Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • قصابوں کی لوٹ مار

    قصابوں کی لوٹ مار

    قصور میں قصابوں کی لوٹ مار زائد قیمت اور پانی لگا گوشت فروخت کرنے لگے
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں متعدد قصاب گوشت کو پانی لگا کر دیدہ دلیری کے ساتھ فروخت کر رہے ہیں جو کہ مختلف بیماریوں کا سبب ھے گورنمنٹ کی طرف سے مقرر قیمت بڑا گوشت 400 روپیہ ہے جبکہ قصائی حضرات 500 تک فروخت کر رہے ہیں
    حکومت پنجاب کی ہدایت پر مادہ جانور بکری گائے وغیرہ کو ذبح کرنے کی پابندی پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا قصاب طبقہ کے سامنے مقامی انتظامیہ اورمحکمہ صحت بھی بے بس اعلی احکام اس صورتحال کا نوٹس لیں شہریوں کا مطالبہ 

  • ADLR کی بدمعاشی

    ADLR کی بدمعاشی

    قصور ADLR چونیاں نے اندھیر نگری مچا دی ٹاءٹوں کے ذریعے رشوت کا بازار گرم روزانہ لاکھوں روپے اکٹھے کئے جا رہے ہیں
    تفصیلات کے مطابق ADLR چونیاں قیصر شفیق نے درستگی اور تبدیلی نام کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ٹاءٹوں کے ذریعے دیہاڑیاں لگائی جا رہی ہے بورڈ آف ریونیو کے نوٹیفکیشن کے مطابق ARLR کو درستگی نام کے اختیارات حاصل ہیں لیکن ADLR ڈسٹرکٹ کلیکٹر کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ریونیو کے ریکارڈ میں تبدیلی نام بھی خود ہی کر رہا ہے جو کہ غیر قانونی کام ہے غیر قانونی رہائشی کالونیوں اور کمرشل اراضی کو زرعی اراضی ظاہر کر کے حکومت کو ریونیو کی مد میں کڑوروں روپیہ کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے باوثوق ذرائع کے مطابق ADLR نے مبینہ رشوت اکھٹی کرنے کے لئے ٹاؤٹ پال رکھے ہیں جو سارا دن ADLR دفتر کے باہر کھڑے رہتے ہیں آنے والے سائیلین کو ذلیل وخوار کیا جاتا ہے جو سائل ڈرائیکٹ کام کروانے کی کوشش کرتا ہے اس کو بار بار چکر لگوائے جاتے ہیں اور جو ٹاؤٹ مافیا کے ذریعے آتے ہیں ان کا کام فوری طور پر ہو جاتاہے مقامی شہریوں نے نیب، ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ADLR آفس چونیاں کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے کر انکوائری کی جائے

  • چلتی ٹرین سے گر کر نوجون جانبحق

    چلتی ٹرین سے گر کر نوجون جانبحق

    قصور
    کوٹرادھاکشن نوجوان لڑکا ٹرین کے دروازے سےگر کر جانبحق
    تفصیلات کے مطابق لڑکا ٹرین سے باہر دیکھتے ہوئے سینما موڑ کے قریب گرا
    جانبحق ہونے والے نوجوان کی تاحال شناخت نہ ہوسکی
    ریلوے پولیس و پنجاب پولیس مصروف تفتیش

  • زمین کے تنازع پر ایک شحض قتل

    زمین کے تنازع پر ایک شحض قتل

    زمین کے تنازعہ پر چار افراد نے تشدد کر کے محمد اکبر کو قتل کر دیا
    تفصیلات کے مطابق پتوکی کاشف چوک کی رہائشی سعدیہ بی بی نے بتایا کے اس کے شوہر محمد اکبر کا ملزمان جاوید،افضال، محمد صدیق، عمران وغیرہ سے زمین کا جھگڑا تھا اور ان سے عدالت میں مقدمہ چل رہا تھا گزشتہ روز محمد اکبر اپنی زمین پر چارہ کاٹ رہا تھا کہ ملزمان موقع پر پہنچ گئے انہوں نے محمد اکبر پر حملہ کر دیا ڈنڈوں اور سوٹوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا واقع کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سرکل پتوکی رضوان منظور چیمہ اور تھانہ پتوکی کے ایس ایچ او اسلم بھٹی موقع پر پہنچ گئے ملزمان قتل کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے قتل ہونے والے محمد اکبر کی بیوی سعدیہ بی بی کی تحریری درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او نے بتایا کہ دو ملزمان کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے باقیوں کو بھی جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا

  • دو پمپ سیل 500 بوری چینی بھی برآمد

    قصور دو پیٹرول پمپ سیل
    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے جاگووالہ چک 40 مین روڈ پر غیر قانونی طور پر قائم دو پٹرول پمپوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نیشنل اتحاد پٹرولیم اور اسحاق پٹرولیم کو فوری طور پر سیل کر دیا
    جب کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے مزید کاروائی کرتے ہوئے غلہ منڈی ، پھولنگر میں شیخ محمد انورکے غیر قانونی چینی کے گودام پر چھاپہ مار کر 500 بوری چینی قبضہ میں لیکر گودام کو سیل کر دیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی ہے اور یہ چینی 66روپے کلو عوام کو فروخت کی جائے گی

  • مشہور مچھلی فروش کی دکان راستے میں رکاوٹ

    مشہور مچھلی فروش کی دکان راستے میں رکاوٹ

    قصور
    عبدالرحمن عرف مانا مچھلی والے نے اپنی دکان کے باہر ہی موٹرسائیکل پارکنگ بنا لی جس کی وجہ سے بازار میں گزرنے والے راہ گیر مرد عورتوں بزرگوں اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے موٹرسائکلیں کھڑی ہونے کی وجہ سے بازار میں شدید رش بڑھ جاتا ہے
    لوگوں نے بتایا کہ موٹر سائکلیں بازار کے راستے میں لگا دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے بازار کا راستہ بند ہوجاتا ہے جس سے آئے روز لڑائی جھگڑے بھی ہوتے رہتے ہیں
    دکاندار کو چائیے کے اپنے کسٹمرز کیلئے پارکنگ کا انتظام کرے شہریوں نے ڈی سی قصور اور اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل کی ہے

  • گرین بیلٹ میں لگے پودے خراب

    گرین بیلٹ میں لگے پودے خراب

    قصورفیروز پور روڈ گرین بیلٹ اور گول چکرز کےاندر لاکھوں روپے مالیت سے لگائے پھول پودے اورگھاس خراب ہونا شروع ہوگئے گرین بیلٹ کے اندرجو سیف سٹی پروجیکٹ کےپائپ ڈالے گئے حالیہ بارشوں نے ان کا پول کھول دیا 2 فٹ تک مٹی نیچے بیٹھ گئی جس سے پھول پودے اور گھاس کے خراب ہونے کا خدشہ گول چکرز اور گرین بیلٹ کی خوبصورتی خراب قصورکے لوگوں اور شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • خاتون اور بچہ جانبحق

    خاتون اور بچہ جانبحق

    قصور
    تلونڈی کے قریب پیرا والے کوٹ میں ٹریکٹر کی موٹر سائیکل سوار کے ساتھ تصادم موقع پر ایک خاتون جانبحق اور بچہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچتے ہی فوت
    تفصیلات کے مطابق تلونڈی کے قریب ٹریکٹر کی موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ تصادم جس میں اٹاری کرم سنگھ کی رہائشی روبینہ بی بی جو کہ اپنے دیور کے ساتھ دیپالپور روڈ پر قصور کی جانب سے تلونڈی کی طرف آ رہے تھے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس میں ایک خاتون موقع پر دم توڑ گئی
    اور ایک بچہ اور اس کے دیور کی حالت تشویش ناک کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور پہنچتے ہی بچہ بھی دم توڑ گیا ٹرٹکٹر ڈرائیور موقع سے فرار مقامی چوکی انچارج نے موقع پر پہنچ کرٹریکٹر ٹرالی کو حراست میں لے کر کاروائی شروع کر دی
    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کے محکمہ ہائی وے کی غفلت سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس سے آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں

  • ٹرالر نے بچہ کچل دیا

    ٹرالر نے بچہ کچل دیا

    قصور
    پتوکی علامہ اقبال روڈ بلمقابل سنہری بینک کے سامنے حادثہ پیش آیا
    تفصیلات کے مطابق بچہ علامہ اقبال روڈ پر سڑک کنارے جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے بچے کو کچل دیا جس سے بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا پولیس نے وقوعہ پر پہنچ کر ٹرالر کے ڈرائیور گرفتار اور لاش کو قبضے میں لے کر کاروائی شروع کر دی

  • بلدیہ آفس کے ساتھ بنی واٹر سپلائی ایک ہفتہ سے بند

    بلدیہ آفس کے ساتھ بنی واٹر سپلائی ایک ہفتہ سے بند

    قصور
    میونسپل دفتر کے ساتھ واقع واٹر سپلائی کی ٹربائن ایک ہفتے سے بند
    تفصیلات کے مطابق دفتر تحصیل میونسیپل کارپوریشن کے ساتھ بنی واٹر سپلائی کی ٹربائن ایک ہفتہ سے خراب ہے جس کی بدولت قرب و جوار کے لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس گئے مقامی لوگوں نے دن میں کئی کئی بار ٹی ایم اے دفتر جا کر شکایت بھی کی مگر عملہ کی طرف سے تسلیوں کے علاوہ کچھ نا ملا ٹربائن خراب ہوئے ہفتہ ہو چکا شہری پینے کا پانی دوسرے محلوں سے لانے پر مجبور شہریوں نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹربائن مرمت کروا کر ہمیں پینے کے صاف پانی کی سہولت دوبارہ مہیا کی جائے