Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • پاکستان کا واحد ہسپتال تعمیراتی مراحل میں لینٹر تک

    پاکستان کا واحد ہسپتال تعمیراتی مراحل میں لینٹر تک

    قصور
    زندہ دلان و غیور قصوریوں کی محنت لگن سے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے شروع کیا جانے والا احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال اپنے تعمیراتی مراحل میں سے چھت تک پہنچ گیا،آج لینٹر ڈالا جا رہا ہے،تھیلیسمیا کے مریض بچوں و والدین کی تعاون کرنے والوں کیلئے خصوصی دعائیں

    تفصیلات کے مطابق آج 21 اپریل بروز جمعرات کنگن پور میں واقع تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے لئے بننے والے احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور کا لینٹر ڈالا جارہا ہے
    واضع رہے کہ چار ماہ کی قلیل مدت میں تقریبا 60 لاکھ روپے خرچ کر کے یہ اپنی نوعیت کا انتہائج منفرد ،بہت
    اہم ےرین اور مہنگا منصوبہ ہے جو کہ تعمیراتی مراحل میں چھت تک آپہنچا ہے
    نیز یہ کسی بھی سرکاری گرانٹ، بیرونی امداد اور سیاسی پیکج کے بغیر صرف مقامی اور قریبی شہروں کے مخیر حضرات کے تعاون سے تکمیل کی طرف تیزی سے رواں دواں ہے
    واضع رہےکہ ملک بھر میں کسی بھی قصبے میں بلڈ ٹرانسفیوژن کا یہ واحد ادارہ بننے جا رہا ہے
    جس میں ہر مکتبہ فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا تعاون شامل ہے
    ہسپتال انتظامیہ کی کوشش ہے کہ اسی سال اگست تک یہ ہسپتال مکمل ہو کر بلڈ کینسر، تھیلیسیمیا،ہیموفیلیا اور دیگر خون سے منسلک مہلک بیماریوں کا علاج شروع کر دے
    اس ہسپتال کی تعمیر میں اہل علاقہ کا بھرپور تعاون شامل ہے جس میں کنگن پور، الہ آباد، چونیاں، پتوکی، قصور کی مختلف تاجر تنظیموں اور صحافی برادری شامل ہیں
    اسی سلسلے میں گزشتہ روز مین بازار کنگن پور میں پریس کلب کنگن پور کی طرف سے فنڈ ریزنگ واک کی گئی جس میں اہل علاقہ نے دل کھول کر عطیات دیئے
    واک کی قیادت سینیئر صحافی سید تنویر اقبال بخاری صاحب اور ملک اکرم شہکی صاحب نے کی اس موقع پر تھیلیسیمیا کئیر فاونڈیشن کنگن پور ضلع قصور کے کارکنان و عہدہ دار بھی موجود تھے جن میں پروفیسر عبدالستار ملک CEO۔ ماسٹر منیر صدر، محمد سعید چئیرمین، نوید گوریہ جنرل سیکریٹری، محمد احسن جمال جوائنٹ سیکریٹری، اشرف شاہین فنانس سیکریٹری تھیلیسیمیا کئیر فاونڈیشن و دیگر موجود تھے
    تھیلیسیمیا کے مریض بچوں اور ان کے والدین نے ہسپتال انتظامیہ و تعاون کرنے والوں کیلئے خصوصی دعا اور اہلیانِ علاقہ سے مذید مدد کی اپیل کی ہے تاکہ منصوبہ جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچے اور تھیلیسیمیا کے مریض بچے ہر ہفتہ قصور سے لاہور کا مشکل سفر کرنے سے بچ کر اپنے علاقے میں ہی علاج کروا سکیں
    واضع رہے کہ تھلیسمیا کے مریض بچوں کی حد عمر 17 سے 20 سال ہے وہ بھی بہت کم ورنہ اس سے بھی قبل وفات لازمی ہے

  • مہنگائی کا طوفان تھم نا سکا،روزے داروں کی رحم کی اپیل

    مہنگائی کا طوفان تھم نا سکا،روزے داروں کی رحم کی اپیل

    قصور
    مہنگائی کا طوفان نا تھم سکا ،روزے دار سخت پریشان،سبزیوں پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ جاری،انتظامیہ محض دعوؤں تک محدود

    تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں مہنگائی کا شروع ہونے والا طوفان تھم نا سکا ہے جس کے باعث روزے دار سخت پریشان ہیں
    لیموں رمضان سے محض دو دن قبل 120 روپیہ کلو تھے رمضان شروع ہوتے ہیں 250 اور اب 409 روپیہ فی کلو ہو گئے ہیں
    اسی طرح دیگر پھلوں سبزیوں کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ جاری ہے
    سرکاری و دکانداروں کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے
    دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمیں چیزیں منڈی سے مہنگی ملتی ہیں سو ہم مجبور ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ محض دعوؤں تک محدود ہے جبکہ عملی طور پر کوئی کام عمل میں نہیں لایا گیا
    شہریوں نے ضلعی،صوبائی و وفاقی انتظامیہ سے رحم کی اپیل کی ہے

  • مولانا امیر حمزہ کا ماہ رمضان کی حرمت پر لیکچر

    مولانا امیر حمزہ کا ماہ رمضان کی حرمت پر لیکچر

    قصور
    اتحاد ویلفئیر فاؤنڈیشن ڈھلواں بھائی پھیرو کے زیر اہتمام افطار پارٹی کا اہتمام،معروف مذہبی سکالر و صحافی مولانا امیر حمزہ نے خصوصی شرکت کی

    تفصیلات کے مطابق اتحاد ویلفئیر فاؤنڈیشن ڈھلواں کے زیر اہتمام کل 17 اپریل 15 رمضان کی افطاری کا انتظام پھولنگر اڈا سرائے چھینہ ڈھلواں میں کیا گیا جس میں پاکستان کے معروف مذہبی سکالر و صحافی حضرت مولانا امیر حمزہ نے خصوصی شرکت کی
    اتحاد ویلفئیر فاؤنڈیشن نے سینکڑوں لوگوں کیلئے افطاری کا انتظام کیا تھا
    افظاری کے بعد مولانا امیر حمزہ نے خصوصی خطاب فرمایا اور پاکستان و عالم اسلام کیلئے خصوصی دعا کی اور شرکاء کو ماہ رمضان کی حرمت پر لیکچر دیا
    شرکاء نے بڑی دلجمعی سے لیکچر سنا اور افطار پارٹی میں شرکت کرنے پر مولانا امیر حمزہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا
    اتحاد ویلفئیر فاؤنڈیشن ڈھلواں کے زیر اہتمام مستحقین کیلئے افطاری و سحری کا خصوصی انتظام روزانہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور لوگوں کو ان کے گھروں میں سحری و افطاری کا تیار کھانا پہنچایا جاتا ہے نیز اس کے علاوہ غرباء مساکین و بیواؤں کیلئے خصوصی عید پیکج بھی تیار کیا جائے گا

  • روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاج،صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا

    روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاج،صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا

    قصور
    تحصیل کوٹ رادھا کشن میں پیمار اوتار روڈ نا بننے پر لوگوں کا شدید احتجاج ،ٹائر جلا کر روڈ بند کیا گیا،نعرے بازی

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن کے گاؤں پیمار اوتار کا روڈ کافی عرصہ سے خراب ہے جسے بار بار مطالبہ کرنے کے بھی نہیں بنایا جا رہا
    کل دوپہر ستائے ہوئے لوگوں نے روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی
    لوگوں نے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد روڈ کو مرمت کیا جائے بصورت دیگر دوبارہ احتجاج کیا جائے گا
    لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اسی لئے ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں

  • کچرے سے نہر بند،انتظامیہ نے صفائی کروا دی،لوگوں کا شکریہ

    کچرے سے نہر بند،انتظامیہ نے صفائی کروا دی،لوگوں کا شکریہ

    قصور
    دیپال پور روڈ پر واقع قصبہ نور پور کی نہر میں لوگوں کی جانب سے کچرا پھینکا جانے لگا،لوگوں کی طرف سے کچرا پھینکنے کا مناسب انتظام نا ہونے کے باعث ایسا کیا گیا،اہلیان علاقہ کی طرف سے شکایت پر نہر کی صفائی کر دی گئی،علاقہ مکینوں کا شکریہ،لوگوں کو کچرا پھینکنے کا انتظام کر کے دیا جائے

    تفصیلات کے مطابق قصور دیپالپور روڈ پر واقع قصبہ نور پور نہر مں مین نہر نور پور میں لوگوں کی طرف سے کچرا پھینکے جانے کا سلسلہ کافی عرصہ سے جاری تھا جس کے باعث نہر کا پانی رک جاتا تھا اور تعفن پھیلتا تھا جس سے لوگوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور کئی بیماریاں بھی جنم لے رہی تھیں
    لوگوں کی طرف سے کچرا پھینکنے کا مناسب انتظام نا ہونے کی وجہ سے کچرا نہر میں پھینکنا معمول بن گیا تھا
    اہلیان علاقہ نے اعلی حکام کو اس پریشانی کے متعلق تحریری آگاہ کیا تو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نہر کی صفائی کروا دی گئی جس پر اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کا بے حد شکریہ ادا کیا ہے اور مذید مطالبہ کیا ہے کہ لوگوں کو اپنے گھروں کا کچرا پھینکنے کا مناسب انتظام کر کے دیا جائے تاکہ لوگ نہر میں دوبارہ کچرا نا پھینکیں

  • پینے کے پانی میں سیوریج کی آمیزش،نصف آبادی ہسپتال پہنچ گئی

    قصور
    نواحی گاؤں موضع جوڑا کے نصف سے زیادہ لوگ پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا،آر ایچ سی جوڑا میں ادویات کم پڑ گئیں،ہسپتال عملہ و لوگ سخت پریشان،سرکاری پانی میں سیوریج پانی کی آمیزش کا شبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے قصبہ نور پور کے نواحی گاؤں جوڑا میں نصف سے زیادہ آبادی پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ گئی ہے
    ہر گھر سے دو چار افراد اور بعض پورے کے پورے گھرانے ڈائیریا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ متعلقہ ہسپتال آر ایچ سی جوڑا میں روٹین کی دوائی ہونے کی وجہ سے ایک دم مریضوں میں شدید اضافے کی بدولت ادویات ختم ہو گئی ہیں جس کے باعث ہسپتال انتظامیہ و لوگ سخت پریشان ہیں
    شبہ ہے کہ سرکاری پانی میں سیوریج کا پانی آمیزش کر رہا ہے جس کے باعث بیماریاں جنم لے رہی ہیں
    اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ متعلقہ ہسپتال میں جلد سے جلد ادویات پہنچائی جائیں اور سرکاری پانی میں سیوریج کی آمیزش کو چیک کیا جائے اور پینے کے سرکاری واٹر سپلائی پانی کو پینے کے قابل بنایا جائے

  • محنت کش کی جھگی کو آگ لگ گئی،دونوں بیٹے جھلس کر جانبحق

    محنت کش کی جھگی کو آگ لگ گئی،دونوں بیٹے جھلس کر جانبحق

    قصور
    نواحی گاؤں چھوٹا شیخ پورہ میں محنت کش کی جھگی کو آگ لگ گئی،دونوں کم سن بچے جھلس کر جانبحق،پورے علاقے میں سوگ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں چھوٹا شیخ پورہ میں محنت کش محمد رفیق اور اس کی بیوی کھیتوں میں گندم کی کٹائی کیلئے گئے ہوئے تھے کہ ان کے گھر کیساتھ بنی جھگی میں اس کے دونوں بیٹے علی حمزہ اور احمد موجود تھے
    بھانسوں سے بنی جھگی میں بچے کھیل رہے تھے کہ جھگی کو اچانک آگ لگ گئی اور آگ نے پوری جھگی کو اپنی لپٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں محنت کش محمد رفیق کے دونوں کم عمر بیٹے علی حمزہ اور احمد شدید جھلس کر جانبحق ہو گئے
    بچوں کی ہلاکت پر پورے علاقے میں سوگ کی کیفیت ہے اور اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ محنت کش کے ساتھ تعزیت کرنے کے ساتھ اس کی مالی مدد بھی کی جائے تاکہ وہ اپنا کھویا ہوا گھر دوبارہ بنا سکے اور غم کی اس گھڑی میں حکومتی سہارے کو اللہ کے بعد اپنی مدد جانے

  • ٹرانسفارمر جلے چوتھا دن،پیسے اور میرٹ کا زور دیکھو اب،واپڈا حکام

    ٹرانسفارمر جلے چوتھا دن،پیسے اور میرٹ کا زور دیکھو اب،واپڈا حکام

    قصور
    واپڈا حکام کی نااہلی سے محلے کا ایک ٹرانسفارمر جلا،لوگوں نے لوڈ دوسروں پر کر لیا ،دو او جل گئے،گرمی و رمضان کیساتھ بغیر بجلی کے لوگوں کا تیسرا دن

