Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • سوال تو ہو گا، ازقلم غنی محمود قصوری

    سوال تو ہو گا، ازقلم غنی محمود قصوری

    سوال تو ہو گا، ازقلم غنی محمود قصوری

    چند دن قبل سے اب تک سوشل میڈیا پر ایک ہی نام چھایا ہوا ہے جو ہے ،ام حرم عربی میں ام کے مطلب ہیں ماں اور حریم کا مطلب ہے قابل احترام،( خانہ کعبہ کی چار دیواری کو بھی کہتے ہیں) یعنی کہ قابل احترام کی ماں
    آزادی اظہار رائے کا ہر کسی کو قانونی،اخلاقی حق حاصل ہے

    راقم جنوری 2011 سے سوشل میڈیا پر ایکٹو ہے اور اللہ کو گواہ بنا کر بتا رہا ہے کہ ان 11 سالوں میں ایک ہزار کہ لگ بھگ فیسبک اکاؤنٹس بلاک ہوئے جس کی وجہ تھی لفظ جہاد،حافظ س عید،ل شکر ط یبہ و کشمیر ایک ایک دن میں بعض مرتبہ پانچ پانچ بار اکاؤنٹ اڑے

    خیر جب جب نیا اکاؤنٹ بنایا فیسبک نے نیا اکاؤنٹ بنتے ہی ایک ہی آئی پی ایڈریس ہونے کے باعث گزشتہ فرینڈز کو خود ہی ریکوسٹ بھیجیں ان میں ام حریم بھی شامل ہےام حریم نے 2016 میں فیسبک جوائن کیا اور تاحال ساتھ ایڈ ہے-کئی بار ان سے بحث و مباحثہ بھی ہوا جس میں خاص ٹاپک تھا کسی بھی فرد کی اسقدر چاپلوسی کرنا اور اس سے اتنی امیدیں رکھنا اور منہج سلف سے حکمران کی اسقدر تعریف کرنا جائز ہے کہ ناجائزجی ہاں یہ سب باتیں ام حریم سے ہوتی تھیں وہ اس لئے کہ ام حریم ایک بلا کی یوتھیہ عورت تھی-

    حسب سابق کی طرح اس بار بھی لکھ رہا ہوں کہ جھوٹ بولنے اور لکھنے والے پر اللہ کی لعنت ہوام حریم ایک خاص یوتھئیہ تھی ہاں یہ ایک خاص بات نوٹ کی کہ ام حریم نے کبھی بھی ن لیگ کی حمایت نہیں کی اور نا ہی ملک میں فتنہ و فساد برپا کرنے والی کسی بھی جماعت یا فرد کو سپورٹ کیا- 2018 میں ام حریم عمرہ کرنے گئی تو اس نے عمران خان کے لئے حرم میں دعا کی کہ اللہ تو اس سے اپنے دین کا کام لے کر اسے کامیابی سے ہمکنار فرما جس پر اس نے پوسٹ بھی لگائی تھی ،قابل غور بات ہے کہ ابھی وہی عورت عمران خان کو بری لگی کیونکہ وہ عورت پہلے ایک محب وطن اور موٹیویشنل لکھاری بھی ہے-

    چند روز قبل عمران خان صاحب نے ٹی وی پر خطاب کے دوران ام حریم بارے اظہار نارضگی کیا کیونکہ ام حریم نے گزشتہ دنوں فنانشل ٹائمز کے آرٹیکل کی کاپی کرکے دو ملین ڈالرز پی ٹی آئی کو ملنے کا تذکرہ کیا تھا اور اپنی وال پر پوسٹ لگائی تھی- حیرت کی بات ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے ہی ام حریم پی ٹی آئی سے برآت کرچکی تھی اور پہلے کی طرح آرٹیکلز لکھ رہی تھی جس کی سمجھ آتی ہے کہ ام حریم ایک محب وطن بھی ہے

    مذید حیرت کی بات یہ کہ اتنے سالوں پی ٹی آئی کے حق میں دن رات ایک کرکے لکھنے والی ام حریم کو کسی نے آج دن تک نا جانا نا پہچانا اور نہ ہی اسکا نام سنا مگر ایک تنقید کرتے ہی عمران خان ٹیلیویژن پر آکر ام حریم کا تذکرہ کر رہا ہے- کمال ہے بھئی یہ تو وہ بات ہوئی کہ کڑوا کڑوا تھو تھو اور میٹھا میٹھا ہپ ہپ یعنی جب تک ام حریم پی ٹی آئی کی سپورٹر رہی تب تک جائز تھا جب اس نے تنقید کی تب ناجائز ہو گیا؟عمران خان کے اس خطاب سے ایک بات تو ثابت ہوئی کہ عمران خان صاحب عوامی مسائل پر بہت دور تک نظر رکھتے ہیں اور خان صاحب کو لمحہ با لمحہ اپڈیٹ کیا جاتا ہے مگر حیرت کی بات ہے جب قوم مہنگائی کی چکی میں پس رہی تھی تب خان صاحب کہاں تھے؟جب قوم نے ڈاکٹر عبد القدیر رحمتہ اللہ علیہ کی نماز جنازہ میں خان صاحب کی شرکت نا کرنے پر رنج کیا تھا تب خان صاحب کہاں تھے؟ جب واقعہ ساہیوال ہوا تھا تب خان صاحب کہاں تھے؟جب ڈاکوؤں لٹیروں کے ہاتھوں قوم لٹ رہی تھی اور انصاف کیلئے آوازیں دی جا رہی تھیں تب عمران خان صاحب کہاں تھے؟جب بلیک مارکیٹنگ مافیا اب موجودہ حکومت کی طرح خان صاحب کے دور حکومت میں بھی بے لگام تھا تب خان صاحب کہاں تھے؟کیا خان صاحب بس اپنی تنقید پر ہی قوم سے رابطہ فرماتے ہیں؟خان صاحب پاکستان کی بیٹی ام حریم سوال تو کرے گی –

    یہ تو ایک ام حریم ہے یہاں پوری قوم آپ سے سوال کر رہی ہے کہ خان اپنے دور حکومت کا حساب دیجئے اور بلا وجہ لوگوں کو پٹواری ،جیالہ اور پالشی کہنا بند کیجئے کوئی کسی بھی سیاسی مذہبی جماعت کے بغیر محب وطن شہری بھی ہو سکتا ہے سو خان صاحب پاس کر یاں برداشت کر-

  • بجلی کے بعد ایل پی جی بھی عوام کی پہنچ سے دور

    بجلی کے بعد ایل پی جی بھی عوام کی پہنچ سے دور

    قصور
    مہنگائی کا نیا طوفان،بجلی کے بعد اب ایل پی جی ( لیکوئیڈ پیٹرولیم گیس) بھی مہنگی،عوام سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آ گیا ہے جس کے باعث لوگ سخت پریشان ہو گئے ہیں
    کچھ بعید نہیں کہ گورنمنٹ کی نااہلی کے باعث لوگ بھوکے مرنے کیساتھ خودکشیاں کرنے پہ بھی مجبور ہو جائیں
    بار بار بجلی مہنگی کرنے کے بعد اب بہت زیادہ ضروری اور گھر کی بنیادی ضرورت ایل پی جی کو بھی مہنگا کر دیا گیا ہے
    ایل پی جی کی قیمت 230 روپیہ فی کلو سے بڑھا کر اچانک 280 روپیہ فی کلو کر دی گئی ہے جس سے لوگ چیخنے پر مجبور ہو گئے ہیں
    شہریوں نے گورنمنٹ سے رحم کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ خداراہ غربت میں ہی سہی میں جینے تو دیجئے خودکشیوں پر مجبور نا کیجئے

  • پارکنگ فیس کے نام پر من مانی،شہری پریشان

    پارکنگ فیس کے نام پر من مانی،شہری پریشان

    قصور
    دربار بابا بلہے شاہ پر بنے پارکنگ سٹینڈ پر موٹر سائیکل پارکنگ فی پھیرا 30 روپیہ،شہری پریشان،اںتظامیہ سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں واقع دربار بابا بلہے شاہ میں بنے نجی پارکنگ سٹینڈ نے اپنی من مانی شروع کی ہوئی ہے
    موٹر سائیکل پارکنگ فیس 30 روپیہ وصول کی جا رہی ہے جبکہ ہر پھیرے پر 30 روپیہ وصول کئے جاتے ہیں اگر کوئی موٹر سائیکل سوار موٹر سائیکل پارک کرکے دوبارہ کہیں جانے کیلئے موٹر سائیکل لیجائے تو اسے کہا جاتا ہے کہ دوبارہ نئی پرچی لینے ہو گی اور نئے سرے سے دوبارہ 30 روپیہ فیس ادا کرنی ہو گی
    اس من مانی پر شہری سخت پریشان ہیں اور ڈی سی قصور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پارکنگ فیس پہلے ہی زیادہ ہے اوپر سے ہر پھیرے کی نئے سرے سے فیس لینا زیادتی ہے لہذہ پارکنگ انتظامیہ کے خلاف کاروائی کی جائے

