قصور
پنجاب حکومت نے سردی کے پیش نظر مذید چھٹیاں بڑھا دیں مگر پرائیوٹ سکولوں نے سالانہ امتحان لے کر کل رزلٹ آءوٹ کر دیا
تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے موسم کی خرابی اور شدید ٹھنڈ کی بدولت بچوں کو سکول سے 20 دسمبر سے 5 جنوری تک چھٹیاں تھیں جوکہ کل مذید بڑھا کر 12 تک کر دی گئی ہیں 13 جنوری کو سکول کھلیں گے تاکہ بچے شدید موسی اثرات سے بچ سکیں مگر افسوس کچھ پرائیویٹ سکولوں نے نا تو چھٹیاں کیں بلکہ سالانہ امتحانات کروا کر رزلٹ آءوٹ کر دیئے ان میں سے ایک سکول غوری پبلک سکول کھارا ،قصور بائی پاس سے ڈیڑھ کلومیٹر فاصلہ ، نے کل اپنے سکول کے بچوں کا رزلٹ آءوٹ کیا اب وہ بچے کسی اور سکول میں داخل نہیں ہو سکینگے کیونکہ عام طور پر مارچ میں سالانہ امتحانات کے بعد رزلٹ آءوٹ کیا جاتا ہے پھر نئی کلاسیں لگتی ہیں مگر پرائیوٹ سکولوں نے ایسی چال چلی کہ پہلے امتحانات لے کر رزلٹ آءوٹ کرکے بچوں کو مجبور کر دیا کہ وہ اب کسی دوسرے سکول میں داخلہ نا لے سکیں اور ان کا کام چلتا رہے
والدین نے ڈی سی قصور اور سی ای او ایجوکیشن قصور سے نوٹس لے کر ایسے سکول مالکان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جو چند روپوں کی خاطر بچوں کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں
Author: غنی محمود قصوری

نجی سکول نے سالانہ امتحانات لے کر رزلٹ آءوٹ کر دیا

اے سی کا زبردست کارنامہ
قصور
چونیاں میں پنجاب حکومت کی پالیسی کے تحت ضلعی انتظامیہ قصور متحرکضلعی انتظامیہ قصور بی ایچ یو سنٹرز میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لئے متحرک ہو گئی
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کا بی ایچ یو پکھوکی تحصیل چونیاں کا دورہ
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے بی ایچ یو میں ملازمین کی حاضری، ادویات کی فراہمی، ادویات کے سٹاک، زائد المیعاد ادویات، وارڈز، لیبر روم ، ایمرجنسی ، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا
ای پی آئی رجسٹر اور ڈلیوری کیسز کا بھی جائزہ لیا گیا
بی ایچ یو انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کو بریفنگ دی
دوران وزٹ انتظامیہ نے بتایا کہ او پی ڈی میں 10 مریض تھے 1 ماہ میں تقریباً 70 نارمل ڈلیوری کیسز کو طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں
اس کے علاوہ اے سی نے
ڈسپنسری کا بھی جائزہ لیا اور روزانہ کی بنیاد پر اخراجات کا جائزہ لیا گیاڈی ڈی ایچ او ڈسپنسری کو آڈٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی
ایم او کو کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی

چور بے لگام پولیس پریشان
قصور کنگن پور پولیس بے بس چور بے لگام عوام پریشان
افسوس صد افسوس کنگن پور پولیس کہاں ہے نہ رات کو کوئی گشت نہ ناکہ بندی کہاں ہیں تھانہ کنگن پور کا عملہ
تفصیلات کے مطابق محلہ ہاشم پور میں ظہور کریانہ مرچنٹ کی دوکان کے چور تالے توڑ کر 40000 نقدی،گھی
، چینی ،سگریٹ اور کافی مالیت کا سامان لے اڑےلگتا ہے اتنی سردی میں عوام کو خود ہی پہرہ دینا ہوگا
چند دنوں پہلے کوٹ بسم اللہ سے لیکر تھانہ موڑ تک پانچ سے چھ گھروں کا چور صفایا کر چکے ہیں
لوگوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کنگن پور پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تو خدا کا خوف کرو سامان کا تو غم نہیں چلو انسان دوبارہ خرید لیتا ہے عزت کہاں سے خریدیں گے لوگوں کی عزتیں محفوظ نہیں رہی اگر اپنی ڈیوٹی اپنے فرائض یہ محکمہ صحیح طریقے سے اگر انجام دیں تو چور میلوں دور بھاگ جائیں گے خدارا ان لوگوں پر رحم کرو مہنگائی کے اس دور میں ہمارا کا جینا مشکل ہے اور اوپر سے یہ چور سکھ کا سانس نہیں لینے دے رہے
اہل علاقہ کنگن پور کا صوبائی وزیر سردار کرنل ہاشم ڈوگر،ڈی پی او قصور ،ڈی ایس پی چونیاں اور ایس ایچ او کنگن پور سے اپیل ہے ان چوروں ڈاکووں کو پکڑا جائے اور انکا مال مسروقہ واپس دلایا جائے
ضلعی انتظامیہ چمڑی جائے پر دمڑی نا جائے پر
قصور
ضلعی انتظامیہ چمڑی جائے پر دمڑی نا جائے کے اصول پر کاربند میر محمد گاؤں کی اچھی حالت کی سڑک صرف چند ہزار روپوں کی منتظر سڑک کی دونوں سائیڈوں سے مٹی بلکل نرم ہو چکی
تفصیلات کے مطابق قصور کے مشہورگاؤں میر محمد کی سڑک جو کہ چند سال قبل ہی بنی تھی شدید خطرے کا شکار ہے سڑک تو بلکل ٹھیک ہے مگر سڑک کے دونوں سائیڈوں سے مٹی انتہائی نرم ہو چکی ہے جس سے بڑے بڑے شگاف پڑ چکے ہیں جو کہ بڑھ کر سڑک کو نقصان پہنچائینگے مٹی میں پڑے شگاف پچھلے سال سے نظر آ رہے ہیں مگر یونین کونسل ستوکی اور ضلعی انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی مٹی کے شگافوں کو بھرنے میں چند ہزار روپیہ اور چند گھنٹے درکار ہیں مگر انتظامیہ انتظار کر رہی ہے کہ لاکھوں روپیہ سے بننی والی سڑک خراب ہو اور لوگ اذیت میں مبتلا ہو
اہلیان میر محمد و موضع ستوکی کے لوگوں نے ڈی سی قصور اور ایڈمنسٹریٹر یونین کونسل ستوکی سے نوٹس لے کر سڑک کے دونوں کی مٹی کے شگافوں کو بھرنے کی اپیل کی ہے تاکہ سڑک بچ سکے
قصور شہر ڈاکوءوں کے رحم و کرم پر
قصور شہر تھانہ اے ڈویثزن ڈاکوؤں کے نشانےپر ایک ہی دن میں تین واداتیں
تفصیلات کے مطابق قصور کے شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں قصور پولیس بے بس ہو چکی ہے ڈاکو شہر میں جہاں چاہیں جس وقت چاہیں واردات کرتے ہیں
قصور شہباز خان روڈ پر ڈسٹرکٹ بار قصور کے رکن کو گن پوائنٹ پر قیمتی موبائل لوٹ لیا گیا
اسی طرح نیو سبزی منڈی روڈ پر احسان ولد محمد حسین سے گن پوائنٹ پر قیمتی فون چھین لیا گیا
قصور گرلز کالج روڈ پر حبیب نامی نوجوان کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا
نقاب پوش ڈاکوؤں نے چند دن پہلے صدر دیوان روڈ پر محمد اشرف ولد یعقوب کو بھی گولی مار کر زخمی کیا تھا
قصور میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر قصور کے شہریوں نے اعلی حکام اور ڈی پی او قصور سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور شہر میں مختلف جگہوں پر ناکے لگائے جائیں
ہتھیار و منشیات ایک ساتھ
قصور کوٹ رادہاکشن قصور ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی ہدایت میں سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ
کوٹ رادہاکشن پولیس کی بڑی کاروائی ساڑھے سات کلو سے زائد چرس و بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد مقدمات درج کر لئے گئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ رادہاکشن انسپیکٹر راِے ناصر عباس نے ہمراہ سب انسپکٹر ہدایت اللہ و ارشد اقبال اور چوکی انچارج فیکٹری ایریا محمد طیب ودیگر ملازمین نواحی گاؤں مدکے دھاری وال میں منشیات کی اطلاع پر چھاپہ مار کر سعید سہیل ندیم نوید جو کہ چاروں بھائی ہیں ان کے ساتھ بھمبہ حویلی ملکانوالی کے ظہور کو بھی گرفتار کر لیا ملزمان کی نشاندہی پر ساڑھے سات کلو چرس اورتین پسٹل 30 بورایک رائفل 223 بور ہمراہ 13 میگزین اور 250 گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نےٹیم کو شاباش دی