    تفصیلات کے مطابق قصور لیسکو نے نااہلی کی تمام حدیں کراس کر دی ہیں
    لیسکو سب ڈویژن بہادر پورہ قصور کے علاقہ کھارا نزد قصور بائی پاس کا مین بازار چوک پکی دیورھی والا 200 kv کا ٹرانسفارمر 8 اپریل کی شام 7 بجے جل گیا جس پر اہلیان علاقہ نے لیسکو حکام کو مطلع کیا جہنوں نے کہا کہ ٹرانسفارمر جل گیا ہے تاہم مرمت نا کیا گیا جس پر مجبور ہو کر لوگوں نے اپنی تاریں قریبی کھمبوں پر لگا لیں جس کے باعث ان ٹرانسفارمروں پر لوڈ بڑھنے سے محلہ ملکانوالہ اور محلہ عیسیٰ خان والا کے دونوں ٹرانسفارمر بھی جل گئے
    گرمی سے مجبور لوگوں نے اب اپنی تاریں دوسرے اور ٹرانسفارمروں پر لگا لی ہیں جس سے مذید ٹرانسفارمر جلنے کا خدشہ ہے
    آج چوتھا روز گزرنے کے باوجود واپڈا حکام نے نا ہی پکی دیورھی چوک کا ٹرانسفارمر مرمت کیا ہے اور نا ہی اس کے متبادل ٹرانسفارمر لگایا گیا ہے جس کے باعث روزہ کی حالت میں لوگ گرمی سے نڈھال ہو گئے ہیں
    واضع رہے کہ یہی ٹرانسفارمر گزشتہ ماہ 4 مارچ کو جلا تھا جسے 3 دن بعد مرمت کرکے لگایا گیا تھا
    پہلے اس علاقے کے لوگ پیسے دے کر مرمت کروا لیا کرتے تھے مگر پچھلی مرتبہ سے لوگوں نے پیسے نہیں دیئے تو واپڈا حکام سرعام لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ پورا زور لگا لو پھر ہی ہم لگائیں گے ٹرانسفارمر پیسوں اور میرٹ کا مزہ چکھوں

    شہریوں نے راشی محکمہ واپڈا کے ایس ڈی او سب ڈویژن بہادر پورہ کے خلاف ڈی سی قصور سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور استدعا کی ہے کہ جلد سے جلد ٹرانسفارمر لگوایا جائے

  • شہر کے قریبی گاؤں کی گلیاں بازار تالاب بن گئے

    شہر کے قریبی گاؤں کی گلیاں بازار تالاب بن گئے

    قصور
    شہر کے نواحی گاؤں کھارا میں نالیوں کا گندہ پانی گلیوں اور بازاروں میں، گلیاں بازار تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، انتظامیہ خاموش تماشائی

    تفصیلات کے مطابق قصور کے سب سے قریبی اور بہت بڑے گاؤں کھارا کے لوگ سخت اذیت میں مبتلا ہیں
    اس گاؤں کی آبادی 32 ہزار کے قریب ہے مگر گاؤں کا سیوریج نظام بہت ہی خراب ہے جس کے باعث نالیوں کا پانی باہر راستوں اور گلیوں میں آجاتا ہے اور گلیاں بازار تالاب کا منظر پیش کرتے ہیں
    ہر وقت گندہ پانی کھڑا ہونے سے گزرنے والے لوگوں اور نمازیوں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    گندے پانی کی وجہ سے بہت موذی بیماریوں کے ساتھ ڈینگی جیسی موذی بیماری بھی پھیلنے کا خدشہ ہے
    موضع کھارا کےلوگوں کا کہنا ہے موجودہ حکومت نے وعدے تو بہت کئے مگر وعدے ایفا نا ہوئے
    گاؤں کے لوگوں نے ڈی سی قصور وزیراعلی پنجاب اور وزیرے اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ گاوں کھارا کی صفائی ستھرائی کروائی جائے تاکہ لوگ سکون کی زندگی گزار سکیں

  • آٹا نایاب،شہری سخت پریشان،نوٹس کی اپیل

    آٹا نایاب،شہری سخت پریشان،نوٹس کی اپیل

    قصور
    شہر قصور و گردونواح میں رمضان بازاروں کے علاوہ دکانوں سے آٹا غائب،قصور کی ملیں آٹا دے نہیں رہیں ،دکانداروں کا مؤقف،10 کلو آٹے کے تھیلے کیلئے روزہ کیساتھ لائن میں لگنا مشکل ہے،شہریوں کا مؤقف

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح کے گاؤں دیہات میں آٹا نایاب ہو گیا ہے
    چند ایک رمضان بازاروں میں آٹا موجود ہے جہاں سے حاصل کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں
    لمبی لائنیں ،سخت گرمی اور روزہ، بدلے میں 10 کلو آٹے کا تھیلا
    شہریوں کا کہنا ہے کہ اتنی مشکل سے آٹا لینا روزہ کیساتھ بہت مشکل کام ہے
    جبکہ قصور شہر اور گردونواح کے دیہات کی دکانوں سے آٹا غائب ہے دکانداروں سے پوچھنے پر بتایا گیا کہ قصور شہر کی ملیں آٹا نہیں دے رہیں جس کے باعث ہم مجبور ہو کر لاہور و رائیونڈ کی ملوں سے تھوڑا بہت آٹا لا کر بیچ رہے ہیں تاکہ ہمارے گاہکوں کو پریشانی نا ہو

    شہریوں نے آٹے کی قلت پر ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے