قصور
مالم کلاں گاؤں میں واٹر سپلائی کے پانی میں سیوریج ملا پانی آنے لگا کئی دیہاتی بیمار ہو گئے
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں مہالم میں گزشتہ 5 ماہ سےطواٹر سپلائی کے پانی میں سیوریج ملا پانی آ رہا ہے جس کی کئی بار مقامی لوگوں کی طرف سے ڈی سی قصور اور یونین کونسل کو دی گئی ہے مگر افسوس کے کسی کے کان پر جو تک نہیں رینگی اس سیوریج ملے پانی کی بدولت اب تک کئی شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں مگر کسی کو پرواہ ہی نہیں مالم کے لوگوں نے بتایا کہ 5 ماہ سے ہم اعلی حکام تک اپنی پریشانی پہنچا رہے ہیں مگر ہر بار ہماری بات نہیں سنی جاتی لہذہ وزیر اعلی پنجاب نوٹس لے کر ہماری مشکل حل کریں
Author: غنی محمود قصوری
-

واٹر سپلائی اور سیوریج ایک ساتھ انتظامیہ بے جان
-

بائی پاس پر اندھیرے اور ڈاکوؤں کا راج
قصور
شام ہو یا رات قصور بائی پاس پر اندھیرے کا راج لائٹس ناکارہ ڈاکو آوارہ
تفصیلات کے مطابق قصور بائی پاس پر لگی سٹریٹ لائٹس صرف دن کی روشنی میں ہی نظر آتی ہیں شام ہوتے ہی دن کی روشنی کیساتھ سٹریٹ لائٹس بھی غائب ہو جاتی ہیں تقریبا 10 کلومیٹر کے اس بائی پاس پر سٹریٹ لائٹس لگی ہوئی ہیں جوکہ کچھ عرصہ تک چلتی رہی مگر اب 3 ،4 سال سے مکمل بند پڑی ہیں جس سے مکمل اندھیرا چھا جاتا ہے اور پورے بائی پاس پر ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر لوگوں کو لوٹتے ہیں اب تک کئی شہری ڈاکوؤں سے لٹ چکے ہیں مگر تشویش ناک بات یہ ہے کہ لاکھوں روپیہ کی سڑیٹ لائٹس ہونے کے باوجود اسے کیوں نہیں چلایا جاتا جبکہ ہزاروں روپیہ ماہانہ بجلی کا بل بھی منظور ہے
لوگوں نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ قصور بائی پاس پر لگی لائٹس کو رات کے وقت چلایا جائے اور جو افراد لائٹس کو بند رکھ کے بل کی مد میں پیسہ کھا رہے ہیں انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے -

پانی کی بدولت کڑوروں کا نقصان
قصور
الہ آباد میں 40 سال قبل قائم ہونے والی واحد ٹیلی فون ایکسچینج تباہی کاشکار مشینری ضائع ہونے کا خدشہ
تفصیلات کے مطابق الہ آباد تقریبا 40 سال قبل قائم ہونے والی اکلوتی ٹیلی فون ایکسچینج کی خستہ حالی کا شکار ہے اب تو نا کوئی بلڈنگ نہا کوئی چار دیواری نا سیکورٹی رہی بلکہ اب تو جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کا گندا اس جگہ کھڑا ہے اور یہ کچھ سب کچھ محکمہ کی غفلت کا نتیجہ ہے یہ حساس ادرہ ہے تاجر بنک رائیس ملز سکول و کالجز نے پی ٹی سی ایل اور نیٹ کنکشن حاصل کر رکھے ہیں محکمہ کروڑوں روپے کما رہا ہے جب ایکسچینج بنی تھی اس وقت سیوریج سسٹم نا ہونے کی وجہ سے ٹیلی فون ایکسچینج کے سیوریج کا گندا پانی نکالنے کیلئے ٹیلی فون ایکسچنیج کی حدود کے اندر ہی ایک انڈر گراءونڈ گھڑھا نکال کر سیوریج کا گندا پانی اس میں ڈالا جاتا تھا تب سے لیکر اب تک جوں کا توں ہی نظام چل رہا ہے یہ ایکسچینج آبادی میں ہے بارش اور سیوریج کا پانی ایکسچینج میں داخل ہوکر اس کے انڈر گراءونڈ گھڑھے میں جاتا ہے جس سے زمینی پانی کے ساتھ مکس ہو جاتا ہے اور عوام ہیپاٹئیٹس کاشکار ہو رہی ہیں اور پانی ٹیلی فون کی بیسمینٹ میں بھی داخل ہوتا ہے جس سے ڈینگی کا لاوہ پیدا ہوتاہے اس کے ساتھ قریبی عمارتوں کو تقصان بھی پہنچ رہا ہے الہ آباد سے عوامی مذہبی سیاسی رفاہی تنظیموں کی اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ہے -

بجلی بندش لوگ خوار
قصور
لیسکو سب ڈویژن راجہ جنگ نااہلی اور کام چوری میں ضلع قصور میں پہلے نمبر پر کل سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری شہری پریشان
تفصیلات کے مطابق قصور لیسکو کی سب ڈویژن راجہ جنگ نااہلی اور کام چوری میں سب سے آگے ہے موضع راءو خان والا میں کل سے ہی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے دو منٹ بجلی آتی ہے تو ادھا گھنٹہ بجلی غائب رہتی ہے جس سے تمام اہل دیہہ سخت پریشان ہیں مگر آج تو انتہاہ ہی ہو گئی صبح 10 بجے سے راءو خان والا کی بجلی گئی ہے جو کہ تاحال نہیں آ سکی اہل دیہہ نے ایس ڈی او سب ڈویژن راجہ جنگ، لائن مین اور کمپلین آفس کا نمبر ملایا تو نمبر بند جا رہے ہیں جس سے اہل علاقہ مذید پریشانی کا شکار ہیں اہلیان راءو خان والا نے ڈی سی قصور اور ایس ای قصور لیسکو سے التجاء کی ہے کہ ہماری اس کام چور اور نااہل لیسکو عملے سے جان چھڑوائی جائے اور نیا عملہ تعینات کیا جائے تاکہ اہل دیہہ کو روز روز کی پریشانی سے نجات مل سکے -

قصور پولیس نے لگوا دی ڈاکوؤں کی دوڑیں
قصور
چونیاں کے شہر چھانگا مانگا میں پولیس کی بڑی کاروائی ڈکیت گینگ کے دو خطرناک ڈاکو گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ ، نقدی رقم ، اور موٹر سائیکل برآمد
تفصیلات کے مُطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی ہدایت اور ڈی ایس پی چونیاں شمس الحق دورانی کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ چھانگا مانگا رانا سہیل احمد نے اپنے ٹیم کے ہمراہ بہت جدوجہد کے بعد ڈکیت گینگ کے دو خطرناک ڈاکوءوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جنکے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، نقدی رقم اور موٹر سائیکل بر آمد کر لی گئی ہے
یہ ڈاکو علاقہ بھر میں مختلف سڑکوں پر راہگیروں کو اسلحہ کے زور پر روکتے اور انہیں لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے ایس ایچ او رانا سہیل احمد نے بتایا کہ اس ڈکیت گینگ میں اور بھی ڈاکو شامل ہیں جو بہت جلد پولیس کے نرغے میں ہونگے تھانہ چھانگا مانگا کی حدود میں کریمنل لوگوں کو انکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہم دن رات کام کر رہے ہیں اپنے تھانہ کی حدود کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا میرا اولین فریضہ ہے خطرناک ڈاکوؤں کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیا اور پولیس کی اس کاروائی کو خوب سراہا ہے -