برادرز شوگر مل کا مالک گرفتار
قصور
پاکستان کسان اتحاد قصور کا احتجاج رنگ لے آیا مل مالگ گرفتار
تفصیلات کے مطابق چونیاں میں برادرز شوگر ملز چونیاں کے مالک حاجی نشاط عدالت عالیہ کے حکم پر گرفتار کسانوں کو گنے کی ادائیگی نہ کرنے پر عدالت عالیہ کی طرف سے گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا جسے کل سخت حفاظتی انتظامات میں جوڈیشل مجسٹریٹ چونیاں کی عدالت میں پیش کردیا گیا عدالت نے ملزم کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو حوالہ پولیس کرتے ہوئے ملزم سے مزید تفتیش کرنے کا حکم صادر کیا ھے مل مالک حاجی نشاط نے کاشتکاروں کے 678.90 ملین روپے ادا کرنے ہیں جس نے عدالتی حکم کے باوجود بوگس چیک دیا عدالتی حکم کی نافرمانی کرنے پر عدالت عالیہ نے حاجی نشاط کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا
ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن غیر فعال شہری پریشان
قصور
ریسکیو 1122 قصور کی ہیلپ لائن پر کی جانے والی کال لاہور میں ریسیو ہونے لگی شہری سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق کل سے ریسکیو 1122 قصور کی ہیلپ لائن پر کی جانے والی کالیں لاہور ریسکیو آفس میں ریسیو ہونے لگیں کل شام 5:30 منٹ پر رائیونڈ روڈ پر اٹھیل پور کے رہائشی محمد مشتاق کا کھارا موڑ کے قریب ایکسیڈنٹ ہوا اور ٹانگ ٹوٹ گئی جس پر مسافروں نے 1122 قصور آفس کال کی تو کال لاہور آفس نے ریسیو کی جس پر شہریوں نے پریشان ہو کر بار بار کالیں کیں مگر ہر بار کال لاہور آفس میں ہی ریسیو ہوئی جس پر لاہور آفس نے ریسکیو 1122 کا لینڈ لائن نمبر 0492772401 دیا مگر اس پر کال ملانے سے نمبر بزی جاتا رہا تنگ آ کر شہریوں نے زخمی مشتاق کو رکشے پر ہسپتال پہنچایا ایسا کئی مرتبہ ہو چکا ہے لوگوں نے ریسکیو کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کو درست کیا جائے تاکہ قصور سے ملائی گئی کال قصور دفتر ہی ریسیو کرے
ملزم ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار
قصور
تھانہ کنگن پور پولیس کی کاروائی اسلحہ برآمد ملزم گرفتارجناب زاہد نواز مروت صاحب ڈی پی او قصور ، جناب شمس الحق دُرانی صاحب ڈی ایس پی چونیاں سرکل کی ہدایات کے پیش نظر ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انچارج چوکی شامکوٹ سب انسپکٹر رضوان اور اُسکی ٹیم نے ایک شخص مسمی آصف علی ولد امانت علی سکنہ موضع حسنہ کو راستہ شارع عام پر ناجائز اسلحہ بندوق بارہ بور کے ساتھ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اور نمائش اسلحہ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ کا اندراج کر دیا۔
اہل علاقہ نے مقامی پولیس کے ایکشن کو بے حد سراہا ہے ۔
ہتھکڑی لگوا کر بقایا جات وصول کروائے جائیں
قصور
پاکستان کسان اتحاد قصور کی اے سی چونیاں و ایس پی انویسٹی گیشن قصور سے ملاقات
تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد ضلع قصور کے وفد کی ضلعی صدر چوہدری تبسم پرویز بھلر اور نائب صدر چوہدری اختر ضیاء اور حاجی محمد لوط جنرل سیکرٹری قصور کی قیادت میں اے سی چونیاں محمد عدنان بدر ، ڈی سی قصور اور ایس پی انویسٹی گیشن قصور ڈاکٹر فہد سے ملاقات
برادرز شوگر مل کے مالک حاجی نشاط کو گرفتاری کے بعد ہتھکڑیاں لگا کر زمین پر بٹھایا جائے اور کسانوں کے بقایا جات وصول کروائے جائیں









