداروں کے لئے کھلا چیلنج بن گیا ہے حکمرانوں  نے پھر سے غریب عوام کو آٹے کا گداگر بنا دیا آٹا بحران پھر سے شدد اختیار کر گیا ہے غریب یومیہ مزدوری کرنے والی عوام بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے مزدوری ڈھونڈیں یا پھر پورا پورا دن لائنوں میں لگ کر بلیک میں آٹا حاصل کرنے کیلئے دھکے کھائیں بے یارو مددگار، بے آسرا غریب عوام کی زندگی عذاب میں مبتلا ہو چکی ہے اور کوئی پرسان حال نہیں جائیں تو جائیں کہاں علاوہ ازیں دیگر ضروریات زندگی کے زیر استمال ادویات، کھانے پینے کی تمام تر اشیاء سبزی، دالیں، دودھ دہی، چینی، چائے پتی، پھلوں میں آئے دن قیمتوں میں عدم استحکام اور مسلسل اضافے کے باعث راتوں رات قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں پیاز، ٹماٹر، لہسن ، ادرک، لیمن دیگر مثالہ جات، کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے غریب کی کمر ٹوٹ گئ یومیہ دیہاری دار مزدور اپنے بچوں کو دال روٹی مہیا کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ غریب عوام کے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں شہر کے مختلف علاقوں، کوٹ فتح دین، کوٹ اعظم خان، شہباز روڈ، جناح کالونی، غوثیہ کالونی، روڈ کوٹ، پرانا لاری اڈا،قادر آباد، ڈنگی پورہ، بستی چپ شاہ،کالج روڈ، کوٹ عثمان خان،کوٹ رکن دین خان، دوسہرا گراؤنڈ، موری گیٹ،کوٹ غلام محمد خان،کوٹ علی گڑھ، کوٹ قتل گڑھی،بھسرپورہ، بستی صابری، کوٹ مراد خان، بستی چراغشاہ،بستی برات شاہ۔سلامت پورہ۔روڈ کوٹ دیگر علاقوں میں آٹے کی عدم دستیابی سے عوام شدید ذہنی و جسمانی پریشان میں مبتلا ہو چکی ہے متاثرہ شہریوں، عوامی، فلاحی، سماجی سربراہان، سول سوسائٹی حلقوں، ڈسڑکٹ بار کے سینئر وکلاء نے حکام بالا، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈیوٹی مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی بحران پر قابو پایا جائے یہ ریاست کی زمہ داری ہے کہ عوام کو فوری ریلیف دیتے ہوئے خود ساختہ مہنگائی کو روکا جائے اور سرکاری نرخوں پر آٹا اور سبزیاں فروخت نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت سے کاروائی عمل میں لائی جائے ریاست کیطرف سے غریب عوام کو بھی جینے کا بنیادی حق میسر ہو سکے

  • پورے سرکل کو ریڈ الرٹ جاری

    پورے سرکل کو ریڈ الرٹ جاری

    قصور
    چونیاں میں سرکل بھر کے تمام تھانوں میں الرٹ جاری کردیا گیا پانچوں تھانوں سمیت پولیس چوکیوں میں تعینات پولیس ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں ڈی ایس پی چونیاں خالد اسلم کی میڈیا سے گفتگو
    تفصیلات کے مطابق قصور ڈی ایس پی خالد اسلم نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بھر میں گشت کے نظام کو مزید وسیع کر رہے ہیں علاقہ کو امن کا گہوارہ بنا کر ہی دم لیں گے پولیس کے جوان چوبیس گھنٹے عوام کی حفاظت کے لئے کوشاں ہیں کسی قسم کی بھی غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کیجائے گی ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اب گھیرا تنگ کردیا جائے گاجرائم کی بنیاد بننے والے عناصر کو ہمارے سرکل میں رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ہماری عوام سے بھی اپیل ہے کہ اداروں کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ امن کے دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جا سکے

  • مصنوعی دودھ کا کاروبار عروج پر

    مصنوعی دودھ کا کاروبار عروج پر

    قصور اور گردونواح میں زہریلے دودھ کے استعمال سے بچوں اور بڑوں میں مہلک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ، دودھ کے نام پر خاموش زہر دوسرے بڑے شہروں میں بھی سپلائی کیا جانے لگا
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں مصنوعی دودھ کا کاروبار عروج پر ہے اس لوگوں کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنے کاروبار کو روکنے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو ہر شہر میں دودھ کو چیک کر کے فروخت ہونے دیں ،قومی اخبارات پر خبر یں نشر کرنے پر انتظامیہ دانستہ طور پر خاموش نظر آتی ہے سیاسی و سماجی تنظیموں کا مطالبہ زور پکڑ گیا
    اس زہریلے دودھ سے لوگوں کی ہڈیاں کمزور ہو رہی ہیں جبکہ بچوں میں نشوونما صحیح نہیں ہوتی جس سے آنے والی نسلوں کا خانہ خراب ہو رہا ہے جبکہ اس دودھ میں سرف،کوکنگ آئل،نیل اور دیگر کیمیکل استعمال ہوتے ہیں جو کہ انتہائی مضر صحت ہیں