قصور
چونیاں بنیادی مرکز صحت بونگی کلیاں کے ملازم جاوید نے سرکاری ادویات بازارمیں فروخت کرنا شروع کردیں
تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ بونگی کلیاں میں قائم بنیادی مرکز صحت میں تعینات ملازم جاوید نے سرکاری ادویات کو غیر قانونی طور پر بیچنا وطیرہ بنا لیا ملزم جاوید ہسپتال میں رہتے ہوئے ایک پرائیویٹ کلینک گاؤں مچھانہ چلا رہا ہے
گذشتہ روز ڈی ڈی ایچ او چونیاں نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی ہدائیت پر مخبر کی اطلاع کے مطابق نواحی قصبہ بھاگیوال اور مچھانہ میں کارروائی کی جس کے نتیجہ میں بونگی کلیاں بنیادی مرکز صحت میں تعینات ملازم جاوید ہسپتال سے ادویات چوری کرکے اپنے کلینک اور اپنے بھائی عمران کے کلینک پر دیتا تھا جس پر ڈی ڈی ایچ او چونیاں نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ کلینک کو سیل کردیا ملزم جاوید کے بھائی عمران جو کہ عطائی ڈاکٹر ہے سیل کردہ کلینک کو غیر قانونی طور پر ڈی سیل کردیا سرکاری نوکری کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم محمد جاوید نے اتائیت کو تقویت دی اور قانون کو ہاتھ میں لیا جبکہ اہل علاقہ سمیت دیگر سماجی شخصیات نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور دیگر اداروں سے اپیل کی ہے کہ سرکاری ادویات کو چوری کرکے اپنے پرائیویٹ کلینک پر استعمال کرنے اور سرکاری ملازم ہونے کے ناطے سیل کردہ کلینک کو ڈی سیل کرنے پر اسکے خلاف جلد کارروائی عمل میں لائی جائے
Author: غنی محمود قصوری
-

غلط طریقہ گورنمنٹ کا ٹیکہ
-

تربوز کھانے گئے جان سے چلے گئے
قصور
پتوکی کے علاقے سرائے مغل میں پکنک منانے اور تربوز کھانے کے لیے جانے والے چار نوجوان
در یاۓ راوی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے مقامی لوگوں نے دو نوجوانوں کو بچا لیا جبکہ شکیل اور عنصر کی تلاش جاری
تفصیلات کے مطابق پتوکی کے علاقے سراۓ مغل کے نواحی علاقہ ججہ کلاں کے رہائشی 2 نوجوان نہاتے ہوئے دریائے راوی میں ڈوب گئے
ڈوبنے والے نوجوان گرمی سے تنگ آ کر دریائے راوی میں دوستوں کے ہمراہ نہانے گئے تو دونوں تیز لہروں کی وجہ سے ڈوب گئے جنکی شناخت شکیل اور عنصر کے نام سے ہوئی ہے اور ابھی تک لاپتہ ہیں
ریسکیو 1122 کی ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر تلاش شروع کر دی ہے لیکن تا حال دونوں میں سے کسی کی بھی نعش نہیں مل سکی -

نوٹس نہیں صرف پھانسی
قصور
سانحہ کھڈیاں پر لوگوں کا ایک بار پھر سرعام پھانسی کا مطالبہ لوگوں کا کہنا ہے اگر اس جیسے واقعات روکنے ہیں تو سرعام پھانسی کا نفاذ کرنا ہوگا
تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے دن پنچاب پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار نے کھڈیاں قصور کے رہائشی 18 سالہ حافظ قرآن نوجوان سمیع الرحمن کو بدفعلی پر راضی نا ہونے پر اس کے باپ اور بھائی کے سامنے گولی مار کر قتل کر دیا تھا جس پر ملزم کے خلاف ملک بھر خاص طور پر قصور و گردونواح سے سخت موقف آیا تھا لوگوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ملزم کم سزاؤں کی بدولت رہا ہوتے رہے جس کی بدولت ایسے سانحات رونما ہوتے ہیں لہذہ حکومت اکیلا نوٹس لینے کی بجائے ملزم کو سرعام پھانسی دے تاکہ دوسرے لوگ عبرت حاصل کریں
لوگوں نے پورے کھڈیاں خاص اور گردونواح میں بینرز آویزاں کر دیئے ہیں جن کا مقصد گورنمنٹ تک اپنی بات پہنچانا ہے -

تنگ سڑکوں کے باعث جھگڑوں میں اضافہ
قصور
چونیاں میں تجاوزات مافیا پھر سرگرم،تحصیل انتظامیہ بے بس
تفصیلات کے مطابق چونیاں شہر میں ایک بار پھر سے تجاوزات مافیا کا راج ہو چکا ہے تجاوزات اتنی زیادہ بڑھ گئی ہیں کہ ایکسچینج روڈ تنگ پڑگیا ہے قبضہ مافیا نے دونوں اطراف رہڑھیاں، چھابڑیاں لگا کر راستہ کو تنگ کر دیا ہے جس سے پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تنگ سڑک کے باعث رش کے دوران لڑائی جھگڑا معمول بن چکا ہے میونسپل کمیٹی افسران و انتظامیہ نے علم ہونے کے باوجود چپ سادھ رکھی ہے
شہریوں کی کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کی اپیل -

چوروں ڈاکوؤں کیساتھ پولیس کا بھی خوف
قصور
الہ آباد میں اج کل دن رات وارتیں، کراٸم ریٹ ہاٸی لیول پر جس سے ہر شہری خوف میں مبتلا نظر ارہا ہے دوکاندار،تاجر ، بزرگ ،بچے سب اس ڈر میں سہمے ہوۓ ہیں کہ کب کوٸی آئیگا اور لوٹ کر لے جاۓ گا
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کا قصبہ الہ آباد آجکل کرائم کا گڑھ بن چکا ہے دن رات مسلسل وارداتیں ہو رہی ہیں جس اے ہر کوئی ڈرا سہما اور پریشان ہے اور ایسا تب ہوتا ہے جب پولیس کرپٹ رشوت خور ہو جائے اور جراٸم پیشہ افراد کو کوٸی پریشانی نا ہو کہ اگر اور یقین ہو کہ اگر پکڑے گئے تو نوٹوں کی چمک دیکھا کر چھوڑ دیئے جائینگے پولیس اب نااہلی چھپانے کیلئے ہر بے قصور کو پکڑ کر تھانے میں لے جا کر تشدد کر رہی ہے اور اسکو منانے کی کوشش کرتے ہیں ایسا واقعہ تھانہ الہ اباد میں پیش اچکا ہے ایک بندے کے گھر سے موٹرساٸکل چوری ہوٸی اور اس پر دوسری جگہ ورادت ہوٸی بندہ سیدھا سادہ تھا ریسکیو 15 کال نہیں کرسکا اور درخواست 2 گھنٹے لیٹ دی بس پولیس نے اسکو معززین کے ذریعے تھانہ میں بلوایا اور اسی بندے کو ایس ایج او محسن نے حوالات میں بند کردیا اور 4 تھپڑ مار کر جب پتہ چلا کہ تھانیدار کی غلطی ہے اس نے تاریخ غلط بتاٸی ہے تو اس غریب بندے کو چھوڑ دیا یہاں پر یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اس شہر کے اندھے لوگ اور اندھا قانون جس پر اہلیان شہر سخت پریشان ہیں -

محکمہ صحت کی شہریوں سے اپیل
قصور
کرونا سے تین اموت مگر شہری ابھی تک بے احتیاط محکمہ صحت نے لوگوں سے احتیاط کی اپیل کر دی
تفصیلات کے مطابق قصور میں کرونا کے تین مریضوں کی دو دن قبل وفات ہو چکی ہے فوت شدگان میں کھڈیاں خاص کا شہری اسلم،کوٹ اندرون عثمان خان والا کا رہائشی محمد عتیق اور بھٹہ سوہن والا کا رہائشی محمد تنویر شامل ہیں محکمہ صحت قصور کے مطابق ان افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم یہ زندگی کی بازی ہار گئے
واضع رہے کہ ان تینوں کی میتوں کو قصور انتظامیہ نے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا تھا جنہیں ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے ان کے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کیا گیا ہے
تاہم قصور ہسپتال میں اب بھی کرونا سے متاثرہ 6 افراد زیر علاج ہیں اس سے قبل ڈی پی ایس قصور قرنطینہ سنٹر سے 200 سے زائد افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں محکمہ صحت حکام کے مطابق قصور میں اچانک کرونا کا تیز ہو جانا شہریوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر نا کرنا ہے جس کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں لہذہ شہری گھروں سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں اور ایک دوسرے سے کم سے کم چھ فٹ کا فاصلہ رکھیں وٹامن سی اور پروٹین کیساتھ خشک میوہ جات بھی استعمال کریں کیونکہ خشک میوہ جات میں اومیگا 3 سے جسمانی دفاعی نظام مضبوط ہوتا ہے -

کرونا سے نجات فقط احتیاط
قصور
جامع مسجد کمبوہ والی اندروں کوٹ مراد خاں قصور کی انتظامیہ حافظ محمد رفیق ،حاجی سراج دین ، مولوی منشاء نے حکومتی احکامات مدنظر رکھ کے مثال قائم کر دی
تفصیلات کے مطابق مسجد انتظامیہ نےکرونا وائرس سے بچاو کیلئے مکمل حفاظتی تدابیر اپنا لئے ہیں کوٹ مراد خان قصور میں جامع مسجد کمبوہ والی کی انتظامیہ نے کہا ہے ہم گورنمنٹ انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کورونا کی وبا سے لڑیں گے جبکہ کوٹ مراد خاں کے محلے داروں کا کہنا ہے ہمیں ہر ممکن طریقے سے نمازیوں کو کورونا بچاوْ کیلئے سامان مہیا کرنا ہو گا
مسجد انتظامیہ نے نمازیوں سے ماسک، سینیٹائزر، استعمال کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ مسجد انتظامیہ نے نمازیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا احتیاط کریں یہ قوم کی زندگی اور موت کا معاملہ ہے
حافظ محمد رفیق کا کہنا تھا احتیاط، نظم وضبط اور تعاون کے اصولوں سے کرونا سے نجات مشکل نہیں -

جگہ جگہ گندگی ،رپورٹ میں سب اچھا
قصور
میونسپل کمیٹی پتوکی کے سینٹری انسپکٹروں کا کارنامہ ہر طرف شہر بھر میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ گندگی کے ڈھیر ،اور سیوریج سسٹم ناکارہ ہوکر رہ گیاتفصیلات کے مطابق بلدیہ ملازمین پتوکی نے سیوریج کی صفائی والی مشینیں ناکارہ کرکے خالی پلاٹوں میں کھڑی کر دی ہیں
میونسپل کمیٹی عملے نے لاکھوں روپے مالیت کی مشینوں کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے مگر اس بابت بلدیہ ملازمین کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے
میونسپل کمیٹی پتوکی کے سینٹری انسپکٹروں نے علم ہونے کے باوجود آنکھیں بند کر رکھی ہیں
میونسپل کمیٹی پتوکی سینٹری انسپکٹروں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کی جانے لگی
شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر ،ڈی سی قصور منظر علی جاوید ،چیف سیکرٹری پنجاب ،وزیر اعلی پنجاب سے فوری طو رپر نوٹس لینے کی اپیل کی ہےپتوکی / کرپٹ نا اہل سینٹری انسپکٹروں کو فوری طورپر نوکری سے فارغ کر کے نئے ایماندار عملے کو تعینات کریں
محمد نوید بھٹی جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب رجسٹرڈ پتوکی 03004413910
-

بد احتیاطی پر شہریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی
قصور
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں کورونا کے قصور شہر سے تعلق رکھنے والے تین مریض ہلاک میتیں ورثاء کے حوالے ایم ایس ڈاکٹر لئیق چوہدریتفصیلات کے مطابق قصور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں تین کورونا کے مریض وفات پا چکے ہیں
والوں میں کھُڈیاں خاص کا رہائشی محمد اسلم ،کوٹ عثمان کا عتیق الرحمان اورب ھٹہ سوہن والا قصور کا رہائشی تنویر شامل ہے
ایم ایس ڈی ایچ کیو قصور ڈاکٹر کئیو چوہدری نے بتایا کہ تینوں افراد کا کورونا پازیٹیو آنے کے بعد انہیں ہسپتال داخل کیا گیا تھا جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے حکومتی ایس او پیز کے تحت میتیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں
تاہم ڈسٹرکٹ ہسپتال میں اب بھی 6 کورونا کے مریض ہیں موجود ہیں
جبکہ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر نہ اپنانے پر کورونا کے کیسیز بڑھنے لگے ہیں جو کہ خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں -

افسران سمیت عملہ خواب خرگوش میں مدہوش
قصور
الہ آباد محلہ خوشی گجر میں سیوریج کا نظام درہم برہم افسران سمیت عملہ خواب خرگوش میں مدہوش
تفصیلات کے مطابق الہ آباد میونسپل کمیٹی کی مبینہ غفلت سے محلہ خوشی گجر میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے ہر روز گٹر ابلنے لگے ہیں جس سے سیوریج کا گندا پانی لوگوں گھروں میں داخل ہو جاتا ہے اور اس مہلک بیماریوں کے پیدا ہونے کا خدشہ ہے
گلیوں بازاروں میں گندے پانی سے بازار تالاب بن چکے ہیں جس سے لوگوں کا پیدل گزرنا بھی محال بن گیا ہے شہری محمد طالب ، وسیم خاں ، محمد ظفر اقبال ، محمد رفیق ، عبدالحمید و دیگر نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ میونسپل کمیٹی کے عملے سمیت افسران بھی خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں
ہم نے متعدد مرتبہ انتظامیہ کو باور کروایا مگر کوئی عمل درآمد نہیں ہوسکا
علاقہ مکینوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے