Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • تاریخ کے زیادہ ترین ٹیکس،لوگوں کی چیخیں

    تاریخ کے زیادہ ترین ٹیکس،لوگوں کی چیخیں

    قصور
    100 یونٹ تک بجلی مفت دینے کے اعلان کے بعد گورنمنٹ نے غرباء کو ویسے ہی ختم کرنے کا پلان بنا لیا،بجلی کے بلوں میں تاریخی ٹیکس لگا کر بیجھا گیا،لوگوں کی چیخیں

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب حمزہشہباز کے 100 تک بجلی یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بل معافی کے اعلان کے بعد گورنمنٹ نے اچانک یوٹرن مارتے ہوئے تمام غرباء کو ویسے ہی ختم کرنے کا پلان بنا لیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے بجلی کے بلوں میں تاریخی زیادہ ترین ٹیکس بھیج کر عمل درآمد شروع کیا گیا ہے
    پانچ سو سے ایک ہزار روپیہ بجلی بل ادا کرنے والے صارفین پانچ سے چھ ہزار روپیہ بل بجلی ادا کر رہے ہیں
    شہریوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ خداراہ ایک سو یونٹ تک بجلی فری دینے کا اعلان واپس لے کر قوم پر احسان فرمائیں ورنہ چند ہی مہینوں میں لوگ بجلی کے بلوں سے تنگ آ کر خودکشیوں کے ذریعے ختم ہو جائیں گے تو پھر آپ بجلی فری کس کو دینگے؟؟؟
    غریب شہریوں نے ایک دوسرے سے پیسے ادھار مانگ کر بجلی کے بل ادا کئے ہیں

  • ڈیڑھ سو سال پرانی بلڈنگ گرنا شروع ہو گئی

    ڈیڑھ سو سال پرانی بلڈنگ گرنا شروع ہو گئی

    قصور
    ڈیڑھ سو سال پرانی بلڈنگ اہلیانِ علاقہ کیلئے ہر وقت خطرہ،برسات میں بلڈنگ گرنا شروع ہو چکی،انتظامیہ سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر کے محلہ رڑا گجراں میں ڈیڑھ سو سال پرانی بلڈنگ لوگوں کیلئے انتہائی خطرے کا باعث بنی ہوئی ہے
    یہ عمارت عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور گرنے کے بلک قریب ہے
    نیز حالیہ برسات کے باعث عمارت مذید گرنا شروع ہو چکی ہے جس کے باعث ہر وقت کسی بڑے سانحہ کا خدشہ رہتا ہے
    عمارت کے قریب سے ہی روزانہ بچے بوڑھے و خواتین گزرتے ہیں
    ساری عمارت میں دراڑیں پڑ چکی ہیں اور اینٹیں گرتی رہتی ہیں
    اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ کسی بڑے سانحہ سے بچا جا سکے

  • بلا وارنٹ چھاپہ،اہلخانہ کو ہراساں کیا،مذمت

    قصور
    صحافی کے گھر پر بلا وارنٹ ریڈ،اشتہاری ملزمان کی پکڑ دھکڑ کی آڑ میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال،اہلخانہ کو ہراساں کیا

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور کے تھانیدار نے
    منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے کے چکر میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوٸے 22.07.2022 بوقت رات 9.45 پر 7 نامعلوم پولیس کانسٹیبلز کے ہمراہ کوٹ فتح باز خاں گلی نمبر 4 کے رہاٸشی مہر وقاص نامی نوجوان صحافی ممبر پریس کلب قصور اور نمائندہ لاہور رنگ نیوز چینل کے گھر پر بلا وارنٹ چھاپہ مارا اہلخانہ کو ناجاٸز طور پر ہراساں کیا اہلخانہ کی طرف سے وارنٹ بارے پوچھنے پر اے ایس آٸی مہر اللہ وسایا آپے سے باہر ہو گیا اور غلیظ گالیاں اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں جس پر اہلخانہ شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں

    دوران سرچنگ پولیس کو کوئی پروف نا ملا تو واپس جاتے ہوئے پولیس نے اقرار کیا کہ ہم سے غلط ایڈریس پر ریڈ ہوئی ہے

    بلا وارنٹ سرچنگ اور صحافی گھرانے کو ہراساں کرنے پر ضلع بھر کی صحافی، سیاسی ،سماجی و سول سوسائٹی تنظیموں میں تشویش کی لہر ہے اور سراپا احتجاج ہیں
    شہریوں کا کہنا ہے کہ وارنٹ کیساتھ ریڈ کرنا پولیس کا حق ہے اور بلا وارنٹ ریڈ غیر قانونی ہے لہذہ ڈی پی او قصور ازخود نوٹس لیتے ہیں کاروائی عمل میں لائیں

  • جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں،کاروائیاں تیز کریں

    جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں،کاروائیاں تیز کریں

    قصور
    ڈی پی او قصور کے حکم پر کھلی کچہریوں کا انعقاد ،سائلین نے شکایات پیش کیں
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور صہیب اشرف کی زیر نگرانی ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلہ میں مصطفیٰ آباد ایس ڈی پی او صدر سرکل قصور کیپٹن (ر) اظہر جاوید نے کھلی کچہری لگائی ، شہریوں اور سائلین کی شکایت پر فوری انصاف اور مقدمات درج کرنے کے احکامات صادر کیے اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں، تھانہ مصطفیٰ آباد کی حدود میں امن قائم کرنا اور شریف شہریوں کو عزت و توقیر سے نوازنا میرا مشن ہے،
    جرائم پیشہ عناصر پر مکمل نظر رکھی جائے تمام پولیس افسران گشت کے نظام کو موثر بنائیں ، اور شہریوں کو فوری انصاف فراہم کرکے اپنی دنیا اور آخرت بہتر بنائیں،
    محدود وسائل اور کم نفری کے باوجود اسٹیٹ کی رٹ قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ، پولیس اور عوام کے درمیان بہترین کوارڈینیشن قائم کرنے سے جرائم میں کمی واقع ہوگی
    ان خیالات کا اظہارانہوں نے تھانہ کوٹرداکیشن میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ایس ایچ او تھانہ مصطفیٰ آباد علی اکبر معززین شہر اور سائلین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی انہوں نے کہا ڈی پی او قصور صہیب اشرف،ایس پی انویسٹی گیشن قصور کی ہدایت پر بدنام زمانہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، منشیات فروش کسی صورت پولیس کے شکنجہ سے نہیں بچ سکتے
    تھانہ کوٹ رادھاکشن قصور ڈسٹرکٹ کا بہترین اور سب سے بڑا تھانہ ہے یہاں پولیس فورس بھی الحمد اللہ مثالی کام کررہی ہے

  • ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن آفس کا اپنا ذاتی دفتر ٹائم

    ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن آفس کا اپنا ذاتی دفتر ٹائم

    قصور
    ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن آفس میں عملہ 10 بجے آنے لگا,8 ماہ پہلے کروائی گئی رجسٹریشن والی گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں تاحال نا مل سکیں،سائلین شدید پریشان

    تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن آفس قصور کے عملہ نے اپنا ذاتی دفتری ٹائم متعارف کروا دیا ہے
    عملہ سرکاری ٹائم کی بجائے صبح 10 بجے دفتر پہنچتا ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے نیز 8 ماہ قبل رجسٹریشن کروائی گئی گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں ابھی تک نہیں دی جا رہیں جبکہ ڈیلر و ایجنٹ حضرات اپنی رجسٹریشن شدہ گاڑیوں کی پلٹیں ایک سے دو ماہ بعد حاصل کر لیتے ہیں مگر اپنی مدد آپ کے تحت جائز طریقے سے دفتر سے رجسٹریشن کروانے والوں کو ذلیل کیا جاتا ہے
    نمبر پلیٹوں بارے پوچھنے پر کہا جاتا ہے کہ 2 سال سے نمبر پلیٹیں محکمے کی طرف سے نہیں بن رہیں جبکہ چند ماہ قبل ہوئی رجسٹریشن والی اکثر گاڑیوں کو نمبر پلیٹیں دی جا چکی ہیں
    شہریوں کا کہنا ہے کہ دفتر میں ہمارے مسائل بلکل بھی حل نہیں ہو رہے اور ہمیں بار بار چکر لگوائے جاتے ہیں
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور و کمشنر لاہور ڈویژن سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے والدین کو بلا کر وارننگ

    کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے والدین کو بلا کر وارننگ

    قصور
    کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ،ایک دفعہ ان کے والدین کو بلا کر وارننگ دے دی جا چکی ہے،انچارج ٹریفک پولیس قصور کاشف نذیر چوہدری
    تفصیلات کے مطابق
    صحافیوں سے گفتگو کرتے انچارج ٹریفک پولیس قصور کاشف نذیر چوہدری نے بتایا کہ روز بروز بڑھتے ہوئے حادثات کی سب سے بڑی وجہ کم عمر رکشہ ڈرائیور ہیں جو کہ ابھی شناختی کارڈ کے حامل بھی نہیں ہوتے اور رکشے چلا کر کی زندگیوں کے ساتھ کھیلتے ہیں نیز یہ کم عمر رکشہ ڈرائیور ڈرائیونگ قوانین سے مکمل نہ واقف ہوتے ہیں
    اسی لئے ہم نے کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کو پکڑ کر ان کے والدین کو بلا کر اچھی طرح وارننگ دی ہے اور سخت وارننگ دی ہے کہ اگر دوبارہ کوئی بھی کم عمر رکشہ ڈرائیور پکڑا گیا جس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہ ہوا تو اس کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا اور ایف آئی آر بھی کاٹی جائے گی
    ممکنہ حادثات کے پیش نظر کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور اس پر عمل درآمد کروانے کے لیے ہمیں عوام اور نو عمررکشہ ڈرائیور ان کے والدین کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے
    کاشف نذیر چوہدری انچارج ٹریفک پولیس قصور مصطفی آباد نے کہا میرا مشن قصور شہر کی ٹریفک کو انتہائی پر امن اور حادثات سے پاک کرنا ھے کیونکہ اکثر ٹریفک حادثات کم عمر ڈرائیوروں کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوتے ہیں جو مجھے کسی قیمت پر قبول نہیں ھیں

