قصور
ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں معمول بن گئیں پولیس خاموش تماشائی ہسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے غیر فعال
تفصیلات کے مطابق قصور ہسپتال میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں حالانکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پولیس چوکی کے جوان ہر وقت موجود رہتے ہیں پھر بھی چور اپنا کام کئے جا رہے ہیں نمائندہ باغی ٹی وی کو نند کا تکیہ کے رہائشی محمد تسلیم نے بتایا کہ مورخہ 11جنوری کو میں ہسپتال گیا تو کچھ دیر بعد ہی میری موٹرسائیکل سی جی 125 ماڈل 15 LEO_9555 چوری ہو گئی جس کی فوری اطلاع میں نے ہسپتال میں موجود پولیس ملازمین کو دی اور کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزم کو دیکھیں تو اہلکاران نے مجھے کہا کہ کیمرے نہیں چلتے ہم ڈھوندتے ہیں جس پر میں اگلی صبح مورخہ 12 جنوری کو تھانہ صدر گیا تو وہاں فرنٹ ڈیسک آن لائن کمپلین پر میری درخواست درج کرکے وکیل احمد SI کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا مگر ابھی تک سب انسپیکٹر نے کوئی پیش رفت نہیں کی اور پوچھنے پر کبھی کیمروں کے ریکارڈ نہیں ہے کی بات کی جاتی ہے تو کبھی یہ کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے کہ کیمرے کام ہی نہیں کرتے لگتا ہے پولیس موٹرسائیکل چوری کے معاملے کو دبانا چاہتی ہے اور اب تک کئی لوگوں کی ہسپتال سے پولیس کی موجودگی میں موٹرسائیکلیں چوری ہو چکی ہیں جو کہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے لہذہ ایس ایچ او تھانہ صدر اور ڈی پی او قصور نوٹس لیتے ہوئے میری مدد کریں اور انکوائری آفیسر کو پابند کریں کہ میری موٹر سائیکل ڈھوند کر مجھے واپس کی جائے
Author: غنی محمود قصوری

پولیس کی موجودگی میں ہسپتال سے موٹر سائیکلیں چوری

اغوء شد نوجوان کی لاش برآمد
قصور
کنگن پور کے نوجوان کی لاش منڈی احمد آباد سے برآمد
تفصیلات کے مطابق کنگن پور کے نواحی گاؤں کل سے چند دن پہلے اغواء ہونے والے نوجوان کی لاش مل گئی تھانہ کنگن پور کی راویتی بے حسی نوجوان کی جان لے گئی
9.1. 2020 کو کنگن پور پولیس نے موضع کل کے اغواء کا پرچہ درج کیا تھا اور نامزد ملزم عدیل کو شامل تفتیش کرنے کے بعد چھوڑ دیا تھا جبکہ ورثاء نے قتل کا شبہ ظاہر عدیل پر کیا تھا
اج مغوی محمد فاروق کی لاش موضع ہڑیل پتن تھانہ منڈی احمد آباد سے برآمد ہوئی ہے ورثاء نے کہا ہے کہ اگر پولیس اپنی بھر پور کوشش کرتی تو نوجوان کی جان بچائی جا سکتی تھی لہذہ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نوٹس لے کر ہمیں انصاف مہیا کریں
12 سالہ لڑکی بازیاب
قصور
تھانہ صدر پھولنگر پولیس کی بڑی کارواٸی مغوی لڑکی بازیاب
تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں پھولنگر موضع جمبر سے لاپتہ ہونیوالی 12 سالہ بچی کو بازیاب کروا لیا گیا ہے تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے انتھک محنت کر کے لاپتہ ہونیوالی بچی کو ڈھونڈ کر ورثا کےحوالے کر دیا ہے اور
دو اغواکاروں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جن کے کال ریکارڈ کی مدد سے پولیس بچی تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔
تھانہ صدر پھولنگر پولیس SHO لطیف گجر نے ضروری کارواٸی کرنے کے بعد بچی کو ورثا کے حوالے کر دیا
لوگ اور بچی کے والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا
ناجائز دکانیں و کھوکھا جات باعث مشکلات
قصور
پتوکی میں مارکیٹ عملے کی ملی بھگت سے ناجائز دوکانیں تعمیر حکومت کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے سرکاری ملازمین ناجائز کھوکھوں سے لاکھوں روپے کمانے لگے جس سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگیا
تفصیلات کے مطابق پتوکی کی دونوں غلہ منڈیوں میں ناجائز کھوکھا جات اور غیر قانونی تعمیر شدہ دکانوں نے عوام کا چلنا پھرنا بھی محال کر دیا ہے اسی سلسلے میں ڈیفنس آف ہیومین رائٹس سوسائٹی پتوکی کے صدر راحیل اسلم،وائس چیئرمین چودھری غلام رسول،عبد الرحیم،نوید کی قیادت میں درجنوں افراد نے مارکیٹ کمیٹی پتوکی کے سیکرٹری شاہد اقبال کے خلاف اسٹیشن چوک روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مارکیٹ کمیٹی والے 25 ناجائز کھوکھوں والوں سے کرایہ کی مد میں دس سے پندرہ ہزار فی کس وصول کرکے اپنے جیبیں بھر رہے ہیں اور ایک پیسہ بھی سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرواتے اس کے علاوہ چار دکانیں بھی غیر قانونی طریقے سے سابقہ سیاسی ایڈمنسٹریٹر کے ساتھ ساز باز کر کے تعمیر کی گئی ہیں جس میں وسیع پیمانے پر جعل سازی اور ریکارڈ میں ردوبدل بھی کی گئی ہے اس طرح مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین ماہانہ لاکھوں روپے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں دوسری جانب اس تجاوزات کے باعث ریل بازار سمیت چوڑی مارکیٹ کو جانے والے دونوں راستے بلاک رہتے ہیں اگر کوئی موٹر سائیکل سوار یا پیدل چلنے والا شخص ناجائز تجاوزات کے بارے میں بات کرے تو کھوکھے والے اس شخص کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور گالی گلو چ کرتے ہیں اور بعض ناجائز تعمیر کی گئی دکانات کے مالکان کو سیاسی پشت پناہی بھی حاصل ہے مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب،ڈی سی او قصور اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ناجائز رکھے گئے کھوکھا جات ہٹائے جائیں اور غیر قانونی تعمیر شدہ دوکانیں مسمار کی جائیں تاکہ راستے کھلے اور کشادہ ہو سکیں
اہلیان قصور اپنے علاقے کی سبزیوں سے بھی دور
قصور
سبزیوں کی قیمتیں کم ہونے کی بجائے مذید بڑھ گئیں لوگ سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق قصور میں سبزیوں کی کاشت بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے مگر پھر بھی دن بدن سبزیوں کی قیمتیں بلند ہو رہی ہیں نیچے آنے کا نام ہی نہیں لے رہیں آج مٹر 180 روپیہ فی کلو، پیاز 80 ،گاجر 60، شلجم 70، گوبھی 70 ،بینگن 60 ،آلو 60 روپیہ فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں حالانکہ قصور میں ہٹھاڑ کے علاقے میں آلو،ہلدی،گاجر،مٹر،دھنیا،شلجم کے علاوہ دیگر سبزیاں بھی کاشت کی جاتی ہیں مگر افسوس کے قصور کے اندر کاشت ہونے والی سبزیاں بھی بہت مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں
لوگوں نے ڈی سی قصور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے استدعا کی ہے کہ خداراہ آنکھیں کھول کر کاروائی کریں اور سرکاری نرخ کیمطابق لوگوں کو سبزیاں دلوائیں
کنگن پور و گردونواح میں چوریاں
قصور
کنگن پور و گردونواح میں چوری کی وارداتیں رکوانے میں پولیس ناکام ہو گئی
تفصیلات کے مطابق کنگن پور کے نواحی گاؤں آرائیاں والا میں کریانہ سٹور اور ٹیلر ماسٹر کی دکان لوٹ لی گئ گزشتہ رات چوروں نے دونوں دکانوں کی چھتیں اکھاڑ کر کریانہ کی دوکان سے دس ہزار روپے مالیت کا کریانے کا سامان اور دس ہزار روپے نقدی چوری کیا اور ٹیلر کی دوکان سے دو عدد کپڑے سلائی کرنے والی مشین اور 30 کے قریب سوٹ سلائی کئے ہوئے لے اڑے کنگن پور اور اس کے مضافات میں آئے دن چوریاں ہو رہی ہیں یہ متعلقہ اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
آٹے کا بحران 2200 روپیہ من فروخت
قصور
پتوکی و گردونواح میں آٹے کا بحران
تفصیلات کے مطابق پتوکی حبیب آباد میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی انتھک محنت کے باوجود بھی فلور ملز مالکان سرکاری ریٹ پر گندم خریدنے کے باوجود دکانداروں اور لوگوں کو بلیک میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 میں فروخت کر رھے ہیں اسں بحران میں آٹا چکی والے بھی کسی سے کم نہیں انہوں نے بھی غریب لوگوں کی کھال اتارنا شروع کر دی ھے اسکے علاوہ دالیں اور گھریلو ضروریات کی اشیاء بھی سرکاری ریٹ سے ڈبل پر سیل کر ہو رہی ہیں دال مونگ سرکاری ریٹ 150ہونے کے باوجود 250 روپے سیل کر رھے ہیں اسی طرح کالے چنےاور سفید چنے 150 روپے کلو سیل کر رھے ہیں آٹا اور دالیں بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ھوگئ ہیں عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم عمران خاں سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے کہ ھے مصنوعی مہنگائی پر جلد قابو پاکر عوام کو ریلیف دیا جائے
تھانہ راجہ جنگ کے علاقے میں دن دیہاڑے واردات
قصور
راءو خان والا میں رضوان میڈیکل سٹور پر ڈکیتی کی واردات
راءوخانوالہ میں دو نامعلوم نقاب پوش مسلح ڈاکو رضوان میڈیکل سٹور پر دن دیہاڑے آئے اور میڈیکل سٹور کا دروازہ بند کرکے مالک پر پستول تان لیا اور زدوکوب شروع کردیا جبکہ خوف وہراس پیدا کرنے کے لیے فائرنگ بھی کی اور جاتے ہوئے ہزاروں روپے کی نقدی، قیمتی سامان وغیرہ لوٹ کرفرار ہوگئے جس کی اطلاع میڈیکل سٹور کے مالک نے 15 پر کی لیکن حسب معمول تھانہ راجہ جنگ کی پولیس روایتی طریقہ اختیار کرتے ہوئے موقع پر تو پہنچی لیکن اُس وقت تک ڈاکو اپنا کام کرکے جا چکے تھے، علاقہ مکینوں نے تھانہ راجہ جنگ پولیس کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جس سے شہری خود کوغیر محفوظ سمجھنا شروع ہوگئے ہیں حالانکہ حکومت نے پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے آئی جی پنجاب تک کو تبدیل کردیا ہے لیکن حالات میں تبدیلی ابھی تک نظر نہیں آرہی، انہوں نے ڈی آئی جی شیخورہ رینج، ڈی پی او قصور اور دیگراعلیٰ حکام سے فوری طورپر ایکشن لیتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرکے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے
مکان کی چھت تلے 3 افراد دب گئے
قصور
گنڈا سنگھ روڈ پر واقع گاؤں کلچہ میں مکان کی چھت گرنے سے تین افراد ملبے تلے دب گئے ایک بھینس مر گئی
تفصیلات کے مطابق قصور گنڈہ سنگھ روڈ پر واقع گاؤں کلچے میں بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گر گئی
جس سے تین افراد ملبے کے نیچے دب گئے جنہیں ریسکیو 1122 سے ملبے سے نکالا اور ان میں سے ایک شدید زخمی کو ہسپتال پہنچایا ملبے تلے آ کر ایک قیمتی بھینس بھی مر گئی مکان کی چھت کمزور تھی جو مسلسل بارش کے باعث گر گئی
میرج ہال سیل کرکے کھانا غریبوں میں تقسیم
قصور
اے سی چونیاں کی ون ڈش کے خلاف رات گئے کاروائی میرج ہال سیلتفصیلات کے مطابق اے سی چونیاں کی بڑی کارروائی ون ڈش کی خلاف ورزی پر گہلن چیکنگ کے دوران المدینہ میرج ہال اور انمول میرج ہال میں ون ڈش کی خلاف ورزی پائی گئی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے کارروائی کرتے ہوئے المدینہ میرج ہال کے مینجر کو موقع سے گرفتار کروا دیا جبکہ انمول میرج ہال کا مینجر موقع سے فرار ہوگیا اضافی کھانا ضبط کر کے غریبوں اور ناداروں میں تقسیم کردیا دونوں میرج ہالوں میں پروگرام جاری تھے پروگرام کے بعد میرج ہالوں کو سیل کر دیا تھانہ الہ آباد میں دونوں مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے ہیں