  • ہسپتال عملہ کی غفلت سے صحافی کی جان چلی گئی

    ہسپتال عملہ کی غفلت سے صحافی کی جان چلی گئی

    قصور
    ٹی ایچ کیو چونیاں کے عملہ کی غفلت صحافی کی جان لے گئی،

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چونیاں کے عملہ کی غفلت سے صحافی کی جان چلی گئی
    آج رات 12:40 پر چونیاں کے نامور صحافی غلام سرور عرف پپو نمائندہ روزنامہ نئی بات کو پیٹ میں درد ہوئی تو اسے ٹی ایچ کیو چونیاں لیجایا گیا جہاں باجود منت سماجت کے اسے دیکھا ہی نہ گیا
    ڈاکٹر کے متعلق بار بار پوچھنے پر بتایا گیا کہ ڈیوٹی ڈاکٹر موجود ہی نہیں ہے بروقت طبی امداد نا ملنے کے باعث غلام سرور کی حالت مذید بگڑ گئی جس سے ان کی جان چلی گئی

    ہسپتال عملہ کے رویہ کے خلاف ضلع بھر کی صحافی،سیاسی سماجی تنظیموں نے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال عملہ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے
    صحافی غلام سرور کا نماز جنازہ 2 بجے کمیٹی باغ چونیاں میں ادا کیا جائے گا جس میں ضلع بھر سے صحافی شرکت کرینگے اور نماز جنازہ کے بعد سیاہ پٹیاں باندھ کر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا

  • نادرا دفتر میں عملہ محدود و غائب،لوگ پریشان

    نادرا دفتر میں عملہ محدود و غائب،لوگ پریشان

    قصور
    چونیاں نادرا آفس میں عملہ محدود،ٹوکن دینے والا بھی گھنٹوں غائب،لوگ پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے نادرا آفس سے لوگ سخت پریشان ہیں
    دفتر میں عملہ انتہائی کم ہے جس کے باعث کام سست روی سے ہوتا ہے
    اکثر و بیشتر ٹوکن دینے والی سیٹ بھی گھنٹوں خالی رہتی ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    گرمی و حبس کے باعث لوگوں کا کھڑے ہونا محال ہے
    بسا اوقات پنکھے بھی نہیں چلتے جس سے لوگوں کی مشکلات میں مذید اضافہ ہو رہا ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ آبادی والی تحصیل کیلئے عملہ بہت کم ہے اور جو ہے بھی وہ اکثر غائب رہتا ہے جس سے شہریوں کو بار بار چکر لگانے پڑتے ہیں
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ عملے کو بڑھایا جائے اور غائب رہنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے

  • جیل توڑ کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

    جیل توڑ کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

    قصور
    چار ماہ قبل ڈسٹرکٹ جیل کی حوالات توڑ کر بھاگنے والا ملزم الماس گرفتار،منشیات برآمد

    تفصیلات کے مطابق چار ماہ قبل ڈسٹرکٹ جیل قصور کی حوالات توڑ کر فرار ہونے والا قیدی الماس گرفتار ہو گیا
    الماس چار ماہ قبل ڈسٹرکٹ جیل قصور کی حوالات توڑ کر فرار ہوا تھا جس کے باعث اس وقت کے سپریٹینڈنث جیل سمیت چار اہلکاروں کو معطل کیا گیا تھا
    ایس ایچ او تھانہ صدر قصور نے کاروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزم الماس کو ضلع اوکاڑہ سے گرفتار کیا ہے جہاں وہ کریانہ کی دکان چلا رہا تھا
    ملزم کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد مقدار میں چرس برآمد ہوئی ہے

  • بیکری کے عملہ نے ہی بیکری کی ساکھ داؤ پہ لگا دی

    بیکری کے عملہ نے ہی بیکری کی ساکھ داؤ پہ لگا دی

    قصور
    گورمے بیکری کے عملہ نے اپنے شاندار پاکستانی برینڈ کی ساکھ کو داؤ پہ لگا دیا،غیر معیاری اور چیزوں کی پرنٹ قیمت سے زائد پر فروخت

    تفصیلات کے مطابق شاندار پاکستانی برینڈ گورمے کی ساکھ کو اسی کے عملہ نے داؤ پر لگانا شروع کردیا ہے
    گزشتہ دن گورمے بیکری قادر آباد چوک قصور میں شہری نے کھانے پینے کی اشیاء خریدیں تو اسے شک گزرا کہ اشیاء غیر معیاری اور ایکسپائر ڈیٹ ہیں جس پر شہری نے بیکری کے مینیجر کو شکایت کی تو مینیجر نے بات ماننے سے انکار کردیا اور تو تکرار شروع کر دی
    شہری نے مینیجر سے کہا کہ اگر یہ چیزیں غیر معیاری نہیں تو آپ میرے سامنے اس کو چکھ کر دکھا دیں جس پر مینیجر نے صاف انکار کر دیا
    نیز جوس پر پرنٹ رقم 50 روپیہ کی بجائے 60 روپیہ میں فروخت کی جا رہی ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی گورمے بیکری کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق چیزیں فروخت کرنے کا پابند بنائے تاکہ لوگ غیر ملکی برینڈ کی بجائے اپنے پاکستانی برینڈ کو ترجیح دیں اور ملکی معیشت میں بہتری آئے

  • یوٹیلیٹی سٹورز پر بدیانتی،کم چیز دے کر میسج زیادہ کا

    یوٹیلیٹی سٹورز پر بدیانتی،کم چیز دے کر میسج زیادہ کا

    قصور
    یوٹیلیٹی سٹورز پر بدیانتی،2 کلو گھی دے کر 5 کلو کا میسج،دو کلو سے زیادہ گھی دیا ہی نہیں جاتا،بیشتر نجی سٹوروں پر یوٹیلیٹی سٹورز کی اشیاء فروخت

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں قائم یوٹیلیٹی سٹورز نے بدیانتی کی انتہاء کر دی
    2 کلو گھی دے کر 5 کلو گھی کا میسج بھیج دیا
    نیز 2 کلو سے زیادہ گھی دیا ہی نہیں جاتا
    شہری نے بتایا کہ میں عرصہ دراز سے یوٹیلیٹی سٹور پر جا رہا ہوں اور میری مانگ 5 کلو گھی ماہانہ ہے تاہم مجھے 2 کلو گھی دیا جاتا ہے اور اس سے اوپر نا تو گھی دیا جاتا ہے اور نا ہی کوئی اور اشیاء جبکہ میسج دی گئی اشیاء سے زائد وزن کا آتا ہے
    شہری کا کہنا ہے کہ ایک بار کارڈ استعمال کے بعد دوبارہ ایکٹو ہی نہیں ہوتا اور یوٹیلیٹی سٹور کی اشیاء نجی سٹوروں پر فروخت کی جاتی ہیں
    اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کی اپیل کی ہے

  • غنی محمود قصوری کو گرین ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا

    غنی محمود قصوری کو گرین ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا

    قصور
    دیو سیال جنگل بحالی تحریک قصور درختوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کیلئے متحرک،
    صحافی و سماجی کارکن غنی محمود قصوری کو تنظیم کا گرین ایمسبڈر مقرر کیا گیا

    تفصیلات کے مطابق
    دیوسیال جنگل بحالی تحریک قصور درختوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کیلئے متحرک ہے
    تنظیم کی جانب سے لوگوں میں درختوں کے فوائد بارے آگاہی دی جا رہی ہے
    تنظیم کا مقصد 1173 ایکڑز پر مشتمل دیو سیال جنگل کو اصل حالت میں محفوظ رکھنا اور جنگل میں نئے درخت لگانا ہے
    گزشتہ دن تنظیم
    کی جانب سے سماجی کارکن اور صحافی غنی محمود قصوری کو تنظیم کا گرین ایمبسڈر مقرر کیا گیا ہے
    غنی محمود قصوری ڈیجیٹل میڈیا باغی ٹی وی کے رپورٹر اور ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے رکن ہیں غنی محمود قصوری کا کہنا تھا کہ دیوسیال جنگل کی بحالی کے لیے ہمیشہ تیار ہے اور ملک کو سرسبز بنانے کے لیے جنگل،کھیت کھلیان و گلی محلوں میں شجرکاری وقت کی اشد ضرورت ہے دیوسیال جنگل بحالی تحریک قصور کے سینئر عہدیدار کامران اشرف نے ان کا خیر مقدم کیا اور امید کی کہ وہ تنظیم کیلئے پوری محنت اور لگن سے کام کریں گے

  • تین ضلعوں کو ملانے والا تجارتی روڈ تباہ حال

    تین ضلعوں کو ملانے والا تجارتی روڈ تباہ حال

    قصور
    پھولنگر تا فیصل آباد روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار،لوگوں کی آمد و رفت کیساتھ تجارت بھی متاثر

    تفصیلات کے مطابق تین ضلعوں قصور،ننکانہ،فیصل آباد کو ملانے والا فیصل آباد پھولنگر روڈ عرصہ دراز سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے
    یہ روڈ لوگوں کی آمد و رفت کیساتھ بہت ہی اہم ترین تجارتی گزر گاہ بھی ہے
    پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں قصور سے آنے جانے والے تاجر شدید مشکلات کا شکار ہیں
    سارے روڈ پر بے شمار گڑھے پڑے ہوئے ہیں جس کے باعث حادثات رونما ہونے کیساتھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے
    سارے روڈ پر گردو غبار کا راج ہے جس کے باعث لوگ کئی مہلک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں
    قصور سے فیصل آباد کا چند گھنٹوں کا سفر سارا دن میں طے پاتا ہے جس کے باعث تجارت متاثر ہو رہی ہے
    علاقہ مکینوں نے کمشںر لاہور و وزیر اعلی پنجاب سے ازخود نوٹس لے کر جلد سے جلد روڈ کو نئے سرے سے تعمیر کا مطالبہ کیا ہے