قصور
پتوکی میں ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ملتان روڈ گولڈن بیٹری ہاوس پر تین موٹر سوار مسلح ڈاکوؤں کی گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات ڈاکو سات لاکھ لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے
تفصیلات کے مطابق پتوکی میں ڈاکو راج قائم شہری لٹنے لگے دن ہو یا رات ڈاکو آزادانہ طور پر وارداتوں میں مصروف گزشتہ کئی روز سے پے در پے وارداتوں سے کاروباری طبقے کیساتھ عام شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو چکی ہے
جبکہ پولیس ابھی تک مجرمان کا سوراغ لگانے میں ناکام ہے ملتان روڈ گولڈن بیٹری ہاوس پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا نے حاصل کر لی
Author: غنی محمود قصوری

پتوکی میں وارداتیں نا رک سکیں

جاز کمپنی کی سست روی لوگ پریشان
قصور
راءو خان والا میں ایک ہفتے سے جاز ٹاور خراب سگنلز کی کمی کی بدولت پورا علاقہ سخت پریشان انٹرنیٹ کی سپیڈ بھی انتہائی سست
تفصیلات کے مطابق راءوخان والا میں پچھلے ایک ہفتے سے جاز نیٹ ورک کا مسئلہ بنا ہوا ہے سگنل بلکل کم آتے ہیں کال بار بار کٹ جاتی ہے اور انٹرنیٹ کی سپیڈ نا ہونے کے برابر ہے جس پر اہل علاقہ نے بار بار جاز ہیلپ لائن پر شکایات کیں مگر کوئی نتیجہ نا نکلا لوگوں نے جاز کے قصور موبائل نمبر 03006598666 پر بھی بارہا رابطہ کیا مگر ہر بار ٹال مٹول سے کام لیا گیا ایک شہری کو بتایا گیا کہ جاز کمپنی کا ٹاور زمین مالکان سے تنازعہ چل رہا ہے جس کی بدولت تاخیر ہوئی ہے اور مذید ابھی 4 سے 5 دن لگ جائینگے
لوگوں نے جاز کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد ٹاور سے خرابی دور کی جائے تاکہ لوگ کال کرنے اور سننے میں دقت محسوس نا کریں
مظلوم کی مدد جرم ٹھہری پولیس بھی مدد کو جرم ثابت کرنے پر تل گئی
قصور
مظلوم کی مدد جرم ٹھہرا پولیس بھی مظلوم کو مجرم ثابت کرنے پر تل گئی
رحیم یار خان کی 13 سالہ صائمہ بی بی نے مجسٹریٹ سیکشن 30 چونیاں کی عدالت میں سچ اگل دیا
تفصیلات کے مطابق 18 جنوری کو تھانہ کنگن پور نے ریاض و رحمت علی قوم جٹ سکنہ چاہل نو کے گھر سے رحیم یار خان کی رہائشی 13 سالہ لڑکی صائمہ بی بی کو بازیاب کروایا اور میڈیا کو بتایا کہ ریاض اور اس کی بیوی بشری بی بی اس لڑکی کو کو فروخت کرنا چاہتے تھے اور یہ کہ اس لڑکی کا میڈیکل کروانے پر زنا کا بھی انکشاف ہوا ہے کل بتاریخ 18 جنوری کو پولیس تھانہ کنگن پور نے ریاض اور لڑکی صائمہ بی بی کو چونیاں میں مجسٹریٹ سیکشن 30 آصف اقبال کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں لڑکی صائمہ بی بی نے سچ بتا کر گیم ہی الٹ دی
صائمہ بی بی نے بتایا کہ میں رحیم یار خان کی رہائشی ہوں میرے ماں باپ مجھے سخت مار پیٹ کا نشانہ بناتے تھے جس کی بدولت میں گھر سے بھاگ کر داتا دربار لاہور پہنچ گئی 6 سے 7 دن پہلے میں داتا دربار پر رو رہی تھی کہ وہاں مجھے آنٹی بشری جو کہ چچا ریاض کی بیوی ہے نے پوچھا کہ کیوں رو رہی ہو اس نے مجھے کھانا کھلایا اور میرے اصرار کرنے پر مجھے اپنے گھر موضع چاہل نول کنگن پور لے آئی جبکہ چچا ریاض مجھے ساتھ لیجانے پر راضی نا تھے 13 جنوری کو میں ان کیساتھ ان کے گھر پہنچی مگر 14 جنوری کو چچا ریاض نے کہا کہ مہنگائی کا زمانہ ہے میں تجھے اپنے گھر نہیں رکھ سکتا لہذہ میرے گھر سے نکل جاءو سو میں ان کے گھر سے نکل کر گجومتہ لاہور پہنچ گئی
