Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار،ڈی پی او  کی شاباش

    خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار،ڈی پی او کی شاباش

    قصور خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر چونیاں پولیس ےی ایس ایچ او علی اکبر کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے
    رابری کے مقدمات میں مطلوب کیٹگری اے کا خطرناک مجرم اشتہاری رحمت اوڑھ سکنہ سدھا ہٹھاڑ گرفتار کر لیا
    مجرم اشتہاری تین اضلاع قصور لاہور اور اوکاڑہ پولیس کو مطلوب تھا مجرم اشتہاری کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھانہ صدر چونیاں پولیس نے مجرم اشتہاری کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی
    ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی تھانہ صدر چونیاں پولیس کو شاباش

  • والدین بچوں کو پتنگ بازی سے محفوظ رکھیں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا

    والدین بچوں کو پتنگ بازی سے محفوظ رکھیں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا

    قصور
    سانحہ فیصل آباد کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے آئی جی پنجاب کو پنجاب بھر میں پتنگ بازوں پتنگ فروشوں کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر قصور پولیس بھی ضلع بھر میں مکمل کریک ڈاؤن کیے ہوئے ہیں ترجمان قصور پولیس کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران سینکڑوں پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے سرکل چونیاں میں بھی ڈی ایس پی رانا زاہد کی سربراہی میں مکمل کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے سٹی پولیس پتنگ بازوں کو مکمل کنٹرول کیے ہوئے ہے آسمان کلئیر دیکھائی دے رہا ہے، ڈی پی او قصور طارق عزیز کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ خونی کھیل پتنگ بازی سے اپنے بچوں کو دور رکھیں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا

  • پاسپورٹ آفس قصور میں سرعام رشوت کا بازار گرم

    پاسپورٹ آفس قصور میں سرعام رشوت کا بازار گرم

    قصور
    پاسپورٹ آفس میں اندھیر نگری ،بغیر پیسے دیئے پاسپورٹ بننا ناممکن،شہری ذلیل و رسواء

    تفصیلات کے مطابق قصور پاسپورٹ آفس میں ماہ رمضان میں بھی کھلے عام رشوت اور چور بازاری اپنے عروج پہ ہے
    بغیر پیسے دیئے اندر جانے ہی نہیں دیا جاتا
    بغیر پیسے دیئے اندر جانے والوں کو دن دس بجے ہی یہ کہہ کر آفس سے نکال دیا جاتا ہے کہ آفس ٹائم ختم ہو گیا ہے
    پاسپورٹ آفس کا سیکیورٹی گارڈ سرعام پیسے لے کر لوگوں کو اندر داخلہ کرتا ہے اور اندر موجود ایجنٹ حضرات لوگوں سے پیسے لے کر پاسپورٹ بنوا کر دیتے ہیں اگر کوئی خود سے پاسپورٹ بنوانا چائے تو اسے خوب ذلیل و رسوا کیا جاتا ہے اور مختلف حیلوں بہانوں سے واپس بھگا دیا جاتا ہے
    واضع رہے کہ اس سے قبل بھی پاسپورٹ آفس عملہ کی رشوت خوری کی خبریں میڈیا و سوشل میڈیا پہ آ چکی ہیں تاہم کوئی ایکشن نہیں ہوا ہے
    شہریوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی،ملزم گرفتار مقدمہ درج

    کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی،ملزم گرفتار مقدمہ درج

    قصور
    کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی،ملزم پتنگوں سمیت گرفتار ،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کی ہدایت پہ عمل کرتے ہوئے قصور پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے
    تھانہ گنڈا سنگھ قصور کے ایس ایس ائی شوکت علی نے ملزم شعبان ولد منیر قوم آرائیں موضع ساندہ چشتانہ کو 40 عدد پتنگوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا
    ملزم خود بھی پتنگ بازی کرتا اور لوگوں کو بھی بیچتا تھا
    ملزم کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے

  • نادرا موبائل گاڑیوں کا 25 سے 30 مارچ کا شیڈول جاری

    نادرا موبائل گاڑیوں کا 25 سے 30 مارچ کا شیڈول جاری

    قصور
    نادرا نے لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ناروال، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب،اوکاڑہ اور قصور میں موبائل رجسٹریشن کا شیڈول جاری کیا ہے
    جس میں موبائل وینز کےدوروں کا وقت اور تاریخ بتائی گئی ہے یہ شیڈول 25 تا 30 مارچ تک جاری رہے گا جس میں نادرا کی جانب سے شہریوں کے لئے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت ان کے علاقے میں دی جائے گی
    نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شہری اپنے علاقے میں آنے والی موبائل رجسٹریشن وین پر آئیں اور باآسانی اپنا شناختی کارڈ بنوائیں
    قصور میں موضع جمبر کلاں،کرانی والہ چک نمبر 5،بھبمہ کلاں اور ڈھولن ہتھاڑ میں یہ 30 مارچ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک گاڑیاں اپنی خدمات سرانجام دینگیں نادرا کی جانب سے جاری کردہ
    ہیلپ لائن
    051-111786100
    پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

  • ملزم 30 لیٹر شراب کیساتھ گرفتار،مقدمہ درج

    ملزم 30 لیٹر شراب کیساتھ گرفتار،مقدمہ درج

    قصور
    تھانہ صدر پولیس کی کاروائی ،تیار شدہ 30 لیٹر شراب برامد،ملزم گرفتار مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور کے ایس ایچ او مشتاق حیدر کی قیادت میں قصور تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 30 لیٹر شراب برآمد کر لی جو کہ چاند رات کو فروخت ہونی تھی
    سب انسپیکٹر بشارت علی تھانہ صدر قصور کو بوقت 8 بجے دن اطلاع ملی کہ قربان علی ولد رحمان علی قوم راجپوت سکنہ گیٹ پتواں والا قصور اس وقت موضع کیسر گڑھ سٹاپ پہ شراب کی بھاری مقدار لے کر کھڑا ہے اور فروخت کرنے جا رہا ہے
    پولیس ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کامیاب ریڈ کرکے ملزم کو بمعہ 30 لیٹر شراب گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا
    ملزم کے معاون ملزمان کی بھی تلاش کی جا رہی ہے

  • واٹس ایپ انتظامیہ کی وارننگ،بیشتر اکاؤنٹس بین،مذید کو تنبیہہ

    واٹس ایپ انتظامیہ کی وارننگ،بیشتر اکاؤنٹس بین،مذید کو تنبیہہ

    قصور
    جی بی واٹس ایپ صارفین کو واٹس ایپ انتظامیہ کی طرف سے وارننگ،جلد سے جلد آفیشل واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی تنبیہہ،بیشتر جی بی واٹس ایپ اکاؤنٹس بین کر دیئے گئے

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے جی بی واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو وارننگ دی جا رہی ہے کہ جلد سے جلد اپنے اکاؤنٹس آفیشل واٹس ایپ ایپلیکیشن پہ منتقل کر لیں بصورت دیگر ان کے اکاؤنٹس بین کر دئیے جائیں گے
    واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے بیشتر جی بی واٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹس بین بھی کئے جا چکے ہیں
    واضع رہے کہ جدید ترین فیچرز کی بدولت زیادہ تر لوگ واٹس ایپ آفیشل ایپلیکیشن کی بجائے جی بی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں جس سے بیک وقت سینکڑوں گروپس و کانٹیکٹس کو میسجز فارورڈ کئے جا سکتے ہیں
    جی واٹس ایپ ایپلیکیشن ڈیلیٹ شدہ پکس ریکوری،واٹس ایپ سٹیٹس سیونگ موڈ اور دیگر جدید فیچرز کی بدولت بھی لوگوں میں بہت پسندیدہ اور مقبول ہے جو کہ آفیشل واٹس ایپ ایپلیکیشن میں موجود نا ہے جس کے باعث آفیشل واٹس ایپ ایپلیکیشن کو خسارہ ہے اور اسی بابت واٹس ایپ انتظامیہ نے جی بی واٹس ایپ صارفین کو تنبیہہ کی ہے
    واٹس ایپ صارفین کا واٹس ایپ انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ آپ بھی ہمیں جی بی واٹس ایپ کی طرح سہولیات فراہم کریں تاکہ ہمیں واٹس ایپ آفیشل ایپلیکیشن کے علاوہ کسی اور ایپلیکیشن کی ضرورت ہی نا رہے

  • الیکشن کی تیاریاں زوروں سے شروع،امیدوار متحرک

    الیکشن کی تیاریاں زوروں سے شروع،امیدوار متحرک

    قصور
    ضمنی الیکش کیلئے انتخابی شیڈول جاری ،این اے 132 قصور میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں زوروں پہ،ماہ رمضان میں امیدوار پھر سے متحرک

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی ضمنی انتخابات کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں
    الیکشن کمیشن کے جاری کردی شیڈول کے مطابق 21 اپریل 2024 کو ضلع قصور کے حلقہ این اے 132 میں ضمنی الیکشن ہو گا
    اس وفاقی سیٹ سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف جیتے تھے اور اب ان کی طرف سے اس حلقے کی سیٹ چھوڑنے کے باعث دوبارہ الیکشن ہوگا جس میں ووٹرز اپنے وفاقی ممبر کا انتخاب کرینگے

    این اے 132 ضمنی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کی طرف سے ملک رشید احمد خان، پی ٹی آئی کی طرف سے سردار محمد حسین ڈوگر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے وقار حاکم علی حصہ لے رہے ہیں
    مذہبی سیاسی جماعتوں کی طرف سے تحریک لبیک پاکستان،پاکستان مرکزی مسلم لیگ اور جماعت اسلامی بھی اس الیکشن میں اپنے امیدوار میدان میں لا رہی ہیں
    امیدواروں نے الیکشن کمپین کا آغاز ماہ رمضان سے ہی شروع کر دیا ہے
    جبکہ دوسری طرف حلقہ کے ووٹرز کا کہنا ہے کہ گو کہ تاریخ پاکستان میں اس حلقے کا پہلی بار ضمنی الیکشن ہے اس لئے امید کرتے ہیں جیتنے والا امیدوار ہم ووٹرز کو دوسری بار ووٹ کاسٹ کرنے کے باعث ہمارے حق سے محروم نا کرے گا اور اگر ایسا کیا گیا تو ووٹر مایوس ہو گا اور اگلے الیکشن میں اس کے نتائج اثرانداز نا ہونگے سو جیتنے والا وفاقی ممبر سوچ لے کہ اس علاقے کے ووٹر نے اس دوسری بار ووٹ ڈال کر چننا ہے

  • دوران ڈکیتی مزاحمت پہ شہری قتل،ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

    دوران ڈکیتی مزاحمت پہ شہری قتل،ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

    قصور
    بھوئے آصل تحصیل چونیاں کے علاقے کا رہائشی لاہور میں دوران ڈکیتی قتل

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبہ بھوئے آصل نزد کا راہئشی مہر محمد رضوان اپنی دودھ شاپ نزد جوہر ٹاون لاہور پہ بیٹھا تھا کہ دو اسلحہ بردار ڈاکو آئے جنہوں نے رضوان سے اس کا موبائل چھینا اور بھاگنے لگے جس پہ رضوان نے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا تو اس کے ساتھی ڈاکو نے رضوان کو گولی ماری جو کہ اس کے سینے میں لگی اور رضوان موقع پہ دم توڑ گیا
    17 چک قصور کے رہائشی اور رضوان کے ہمسائے اسامہ شفیق راجپوت نے بتایا کہ مقتول نہایت شریف النفس اور محنتی انسان تھا جو کہ اپنے جانوروں کا دودھ لاہور لے کر جاتا تھا اور رزق حلال کماتا تھا
    مقتول کے پانچ چھوٹے معصوم بچے ہیں
    اہلیان علاقہ نے واقعہ کے خلاف سخت احتجاج کیا اور لاہور پولیس سے مطالبہ کیا کہ مقتول کے قاتلوں کو جلد سے جلد پکڑ کر کڑی سزا دی جائے

  • پولیس مقابلے میں اے ایس آئی شہید،علاقے کا محاصرہ

    قصور
    تھانہ کنگن پور میں پولیس مقابلہ،اے ایس آئی شہید

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے تھانہ کنگن پور کے نواحی علاقے موضع فتوکی میں پولیس مقابلہ ہوا
    جس میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اکرم موقع پہ شہید ہو گیا
    محمد اکرم کو سینے میں گولی لگی جس کے باعث وہ جانبر نا ہو سکے
    شہید محمد اکرم قصور کے نواحی قصبہ کھڈیاں خاص کے رہائشی تھے اور ایک نیک و نڈر انسان تھے اور اپنی خدمات بااحسن انداز سرانجام دے رہے تھے

    شہید کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بابا بلھے شاہ منتقل کر دی گئی جن کی نماز جنازہ کے بعد پورے سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین کی جائے گی
    قصور پولیس کی جانب سے پورے علاقے کی سخت ناکہ بندی کرکے ڈاکوؤں کی تلاش کی جا رہی ہے