Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • ٹائیگر فورس کے جوان خدمت کی

    ٹائیگر فورس کے جوان خدمت کی

    قصور
    ٹائیگر فورس کے نوجوان حقیقی معنوں میں وزیراعظم عمران خان کے ٹائیگرز ثابت ہونگے اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قوم و ملک کی خدمت کرکے ایک اعلیٰ مثال قائم کرینگے
    ٹائیگر فورس کے جوان ملک و ملت کے صحیح خیر خواہ ہیں ان خیالات کا اظہار ٹائیگر فورس قصور کے کوارڈی نیٹر مہر محمد شبیر حسین اور انچارج ٹائیگر فورس علی فرحان گیلانی نے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں ایم ایس ڈاکٹر لئیق اور فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالقیوم کے ہمراہ ٹائیگر فورس کے نوجوانوں میں کٹس تقسیم کرنے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی، اسسٹنٹ کمشنر انعم زاہد کے ویژن کے مطابق ہسپتال کے حال و احوال، نظم و ضبط اور اعلیٰ اخلاق کے حوالے سے ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کا ٹریننگ سیشن بھی کیا گیا ہے۔اس موقع پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور ڈاکٹر لئیق، فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالقیوم، کوارڈی نیٹر ٹائیگر فورس مہر محمد شبیر حسین اور انچارج ٹائیگر فورس علی فرحان گیلانی نے ٹائیگر فورس کے جوانوں میں کٹس بھی تقسیم کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹائیگر فورس وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور ہدایات کی روشنی میں قوم و ملک کی خدمت کرے گی اور جذبہ خدمت خلق سے سرشار نوجوان ایسی اعلیٰ مثال قائم کرینگے جسے صدیوں یاد رکھا جائے گا۔ کرونا وائرس کے دوران ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کی خدمات قابل ستائش ہیں اور سرکاری اداروں کے شانہ بشانہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فرنٹ لائن پر ٹائیگر فورس کے جوانوں نے جو کام کیا ہے اسے عوامی حلقوں میں بھی حد سراہا جارہا ہے۔ٹائیگر فورس کو سیاسی فورس کہنے والے بھی اس کی ملکی خدمات کا اعتراف کرنے پر مجبورہیں۔ آئندہ بھی انشاء اللہ ٹائیگر فورس وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کرخدمت و خلق کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

  • انتہائی کرپٹ میونسپل کارپوریشن

    انتہائی کرپٹ میونسپل کارپوریشن

    قصور
    میونسپل کمیٹی چونیاں کے افسران اور ملازمین کی کرپشن عروج پر
    میونسپل کمیٹی چونیاں کے افسران اور ملازمین نے حکومتی خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا
    تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی چونیاں کے افسران نے ملازمین کساتھ مل کر سرکاری مشینری کی ریپئرنگ کا سامان، پرانے اے سی، ائیر کولر، سڑک پہ لگی لائٹیں ان کی بجلی کی تاریں اور پول، غائب کروا دیئے مذید رمضان بازار کا سامان جنریٹر وغیرہ بھی غائب کروا دیا لوگوں نے میونسپل کمیٹی چونیاں کے پانچ سالہ سٹاک رجسڑ کی سامان کے ساتھ ویریفیکیشن کے لئے
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر سے تحقیقات کیلئے درخواست کی ہے

  • پولیس گاڑی سے بھی محروم

    پولیس گاڑی سے بھی محروم

    قصور
    پنجاب پولیس کی وردیاں تو بدل گئی مگر پولیس کو نئی گاڑیاں نہ مل سکی پتوکی کے نواح  تھانہ سرائے مغل کی چوکی سرسنگھ پولیس کی گاڑی ناکارہ پڑ ہو گئی عملہ پریشان 
    تفصیلات کے مطابق تھانہ پتوکی کی چوکی سر سنگھ پولیس کو بھی  موجودہ  حالات کے پیش نظر سخت مشکلات کا سامنا ہے ایک طرف گاڑی ناکارہ تو دوسری طرف عوام کے پاس پہنچنے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے جس کی وجہ سے پولیس کو  ملزمان تک پہنچنے میں  وقت لگ جاتا ہے  اکثر اوقات میں گاڑی  خراب ہونے کی وجہ سے گشت بھی بری طرح متاثر ہوجاتا ہے پتوکی کے  سینئر صحافیوں،سماجی شخصیات  نے ڈی پی او قصور ،آئی جی پنجاب سے  اپیل کی ہے کہ چوکی سرسنگھ پولیس کو فوراً نئی گاڑی فراہم کی جائے تاکہ پولیس ملزمان تک اور کمپلینر تک جلد پہنچ سکے