مگر میں پھر بس میں بیٹھ کر پرانا لاڑی اڈہ قصور پہنچ گئی جہاں میں نے ایک لڑکے سے کنگن پور جانے کیلئے پتہ پوچھا جو کہ مجھے ایک نامعلوم مقام پر لے گیا اور اپنی ہوس کا نشانہ بنا کر اکیلا چھوڑ کر بھاگ گیا مجھے اس نے اپنا نام عظیم بتایا تھا میں وہاں سے نکل کر پوچھتی ہوئی موضع چاہل نول چچا ریاض کے گھر پہنچ گئی جس پر چچا ریاض نے دھکے دے کر نکالنے کی کوشش کی تو میں نے ان کی منت سماجت کی کے مجھے گھر میں اللہ کیلئے رکھ لو تو چچا ریاض اور اس کی بیوی بشری بی بی نے رکھ لیا اور کہا کہ گھر سے باہر نہیں جانا ماحول خراب ہے ایک دن چچا ریاض اور اس کی بیوی نے مجھے پوچھا کہ تمہاری شادی کر دیں تو میں نے انکار کر دیا جس پر دونوں میاں بیوی نے کہا کہ تم ہماری بیٹی بن کر رہو
میں ان کے گھر رہتی رہی کہ 18 جنوری کو پولیس نے ریڈ کی اور میرا میڈیکل کروا کر الزام چچا ریاض پر لگا دیا اور موقف اپنایا کہ مجھے اغواء کیا گیا ہے حالانکہ ایسا ہرگز نہیں میرے ساتھ ان کا رویہ ماں باپ جیسا تھا پولیس کو ریاض کے رشتہ دار محمد یوسف ملازم پولیس نے ذاتی عداوت کی بناء پر غلط خبر دی تھی جس پر پولیس نے بھی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی
لڑکی کے بیان کے بعد عدالت نے کل ہی لڑکی کو دارالامان قصور بیجھنے کے آرڈر جاری کئے تھے مگر افسوس کہ پولیس نے رات لڑکی کو تھانہ میں ہی رکھا اور اس سے بیان بدلوانے کی کوشش کی اور آج لڑکی کو دارالامان بیجھا گیا ہے
جو کہ سراسر توہین عدالت ہے
بجرم 9 سی ملزم گرفتار
قصور
چونیاں میں ڈی پی او قصور زاہد مروت اور ڈی ایس پی شمس الحق کے حکم پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس تھانہ صدر سرگرم
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ایس ایچ او ملک کفایت حسین کھوکھر اور اس کی ٹیم کی کارروائی کے نتیجے میں بدنام زمانہ منشیات فروش عاشق عرف جج ساکن شمس پور سے 1470 گرام چرس مع چرس کی رقم سمیت ملزم رنگ ھاتھوں گرفتار ہو گیا
منشیات ایکٹ بجرم 9 سی مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے
کرنٹ لگنے سے مزدور جانبق
قصور
ٹولو والا میں مزدور جانبحق
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں ٹولو والا میں ایک مزدور کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا مزدور چھت پر کام کر رہا تھا کہ بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے اس کا ہاتھ چھو گیا جس سے اس کی موقع پر ہی جان نکل گئی لوگوں کے ریسکیو 1122 کو کال کرنے پر ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر مزدور کا معائنہ کرنے پر اسے مردہ قرار دے دیا
تعمیر بینک ٹیلی نار قرضے کے نام پر لوگوں کی عزتوں سے کھیلنے لگی
قصور
تعمیر بینک ٹیلی نار مائیکیرو فنانس بنک لمیٹڈ لوگوں کو 75000 روپیہ قرض دے کر35890 بطور سود و رشوت وصول کرنے لگی
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح کے رہائشیوں مروت علی ،اشفاق بیگ اور تنویر جٹ نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم مجبور لوگوں نے تعمیر بینک لمیٹد بھٹہ گوریانوالا قصور کے قرضہ پروگرام Telenor Micro Finance Bank کے تحت قرض حاصل کیا ہے یہ بتاتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں ہمیں مبلغ 75000 روپیہ دینے کا وعدہ کیا گیا جبکہ دو شحض بطور ضامن اور اس کے علاوہ ہمارے گھر ،جانوروں و فرنیچر وغیرہ کی تصویریں بھی اتار کر بینک عملہ لیجاتا ہے ہم سے میڈیکل (ناقابل واپسی) کی مد میں 2500 روپیہ وصول کیا گیا جبکہ بطور رشوت قرضہ لیتے وقت 4000 روپیہ وصول کرنے کیساتھ فوری پہلی قسط 5500 روپیہ بھی وصول کی جاتی ہے اس لحاظ سے ہمیں 75000 دینے کی بجایے 63000 روپیہ ملتے ہیں جبکہ 25890 روپیہ سود الگ سے ہے یعنی کہ ہم 75000 لینے پر 35890 روپیہ بطور سود و رشوت ادا کر رہے ہیں جو کہ انتہائی نامناسب بات ہے 10 تاریخ کو قسط ادا کرنی ہوتی ہے اگر ہم ایک دن بھی لیٹ ہو جائیں تو عملہ ہمیں گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے لہذہ گورنمنٹ اس فراڈ بینک کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے جو مجبور لوگوں کا خون نچوڑ رہے ہیں
13 سالہ لڑکی بازیاب ملزمان گرفتار
قصور
چونیاں کے تھانہ کنگن پور پولیس نے 13 سالہ معصوم لڑکی کی فروخت کو ناکام بنا دیا، بچی بازیاب، ملزم گرفتار چونیاں تھانہ کنگن پور پولیس کی بروقت کاروائی، مظفر گڑھ کی رہائشی 13 سالہ معصوم صائمہ کی فروخت کا منصوبہ ناکام بنا دیاتفصیلات کے مطابق تھانہ کنگن پور پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی گاؤں چاہل نو کے رہائشی ملزم ریاض اور اسکی بیوی بشرا نے ایک 13 سالہ لڑکی کو غلام بنا رکھا ہے
اور دونوں میاں بیوی 13 سالہ صائمہ کو آئندہ فروخت کرنے والے ہیں
تھانہ کنگن پور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے صائمہ کو ملزمان کے چنگل سے بازیاب کر کے ملزم ریاض کو گرفتار کر لیا
پولیس نے 13 سالہ صائمہ کو حفاظت میں لیکر آر ایچ سی کنگن پور سے میڈیکل کروایا
تھانہ کنگن پور پولیس نے دونوں میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے
مسجد میں کھلی کچہری
قصور
تھانہ کنگن پور کے ایس ایچ او سید وجیہہ الحسن رضوی نے جامعہ مسجد غوثیہ منڈی کنگن پور میں کھلی کچہری لگائی جس میں کنگن پور کے تاجروں اور شہریوں نے شرکت کی کنگن پور کے تاجروں اور شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے جس میں ایس ایچ او تھانہ کنگن پور سید وجیہہ الحسن رضوی نے کہا کہ میں آپ کی خدمت میں دن رات آپ کے ساتھ ہوں آپ غنڈہ عناصر کی نشاندہی کریں میں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کروں گا اور کسی شہری کو کوئی مسئلہ ہو وہ مجھ سے رابطہ کرے شریف شہریوں کے لیے میرے دروازے دن رات کھلے ہیں
نومولود کی لاش کچرے سے برآمد
قصور
چونیاں
تھانہ چھانگا مانگا کے علاقہ واں کھارہ میں نومولود بچے کی نعش کچرے کے دھیڑ سے برآمدتفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چھانگا مانگا کو ایک پرائیویٹ شخص نے کال کی کہ نواحی گاؤں واں کھارہ میں کچرا کے ڈھیر میں ایک نومولود بچے کی نعش پڑی ہے، واقعہ کی اطلاع پا کر ڈی ایس پی چونیاں شمس الحق درانی اور ایس ایچ او چھانگا مانگا فوری موقعہ پر پہنچے تو ایک نولود بچے کی نعش پڑی تھی جو بظاہر ایک New Born baby تھا جس کو کسی نامعلوم عورت نے اپنا گناہ چھپانے کیلئے قتل کرکے کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا ہے
ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور نامعلوم عورت کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے
آٹے کیساتھ چینی کا بحران بھی شروع
قصور
آٹے کے بعد اب چینی بھی نایاب ہو گئی ایک دن میں فی توڑا 50 کلو 3500 سے 4000 کا ہو گیا
تفصیلات کے مطابق قصور میں کل تک چینی کا 50 کلو والا توڑا 500 روپیہ مہنگا ہو گیا نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دکانداروں نے ہمیں کل بتایا تھا کہ چینی کل سے مہنگی ہو جائے گی آج ہم جب چینی و دیگر اشیاء خریدنے گئے تو قصور سبزی منڈی کے تھوک کے دکانداروں نے ہمیں فی توڑا 50 کلو والا جو کل 3500 کا تھا آج 4000 میں دیا ہے اور ہمیں کہا جا رہا ہے کہ قیمت میں مذید اضافہ ہو گا لوگوں کا کہنا ہے کہ عجیب بات ہے کہ تھوک کے بڑے بڑے دکانداروں کو کل ہی علم ہو گیا تھا کہ چینی مہنگی ہو جائے گی لوگوں نے مذید بتایا کہ سب تھوک فروش جب دل چاہے ایک میٹننگ کرکے اشیاء کی قیمتیں بڑھا دیتے ہیں اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں لوگوں کی شکایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ہم چھوٹے دکانداروں کو جرمانے کرکے چلے جاتے ہیں ان بڑے تاجروں کو کوئی نہیں پوچھتا
لوگوں نے ڈی سی قصور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے فوری کاروائی کی درخواست کی ہے