نجی سکول نے سالانہ امتحانات لے کر رزلٹ آءوٹ کر دیا
قصور
پنجاب حکومت نے سردی کے پیش نظر مذید چھٹیاں بڑھا دیں مگر پرائیوٹ سکولوں نے سالانہ امتحان لے کر کل رزلٹ آءوٹ کر دیا
تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے موسم کی خرابی اور شدید ٹھنڈ کی بدولت بچوں کو سکول سے 20 دسمبر سے 5 جنوری تک چھٹیاں تھیں جوکہ کل مذید بڑھا کر 12 تک کر دی گئی ہیں 13 جنوری کو سکول کھلیں گے تاکہ بچے شدید موسی اثرات سے بچ سکیں مگر افسوس کچھ پرائیویٹ سکولوں نے نا تو چھٹیاں کیں بلکہ سالانہ امتحانات کروا کر رزلٹ آءوٹ کر دیئے ان میں سے ایک سکول غوری پبلک سکول کھارا ،قصور بائی پاس سے ڈیڑھ کلومیٹر فاصلہ ، نے کل اپنے سکول کے بچوں کا رزلٹ آءوٹ کیا اب وہ بچے کسی اور سکول میں داخل نہیں ہو سکینگے کیونکہ عام طور پر مارچ میں سالانہ امتحانات کے بعد رزلٹ آءوٹ کیا جاتا ہے پھر نئی کلاسیں لگتی ہیں مگر پرائیوٹ سکولوں نے ایسی چال چلی کہ پہلے امتحانات لے کر رزلٹ آءوٹ کرکے بچوں کو مجبور کر دیا کہ وہ اب کسی دوسرے سکول میں داخلہ نا لے سکیں اور ان کا کام چلتا رہے
والدین نے ڈی سی قصور اور سی ای او ایجوکیشن قصور سے نوٹس لے کر ایسے سکول مالکان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جو چند روپوں کی خاطر بچوں کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں -

اے سی کا زبردست کارنامہ
قصور
چونیاں میں پنجاب حکومت کی پالیسی کے تحت ضلعی انتظامیہ قصور متحرکضلعی انتظامیہ قصور بی ایچ یو سنٹرز میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لئے متحرک ہو گئی
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کا بی ایچ یو پکھوکی تحصیل چونیاں کا دورہ
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے بی ایچ یو میں ملازمین کی حاضری، ادویات کی فراہمی، ادویات کے سٹاک، زائد المیعاد ادویات، وارڈز، لیبر روم ، ایمرجنسی ، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا
ای پی آئی رجسٹر اور ڈلیوری کیسز کا بھی جائزہ لیا گیا
بی ایچ یو انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کو بریفنگ دی
دوران وزٹ انتظامیہ نے بتایا کہ او پی ڈی میں 10 مریض تھے 1 ماہ میں تقریباً 70 نارمل ڈلیوری کیسز کو طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں
اس کے علاوہ اے سی نے
ڈسپنسری کا بھی جائزہ لیا اور روزانہ کی بنیاد پر اخراجات کا جائزہ لیا گیاڈی ڈی ایچ او ڈسپنسری کو آڈٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی
ایم او کو کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی
-

چور بے لگام پولیس پریشان
قصور کنگن پور پولیس بے بس چور بے لگام عوام پریشان
افسوس صد افسوس کنگن پور پولیس کہاں ہے نہ رات کو کوئی گشت نہ ناکہ بندی کہاں ہیں تھانہ کنگن پور کا عملہ
تفصیلات کے مطابق محلہ ہاشم پور میں ظہور کریانہ مرچنٹ کی دوکان کے چور تالے توڑ کر 40000 نقدی،گھی
، چینی ،سگریٹ اور کافی مالیت کا سامان لے اڑےلگتا ہے اتنی سردی میں عوام کو خود ہی پہرہ دینا ہوگا
چند دنوں پہلے کوٹ بسم اللہ سے لیکر تھانہ موڑ تک پانچ سے چھ گھروں کا چور صفایا کر چکے ہیں
لوگوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کنگن پور پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تو خدا کا خوف کرو سامان کا تو غم نہیں چلو انسان دوبارہ خرید لیتا ہے عزت کہاں سے خریدیں گے لوگوں کی عزتیں محفوظ نہیں رہی اگر اپنی ڈیوٹی اپنے فرائض یہ محکمہ صحیح طریقے سے اگر انجام دیں تو چور میلوں دور بھاگ جائیں گے خدارا ان لوگوں پر رحم کرو مہنگائی کے اس دور میں ہمارا کا جینا مشکل ہے اور اوپر سے یہ چور سکھ کا سانس نہیں لینے دے رہے
اہل علاقہ کنگن پور کا صوبائی وزیر سردار کرنل ہاشم ڈوگر،ڈی پی او قصور ،ڈی ایس پی چونیاں اور ایس ایچ او کنگن پور سے اپیل ہے ان چوروں ڈاکووں کو پکڑا جائے اور انکا مال مسروقہ واپس دلایا جائے -

ضلعی انتظامیہ چمڑی جائے پر دمڑی نا جائے پر
قصور
ضلعی انتظامیہ چمڑی جائے پر دمڑی نا جائے کے اصول پر کاربند میر محمد گاؤں کی اچھی حالت کی سڑک صرف چند ہزار روپوں کی منتظر سڑک کی دونوں سائیڈوں سے مٹی بلکل نرم ہو چکی
تفصیلات کے مطابق قصور کے مشہورگاؤں میر محمد کی سڑک جو کہ چند سال قبل ہی بنی تھی شدید خطرے کا شکار ہے سڑک تو بلکل ٹھیک ہے مگر سڑک کے دونوں سائیڈوں سے مٹی انتہائی نرم ہو چکی ہے جس سے بڑے بڑے شگاف پڑ چکے ہیں جو کہ بڑھ کر سڑک کو نقصان پہنچائینگے مٹی میں پڑے شگاف پچھلے سال سے نظر آ رہے ہیں مگر یونین کونسل ستوکی اور ضلعی انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی مٹی کے شگافوں کو بھرنے میں چند ہزار روپیہ اور چند گھنٹے درکار ہیں مگر انتظامیہ انتظار کر رہی ہے کہ لاکھوں روپیہ سے بننی والی سڑک خراب ہو اور لوگ اذیت میں مبتلا ہو
اہلیان میر محمد و موضع ستوکی کے لوگوں نے ڈی سی قصور اور ایڈمنسٹریٹر یونین کونسل ستوکی سے نوٹس لے کر سڑک کے دونوں کی مٹی کے شگافوں کو بھرنے کی اپیل کی ہے تاکہ سڑک بچ سکے -

قصور شہر ڈاکوءوں کے رحم و کرم پر
قصور شہر تھانہ اے ڈویثزن ڈاکوؤں کے نشانےپر ایک ہی دن میں تین واداتیں
تفصیلات کے مطابق قصور کے شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں قصور پولیس بے بس ہو چکی ہے ڈاکو شہر میں جہاں چاہیں جس وقت چاہیں واردات کرتے ہیں
قصور شہباز خان روڈ پر ڈسٹرکٹ بار قصور کے رکن کو گن پوائنٹ پر قیمتی موبائل لوٹ لیا گیا
اسی طرح نیو سبزی منڈی روڈ پر احسان ولد محمد حسین سے گن پوائنٹ پر قیمتی فون چھین لیا گیا
قصور گرلز کالج روڈ پر حبیب نامی نوجوان کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا
نقاب پوش ڈاکوؤں نے چند دن پہلے صدر دیوان روڈ پر محمد اشرف ولد یعقوب کو بھی گولی مار کر زخمی کیا تھا
قصور میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر قصور کے شہریوں نے اعلی حکام اور ڈی پی او قصور سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور شہر میں مختلف جگہوں پر ناکے لگائے جائیں