  • یوم استحصال کشمیر

    یوم استحصال کشمیر

    قصور
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی زیر نگرانی تحصیل چونیاں میں یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں ریلی اور واکس کا انعقاد کیا گیا واک میں مقامی سیاسی فریقین، وکیل،محکمہ تعلیم سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، میڈیا پرسنز اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ایم سی چونیاں نے واک کا اہتمام کیا۔واک کا مقصد کشمیریوں سے مکمل طور پر اظہار یکجہتی ہے۔واک مظفرآباد گیٹ سے شروع ہو کر سرینگر گیٹ تک اختتام پذیر ہوئی۔واک میں شریک شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری عوام پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدرنے کہا کہ اسی لاکھ نہتے کشمیریوں پر انڈین ظالمانہ کرفیو کو آج ایک سال پورا ہو گیا ہے۔پاکستانی قوم کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔جذبہ آزادی و شہادت سے سرشار کشمیری انڈین ظلم کے خلاف سینہ تانے کھڑے ہیں۔کشمیری عوام پر بھارت کے غاصبانہ رویہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر قصور منظر علی جاوید کی ہدایت پر یوم کشمیر استحصال کے موقع پر واکس اور ریلی کا انعقاد کیا گیا

  • شادی سے ایک روز قبل دلہن اغواء

    شادی سے ایک روز قبل دلہن اغواء

    قصور
    دلہن شادی کے ایک دن قبل اغواء کر لی
    علاقے میں غم و غصّے کی لہر
    تفصیلات کے مطابق قصور تھانہ بی ڈویژن کی حدود بستی ونیکاں میں شادی سے ایک روز قبل مسلح افراد کا گھر پر دھاوا بول کر شادی سے ایک روز قبل دلہن اغوا کر لیا گیا اور ساری کاروائی دن کے وقت بے خوف ہو کر کی گئی
    22 سالہ کرن شہزادی کی بارات آنا تھی کہ بارات سے ایک روز قبل 5 مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر لڑکی کو اغواء کر لیا اور ساتھ لے گئے
    لڑکی کے والد نے تحریری درخواست دے دی جس پر پولیس کاروائی کر رہی ہے

  • کالونیوں میں مٹی کی جگہ ہسپتالوں کی ویسٹ سے

    کالونیوں میں مٹی کی جگہ ہسپتالوں کی ویسٹ سے

    قصور
    کالونیوں میں مٹی کی جگہ ہسپتالوں کی ویسٹ ڈال کر بھرتی،لوگوں کی زندگیاں خطرے میں
    تفصیلات کے مطابق نئی کالونیوں میں مٹی کی بھرتی کی بجائے ہسپتالوں کی ویسٹ سے بھرتی ڈالی جا رہی ہے جس سے لوگوں کی زندگیاں غیر محفوظ ہو گئی ہیں فیروز پور روڈ پر واقع بھلو گاؤں کے قریب کھارا تا بھلو روڈ پر واقع نئی کالونی بنائی جا رہی ہے جس میں کالونی مالکان نے مٹی سے بھرتی کے بجائے ہسپتالوں کی ویسٹ سے بھرتی شروع کی ہے جو کہ انتہائی مضر صحت ہے
    کالونی مالکان اپنے پیسوں کی بچت کی خاطر لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں کیونکہ کل کو بورنگ کے ذریعے پانی نکالنے سے زہر آلود پانی نکلے گا کیونکہ سڑک سے یہ کالونی 30 فٹ نیچے ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ کالونی مالکان نے چند سال قبل مٹی نکلوائی اور بعد میں نیچے سے ریٹ نکلوا کر فروخت کی جس سے زمین 30 فٹ گہری ہو گئی ہے جس پر کرنے کیلئے کروڑوں روپیہ کی بھرتی مٹی سے ہو گی مگر اس کا حل کالونی مالکان نے یہ نکالا کہ ہسپتالوں سے ویسٹ منگوا کر بھرتی شروع کروا دی ہے
    اہلیان علاقہ نے ڈی سی قصور ،اے سی قصور اور پاکستان آرمی11 ڈیو لاہور سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اس علاقے سے بغیر آرمی این او سی کھیتوں سے مٹی نہیں نکالی جا سکتی

  • 15 اگست سے نجی سکول کھولنے کا اعلان

    15 اگست سے نجی سکول کھولنے کا اعلان

    قصور
    15 اگست کو نجی سکو ل کھول دیئے جائینگے ہزاروں نجی تعلیمی ادارے بند، لاکھوں اساتذہ بے روزگار ہوچکے، ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے تیار ہیں
    تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے پندرہ اگست سے ملک بھر میں نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ حکومتی ناقص حکمت عملی کے باعث ملک بھر میں پچیس ہزار نجی تعلیمی ادارے بند جبکہ تین لاکھ ملازمین بے روزگار ہو چکے ہیں، جبکہ بچوں کا تعلیمی سال بھی ضائع ہو رہ اہے،۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےںآل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو میں کیا۔ان کہنا تھا کہ اسوقت ملک میں کورونا کی صورتحال امید افزا ہے اور پنجاب میں تو کورونا کیسز نہ ہونے کے برابر رہے ہیں، اسی طرح ملک بھر میں حکومت کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق کورونا کیسز کم ہوچکے ہیں ،انہوں نے کہاکہ جب ایس او پیز کے تحت ایک ماہ بعد تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی جانی ہے تو ایس او پیز کے تحت پندرہ اگست کو سکول کھولنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔اس حوالے سے پاکستان بھر کی نجی تنظیموں کے اجلاس میں بھی متفقہ فیصلہ کیا جا چکا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سکولوں کی مسلسل بندش سے نجی تعلیمی ادارے تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں،عمارتوں کے کرائے ادا کرنا مشکل ہوچکاہے، تیس فیصد تک چھوٹے تعلیمی ادارے بند ہوچکے ہیں ہزاروں اساتذہ اور ملازمین بے روزگار ہیں پانچ ماہ سے گھروں میں بیٹھے قوم کے معمار سخت مشکلات کا شکار ہیں، گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں، ایسے میں حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور نجی تعلیمی اداروں کو کھولنے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی بجائے معاونت کرے۔

  • یوم استحصال کی تیاریاں

    یوم استحصال کی تیاریاں

    قصور
    ملک بھی کی طرح قصور میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال منایا جا رہا ہے
    تفصیلات کے مطابق کشمیری بھائیوں پر مظالم کے خلاف آج مورخہ 5 اگست2020 کو بوقت 10 بجے میونسپل کمیٹی پھولنگر کے زیر انتظام لیڈیز اینڈ چلڈرن کمپلیکس نزد تھانہ صدر پھولنگر سےکوٹ رادھا کشن روڈ چوک تک ایک ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹس ،معزز شہریوں صحافی بھائیوں تاجر تنظیموں وکلاُ صاحبان ،ٹائگر فورس اور دیگر تمام تنظیموں کو دعوت دی گئی ہے

  • یوم شہداء پولیس کا پیغام

    یوم شہداء پولیس کا پیغام

    قصور
    ملک بھر کی طرح کل قصور میں بھی یوم شہداء پولیس جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا تقریب پولیس لائینز میں منعقد کی گئی
    تفصیلات کے مطابق کل ملک بھر کی طرح قصور میں بھی یوم شہداء پولیس پورے جوش و جذبے سے منایا گیا جس کی تقریب پولیس لائینز قصور میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اور قصور زاہد نواز مروت نے کہا کہ
    قصور پولیس کے جوانوں اور افسران نے دہشت گردی کے قلع قمع، مادر وطن کی حفاظت، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے قیمتی جانیں قربان کی ہیں جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے
    تقریب میں پولیس شہداء کے لواحقین،وکلاءصحافیوں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

  • صحافی پر قاتلانہ حملہ صحافی برادری سراپا احتجاج

    صحافی پر قاتلانہ حملہ صحافی برادری سراپا احتجاج

    قصور
    کوٹرادہاکشن میں نامعلوم افراد کی صحافی پر فائرنگ،جان سے مارنے کی کوشش،قصور کی صحافی برادری سراپا احتجاج
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نجی اخبار کے صحافی اساس کھوکھر پر گھر جاتے ہوئے کوٹ رادھاکشن کے علاقے موضع مدکے کے قریب قاتلانہ حملہ ہوا ملزمان نے اساس کھوکھر پر فائرنگ کی تاہم اساس کھوکھر معجزاتی طور پر بچ گئے
    فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس چوکی بستی لال شاہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا
    اساس کھوکھر پر قاتلانہ حملے کی قصور کی صحافی برادری نے پر زور مذمت کی ہے اور ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے ورنہ قصور کی صحافی برادری احتجاج کرے گی