  • مضر صحت برف کی قیمت بھی زیادہ کر دی گئی

    مضر صحت برف کی قیمت بھی زیادہ کر دی گئی

    قصور
    مضر صحت غیر معیاری پانی سے بنی برف کی فروخت جاری،قیمت بھی ڈبل کر دی گئی،ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے میں

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں گرمی کی شدت کے باعث برف کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے
    برف بنانے والے کارخانوں نے بغیر واٹر فلٹریشن پلانٹس کے عام پانی سے ہی برف بنا کر بیچنا شروع کی ہوئی ہے
    نیز پرانے سانچوں کے باعث برف میں گندگی و زنگ بھی لوگوں تک پہنچتا ہے جس کے استعمال سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں
    برف کی مانگ میں اضافے کے پیش نظر بیشتر برف کے کارخانوں نے فی بلاک کا ریٹ 350 سے بڑھا کر 650 روپیہ تک کر دیا ہے
    ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث لوگ غیر معیاری برف انتہائی زیادہ قیمت پر خریدنے پر مجبور ہیں
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے اپیل کی ہے کہ برف کے کارخانوں کو واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا پابند کیا جائے اور برف کے ریٹ کم کروائے جائیں

  • ممکنہ سیلاب کا خدشہ،الرٹ جاری

    ممکنہ سیلاب کا خدشہ،الرٹ جاری

    قصور
    ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس،ضلعی حکومت کی طرف سے ممکنہ سیلاب کے خطرء سے نمٹنے کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایات

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر اقامات کا جائزہ لیا گیا
    ڈپٹی کمشنر قصور نے ریسکیو 1122 و چاروں تحصیلوں کے اے سی صاحبان کو حکم جاری کیا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہا جائے اور ریسکیو گاڑیوں کو مکمل فٹ رکھا جائے تاکہ بروقت کام باآسانی کیا جا سکے
    نیز میونسپل کمیٹی کے عملے کو حکم جاری کیا گیا کہ ندی نالوں کی صفائی کے علاوہ نکاسی آب کے مسائل کو فوری دور کیا جائے اور تمام چیف آفیسرز سارے کام کی نگرانی خود کریں کسی بھی قسم کی کوئی بھی کمی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی

  • شہر دریا میں تبدیل،لوگوں کا شدید نقصان

    شہر دریا میں تبدیل،لوگوں کا شدید نقصان

    قصور
    دو روزہ برسات سے سارا قصور شہر دریا کا منظر پیش کرتا رہا،پانی لوگوں کے گھروں،دفتروں،دکانوں میں داخل ہونے سے کروڑوں روپیہ کا نقصان

    تفصیلات کے مطابق جمعرات سے جمعہ تک ہونے والی دو روزہ برسات کے باعث سارا قصور شہر دریا کا منظر پیش کرتا رہا
    کئی گھنٹے سڑکیں پانی کے باعث دریا میں تبدیل ہوئی رہیں
    برسات کا پانی لوگوں کے گھروں،دفتروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے شہریوں کی کروڑوں روپیہ کی اشیاء خراب ہو گئیں
    برسات ختم ہونے کے باوجود شہر کی بیشتر گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں
    شہریوں کو گلیوں بازاروں سے گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مون سون بارشوں کا سلسلہ تیز ہونے کا امکان بھی موجود ہے

  • 46 ملزمان گرفتار،تفتیش جاری،اسلحہ برآمد

    46 ملزمان گرفتار،تفتیش جاری،اسلحہ برآمد

    قصور
    ڈسٹرکٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،ضلع بھر سے 46 ملزمان گرفتارچونیاں میں سنگین وارداتوں میں ملوث بابری ڈکیت گینگ کے تین کارندے گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس قصور کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجہ میں عید کے دوران ضلع بھر میں مختلف کاروائیوں میں 46 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے
    تھانہ صدر چونیاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ خطرناک بابری ڈکیت گینگ کے تین کارندوں کو گرفتار کیا ہے
    اسی ڈکیت گینگ نے رواں سال 24 مارچ کو دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر 4 بچوں کے باپ قاری محمد آصف کو قتل کر دیا تھا
    ملزمان سے ناجائز اسلحہ و مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے
    ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے