Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • مصروف سڑک پہ واردات،پیٹرولنگ بڑھانے کی استدعا

    مصروف سڑک پہ واردات،پیٹرولنگ بڑھانے کی استدعا

    قصور
    دھند کے اغاز کیساتھ ہی وارداتوں میں اضافہ،مصرف سڑک پہ واردات،پیٹرولنگ بڑھانے کی استدعا

    تفصیلات کے مطابق قصور میں دھند شروع ہوتے ہی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے

    گزشتہ شب نجی فیکٹری کی بس قصور سے رائیونڈ اپنے ورکرز کو لے کر جا رہی تھی کہ موضع راؤخانوالہ نزد ڈرین پہ بس کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا اور پھر اس کے بعد آنے والے ایک کیری ڈبے کو لوٹا گیا
    بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہریوں نے ڈی پی او قصور سے پیٹرولنگ بڑھانے کی استدعا کی ہے تاکہ لوگ چوروں ڈاکوؤں سے محفوظ ہو کر سفر کر سکیں

  • اشیاء کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی،صابن ایریل

    اشیاء کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی،صابن ایریل

    قصور
    غیور عوام کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ پہ کمپنیوں نے قیمتیں کم کرنا شروع کر دیں،عوام کا اظہار نفرت تاحال برقرار

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی غیور عوام کی طرف سے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری ہے جس پہ اسرائیلی کمپنیوں کی سیل میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے
    اسرائیلی کمپنیوں نے عوام کو لالچ دیتے ہوئے ایریل واشنگ پاؤڈر کے بڑے پیک کی قیمت 670 روپیہ سے کم کرکے 600 روپیہ اور چھوٹے پیک کی قیمت 335 روپیہ سے کم کرکے 300 روپیہ اور اسی طرح باتھ سوپ کی چھوٹی ٹکیا کی قیمت 150 سے 135 اور بڑی کی 170 سے کم کرکے 150 روپیہ کر دی ہے نیز اس کے علاوہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے
    تاہم دکانداروں کے مطابق ابھی تک لوگ اسرائیلی کمپنیوں کے متبادل خریدنے پہ اصرار کرتے ہیں جس سے اسرائیلی اشیاء کی فروخت میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے

  • بیوہ کے سامنے اس کے  یتیم بچے پہ تشدد کی حد،انصاف کی اپیل

    بیوہ کے سامنے اس کے یتیم بچے پہ تشدد کی حد،انصاف کی اپیل

    قصور
    بیوہ عورت پہ اس کے سامنے یتیم بچے پہ تشدد،ملزمان یتیم کے مکان پہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں

    تفصیلات کے مطابق قصور تھانہ سٹی اے ڈویژن کو رحمت بی بی بیوہ رحمت علی سکنہ کوٹ میر باز خان قصور نے مورخہ 24/11/23 کو درخواست دی کہ وہ اپنے بیٹے مظہر فرید کے ساتھ سبزی منڈی جا رہی تھی کہ تجمل ولد مشتاق اپنے ساتھیوں سمیت گلی کی نکر پہ اپنے ساتھیوں سمیت کھڑا تھا جس نے مجھے اور میرے بیٹے کو دیکھتے ہی گالیاں دینی شروع کر دیں جب میں نے اسے منع کیا تو اس نے میرے بیٹے کو میرے سامنے مارنا شروع کر دیا جس سے میرا بیٹا زخمی ہو گیا تو اس کے اور میرے شور کرنے پہ اہل محلہ نے چھڑوایا
    ملزمان ہم دونوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے
    اس سے قبل بھی ملزمان نے میرے بیٹے اور مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے جس کی دو مرتبہ پہلے درخواست گزاری جا چکی ہے تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی
    بیوہ رحمت بی بی نے بتایا کہ ملزمان میرے مکان پہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں جس کی وہ دھمکیاں کئ بار دے چکے ہیں لہذہ ڈی پی او قصور ازخود نوٹس لیتے ہوئے مجھے انصاف مہیا کریں

  • دو حادثات میں ایک شحض جانبحق دو زدید زخمی

    دو حادثات میں ایک شحض جانبحق دو زدید زخمی

    قصور
    دو مختلف حادثات میں ایک جانبحق اور دو شدید زخمی،ہسپتال منتقل

    تفصیلات کے مطابق چونیاں و گردونواح میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک نوجوان جانبحق اور دو شدید زخمی ہوئے
    چونیاں بائی پاس انڈسٹریل ایریا کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار صادق کو کچل دیا جو کہ موقع پر ہی جانبق ہو گیا
    جبکہ دوسرا حادثہ چھانگا مانگا کے قریب پیش آیا جس میں حساس ادارے کے آفیسر نے دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا
    دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تھانہ سٹی پولیس چونیاں اور تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے الگ الگ دونوں موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا

  • 200 مقدمات 153 کے چالان،کاروائیاں جاری،تنبیہہ

    200 مقدمات 153 کے چالان،کاروائیاں جاری،تنبیہہ

    قصور
    کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں جاری،چالان و مقدمات کا سلسلہ برقرار

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت کاروائیوں میں
    گزشتہ تین روز کے دوران قصور پولیس نے ضلع بھر میں 200 کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کرکے مقدمات قائم کئے ہیں جن میں سے
    153 کے چالان کئے گئے ہیں
    نیز ٹریفک پولیس نے بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے والے 36 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں اور 129 کے چالان کئے گئے ہیں

    قصور پولیس نے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیوں کیساتھ ساتھ بچوں کے والدین کے خلاف بھی مقدمات درج کئے ہیں اور والدین کو تنبیہہ کی ہے کہ اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے روکیں ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی
    دوسری جانب شہری کا کہنا ہے کہ کم ڈرائیوروں کو تنبیہہ کرکے چھوڑا جائے کیونکہ ان کے مقدمات بنا کر ان کا کریمنل ریکارڈ بنانے سے ان کے مستقبل کو برباد نا کیا جائے

  • ڈکیٹ گینگ کے چار ارکان مع مال مسروقہ گرفتار

    ڈکیٹ گینگ کے چار ارکان مع مال مسروقہ گرفتار

    قصور
    خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار،مال مسروقہ برآمد

    تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد کے ایس ایچ او محمد یاسر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث جپھی کھرل ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار
    جبکہ سرغنہ ساتھیوں سمیت بھاگنے میں کامیاب رہا

    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے شہری سے چھینا گیا 11 لاکھ روپیہ مالیت کا ٹرالا 3 عدد موٹر سائیکل نقد ایک لاکھ روپیہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا

    گرفتار ملزمان نے خطرناک ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا جو روڈ بلاک کر کے شہریوں سے ٹریکٹر ٹرالا اور موٹر سائیکل وغیرہ چھیننے کی وارداتیں کرتا تھا
    ۔مڈکیت گینگ کے ایک ارکان وقاص عرف وقاصی نے کچھ عرصہ قبل تلونڈی کے علاقہ میں شہری کو مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا
    پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر اراکین کو بھی ٹریس کیا جا چکا ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا نیز ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی کی کئی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے
    ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر تھانہ الہ آباد پولیس کو شاباش دی

  • احاطہ کچہری کے اندر  پولیس حراست میں فائرنگ سے ملزم قتل

    احاطہ کچہری کے اندر پولیس حراست میں فائرنگ سے ملزم قتل

    قصور
    احاطہ کچہری میں نوجوان ملزم کا ہتھکڑیوں سمیت پولیس کسٹڈی میں قتل لوگوں کے لئے باعث خوف بن گیا

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن پولیس کسٹڈی میں ہتھکڑیوں میں جکڑے نوجوان کو ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے
    گزشتہ دن ایڈیشنل سیشن جج ندیم انصاری کی عدالت کے باہر زیر حراست 16 سالہ ملزم افضل کو ملزمان عابد اور عاطف نے پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جبکہ دوسرا شحض زخمی ہوا
    اس پہ ڈی پی او قصور نے ضلع کچہری کے سکیورٹی انچارج سب انسپکٹر محمد جمیل کو معطل کردیا اور پیشی کیلئے لیجانے والے دیگر اہلکاروں کی انکوائری کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کو احکامات جاری کئے ہیں
    کل صبح وکیل کی یونیفارم میں ملبوس ملزم نے زیر حراست ملزم افضل کو فائرنگ کرکے قتل جبکہ ملزم راشد مسیح کو زخمی کر دیا تھا
    پولیس نے موقع سے ہی فائرنگ کرنے والے ملزم عابد اور اسکے ساتھی عاطف کو گرفتار کر لیا تھا
    مقتول افضل نے ملزم عابد کے بیٹے کو سال 2022 میں قتل کیا تھا اسی سلسلے میں اس کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور اس کی پیشی تھی
    واضع رہے کہ ضلع کچہری میں ی ہوئی پہلا قتل نہیں اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں جس پہ عوام ضلع کچہری میں خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگی ہے

  • اسرائیلی پراڈکٹس کا بائیکاٹ جاری،اہم مصنوعات کی فروخت میں کمی

    اسرائیلی پراڈکٹس کا بائیکاٹ جاری،اہم مصنوعات کی فروخت میں کمی

    قصور
    غیور شہریوں کی طرف سے اسرائیلی پراڈکٹس کا بائیکاٹ جاری،اسرائیلی پراڈکٹس کے نعم البدل ملکی و غیر ملکی پراڈکٹس کی مانگ میں اضافہ

    تفصیلات کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیل کی جانب سے نہتے معصوم فلسطینیوں پہ فضائی بمباری اور مسلسل جنگ کرنے پہ پاکستانی عوام میں اسرائیل کے خلاف سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے
    اسرائیل کے خلاف اظہار نفرت اور فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے طور پہ زندہ دلان قصور نے اسرائیلی پراڈکٹس کا بائیکاٹ شروع کیا ہوا ہے جس میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے
    دکانداروں کے مطابق قصور کے غیور شہریوں نے کوکا کولا و پیپسی کا بائیکاٹ کرکے دیگر ملکی و غیر ملکی کولڈ ڈرنکس و مشروبات کا خریدنا تیز کر دیا ہے نیز دیگر ضروریات زندگی جیسے کہ سرف ایکسل،ایریل واشنگ پاؤڈر،لپٹن چائے،لیز،کنور چکن کیوبز وغیرہ جیسی اہم پراڈکٹس کی فروخت میں بھی کافی کمی واقع ہوئی ہے

  • سرکاری ہسپتال مریضوں کو سہولیات دینے سے قاصر،شہری پریشان

    سرکاری ہسپتال مریضوں کو سہولیات دینے سے قاصر،شہری پریشان

    قصور
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز بلہے شاہ ہسپتال قصور مریضوں کو سہولیات دینے سے قاصر،شہری سخت پریشان،انتظامیہ سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق بلہے شاہ ہسپتال قصور مریضوں کو سہولیات دینے سے قاصر ہے
    شہریوں کے مطابق سی بی سی جیسا عام ٹیسٹ بھی بعض مرتبہ ہسپتال میں نہیں کیا جاتا اور باہر سے ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی جاتی ہے
    جبکہ ایکسرے ڈیپارٹمنٹ ایکسرے فلموں کی عدم دستیابی کی وجہ بتاتا ہے اور
    ہسپتال کی بیشتر مشینیں خراب پڑی ہیں نیز ادویات بھی دستیاب نہیں ہیں زیادہ تر بڑے مریضوں کو بچوں والے شربت دے کر ٹرخا دیا جاتا ہے
    واضع رہے کہ ان دنوں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر لوگ ہسپتال سے خالی ہاتھوں بغیر علاج کے لوٹ رہے ہیں

    ذرائع کے مطابق ہسپتال میں سٹیشنری سامان اور مریضوں کی فائلیں تک دستیاب نہیں ہیں
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور، سی ای او ہیلتھ قصور سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • دہشت گردوں کے خلاف اور عوام کے تحفظ کی خاطر موک ایکسرسائز کا انعقاد

    دہشت گردوں کے خلاف اور عوام کے تحفظ کی خاطر موک ایکسرسائز کا انعقاد

    قصور
    ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے موک ایکرسائز کا انعقاد کیا گیا،ملک دشمن عناصر کے خلاف مشقیں کی گئیں

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر ملک دشمن عناصر کے خلاف اور ان کی حوصلہ شکنی و شہریوں کے تحفظ کی خاطر ڈی پی او آفس قصور میں فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس،ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ، سیکیورٹی برانچ، سول ڈیفنس اور سی ٹی ڈی کے جوانوں نے حصہ لیا اور شاندار مظاہرہ کیا

    موک ایکسرسائز میں جوانوں کی جانب سے کسی بھی قسم کی دہشت گردی کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا مظاہرہ کیا گیا