Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • ڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم

    ڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم

    قصور

    ڈینگی سے بچاؤ کے لئے آگاہی واک،سکول کے بچوں و اساتذہ نے واک کی اور لوگوں کو ڈینگی سے بچنے کی آگاہی دی

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر کے علاقے بستی قادر آباد کے سکول، گورنمنٹ پرائمری اسکول نزد عیدے شاہ دربار میں
    سکول انچارج ریاض اسلم کی سربراہی میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا اس مہم میں سکول کے بچوں،اساتذہ اہل علاقہ کی سیاسی، سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور حصہ لے کر لوگوں کے گھروں میں جا کر ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے آگاہی فراہم کی
    گئی
    مہم میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ڈینگی سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ھے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنی ہیں

  • وائرل انفیکش سے جانورں کی اموات کا سلسلہ جاری

    وائرل انفیکش سے جانورں کی اموات کا سلسلہ جاری

    قصور
    جانوروں میں لمپیسکن وائرل انفیکش کی بدولت جانورں کی اموات کا سلسلہ جاری،لوگ شدید پریشان،دودھ کی شدید قلت

    تفصیلات کے مطابق عید قربان سے قبل شروع ہونے والی جانوروں کی بیماری لمپیسکن نے تباہی مچا دی ہے
    وائرل انفیکشن لمپیسکن سے روزانہ ضلع بھر میں بیشتر نایاب گائے نسل کے جانور مر رہے ہیں جس سے غریب کسانوں،مویشی پال حضرات کا بہت نقصان ہو رہا ہے
    کسانوں،مویشی پال حضرات کے پاس اپنا سب سے قیمتی اثاثہ مویشی ہوتے ہیں اور اس بیماری سے وہ روزانہ اپنے قیمتی اثاثے سے محروم ہو رہے ہیں
    گورنمنٹ کی طرف سے واجبی سا ریلیف ورک شروع ہوا ہے جس کے باعث بیماری مذید بڑھتی جا رہی ہے
    جانوروں کی بہت زیادہ ہلاکتوں کے باعث دودھ کی کمی واقع ہوئی ہے
    کسانوں و مویشی پال حضرات نے گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ لمپیسکن نامی وائرل انفیکشن کا جلد سے جلد سدباب کرنے کیلئے فوری ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جائے تاکہ جانوروں میں بیماری ختم ہو اور غریب کسان اپنے قیمتی اثاثے سے محروم نا ہو

  • ماں سے بدلہ لینے کی خاطر بچہ قتل کرنے والی گرفتار

    قصور
    تھانہ مصطفی آباد قصور کے علاقے میں قتل ہونے والے 5 سالہ بچے ریحان کی قاتلہ گرفتار،ملزمہ کا اعتراف جرم،بچے کی ماں سے بدلہ لینے کیلئے بچے کو قتل کیا

    تفصیلات کے مطابق محمد ارشاد ولد خوشی محمد رہائشی موضع چھٹیانوالہ کا 5 سالہ بیٹا ریحان 17 اگست کو گھر سے لاپتہ ہوا جس کی لاش اگلے دن گندے پانی کی نالی سے ملی
    ریحان کی لاش قبضہ میں لے کر ریحان کے دادا خوشی محمد کی نامعلوم قاتلوں کے خلاف درخواست پر پولیس تھانہ مصطفی آباد قصور نے کاروائی کا آغاز کیا اور پیشہ ورانہ انداز سے کاروائی کرتے ہوئے ریحان کی قاتلہ رمضانہ بی بی کو گرفتار کر لیا جس نے ریحان کے قتل کا اعتراف کیا اور اقرار کیا کہ اس کے مقتول ریحان کے والد کیساتھ ارشاد کے ساتھ غلط مراسم تھے جس کا علم مقتول کی والدہ کو ہوا تو اس نے اسے زدوکوب کیا تو میں نے اپنی بے عزتی کا بدلہ لینے کی خاطر ریحان کو قتل کیا
    اہلیان علاقہ نے قاتلہ کو گرفتار کرنے پر پولیس تھانہ مصطفی اباد کو خراج تحسین پیش کیا اور قاتلہ کو سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا

  • کلاس نہم کا طالب علم پراسرار طور پہ غائب

    کلاس نہم کا طالب علم پراسرار طور پہ غائب

    قصور
    کلاس نہم کا طالب علم پراسرار طور پر غائب،گھر والے سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں اوراڑا نو حدود تھانہ راجہ جنگ سے کلاس نہم کا طالب علم کل رات سے پراسرار طور پر غائب ہے

    سعد ولد محمد طالب عرف نونی قوم رحمانی عمر 16 سال رات 8 بجے کے بعد اپنے گھر سے نماز پڑھنے کے لئے مسجد گیا تو گھر نا آیا
    مسجد سے پتہ کرنے پہ معلوم ہوا کہ وہ مسجد آیا ہی نہیں
    ورثاء نے قریبی مساجد میں اعلان کروائے اور رشتہ داروں عزیزوں سے بذریعہ فون رابطہ کیا تاہم کچھ سراغ نا ملا
    سعد کے والد نے چوکی اوراڑا نو تھانہ راجہ جنگ کو مطلع کیا تو انچارج چوکی نے بذریعہ قریبی نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے
    سعد نے سفید رنگ کے کپڑے پہنے ہیں اور اس سے قبل وہ کبھی گھر سے نا تو غائب ہوا اور نا ہی کبھی کہیں گیا
    پولیس کا کہنا ہے کہ جلد سراغ لگا لیا جائے گا

  • سانحہ فیصل آباد،ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کی مذمت

    سانحہ فیصل آباد،ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کی مذمت

    قصور
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کی طرف سے سانحہ فیصل آباد کی مذمت،انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کی طرف سے سانحہ فیصل آباد کی بھرپور مذمت کی گئی ہے اور وزیراعظم پاکستان ،وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب،ڈی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کاراوئی کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں
    متاثرہ فیملی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور ظفر اقبال چوہدری،بانی پریس کلب سردار شریف سوہڈل،رانا عدنان بوبی،سردار سعید سوہڈل،غنی محمود قصوری،مہر عارف،ظفر اقبال ،سید تنویر حسین شاہ،عامر تقوی،طاہر رحمان وہابی،کامران اشرف،ڈاکٹر آصف حنیف،سید عابد بخاری و نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے اور متاثرہ فیملی کو ہر قسم کا تحفظ مہیا کیا جائے
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ اگر اس قسم کے جرائم کو روکنا ہے تو غریب امیر کی تمیز کئے بغیر کاروائیاں کرنی ہونگی بصورت دیگر ایسے واقعات جنم لیتے رہیں گے

  • ملاوٹ شدہ پیٹرول کی سرعام فروخت جاری

    ملاوٹ شدہ پیٹرول کی سرعام فروخت جاری

    قصور
    غیر معیاری ملاوٹ شدہ پیٹرول کی سرعام فروخت،لوگ سخت پریشان،ڈی سی قصور سے کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں غیر معیاری ملاوٹ شدہ پیٹرول کی فروخت جاری ہے

    ایک تو آئے روز پیٹرول مہنگا ہوتا جا رہا ہے اوپر سے پیٹرول ملاوٹ شدہ ہے جس کے باعث موٹر سائیکلوں و گاڑیوں کا نقصان ہو رہا ہے اور لوگوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے
    قصور کے بیشتر پیٹرول پمپوں سے شہریوں نے ملاوٹ شدہ پیٹرول ملنے کی شکایت کی ہے
    موٹر سائیکل مکینکوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ لوگوں کی موٹر سائیکل خرابی دیکھنے پر یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ پیٹرول میں پانی یا اور کوئی کیمیکل موجود ہے جس کے باعث لوگوں کی موٹر سائیکلیں خراب ہو رہی ہیں
    شہریوں نے ملاوٹ شدہ پیٹرول کی فروخت کو ختم کرنے کیلئے ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • ٹانگوں سے محروم نوجوان نے موبائل ٹاور پر چڑھ کر پرچم لہرا دیا

    ٹانگوں سے محروم نوجوان نے موبائل ٹاور پر چڑھ کر پرچم لہرا دیا

    قصور
    ٹانگوں سے محروم نوجوان نے 200 فٹ اونچے موبائل ٹاور پر ہاتھوں کے سہارے چڑھ کر پاکستانی پرچم لہرا دیا،پاکستان کا جھنڈا سب سے اونچا لہرانا چاہتا ہوں،مرزا شہزاد بیگ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں اوراڑا نو میں پیدائشی معذور ٹانگوں سے محروم نوجوان شہزاد بیگ نے موبائل ٹاور پر ہاتھوں کے سہارے چڑھ کر پاکستانی پرچم لہرا دیا
    شہزاد بیگ پیدائشی معذور ہے جس کی دونوں ٹانگیں کام نہیں کرتیں اور وہ ہاتھوں کے سہارے چلتا پھرتا ہے
    شہزاد بیگ نے اپنی معذوری کے باوجود جذبہ حب الوطنی کا دنیا کو پیغام دینے کی خاطر 200 فٹ اونچے موبائل ٹاور پر چڑھ کر پاکستانی پرچم لہرا کر لوگوں کو پیغام دیا کہ وطن کی محبت میں معذوری آڑے نہیں آتی بس جذبہ جنوں ہونا لازم ہے
    تقریبا 25 منٹ میں شہزاد بیگ نے ٹاور پر چڑھ کر پرچم لہرایا اور واپس بھی اترا جس پر اہل علاقہ نے شہزاد بیگ کو خوب داد دی اور انعام سے بھی نوازا
    اس موقع پہ جامع نعیمیہ اوراڑا نو کے مہتمم حافظ نیاز رضا نقشبندی نے نوجوان کو انعام سے نوازہ اور گلے میں ہار ڈالے

  • نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ،دو افراد زخمی

    نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ،دو افراد زخمی

    قصور

    تھانہ راجہ جنگ کے علاقے قصبہ راجہ جنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی،علاقے میں خوف و ہراس

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ راجہ جنگ کے علاقے قصبہ راجہ جنگ میں آج صبح سویرے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے
    راجہ جنگ کا مقامی رہائشی محمد آصف عرف اچھو قصور رائیونڈ روڈ بمقام ٹاؤن کمیٹی راستے میں جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوارں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے اچھو شدید زخمی ہو گیا
    گولیوں کی زد میں آکر سکول جانے والا مقامی طالب علم بھی زخمی ہو گیا
    پولیس تھانہ راجہ جنگ نے موقعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور کاروائی کا آغاز کیا
    فائرنگ سے علاقے میں دہشت و خوف و ہراس پھیل گیا ہے
    پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

  • قصور میں سرکاری سکولوں کے بچے ابھی تک کتابوں سے محروم

    قصور
    بیشتر سرکاری سکولوں میں ابھی تک طلبہ و طالبات کو کتابیں نا مل سکیں،والدین کو بازار سے خریدنے کی ہدایت

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر کے بیشتر سرکاری سکولوں میں ابھی تک نئی کلاسوں میں جانے والے طلبہ و طالبات کو کتابیں نہیں دی گئیں

    واضع رہے کہ سرکاری سکولوں کے بچوں نے موسم گرما کی چھٹیاں بغیر کتابوں اور ہوم ورک کے گزاریں ہیں اور کتابوں بارے بار بار پوچھنے پر بچوں کو کہا گیا ہے کہ اپنے والدین سے کہیں کہ نصاب کی کتابیں بازار سے خریدیں
    خاص کر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھارا میں کلاس ہشتم اور ہفتم کو کتابیں نہیں دی گئیں
    بچوں کا ساری چھٹیاں بغیر ہوم ورک کے گزارنا اور اب سکول کھلنے پر بھی کتابیں نا ملنا بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے کیونکہ دو سال سے بوجہ کرونا وبا بچوں کی پڑھائی بہت متاثر ہوئی ہے اور اب اوپر سے گورنمنٹ کی نااہلی کے باعث بچوں کی تعلیم کا بے تحاشہ نقصان ہو رہا ہے
    والدین نے ڈی سی قصور،کمشنر لاہور ڈویژن ،صوبائی وزیر تعلیم اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • جانوروں میں خطرناک بیماری سے دودھ کی قلت

    جانوروں میں خطرناک بیماری سے دودھ کی قلت

    قصور
    لمپی سکن (lumpiskin) نامی بیماری سے کئی قیمتی جانور مر گئے،بہت زیادہ تعداد میں بیمار،گورنمنٹ کی طرف سے ویکسین کا عمل شروع نا کیا جا سکا،مویشی پال حضرات شدید پریشان،دودھ کی قلت،ادویات نایاب

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں (Lumpiskin) لمپی سکن نامی بیماری نے مویشی پال حضرات کو سخت پریشان کیا ہوا ہے
    اس بیماری سے ابتک کئی قیمتی جانور مر چکے ہیں جبکہ بہت زیادہ تعداد میں جانور بیمار ہیں جس کے باعث دودھ کی قلت ہو گئی ہے
    یہ بیماری محض گائے نسل کے جانوروں میں ہی ہے
    دوران بیماری جانور کی جلد پر پھوڑے بنتے ہیں اور بخار ہونے کیساتھ بھوک کی کمی واقع ہوتی ہے
    اس بیماری میں بطور طبی امداد استعمال ہونے والی ادویات Diclofenac sodium, Brufen, benzile penciline, oxytetracycline, وغیرہ نایاب ہو گئی ہیں اور مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں
    گورنمنٹ کی طرف سے ابھی تک اس بیماری کے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگائی جا رہی
    مویشی پال حضرات اپنے قیمتی جانوروں کی موت کے باعث شدید مالی خسارے کا شکار ہیں اور سخت پریشان ہیں
    مویشی پال حضرات نے گورنمنٹ سے جانورں کو ویکسین کرنے اور مالی مدد کی اپیل کی ہے