قصور
ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد رائے ناصر عباس کی بڑی کاروائی ولائتی شراب کی بہت بڑی کھیپ پکڑ لی
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اور مصطفی آباد اور چوکی انچارج بیدیاں محمد طیب نے سرحدی گاؤں میں ولائتی شراب سپلائی کرنے والے گروہ کے پانچ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چار لاکھ روپے مالیت کی مہنگے برانڈ کی ولائتی شراب بر آمد کر لی
ملزمان لاہور سے رکشہ پر سرحدی دیہات میں شراب کی سپلائی کرتے تھے جس سے کئی لوگ شراب کے عادی ہو چکے تھے
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے
Author: غنی محمود قصوری
-

شراب کی سپلائی جاری
-

گلیاں،سڑکیں تالاب
قصور
بارش نے میونسپل کمیٹی الہ آباد کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا سڑکیں اور گلیاں بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں کرپٹ اور نااہل عملہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الہ آباد میں ہونے والی بارش نے میونسپل کمیٹی کے نااہل اور کرپٹ ملازمین کی نااہلی اور سستی کا پول کھول دیا سیوریج اور صفائی کی ناقص صورتحال اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی وجہ سے الہ آباد شہر ندی نالوں کا منظر پیش کر رہا ہے دیپالپور روڈ اور کنگن پور روڈ کی سڑکیں پانی سے بھری پڑی ہیں گلی محلوں میں پانی کھڑا ہے میونسپل کمیٹی کا عملہ پانی نکالنے میں ناکام ہو چکا ہے میونسپل کمیٹی کے ملازمین کرپشن کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں شہر کی بہتری کے لئے ان کے پاس وقت نہیں ہے مقامی شہریوں محمد اقبال، سہیل احمد، مدثر رشید ،محمد طارق وغیرہ نے نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -
شہر جواریوں کے رحم کرم پر
قصور
پتوکی میں۔تاش۔ پرچی ۔سنوکر اور کرکٹ میچ جوا عروج پر انتظامیہ بلکل خاموش کئی بار ہائی لائٹ کرنے کے باوجود سٹی پولیس نے چپ سادھ لی کوئی پوچھنے والا نہیں شہر کو جواریوں کے سپرد چھوڑ دیا
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف اہم خفیہ مقامات پر تاش۔ پرچی ۔سنوکر اور کرکٹ میچ جوا کے محفوظ ٹھکانے قائم ہو گئے جہاں روزانہ لاکھوں روپے کا جوا کھیلا جاتا ہے
تاش۔ پرچی ۔سنوکر اور کرکٹ میچ جوا سے سینکڑوں شہری امیر ہونے کے لالچ میں جمع پونجی بھی گنوا بیٹھے۔ بعض ادھار اور سود پر رقم لینے پر مجبور ہیں
یہ جوا کرانے والے معمولی بکیئے راتوں رات کروڑ پتی اور محلات و کوٹھیوں کے مالک بن گئے ہیں۔
کرکٹ میچ جوا کرانے والے بکیوں نے غیر قانونی دھندہ کے لئے اپنی منی ٹیلی فون ایکسچینج قائم کر لی۔ ہے
۔ضلع اوکاڑہ.مانگا منڈی پھولنگر چونیاں ۔کوٹرادھاکشن کے جواریوں نے محفوظ پناہ گاہ سمجھتے ہوئے پتوکی کا رخ کر لیا۔
پتوکی کے مختلف مقامات لاہور والا اڈا ۔کریم پارک ۔قصور والا اڈا۔پرانی منڈی مین بازار محلہ شریف پورہ ۔کاشف چوک ۔مدینہ کالونی ۔چوک جھلار ۔ملک پورہ ۔احمد نگر ملاں والا بائے پاس ۔میگھا روڈ ۔ادھن روڈ اور زاہد ہاوسنگ سکیم سمیت دیگر علاقوں میں تاش۔ پرچی ۔سنوکر اور کرکٹ میچ جواکے محفوظ ٹھکانے قائم
کرکٹ میچ اور جوا کرانے والے بکی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے انکھ اوجھل پہاڑ اوجھل۔
عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار آر پی او شیخوپورہ ۔ ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ -

حقیقی بیٹے ہی باپ کے دشمن
قصور
پتوکی کے نواحی گاوں سہجووال کے رہائشی بابا عبدلکریم پر زمین کے تنازعہ پر تین حقیقی بیٹوں علی محمد وزیر محمد نے مسلحہ ساتھیوں سلیم شبیر حسین عرف لالی محمد اصغر محمد افضل کیساتھ ملکر قاتلانہ حملہ کیا
تفصیلات کے مطابق پتوکی کے گاؤں سہجووال میں عبدالکریم نامی شخص فصلوں کو پانی لگا رھا کہ اسکے تین حقیقی بیٹوں نے اپنے مسلح ساتھیوں سمیت اپنے ہی حقیقی باپ عبدالکریم پر حملہ کر دیا اور اسے کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور خود موقع سے فرار ہوگئے انکے ایک بیٹے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس سے پہلے چوکی حبیب آباد کو ان ملزمان بیٹوں کے خلاف متعدد بار درخواستیں بھی دی ہیں کہ ملزمان بیٹوں نے عبدلکریم کو جان سے مارنے دھمکیاں بھی دی ہیں لیکن پولیس والوں نے ان کیساتھ سازباز کر رکھی اور ہمیں کوئی تحفظ نہیں دیا
لہذا ڈی پی او قصور سے اپیل ہے کہ ہمیں ان سے تحفظ دیا جائے اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے -

بیٹے کا قاتل باپ ہی نکلا
قصور
ظلم کی انتہاہ زمین پھٹی نا آسمان گرا سگا باپ ہی قاتل نکلا
تفصیلات کے مطابق کل کھڈیاں بی آر بی نہر سے مردہ ملنے والے تین سالہ بچے کا باپ ھی قاتل نکلا
ایس پی انویسٹیگیشن قصور نے بتایا کہ کل کھڈیاں نہر سے ایک بچے کی لاش ملی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کیا اور تفتیش شروع کر دی اور یہ بات سامنے آئی کہ تین سالہ سبحان کو حقیقی والد نے سابقہ بیوی کے کہنے پر قتل کیا تھا اور لاش نہر میں پھینک دی تھی ندیم نامی شخص کی اپنی موجودہ بیوی سے ناراضگی چل رھی تھی جس پر پرسوں شام ندیم نے غصے میں اپنے بیٹے کو لیکر باھر گیا اور واپس آکر اسکے گم ھونے کا شور ڈال دیا
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مذید تفتیش کر رہی ہے -

وارداتوں پر لوگوں میں خوف
قصور
نواحی قصبے کھڈیاں خاص میں ڈاکو بے قابو نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل سوار سے 49 ہزار نقدی، لیپ ٹاپ، موبائل وغیرہ چھین کر لے گئے. تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام عطا الرحمان اپنی موٹرسائیکل پر اپنے گاؤں شام کوٹ نو جا رہا تھا کہ کھڈیاں ٹول پلازہ کے قریب دو موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر روک کر 49 ہزار نقدی، موبائل، لیپ ٹاپ، چیک بک، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، اور دیگر ضروری کاغذات کے علاوہ موٹرسائیکل کی رجسٹریشن وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے
بڑھتی ہوئی وارداتوں پر لوگ خوف کا شکار ہیں -

اوورسیز کرپشن کا بے تاج بادشاہ
قصور
کنگن پور محکمہ انہار کا اوورسیز کرپشن کا بے تاج بادشاہ ایک کھال کا سالانہ ڈھائی لاکھ جگا لینے لگا کسان مجبور
تفصیلات کے مطابق کنگن پور کے نواحی گاؤں چاہل نول حلقہ نہری بی آر بی (بمبانوالی راوی بیدیاں) میں زرعی رقبہ جو کہ تقریبا 14 ایکڑ ہے کو کوئی کھال نا تھا جسے 2006 میں سردار حسن اختر مؤکل نے عوامی سہولت کے پیش نظر بنوا دیا جو کہ کافی عرصہ تک کسانوں کو پانی فراہم کرتا رہا تاہم گورنمنٹ نے کھال منظور نا کیا اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے محکمہ انہار کے اہلکاروں نے کسانوں سے رشوت لینا شروع کر دی اور رشوت نا دینے پر کھال کو پانی دینا بند کر دیا جاتا رہا جس پر کسانوں نے مجبور ہو کر دو چار سو روپیہ فی ایکڑ سالانہ دینا شروع کر دیا تاہم کچھ عرصہ قبل آنے والے عبدالقدیر پراچہ جو کہ نہری کوٹھی کنگن پور کا اوورسیز ہے ،نے کسانوں سے مطالبہ کیا کہ فی ایکڑ 20 ہزار لونگا بصورت دیگر پانی نہیں ملے گا اس پر مجبور ہوتے ہوئے کسانوں نے ظالم و جابر اوورسیز کو ڈھائی لاکھ روپیہ جگا دے دیا تاکہ وہ فصل کاشت کر سکیں کیونکہ دھان کی کاشت جاری ہے جس کیلئے پانی انتہائی اہم ہے جبکہ ٹیوب ویل کا پانی کافی مہنگا ہے
لوگوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر کھال کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے اور راشی اوورسیز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

چائے پانی لینے کے باوجود ٹیکہ لگا دیا
قصور
گزشتہ شام ٹی ایم اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن درجنوں ریڑھی بانوں کی ریڑھیاں اٹھا لی گئیں،ہم اہلکاروں کو منتھلی دیتے ہیں ریڑھی بانوں کا انکشاف
تفصیلات کے مطابق کل شام چھ بجے کے قریب کھارا چونگی،نور محل،بھٹی ہسپتال اور قصور کے مختلف علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید اور ٹی ایم اے کے عملہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جس میں عملہ نے درجنوں ریڑھی بانوں کی ریڑھیاں اٹھا لیں اور ساتھ لے گئے اس پر نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرین نے بتایا کہ ہم ٹی ایم اے عملہ کو ماہانہ چائے پانی دیتے ہیں پھر بھی انہوں نے ہمیں بغیر نوٹس دیئے تنگ کیا لہذہ ڈی سی قصور پہلے کرپٹ عملے کے خلاف کاروائی کریں پھر ہم غریبوں کا احتساب کیا جائے -

سرکاری موٹر سائیکل پر جگا
قصور
چونیاں میں سرکاری موٹر سائیکل پر بلیک میلنگ کا دھندہ شروع محکمہ بے خبر
تفصیلات کے مطابق چونیاں کنگن پور اور الہ آباد اور گردونواح میں سر کاری نمبر پلیٹ موٹر سائیکل نمبر LE _786 پر دو نامعلوم افراد نے میڈیکل سٹوروں اور پرائویٹ ہسپتالوں کی تصویریں اتار کر جگا مانگنا شروع کر دیا ہے
لوگوں کے مطابق یہ نقاب پوش افراد کئی روز سے چھانگا مانگا اور چونیاں الہ آباد کنگن پور سے میڈیکل سٹور کی تصویری اتار کر بلیک میل کرنا شروع کر رکھا ہے کہ ہمیں پیسے دو ورنہ چالان کروا دینگے
لوگوں نے نمبر سرکاری ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ڈی سی قصور سے انکوائری کروا کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

گھریلوں ملازمین لاکھوں لے اڑے
قصور
تحصیل ہیڈکوارٹرز ھسپتال پتوکی کے APMO ڈاکٹر محمود احمد ناصر کے گھر چوری کی واردات گھریلو ملازمین 10 تولے سونے کے زیورات اور 500000 روپے نقدی رقم لے اڑے
تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ھسپتال پتوکی کے APMO ڈاکٹر محمود احمد ناصر کی اہلیہ اپنے بیمار والد کی تیمارداری کے لئے لاہور گئی ہوئی تھیں کہ اس دوران گھریلو ملازمین یاسمین ، ثریا بی بی اور نذیر احمد جو گھر میں موجود تھے گھر سے 10 تولے طلائی زیورات 5 لاکھ روپے کی نقد رقم چوری کر کے فرار ہو گئے تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے ڈاکٹر محمود احمد ناصر کی تحریری درخواست پر ملزمان یاسمین ، ثریا بی بی اور نذیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے